خواب میں دشمن دیکھنا

(1) خواب میں دشمن مخالف اور سرکش سے قدرت ختم ہونے کی دلیل ہے، کبھی اس سے مراد دشمن کے مقابلے میں اللہ تعالی کی خصوصی مدد ونصرت حاصل ہوتی ہے، اگر کوئی خواب میں اس سے دشمنی رکھے تو وہ بیداری میں دوستی کرے گا، خواب میں دھمکیاں دیا جانا بشارت اور خیر کی دلیل ہے۔

(2) خواب میں اچھائی کے وعدے شر ہیں اور نصیحت دھوکا ہے، اگر زمین میں دشمن داخل ہو وہاں سیلاب آئے گا، اگر خواب میں دشمن کے ہاتھوں قید ہو تو شدید غم کی دلیل ہے۔

(3) اگر دیکھے کہ دشمن کے ہاتھوں میں بطورِ رہن رکھا گیا ہے تو وہ اتنے گناہ کرے گا جن کے سبب رہن بن جائے گا، اگر دشمن کے گھوڑے شہر میں دوڑیں وہ بارشیں اور سیلاب وغیرہ ہیں۔

خواب میں دشمنی دیکھنا

(1) خواب میں کسی سے دشمنی اس سے محبت اس کا ساتھ نبھانا ہے، کبھی اس کے کام کا افشا اور جو وہ چھپانا چاہتا ہے اس کا اظہار ہے، اللہ کے دشمنوں کی عداوت ایمان کی دلیل ہے، ان سے محبت کتاب اللہ کی مخالفت اور سنتِ رسول اللہ ﷺ سے رجوع ہے۔

(2) اگر خواب میں کوئی شخص اس سے دشمنی رکھے تو وہ بیداری میں اس سے دوستی کرے گا، خواب میں دشمنی پوشیدہ چیز کا اظہار ہے۔

خواب میں دشمنوں کے ساتھ لڑائی ختم کرنے کی تعبیر

(1) خواب میں دشمنوں کے ساتھ معاہدہ کرنا خوف سے مامون ہونے، تھکاوٹ کے بعد آرام پانے اور مریض کے لیے شفا یاب ہونے کی بشارت ہے۔

(2) وقت مقررہ میں توسیع، ازواج، فوائد اور رزق کی علامت ہے ۔

(3) غیر شادی شدہ کے لیے شادی کرنے پر بھی دلالت کرتا ہے، عمارت شروع کرنے، نماز پڑھنے اور نیک اعمال کرنے کی طرف بھی اشارہ ہوتا ہے۔