خواب میں پانی دیکھنا
خواب میں پانی خوشگوار زندگی کی دلیل ہے۔ (1) لہذا جو اپنے گھر میں پانی دیکھے تو یہ سعادت مندی، مالِ کثیر، غنیمت اور شادی کی بشارت ہے کیونکہ اللہ تعالی نے فرمایا ہے: (وہو الذی خلق من الماء بشرا فجعلہ نسبا وصہرا) (الفرقان : 54)۔
یعنی وہ ایسا ہے جس نے پانی سے (یعنی نطفہ سے) آدمی کو پیدا کیا، پھر اس کو خاندان والا اور سسرال والا بنایا۔
(2) جو دیکھے کہ پانی صاف شفاف اور کثیر ہے تو دلیل ہے اشیاء کے نرخ کم ہوں گے، عدل وانصاف پھیلے گا۔
(3) پانی کو چپانا مال ومعیشت میں سخت محنت وکاوش کرنے کی دلیل ہے، پانی پینا دشمن سے امن وسلامتی اور پینے والے کے لئے سال کی خوشحالی کی علامت ہے۔
(4) اگر خواب میں بیداری کی حالت سے زیادہ پانی پیا ہے تو یہ درازئ عمر کی دلیل ہے، ابنِ سیرین رحمہ اللہ فرماتے ہیں: خواب میں پانی دیکھنا دینی فتنہ ہے کیونکہ ارشادِ الہی ہے: (ماء غدقا لنفتنہم فیہ) الجن۔
یعنی وافر پانی (ان کو پلاتے ہیں) تا کہ اس میں ان کا امتحان کریں اور پانی بلاء وآزمائش ہے اس لئے کہ اللہ تعالی نے فرمایا: (ان اللہ مبتلیکم بنہر فمن شرب منہ فلیسہ منی ومن لم یطعمہ فانہ منی الا من اغترف غرفۃ بیدہ) (البقرہ) یعنی تحقیق اللہ تعالی تمہارا جو امتحان کریں گے ایک نہر سے سو جو شخص اس سے پانی پی لے گا وہ میرے ساتھیوں میں نہیں اور جو اس کو زبان پر بھی نہ رکھے وہ میرے ساتھیوں میں ہے، لیکن جو شخص اپنے ہاتھ سے ایک چلو بھر لے تو اتنی رخصت ہے۔
(5) جو دیکھے کہ اسے ایک پیالہ میں پانی دیا جاتا ہے تو یہ لڑکے کی دلیل ہے۔
(6) جو دیکھے کہ وہ ایک پیالہ یا کسی اور برتن میں صاف پانی پیتا ہے تو دلیل ہے اسے اپنی اولاد اور زوجہ سے خیر حاصل ہو گی، اس لئے شیشہ کی تعبیر عورت ہے اور پانی کی تعبیر بنین (پیٹ کا بچہ) ہے۔
(7) اور جو دیکھے کہ وہ گرم پانی پیتا ہے تو وہ شدید غم سے دو چار ہو گا۔
(8) جو خواب میں اپنے آپ کو پانی میں دیکھے تو یہ فتنہ وآزمائش اور غم ہے۔
(9) جو دیکھے اس کے پاس صاف پانی کی مشک ہے تو یہ مال وراحت کی دلیل ہے۔
(10) جو دیکھے کہ وہ پانی مانگتا ہے تو دلیل ہے وہ لوگوں میں جھوٹ پھیلاتا ہے۔
(11) ٹھہرا ہوا پانی، بدبودار پانی نا خوشگوار زندگی ہے۔
(12) گرم پانی جو دن کے وقت استعمال کیا گیا ہو عقوبت عذاب ہے۔
(13) رات کو اگر استعمال کیا گیا ہو تو یہ جنات کی طرف سے خوف وگھبراہٹ ہے۔
(14) نمکین پانی مال ومعیشت میں محنت ومشقت ہے۔
(15) گدلا پانی مالِ حرام ہے، سیاہ پانی ویرانی ہے، زرد پانی مرض ہے۔
(16) جو شخص دیکھے کہ وہ دریا کا پانی پیتا ہے تو اسے بادشاہ کی طرف سے پریشانی یا مرض لاحق ہو گا، بعض کہتے ہیں کہ گدلا پانی سلطان جابر ہے۔
(17) جو خواب میں گدلے پانی میں غسل کرے تو وہ کسی سختی میں مبتلا ہو کر اس سے نجات پائے گا، اگر مریض ہو تو اللہ تعالی اسے شفاء دیں گے، اگر قید ہو نجات ملے گی، نمکین پانی غم کی نشانی ہے۔
(18) جو دیکھے کہ وہ پانی کے اوپر چلتا ہے تو یہ ایمانی قوت اور اللہ تعالی پر یقین کرنے کی دلیل ہے، بعض کہتے ہیں کہ اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ سفر کرے گا یا جان کو خطرے میں ڈالے گا۔
(19) خواب میں دیکھا گہرے پانی میں گر گیا تو دلیل ہے اسے دنیا ملے گی اور مالدار ہو گا کیونکہ دنیا بحرِ عمیق ہے، بعض کہتے ہیں کہ اسے سرور نعمت ملے گی۔
(20) جو دیکھے کہ اس نے صاف شفاف پانی دیکھا تو اسے اس میں اپنا خوبصورت چہرہ نظر آیا ہے تو وہ اپنے گھر والوں اور ہمسایوں سے اچھا برتاؤ کرتا ہے۔
(21) جو دیکھے کہ اس نے دریا میں پانی انڈیلا ہے تو وہ کسی عورت پر خرچ کرتا ہے، زیادہ پانی فکر وپریشانی، عذاب اور فتنہ کی دلیل ہے۔
(22) جو دیکھے کہ پانی شہر وعلاقہ میں زیادہ ہو گیا ہے اور حد سے تجاوز کر گیا ہے تو اس جگہ عظیم فتنہ وفساد رونما ہو گا اور شریر لوگ مریں گے۔
(23) شیریں پانی رزقِ حلال، دل کی خوشی، علم اور قریب الموت کے لئے زندگی کی دلیل ہے، اس لئے کہ فرمانِ الہی ہے: (وجعلنا من الماء کل شیء) (الانبیاء) یعنی اور ہم نے (بارش کے) پانی سے ہر جاندار چیز کو بنایا ہے یا کنوارے کے حق میں زوجہ اور کنواری کے لئے شوہر کی دلیل ہے، پانی پینا فقراء کے مشروب کی بھی دلیل ہے۔
(24) شیریں اور میٹھا پانی کا خواب میں نمکین اور کھارا ہونا دین سے مرتد ہونے کی دلیل ہے یا اس کے امور دشوار ہونے کی علامت ہے۔
(25) اگر کسی برتن میں پانی اٹھایا ہے تو اس کی بیوی حاملہ ہو گی اور کمی کے وقت میں پانی کی زیادتی اور زیادتی کے وقت میں پانی کی قلت، جور وظلم اور مہنگائی کی دلیل ہے۔
(26) اور کسی جگہ سے پانی کا پھوٹنا غم وفکر کی نشانی ہے، سبز رنگ کا پانی طویل مرض کی دلیل ہے۔
(27) جو سیاہ پانی پیے تو اس کی نظر جاتی رہے گی۔
(28) جو دیکھے کہ اس پر گرم پانی بہایا گیا ہے تو وہ قید ہو گا۔
(29) کپڑے پانی سے بھیگ گئے ہیں تو سفر پر برقرار رہے گا یا جس کام کا ارادہ کیا ہے اس سے رکے گا۔
(30) اور جو دیکھے کہ اس نے تھیلی میں یا کپڑے میں یا ایسی چیز میں پانی اٹھایا ہے جس میں پانی کا اٹھانا ممکن نہیں تو وہ اپنے مال یا حیات کے غرور وگھمنڈ میں مبتلا ہے۔
(31) جو دیکھے کہ اسے ایک گلاس یا پیالہ دیا گیا ہے اور حال یہ ہے کہ اس کی بیوی حاملہ ہے اور خواب میں وہ پیالہ ٹوٹ گیا ہے تو وہ عورت وفات پائے گی۔
(32) اگر پانی گر گیا ہے اور پیالہ نہیں ٹوٹا ہے تو بچہ مرے گا اور عورت سلامت رہے گی۔
(33) ٹھنڈے پانی سے غسل کرنا تو بہ وتائب ہو نے، قید سے رہائی پانے، قرض کی ادئیگی اور خوف سے امن وامان ہونے کی دلیل ہے۔
(34) جو شخص دیکھے کہ وہ کنویں سے پانی لیتا ہے تو دلیل ہے اسے حیلہ ومکر سے مال ودولت ملے گا۔