خواب میں پتھر دیکھنے کی تعبیر
khwab me pathar stone dekhne ki tabeer
حضرت امام محمد بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق
خواب میں پتھر دیکھنا
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں پتھروں کا دیکھنا دو وجہ پر ہے۔ (1) مال (2) رئیس اور نرم پتھر کی منفعت بہت زیادہ ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے سفید پتھر لیا ہے۔ دلیل ہے کہ خوش خلق رئیس سے اس کی صحبت ہوگی اور اس سے نفع پائے گا اور اگر دیکھے کہ اس نے سیاہ پتھر لیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی عرب کے رئیس سے صحبت ہوگی۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے سرخ پتھر لیا ہے۔ دلیل ہے کہ مفسد سردار سے اس کو آرام پہنچے گا۔ اور اگر دیکھے کہ پہاڑ پر گیا ہے اور دامن کوہ سے بہت سا پتھر لایا ہے اور دیکھے ہیں۔ اگر پتھر سفید یا سیاہ ہیں تو نفاق کی دلیل ہے۔ حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں پتھروں کا دیکھنا سختی ہے۔ اگر دیکھے کہ پانی کے نیچے سے پتھر جمع کئے ہیں۔ دلیل ہے کہ مکر اور حیلے سے مال جمع کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ پتھر پہاڑ سے تراشا ہے۔ دلیل ہے کہ کسی بزرگ سے مال جمع کرے گا اور اگر دیکھے کہ اس نے کسی پر پتھر ڈالا ہے دلیل ہے کہ اپنے مال سے نفرت کے ساتھ کسی کو کچھ دے گا۔ اور اگر دیکھے کہ کسی نے اس پر پتھر ڈالا ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر مال پائے گا۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ اس نے کسی پر پتھر ڈالا ہے۔ دلیل ہے کہ وہ اس پر تہمت لگائے گا۔ حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ خواب میں پتھر کو دیکھنا چار وجہ پر ہے۔ (1) مال (2) سرداری (3) کاموں میں سختی (4) محنت کی کمائی۔
خواب میں عقیق پتھر دیکھنا
عقیق۔ ایک قیمتی پتھر ہے۔ حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس عقیق ہے یا کسی نے اس کو دیا ہے دلیل ہے کہ کسی بڑے آدمی کا مصاحب ہو گا اور اس سے خیرات پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ عقیق اس سے ضائع ہوا ہے تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس عقیق کا ڈھیر ہے اور اس میں سے کچھ کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے فرزند آئے گا جو شرف اور بزرگی اور مرتبہ پائے گا۔
خواب میں گوپھیا سے پتھر پھینکنا
فلاخن۔ گوپھیا۔ حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر خواب میں دیکھے کہ اس نے کسی پر فلاخن ڈالا ہے۔ دلیل ہے کہ اس آدمی پر نفرین کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس پر کسی نے فلاخن سے پتھر ڈالا ہے۔ دلیل ہے کہ اس شخص پر نفرین کرے گا اور اگر دیکھے کہ سنگ فلاخن سے جسم خستہ ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ نفرین سے اس کو آفت پہنچے گی اور وہ رنجور ہو گا۔
خواب میں لعل پتھر دیکھنا
لعل ایک قیمتی پتھر ہے۔ حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں لعل خوبصورت اور مالدار عورت ہے اگر دیکھے کہ اس کے پاس لعل آتشیں ہے یا اس کو کسی نے دیا ہے یا اس نے خریدا ہے دلیل ہے کہ اس قسم کی عورت کرے گا اور پاکیزہ کنیز خریدے گا اور اگر اس کی عورت ہے تو پاکیزہ کنیز خریدے گا اور اگر اس کی عورت لطیف صورت لڑکی جنے گی اور اگر اس کے پاس بہت</br> سا لعل دیکھے دلیل ہے کہ اسی قدر مال حاصل کرے گا لیکن دین میں مکروہ ہے۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ اس کے کسی دوست نے لعل کا ٹکڑا دیا ہے دلیل ہے کہ اسی قدر اور اس کی قیمت کے مطابق مالدار عورت اپنے خویشوں میں سے کرے گا اور اگر دیکھے کہ کسی بیگانے نے اس کو لعل کا ٹکڑا دیا ہے دلیل ہے کہ نامعلوم عورت اس صفت کی کرے گا اور اگر دیکھے کہ کسی جوان نے لعل کا ٹکڑا دیا ہے دلیل ہے کہ مال حاصل کرے گا۔ حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں لعل کا دیکھنا چار وجہ پر ہے۔ (1) عورت (2) کنیز (3) منفعت (4) دنیا کا مال اور لڑکیاں۔
امام ابن سیرین
حضرت امام عبد الغنی نابلسی رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق
(1) زمین پر پڑا یا دیوار پر لگا پتھر میت پر دلالت کرتا ہے اور کبھی اس کی دلالت اہلِ قساوت، غافل اور جاہل قسم کے لوگوں پر ہوتی ہے اور حکماء حضرات ج کو پھر سے تشبیہ دیتے ہیں۔
(2) خواب میں کسی طرح پتھر کا مالک بننا یا خریدنا اپنی صفت کی بنیاد پر کسی آدمی پر غلبہ کی دلیل ہے یا اپنی تدبیر یا گفتگو سے کسی عورت کے ساتھ نکاح کرنے کی علامت ہے۔
(3) کسی نے خواب دیکھا کہ اس کا بدن پتھر بن گیا تو تعبیر ہے کہ وہ اپنے رب کی نافرمانی کرے گا اور اس کے دل میں قساوت اور اس کے دین میں فساد پیدا ہو گا۔
(4) مریض کا یہی خواب دیکھنا اس کے مرنے کی دلیل ہے۔
(5) تندرست کے لیے یہ خواب فالج کی وجہ سے بدن کی حرکت میں تعطل واقع ہونے کی علامت ہے۔
(6) آسمان سے پتھر کا زمین یا مساجد پر گرنا پتھر دل آدمی پر دلالت کرتا ہے۔
(7) آسمان سے گرے ہوئے پتھر کا ٹوٹ جانا اور اس کے ٹکڑوں کا گھروں کے اندر گرنا اس علاقے میں مصیبت پھیلنے کی علامت ہے، چنانچہ خواب میں اس پتھر کے ٹکڑے جس جس گھر میں گرتے دیکھے گئے ہوں ان گھروں میں مصیبت پہنچنے کی دلیل ہے اور اگر اس علاقے میں قحط سالی ہو تو اس کے دوام اور برے انجام سے لوگ ڈریں گے، پتھر شدت پر بھی دلالت کرتا ہے، لہذا مصیبت پتھر کی مقدار کے اعتبار سے آئے گی یعنی چھوٹے پتھر دیکھنا چھوٹی مصیبت اور بڑے پتھر بڑی مصیبت کی علامت ہیں۔
(8) مخلوق کو پتھر مارے جانے کی مندرجہ ذیل تعبیریں ہو سکتی ہیں، اس علاقے میں اللہ تعالیٰ کے عذاب کا نزول یا وباء پھیلنا یا ٹڈیوں کا عذاب آنا یا سخت سردی، ہوا، تاوان میں پڑ جانا، اموال کا چھن جانا وغیرہ۔
(9) خواب میں پتھروں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنا کوئی مشکل کام کرنے کی دلیل ہے۔
(1) غیر شادی شدہ شخص کا خواب میں کسی پتھر پر سوار ہونا نکاح کرنے کی علامت ہے۔
(11) خواب دیکھا کہ اپنے گلے میں پتھر لٹکایا ہے تو تعبیر ہے اس کو غم وشر لاحق ہو جائے گا۔
(12) خواب دیکھا کہ اس نے پتھر پر لاٹھی ماری اور اس سے پانی پھوٹ پڑا تو فقیر کے لیے یہ خواب دلیلِ غنی ہے اور غنی کے لیے مالی زیادتی اور اچھے رزق کی علامت ہے، کبھی پتھر کی دلالت عابد وزاہد اور اللہ تعالیٰ سے ڈرنے والے لوگوں پر ہوتی ہے۔
(13) بادشاہ کا خواب میں اپنے پاس بہت سے پتھر دیکھنا کثرتِ مال پر دلالت کرتا ہے۔
(14) کسی عابد آدمی کا اپنے پاس پتھر دیکھنا اس علاقے میں اس کی کرامت کے ظہور اور اس کے ذریعہ طلبِ مال کی علامت ہے، خواب میں پتھر کو مارنا ایسی تہمت لگنے کی علامت ہے جس سے وہ بری ہو گا، خاص طور پر پتھر کو بھاگتا ہوا اور خود کو اس کا پیچھا کرتے ہوئے دیکھے۔
(15) کبھی پتھر کی دلالت انسان کو اس چیز سے روکنے پر ہوتی ہے جس میں تصرف کرنا اس کے لیے منع ہے اور کبھی اس کی دلالت کیڑے مکوڑوں کے بلوں پر بھی ہوتی ہے۔
(16) اور چکیوں کے پتھر (پاٹ وغیرہ) علماء، اولاد، ازواج، اموال وغیرہ پر دلالت کرتے ہیں، مذکورہ پتھروں میں سے کسی پتھر کا مالک بننا عزت، اسلحہ اور مال کے ذریعے دشمنوں پر غلبہ حاصل کرنے کی دلیل ہے۔
(17) کوئی شخص خواب میں ایسے پتھروں کا مالک بنا جس میں پینے اور نچوڑنے کے پتھر موجود ہیں تو کسی قابلِ عزت شخص کی طرف سے فوائد ملنے کی دلیل ہے، مثلاً والد، استاذ، سردار، بھائی، شوہر، رشتہ دار اور دوست وغیرہ۔
(18) کبھی اس کی دلالت زیادہ سفر کرنے والے شخص پر بھی ہوتی ہے۔
(19) خواب میں کسی نے پتھر اٹھایا اور اس میں اس کو تکلیف ہوئی تو دلیل ہے کہ پتھر کے ہلکا اور بھاری ہونے کے اعتبار سے کسی پتھر دل شخص کی طرف سے تکلیف پہنچے گی۔
(2) ان پتھروں کی دلالت جو طبی اعتبار سے انسان کے لیے نافع ہیں علماء، طبیب، حکیم، معزز اور معاشی لحاظ سے مستحکم لوگ، راحت، اولاد اور نفع بخش کارخانوں پر ہوتی ہے۔
خواب میں پتھر توڑنے والا دیکھنے کی تعبیر
khwab me pathar torne wala dekhne ki tabeer
(1) خواب میں اسے دیکھنا اکابر کے قرب کی دلیل ہے، کبھی اس سے جھگڑے، گالی گلوچ، ساتھیوں سے جدائی کی طرف بھی اشارہ ہوتا ہے، پتھر توڑنے والا ایسے مرد پر دلالت کرتا ہے جو لوگوں کے دلوں کی بیماریوں اور اکابرین سے واقفیت رکھتا ہو۔
خواب میں پتھر مارنے یا سنگسار کرنے کی تعبیر
(1) جس نے خواب میں دیکھا کہ وہ کسی کو پتھر مار رہا ہے تو وہ شخص گالی گلوچ کرتا ہے، سنگساری اور بدکاری کا الزام لگاتا ہے۔
اگر شرعی طور پر حد لازم ہونے کی وجہ سے پتھر مارے جا رہے ہوں تو یہ اس شخص کا گناہوں سے پاک ہونا ہے۔
خواب میں سر پتھر پر مارنے کی تعبیر
(1) اگر کسی نے دیکھا کہ وہ اپنا سر کسی پتھر پر مار رہا ہے تو وہ عشاء کی نماز پڑھے بغیر سو جاتا ہے۔
یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔
