خواب میں مٹی کا پرنالہ دیکھنے کی تعبیر
Khwab me mitti ka parnala dekhne ki tabeer
حضرت امام محمد بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق
خواب میں پرنالہ دیکھنا
ناودان۔ پرنالہ۔ حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ چھتوں پر سے پانی بغیر پرنالوں کے نیچے اتر رہا ہے دلیل ہے کہ اس جگہ جنگ اور خصومت اور خون ریزی ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ بغیر بارش کے پرنالوں سے پانی بہ رہا ہے دلیل ہے کہ اس موضع پر بادشاہ کی طرف سے تاوان اور رنج پہنچے گا اور اگر دیکھے کہ بادل اور بارش ہے اور پرنالوں میں سے پانی گرتا ہے دلیل ہے کہ حق تعالیٰ اس موضع پر رحمت اور عنایت کرے گا۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ اس نے اپنی چھت پر پرنالہ رکھا ہے دلیل ہے کہ کسی بڑے آدمی سے منفعت پائے گا اور اگر دیکھے کہ اس کے گھر کا پرنالہ گرکر ٹوٹا ہے تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے اور اگر دیکھے کہ پرنالہ لوہے یا تانبے کا ہے دلیل ہے کہ اس کے کام ہمیشہ انتظام سے ہوں گے اور اگر دیکھے کہ کسی نے اس کے پرنالے سے پانی لیا ہے دلیل ہے کہ اسی قدر کسی سے منفعت پائے گا۔ حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں پرنالہ تین وجہ پر ہے (1) رئیس شہر (2) سردار (3) تھوڑی خیر و منفعت۔
امام ابن سیرین
حضرت امام عبد الغنی نابلسی رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق
مٹی کے پرنالے کی تعبیر بادشاہ کے خازن سے کی جاتی ہے۔
(1) خواب میں پرنالہ سے پانی جاری ہوتے ہوئے دیکھنا حکمرانی کی علامت ہے اور بند ہوتے ہوئے دیکھنا معزولی پر دلیل ہے۔ اور صاحبِ رؤیا کے لیے اس معاملے کے مشکل ہونے اور بے فائدہ ہونے کی بھی دلیل ہے اور بعض دفعہ پانی جاری ہوتا ہوا دیکھنا کام میں آسانی ہونے کی بھی علامت ہوتی ہے۔
یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔
