خواب میں بیماری دیکھنا
(1) خواب میں بیماری نفاق کی علامت ہے کیونکہ اللہ تعالی کا فرمان ہے: (فی قلوبہم مرض فزادہم اللہ مرضا) (البقرۃ) یعنی ان کے دلوں میں بیماری ہے پس اللہ نے ان کی بیماری بڑھادی۔
(2) جو دیکھے کہ وہ مریض ہے تو اس کے دین میں نقص وکمی آئے گی اور جسم تندرست ہو گا۔ (3) اور جو دیکھے کہ اس کی بیوی بیمار ہے تو اس کے دین میں نقص آئے گا اور جسم تندرست ہو گا۔
(4) مریض اگر دیکھے کہ وہ اونٹ یا خنزیر یا بیل پر سوار ہے اس کے متعلق موت کا خدشہ ہے۔
(5) بیمار بچہ اگر خواب میں بیماری سے شفاء پائے تو وہ فوت ہو گا۔
(6) خواب میں خود کو بیمار دیکھنا دشمنوں پر غالب آنے اور عظیم مال حاصل ہونے اور عمر طویل ہونے کی بشارت ہے اور خوشیاں حاصل ہونے کی نوید ہے۔
(7) اور شدت میں مبتلا شخص خواب میں خود کو مریض دیکھے تو مرض سے نجات پائے گا۔
(8) مریض اگر دیکھے کہ اس نے غلام آزاد کیا ہے تو وہ وفات پائے گا اس لئے کہ میت کسی چیز کا مالک نہیں ہوتا۔
(9) اگر خواب میں کسی نامعلوم شخص کو مریض دیکھے تو مرض صاحبِ خواب کی طرف لوٹے گا، مرض عشق کی اور عشق مرض کی دلیل ہے، نیز مرض انفاق کا توبہ ودعا اور عاجزی کے اظہار کی دلیل ہے، بعض کہتے ہیں کہ جو خود کو مریض دیکھے تو اسے صحت ملے گی۔
(10) جو دیکھے کہ اس کے دو بیٹے بیمار ہوئے ہیں تو اس کی آنکھیں دکھیں گی۔
(11) جو د یکھے کہ اس کے والد بیمار ہیں تو صاحبِ خواب دردِ سر میں مبتلا ہو گا کیونکہ سر کی تعبیر باپ ہے۔
(12) اور جو دیکھے کہ وہ مریض ہے تو دلیل ہے وہ بہت زیادہ فساد اور خرابی والا ہے، بعض کہتے ہیں کہ جو خود کو مریض دیکھے کہ اس کا مرض طویل ہو گیا ہے اور اس کے گناہ جھڑ گئے ہیں تو وہ وفات پائے گا، بعض کہتے ہیں کہ مرض فکر وغم کی دلیل ہے جو اسے بقدرِ مرض پہنچے گا۔
(13) جو دیکھے کہ سلطانِ وقت بیمار ہے تو اشارہ ہے وہ دینی مرض میں مبتلا ہے ورنہ وہ اسی سال وفات پا جائے گا۔
(14) مرد کا بیمار ہونا اپنی بیوی سے الگ ہونے اور علماء کا بیمار ہونا دین کے کمزور ہونے کی دلیل ہے۔
(15) ادب سکھانے والے کا بیمار ہونا اس کے بچوں کا متفرق ومنتشر ہونا ہے۔
(15) بچہ کا بیمار ہونا اس کے والدین کا فکر وغم میں مبتلا ہوتا ہے جس مرض میں موت کی تمنا کی جائے وہ کشادہ حالی کی دلیل ہے اور لوگوں میں پھیلی عام بیماری قحط سالی اور کساد بازاری کی دلیل ہے۔