خواب میں دانت دیکھنے کی تعبیر

khwab me daant tooth dekhna

(۱) اس کو خواب میں دیکھنا انتہا پر اور اس سال پر دلالت کرتا ہے جو اس کے لئے لکھا گیا اور سارے دانت گھر والوں، خاندان، غلام اور بیٹیوں پر دلالت کرتے ہیں اور بعض دفعہ دانت مال، سواریاں، غلہ، جائیداد، ذخیرہ، موت، زندگی، جدائی اور اکٹھا ہونے، رازوں اور امانتوں پر بھی دلالت کرتے ہیں اور دانت انسان کے گھر والوں پر دلالت کرتے ہیں۔

(۲) اوپر کے دانت جو علیا کہلاتے ہیں باپ کی طرف کے رشتہ داروں پر دلالت کرتے ہیں۔

(۳) سُفلٰی ماں کی طرف سے رشتہ داروں پر دلالت کرتے ہیں۔

(۴) جو ثنایا ہیں جو سب سے قریب ہیں وہ نسب میں سب سے قریبی رشتہ داروں پر دلالت کرتے ہیں۔

(۵) جو ثنایا علیا ہیں وہ باپ ا ور چچا پر دلالت کرتے ہیں چنانچہ دایاں باپ پر دلالت کرتا ہے اور بایاں چچے پر اور اگر اس کا باپ یا چچا نہ ہو تو بہنوں پر یا بیٹوں پر یا دو اچھے اور نصیحت کرنے والے دوستوں پر دال ہوتے ہیں۔

(۶) رباعیہ دانت چچا زاد بھائی پر یا ایسے دوستوں پر جو ان کے قائم مقام ہو۔

(۷) ناب ”یعنی کچلی کے دانت“ گھر کے سردار پر دلالت کرتے ہیں جس پر اعتماد کیا جاتا ہے اور اس سے اوپر کوئی نہیں ہوتا یا کسی سردار دوست پر جو اس کے قائم مقام ہو۔

(۸) ضواحک”وہ دانت جو ہنستے وقت نظر آتے ہیں“ وہ ماموں پر یا ماموں کی اولاد پر دلالت کرتے ہیں یا جو نصیحت میں ان کے قائم مقام ہو۔

(۹) اضراس ”ڈاڑھ“ دادوں پر یا چھوٹے بچوں پر جن پر وہ فخر کرتا ہے اور پیار ومحبت کرتا ہے۔

(۱۰) ثنایا سفلی ”سامنے کے نیچے والے دو دانت“ ماں اور چچی پر دلالت کرتے ہیں دایاں ماں پر اور بایاں چچی یا پھوپھی پر اور اگر اس کی ماں یا چچی یا پھوپھی نہ ہوں تو اس سے دو بہنیں یا بیٹیاں مراد ہیں یا جو شفقت اور نصیحت میں ان کے قائم مقام ہو۔

(۱۱) نچلے رباعی دانت چچا کی لڑکی پر یا پھوپھی کی لڑکی پر دلالت کرتے ہیں یا جو خیر خواہی میں ان کے قائم مقام ہو۔

(۱۲) نچلے کچلی کے دانت گھر کے سردار پر اور جس پر بھروسہ کیا جاتا ہے یا جو اس کے قائم مقام ہو پر دلالت کرتا ہے۔

(۱۳) نیچے والے ضواحک خالہ یا ماموں کی بیٹی پر دلالت کرتے ہیں یا جو نصیحت میں ان کے قائم مقام ہو پر دلالت کرتا ہے اور نیچے اور اوپر والی ڈاڑھ دور کے رشتہ داروں پر دادی پر یا چھوٹی لڑکیوں پر دلالت کرتے ہیں کہ جن سے وہ کھیلے۔

(۱۴) اگر ان دانتوں میں سے کوئی دانت ہلا تو یہ بیماری کی علامت ہے۔

(۱۵) اگر گر گیا یا ضائع ہو گیا تو جس کی طرف یہ دانت منسوب ہو اس کی موت یا اس کے غائب ہونے پر دال ہو گا اور ایسا غائب ہو گا  کہ اس کے بعد اسے دوبارہ نہیں دیکھیں گے۔

(۱۶) اگر اس نے اس کو پکڑ لیا اور دفن نہ کیا تو وہ اس دانت کے قریب ترین مدلول سے استفادہ کرے گا۔

(۱۷) اگر اس کو دفن کر دیا تو یہ اس رشتہ دار کی موت پر دلالت کرتا ہے اور اس طرح سارے دانت ہیں اور اسی طرح سارے اعضاء ہیں ان کا حساب بھی سب دانتوں کی طرح ہے۔

(۱۸) اگر اس نے کسی مصیبت کے بعد اس کو پکڑ لیا تو اس کے مدلول عزیز یا قریب پر کوئی مصیبت پہنچے گی۔

(۱۹) اگر غائب ہو گیا تو وہ رشتہ دار، موت یا جدائی کی وجہ سے غائب ہو جائے گا۔

(۲۰) اگر اس نے دیکھا کہ اس کے بعض دانت کھائے گئے ہیں یا ان کو کیڑا لگ گیا تو اس سے معمر لوگوں کو مصیبت پہنچے گی تو وہ اس سے نفع نہیں اٹھا سکے گا۔

(۲۱) اگر اس نے دیکھا کہ اس کے ثنایا پہلے سے زیادہ لمبے خوبصورت اور سفید ہیں تو اس کے باپ اور چچا کو قوت اور مال کی زیادتی اور دنیا اور عزت ملے گی۔

(۲۲) اگر اس نے دیکھا کہ اس کے ساتھ اس طرح کے اور دانت پیدا ہو گئے ہیں تو اس کے گھر والے بڑھیں گے اور بعض دفعہ اس کی تاویل بیٹے یا بھائی سے کی جاتی ہے۔

(۲۳) اگر کسی نے دیکھا کہ ایسے دانت ان کے ساتھ بڑھ گئے ہیں جو اس کو نقصان پہنچاتے ہیں تو اس کے گھر والوں میں ایسا کسی شخص کا اضافہ ہو گا جو ان کے لئے عار اور وبال ہو گا اور انہیں کوئی نقصان یا تکلیف پہنچائے گا جتنی زیادہ اس دانت نے تکلیف پہنچائی۔

(۲۴) اگر اس نے دیکھا کہ وہ اپنے دانتوں کا علاج کروا رہا ہے اور اس نے ان کو اکھاڑ دیا تو وہ کسی ناپسند جگہ پر مال خرچ کرے گا یا قرض پر خرچ کرے گا یا جس آدمی پر وہ دانت دلالت کرتا ہے اس سے قطع رحمی کرے گا۔

(۲۵) اگر اس نے اپنے دانتوں میں کوئی نشان یا سیاہی دیکھی تو یہ کسی ایسے عیب پر دلالت کرتا ہے جو اس کے گھر والوں میں ہے کسی کام کی وجہ سے جسے وہ کریں گے جس کی وجہ سے اس کا چہرہ سیاہ ہو گا۔

(۲۶) اگر اس نے اپنے دانتوں میں بدبو دیکھی تو یہ اس کے گھر والوں کی بری تعریف پر دال ہے۔

(۲۷) اگر اس کے دانت کھائے گئے ہوں تو اس کے گھر والوں کی حالت ضعیف اور کمزور ہو گی۔

(۲۸) اگر کسی نے دیکھا کہ لوگ اسے دانتوں سے کھا رہے ہیں یا کاٹ رہے ہیں تو ممکن ہے کہ وہ لوگوں کے سامنے تصنع کرنا چاہتا ہے اور تصنع نہیں کر سکتا۔

(۲۹) اگر کسی کے دانت ہل گئے تو یہ اس کے رشتہ داروں کی بیماری پر دال ہے۔

(۳۰) جس نے دیکھا کہ اس کے دانت ٹوٹ گئے تو اس کا کوئی رشتہ داریا دوست مر جائے گا اور بعض دفعہ کسی بیماری پر دلالت کرتا ہے جس سے موت واقع ہو گی اور کہا گیا کہ دانتوں کو گھر کے رہائشیوں کی طرح تقسیم کرنا چاہیے پس دائیں طرف کے دانت مردوں پر دلالت کرتے ہیں اور بائیں طرف کے دانت عورتوں پر دلالت کرتے ہیں تمام لوگوں میں اور دائیں طرف والے دانت بوڑھے فرد اور عورتوں پر دلالت کرتے ہیں اور بائیں طرف کے دانت جوانوں پر دلالت کرتے ہیں اور سامنے کے دانت بچوں پر دلالت کرتے ہیں اور انیاب دانت جوانوں پر اور ڈاڑھ اور طواحن بوڑھوں پر دلالت کرتے ہیں۔

(۳۱) اگر کسی انسان نے دیکھا کہ ان میں سے بعض گر گئے تو یہ اس شخص کی ہلاکت کی دلیل ہو گی جس پر یہ دانت دلالت کرتے ہیں اور دانت انسان کے کاموں اور اس کی تدبیروں پر بھی دلالت کرتے ہیں۔

(۳۲) ڈاڑھ کے دانت مخفی اور چھپے ہوئے کاموں پر بھی دلالت کرتے ہیں۔

(۳۳) انیاب ان کاموں پر دلالت کرتے ہیں جو اکثر لوگوں پر ظاہر ہوں اور سامنے کے دانت ظاہری کاموں پر دلالت کرتے ہیں یا ان کاموں پر جو بخل کے ذریعے کرتا ہے۔

(۳۴) اگر اس نے دیکھا کہ اس کے دانت گر گئے تو اس کا قرضہ آہستہ آہستہ اتر جائے گا۔

(۳۵) اگر اس نے دیکھا کہ اس کے بعض دانت لمبے ہو گئے اور ان کی ہڈی بڑھ گئی تو یہ کسی چپقلش یا جھگڑے پر دال ہے جو اس کے گھر میں ہو گا۔

(۳۶) جس کے دانت کھائے ہوئے اور ٹیڑھے تھے اور اس نے ان کو گرتے دیکھا تو وہ تمام سختیوں اور شر سے بچ جائے گا۔

(۳۷) اگر اس نے دیکھا کہ اس کے دانت سونے کے ہیں تو یہ کلام والے کے لئے اچھائی کی دلیل ہے اور لوگوں کے گھروں میں آگ لگے گی اور یرقان کی بیماری اس میں بہت زیادہ ہو گی۔

(۳۸) اگر کسی نے دیکھا کہ اس کے دانت لکڑی یا شیشے کے ہیں تو یہ اس کی موت پر دلالت کرتا ہے جو اس کو ڈرا دے گی۔

(۳۹) اگر اس نے دیکھا کہ وہ چاندی کے ہیں تو یہ نقصان اور خسارہ جو کسی بات کی وجہ سے جو اس کے مال میں واقع ہو گی کی دلیل ہے۔

(۴۰) اگر اس نے دیکھا کہ اس کے سامنے کے سارے دانت گر گئے اور اس کی جگہ نئے دانت آ گئے تو یہ تمام کاموں میں اس کی تدابیر کی تبدیلی کی علامت ہے۔

(۴۱) اگر اس نے دیکھا کہ وہ اپنے دانتوں کو زبان کے ساتھ پھینک رہا ہے تو اس کے گھر کے سیدھے کام اس کی کسی بات کی وجہ سے خراب ہو جائیں گے۔

(۴۲) اگر اس نے دیکھا کہ اس کے انیاب کے دانت میں درد ہوا تو اس کا بیٹا مر جائے گا اور دانت خاندان پر دلالت کرتے ہیں اور قریبی رشتہ داروں اور دور کے رشتہ داروں پر،  چنانچہ جو آنکھوں کے قریب ہیں تو اس سے مراد مرد ہوں گے اور جو ماتھے کے قریب ہیں ان سے مراد عورتیں ہوں گی۔

(۴۳) جس نے اپنے دانتوں کا علاج کیا یا اس نے ان کو اکھاڑ دیا یا کسی اور نے ان کو اکھاڑا تو یہ اس کے مال کے مقروض ہونے پر دلالت کرتا ہے یا کسی قریبی رشتہ دار کے مرنے پر۔

(۴۴) اگر اس نے اس میں ایک کیڑا یا دو کیڑے دیکھے تو اس سے مراد اولاد ہو گی جو اس کے بعد آئے گی۔

(۴۵) جس نے دیکھا کہ اس کے سب دانتوں سے یا بعض دانتوں سے بدبو آ رہی ہے تو اس کی بری تعریف کی جائے گی اور بعض دفعہ یہ رشتہ داروں میں کسی جھگڑے پر دلالت کرتی ہے یا کسی ایسی حرکت پر جو اس کے گھر میں واقع ہو گی۔

(۴۶) اگر اس نے دیکھا کہ اس کے دانت لمبے ہو گئے اور ان میں سے کوئی بھی دوسرے کے موافق نہیں ہے تو اس کے گھر والے آپس میں جھگڑیں گے اور اس میں محبت نہیں ہو گی۔

(۴۷) اگر اس نے دیکھا کہ اس کے دانت گر گئے تو یہ بستر کے منقطع ہونے پر یعنی بیوی کے مرنے پر یا فقر پر دلالت کرتا ہے اور اس کا رزق متعذر ہو گا یا وہ اپنے گھر والوں سے دور مرے گا یا اس کی عمر لمبی ہو گی یا اسے اتنا دانت ملے گا جتنی اس کے مال کی دیت ہے۔

(۴۸) اگر اس نے دیکھا کہ اس کے سارے دانت اکھڑ گئے اور اس نے ان کو زمین میں دفن کر دیا تو اس کے گھر والے اس سے پہلے مر جائیں گے اور وہ ان کو دفن کرے گا۔

(۴۹) زبان سے دانت اکھاڑنا کسی ایسے کلام پر دلالت کرتا ہے جیسے وہ کرے گا اور اس سے اس کے گھر کے احوال خراب ہوں گے اور کہا گیا کہ اس کو اکھاڑنا چھپی ہوئی اشیاء کے ظہور پر دلالت کرتا ہے۔

(۴۹) جس نے دیکھا کہ اس کے دانت ہل رہے ہیں تو وہ آہستہ آہستہ اپنا قرض اتار لے گا۔

(۵۰) جس نے دیکھا کہ اس کے دانت پکڑے ہوئے ہیں تو جب یہ ان کے پا س اپنی حاجت لے کر جائے گا اس کے گھر والے اسے ذلیل کریں گے۔

(۵۱) جس نے دیکھا کہ اس کے دانت اپنی جگہ سے زائل ہو گئے اور اپنی جگہوں سے آگے پیچھے لگ گئے تو علیا دانت سفلی کی جگہ پر لگ گئے اور سفلی دانت علیا کی جگہ پر لگ گئے تو یہ دلالت کرتا ہے کہ اس کے گھر کی عورتیں مردوں پر شیر ہو جائیں گی۔

(۵۲) جس نے دیکھا کہ اس نے اپنے دانتوں میں خلال کیا تو یہ گھر والوں کے منتشر ہونے پر دلالت کرتا ہے اور ان کے درمیان خلل واقع ہونے پر دلالت کرتا ہے یا مالی نقصان پر دلالت کرتا ہے۔

(۵۳) اگر درمیان سے گوشت اکھڑ گیا تو یہ کسی قوم کی غیبت کرے گا اور ان کو زبان سے تکلیف پہنچائے گا اور کہا گیا کہ دانت عورتوں کے لئے ہیروں کے ہار پر دلالت کرتا ہے اور چکی پر دلالت کرتا ہے اور لشکر کی صفوں پر دلالت کرتا ہے دایاں حصہ میمنہ پر اور بایاں میسرہ پر اور ثنایا کے دانت قلب پر اور ابنِ سیرین رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ڈاڑھ کو اکھاڑنا بیٹے سے قطع تعلق کرنے پر دلالت کرتا ہے۔

(۵۴) جس نے ڈاڑھ کو اکھاڑا تو اسے قطع رحمی کا گناہ ملے گا اور دانتوں کا جیب یا ہتھیلی میں ہونا بھائیوں اور اولاد کی زیادتی پر دلالت کرتا ہے۔

(۵۵) جس نے دیکھا کہ اس کا کوئی دانت بغیر درد کے اکھڑ گیا اور اس کا کوئی آدمی قید میں تھا تو وہ قید سے رہائی پائے گا۔

(۵۶) دانتوں کا کھایا جانا گھر والوں کے ضعفِ حال پر دلالت کرتا ہے اور دانتوں کو گندگی سے پاک کرنا غموں کو دور کرنے کے لئے مال خرچ کرنے پر دلالت کرتا ہے اور اس میں زیادتی صفائی اس کی عقل کی زیادتی پر دلالت کرتی ہے۔

(۵۷) جس نے دیکھا کہ اس کے دانتوں میں سیاہی یا نقصان یا کوئی ٹوٹ پھوٹ ہے تو یہ غم پر دلالت کرتا ہے جو اس کے رشتہ داروں میں ہو گا۔

(۵۸) جس نے دیکھا کہ دانت کھائے گئے جس سے گر گئے تو ان میں سے بعض کو نقصان اور مصیبت پہنچے گی۔

(۵۹) ڈاڑھ کو خواب میں دیکھنا قوم کے بڑوں اور سرداروں اور معز زلوگوں پر دلالت کرتا ہے۔

(۶۰) نواجذ دانتوں کو دیکھنا تابع لوگوں پر دلالت کرتا ہے۔

(۶۱) رباعیات ان چیزوں پر دلالت کرتے ہیں جن کے ذریعے انسان خوبصورتی حاصل کرتا ہے جیسے ظاہر مال یا اولا دو غیرہ۔

(۶۲) اس کا زرد یا سیاہ ہونا اس شخص کی حالت کے تغیر ہونے کی علامت ہے جس پر یہ دلالت کرتے ہیں۔

(۶۳) ان میں سے سفید کا اکھڑ جانا بعض گھر والوں کے گم ہو جانے پر یا بعض ان لوگوں کے گم ہونے پر جوان سے معبّر ہیں اور دانت کا اکھڑ جانا غائب آدمی کے آنے پر یا کسی عزیز کی موت پر دلالت کرتا ہے۔

(۶۴) اگر بادشاہ کے دانت لوہے یا تانبے کے ہو گئے تو یہ اس کے لشکر کی سختی اور قوت پر دلالت کرتا ہے۔

(۶۵) اگر اس کے دانت خواب میں گم ہو گئے تو یہ اس کے ملک کے زوال پر دلالت کرتا ہے بعض دفعہ دانت، دیکھنے والے کی لمبی عمر پر دلالت کرتے ہیں یہاں تک کہ اس کا کوئی دانت بھی نظر نہ آئے اور بعض دفعہ یہ دلالت کرتا ہے کہ اسے جو منافع کھیتی باڑی سے ہو رہا ہے وہ رک جائے گا ، بعض دفعہ وہ بانجھ ہونے پر دلالت کرتا ہے کہ اس کی اولاد نہیں ہوگی یا مالداری کے بعد فقیر ہو جائے گا یا اس کا منافع ختم ہو جائے گا  گھر سے یا جانوروں سے یا چکیوں وغیرہ سے اور اگر اس نے کوئی چیز ذخیرہ کی تھی فائدہ حاصل کرنے کے لئے تو اس میں فساد ہو گا اور اس میں مقروض ہو گا اور بعض دفعہ دلالت کرتا ہے کہ وہ مر جائے گا  اور اس کا رزق منقطع ہو جائے گا۔

(۶۶) اگر اس نے اپنے ہاتھوں سے دانتوں کو اکھاڑا تو وہ اپنے مال میں بے کار تصرف کرے گا یا اپنے گھر والوں سے اچھائی نہیں کرے گا یا ان کے ساتھ کوئی برائی کرے گا اور اس پر نادم ہوگا یا اسے کسی قرض میں نفع ہو گا اور اس پر اس کا و بال لوٹ کر آئے گا  اگر یہ لوگوں پر ظاہر ہو۔

(۶۷) اگر کسی اور نے اکھاڑا تو وہ رہن کا محتاج ہو گا یا کسی ایسی چیز کی بیع کا محتاج ہو گا جس سے وہ خوبصورتی حاصل کرتا ہے یا جو اس کے لئے ضروری ہے اس کو پہنچنے پر مجبور ہو جائے گا۔

(۶۸) اگر کسی نے اس دانت کو اکھاڑا جو اسے بیداری میں تکلیف پہنچا رہا تھا تو اسے تکلیف پہنچے گی اس کا علاج کرے گا اور اس تکلیف کو زائل کرے گا اور بعض دفعہ یہ کسی ملازم کے مطالبوں کی وجہ سے غم اور مصیبت پر دال ہوتے ہیں اور خواب میں گرے ہوئے دانت کو دوبارہ لگانا جھگڑوں اور نقصان کے بعد منافع پر دلالت کرتا ہے۔

(۶۹) اگر اس کے دانتوں کی جگہ نئے دانت سونے یا چاندی کے نکل آئے تو بعض دفعہ مال میں نقصان پر دلالت کرتے ہیں یا کسی دانت کو مرض یا عارض کی وجہ سے نکالنے پر دلالت کرتے ہیں۔

(۷۰) جس نے دیکھا کہ اس کی ایک آنکھ زیادہ ہو گئی یا ناک یا کان یا دانت زیادہ ہو گیا تو یہ اس کے گم یا ضائع ہونے پر دال ہے یا اس کی شرعی قیمت کی طرف اشارہ ہے اور زیادتی نقص پر دلالت کرتی ہے اس لئے کہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے(وکتبنا علیہا ان النفس بالنفس والعین بالعین والانف بالانف والاذن بالاذن والسن بالسن) ”اور ہم نے فرض کیا ان پر نفس کے بدلے نفس اور آنکھ کے بدلے آنکھ اور ناک کے بدلے ناک اور کان کے بدلے کان اور دانت کے بدلے دانت“ ۔

اور بعض دفعہ دانت او نگھنے پر دلالت کرتا ہے پس جس نے دیکھا گویا وہ ا ونگھ رہا ہے تو اس پر بھول یا نیند طاری ہو جائے گی یا اس پر سنت دوبارہ لوٹ آئے گی اور بعض دفعہ اس کے سامنے کوئی مبارک سنت آئے گی یا وہ کسی سنت پر عمل کرے گا اور اس کو مضبوطی سے پکڑ  لے گا۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top