خواب میں پلکیں دیکھنے کی تعبیر
Khwab me palkain eyelashes dekhne ki tabeer
حضرت امام محمد بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق
خواب میں پلکیں دیکھنا
مژگان۔ پلکیں۔ حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں پلکیں دین کو نگاہ رکھنا ہے۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کی پلکیں گھٹی ہیں دلیل ہے کہ بیمار ہو گا اور اگر دیکھے کہ آنکھ کی پلکیں گری ہیں دلیل ہے کہ اس کا دین خراب ہو گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ پلکیں مڑی ہیں دلیل ہے کہ اس کو اسی قدر مال کا نقصان ہو گا اور پلکوں کو حرکت کرتے ہوئے دیکھنا بیماری پر دلیل ہے۔ حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں پلکوں کا دیکھنا چار وجہ پر ہے (1) دین کی حفاظت (2) موافق دوست (3) مال اور روزی (4) خوشی بقدر فرزند۔ حاصل یہ ہے کہ پلکوں پر ہر ایک طرح کی خیر اور شر کا دیکھنا انہی وجہ پر دلیل ہے۔
امام ابن سیرین
حضرت امام عبد الغنی نابلسی رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق
(1) خواب میں پلکیں دیکھنا دین کو بچانے کی دلیل ہے۔
(2) کبھی آنکھ کا درست ہونا مال اولاد اور علم سے آنکھیں ٹھنڈی ہونے کی طرف اشارہ کرتا ہے ۔
(3) کسی عالم دیندار شخص نے خواب دیکھا کہ وہ اپنی پلکوں کے سایہ میں بیٹھا ہوا ہے۔ تو دلیل ہے وہ اپنے دین و علم کے سایہ میں زندگی گزارے گا۔
(4) اگر دنیا دار شخص مذکورہ خواب دیکھے تو وہ لوگوں کے اموال کو ان سے لیکر ان سے پوشیدہ رہے گا ۔
(5) خواب دیکھا کہ اس کی آنکھوں پر پلکیں نہیں ہیں تو وہ اپنے دین و شریعت کی حفاظت نہیں کرتا ۔
(2) اگر خواب میں پلکوں کو اکھاڑ دے تو تعبیر ہے اس کا دشمن اس کے دین کے معاملے میں اسے رسوا کرے گا ۔
(7) خواب میں اپنی پلکوں کو زیادہ اور خوبصورت دیکھنا اس کے دین کے محفوظ ہونے کی خوشخبری ہے۔
(8) پلکوں کا سفید ہونا سر، آنکھ، کان یا دانت کے مرض میں مبتلا ہونے کی علامت ہے۔
یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔
