Khwab me zameen dekhne ki tabeer
خواب میں زمین دیکھنے کی کئی تعبیریں اس کی اقسام کے اعتبار سے ہو سکتی ہیں ۔
(۱) خواب میں محشر کی زمین کی دیکھنا رازوں کی حفاظت، تنگدستی کے بعد آسانی، خوف کے بعد امن، اور وعدہ کر کے پورا کرنے کی دلیل ہے۔
(۲) کبھی زمین دیکھنا خوبصورت، کنواری اور اچھی بیوی ملنے کی دلیل ہے۔ یا مختصر مدت کے لیے بڑا منصب ملنے کی دلیل ہے۔ اور دین پر چلنے اور تقوی پر زندگی گزارنے کی دلیل ہے۔
(۳) گھر کی زمین درج ذیل امور پر دلالت کرتی ہے: زمین کی درستگی، سرسبزی، فصلوں کی بڑھو تری۔
اور گھر کی زمین کا خراب ہونا ان باتوں پر دلالت کرتا ہے : گھر میں بچھائے جانے والی فرشی چیزیں مثلاً چٹائی، دری، قالین وغیرہ، گھر کی صفائی ستھرائی پر مامور افراد، یا اس گھر میں جمع ہونے والے رشتہ دار ۔
(۴) خواب میں زرعی زمین دیکھنا مندرجہ ذیل چیزوں پر دلالت کرتا ہے: فصلیں اور سرسبزی، جدّت (نیا پَن)، کاشتکاری، کاشتکاری کا آلہ، غلہ کچل کر بھوسہ اور دانے الگ کرنا وغیرہ۔
لہٰذا زمین پر کچھ اگنا، یا اس سے اچھی بو آنا، اس میں پھول اُگنا، یا اس میں روشنی آنا، یا نرم ہونا، یا سخت ہونا، یہ چیزوں کے اچھے یا خراب ہونے پر دلالت کرتے ہیں ۔
(۵) محلے کی زمین دیکھنے کی تعبیر تجارت کے لئے سفر کرنے سے کی جاتی ہے ۔ اس زمین کے اوپر کرائے کے لئے سواریاں چلانے والوں، تانگوں اور اونٹوں والوں کو دیکھنا، یا زمین کی دشوار گزار گھاٹیوں کا ختم ہونا، پتھروں کا ختم ہونا اور اس کے راستوں کا واضح اور سیدھا ہونا ، اس پر سفر کرنے والوں کو دیکھنا، ان سب کی تعبیر معاملے کے آسان ہونے، پریشانیاں دور ہونے اور سفر جلد طے ہونے کی دلیل ہے۔
(۶) انجان زمین کو دیکھنے کی تعبیر مختلف حالات میں مندرجہ ذیل امور سے کی جا سے کی جاتی ہے: والدہ والد، بیوی، شوہر، کام میں شریک، سواریاں، باندی کا مالک، زمین پر بچھائے جانے والی اشیا۔
(۷) اسی طرح زمین دیکھنا زانیوں، فاسقوں، اور لہو و لعب میں مشغول لوگوں پر بھی دلالت کرتا ہے ۔
(۸) زمین چغا زمین چغلخور اور راز فاش کرنے والی عورت پر بھی دلالت کرتی ہے۔
(۹) زمین دیکھنا جھگڑے، علم یا فصاحت وغیرہ کی بھی علامت ہے۔
(۱۰) زمین دیکھنا دنیا پر اور آسمان دیکھنا آخرت پر دلالت کرتا ہے ۔
(۱۱) کبھی خواب میں زمین اور آسمان کو و دیکھنا ایسی دو سوکنوں کی علامت ہے جن کو کو اللہ تعالی کے سوا کوئی آپس میں متفق نہیں کر سکتا ۔
(۱۲) کبھی خواب میں زمین کو پھٹتا ہوا دیکھنا ناپسندیدہ اور حرام کاموں کے اظہار کی نشانی ہے اور کبھی زمین پھٹنے کی تعبیر زمین پر کاشت شدہ فصل کی بہتری اور برکت سے کی جاتی ہے۔
(۱۳) کسی قیدی کا زمین کو طویل اور پھیلتی ہوئی دیکھنا قید سے آزادی کی دلیل ہے ۔
(۱۴) زمین کو طویل ہوتا ہوا دیکھنا رزق کی کشادگی کی نشانی ہے ۔
(۱۵) چکنی زمین دیکھنا تنگ دست یا بانجھ عورت سے نکاح کرنے کی علامت ہے کیونکہ ایسی زمین نباتات سے خالی ہوتی ہے ۔
(۱۶) بعض دفعہ زمین کسی بادشاہ کے ماتحت ملک پر بھی دلالت کرتی ہے ۔ اور موت وحیات، رزق اور اچھے برے اعمال کرنے والے پر بھی دلالت کرتی ہے ۔
(۱۷) کوئی شخص خواب میں زمین کا مالک ہوا تو یہ غیر شادی شدہ کے لیے شادی اور اولاد کی دلیل ہے۔ اور شادی شدہ کے لئے کسی کے ساتھ شرکت، یا کسی انسان کو اپنے مال اور راز کا امین بنانے، یا کسی کا وارث بننے، یا گھر کرائے پر لینے، یا گھر خریدنے، یا باندی، سواری، شراب وغیرہ خریدنے کی دلیل ہے۔ مذکورہ تعبیریں ہر انسان کے اعتبار سے مختلف ہو سکتی ہیں ۔
(۱۸) اگر یہی خواب کوئی مریض دیکھے تو یہ مرض سے صحت یاب ہو کر اسی زمین میں قیام کرنے اور رزق نصیب ہونے کی دلیل ہے ۔
(۱۹) کسی نے خواب دیکھا کہ زمین کشادہ ہونے کے ساتھ ساتھ خوش منظر بھی ہے تو تعبیر ہے کہ صاحب خواب کے اعمال اس زمین پر اچھے اور صالح ہیں اور اگر اس زمین پر مردار یا بوسیدہ ہڈیاں یا کسی قسم کی گندگی دیکھے تو یہ اس زمین پر برے عمل کرنے کی علامت ہے ۔
(۲۰) خواب میں زمین کا کلام کرنا، یا زمین سے کوئی ایسی آواز سننا جو سمجھ میں نہ آ رہی ہو، تو یہ مصیبت و شدائد، لڑائی جھگڑے، اور بے پردگی کی علامت ہے ۔
(۲۱) خواب میں زمین پر زلزلے کی تعبیر کبھی نامکمل بچے کی پیدائش سے بھی کی جاتی ہے ۔
(۲۲) کسی نے دیکھا کہ زمین نے اپنے اوپر رہنے والوں کو دھنسا دیا تو اس کی گمراہی، خود پسندی اور اللہ تعالی کی اطاعت سے غفلت کی دلیل ہے۔
(۲۳) کسی نے دیکھا کہ زمین اس کے نیچے سے سمٹ گئی تو یہ عمل سے فارغ ہونے یا بیوی کو طلاق دینے یا منصب کے ختم ہونے کی طرف اشارہ ہے۔
(۲۴) کھودنے کے لئے زمین کے مشکل ہونے کی تعبیر کبھی زوجہ کے حمل کے مشکل ہونے سے اور کبھی اپنے پیشے کو چھوڑ کر دوسرا پیشہ اختیار کرنے سے کی جاتی ہے اور کبھی اپنی کمائی سے رزق حاصل کرنے سے اور کبھی کوئی خزانہ دکان ملنے سے کی جاتی ہے۔
(۲۵) کسی نے دیکھا کہ گویا وہ زمین کی طرح ہو گیا تو لوگوں میں بلند مرتبہ پائے گا یا ریاضت کے لیے گوشہ نشینی اختیار کرے گا اور خواہشات نفس کو توڑ ڈالے گا یا دلیل ہے کوئی دوسرا اس پر ظلم کرے گا ۔
(۲۶) کسی نے خواب دیکھا کہ اس نے زمین کو اُٹھایا ہوا ہے اور کوئی بھاری پن محسوس نہیں کر رہا ہے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ اس کی زمین پر کسی دوسرے نے ظلم کیا اور وہ زمین کو طوق بنا کر اس کے گلے میں ڈالے گا۔ یا کبھی اس کی دلالت شہری اور گفتگو کرنے والا ہونے پر ہوتی ہے۔ صاحب خواب کے ظالم ہونے اور زمین کو اٹھانے اور جو تنے سے تعبیر بھی کی جاتی ہے۔
(۲۷) کسی کا خواب میں زمین سے کچھ کھایا ہوا دیکھنا اپنی محنت کا پھل کھانے اور فصل وغیرہ سے دوبارہ فائدہ ملنے کی دلیل ہے ۔ یا اس خواب کی تعبیر اپنی محبوب چیز یا اپنی کسی سواری کو فروخت کر کے اس کی قیمت کھانے سے کی جاتی ہے ۔
(۲۸) اگر کسی نے دیکھا کہ زمین پھٹ گئی اور اس کو نگل گئی تو یہ شرمندگی اور معاملات کے اسباب کے مشکل ہونے کی دلیل ہے۔ اور کبھی اسی خواب کی تعبیر سفر کرنے سے اور قید ہونے اور کبھی ممنون ہونے سے کی جاتی ہے ۔
(۲۹) کسی نے دیکھا کہ گویا وہ کشادہ میدان میں ہے اور اس کو پہچان نہیں رہا ہے اور وہ زمین صحرا کی طرح لگ رہی تو یہ صاحب خواب کے عنقریب سفر کرنے کی دلیل ہے۔
(۳۰) خود کو زمین پر بیٹھا ہوا دیکھنا اس میں برقرار رہنے کی دلیل ہے۔
(۳۱) زمین پر ہاتھ مارنا یا زمین کو کسی چیز سے مارتا ہوا دیکھنا سفر بغرض تجارت کرنے پر دلالت کرتا ہے۔
(۳۲) بنجر زمین سے سر سبز زمین کی طرف منتقل ہونے کی تعبیر بدعت سے سنت کی طرف آنے سے کی جاتی ہے اور سرسبز سے خشک زمین کی طرف جانا سنت کی زندگی چھوڑ کر بدعت اختیار کرنے کی دلیل ہے ۔
(۳۳) سفر پر جانے والے کسی شخص نے خواب دیکھا کہ اس نے ایک زمین سے دوسری زمین کی طرف روانہ ہوا تو اس کی تعبیر اس زمین کے اعتبار سے کی جائے گی جس کی طرف خواب میں منتقل ہوا اس زمین کے تنگ ہونے یا وسیع ہونے یا سرسبز و شاداب ہونے اور خشک و بنجر ہونے کے اعتبار سے کی جاتی ہے ۔ یہی خواب اگر صاحبِ حکومت دیکھے تو اس کے معزول ہونے کی علامت ہے۔ اور باندی کے مالک کا یہ خواب دیکھنا باندی فروخت کرنے کی علامت ہے۔ شادی شدہ کے لئے بیوی کو طلاق دینے یا دوسری شادی کی دلیل ہے ۔
(۳۴) کسی نے دیکھا کہ وہ اپنی زمین کو فروخت کر کے اس سے نکل کر دوسری جگہ منتقل ہوا، یہ خواب اگر مریض دیکھے تو مر جائے گا۔ اگر صاحب خواب مالدار ہو تو یہ خواب اس کے فقیر ہونے کی دلیل ہے ۔
(۳۵) کسی نے دیکھا کہ وہ زمین پر پھسل گیا اور اٹھ کر اپنے ہاتھ سے مٹی جھاڑ دی تو یہ اس کے محتاج ہونے کی طرف اشارہ ہے۔
(۳۶) کسی نے دیکھا کہ وہ زمین کے اندر غائب ہو گیا اور گڑھا وغیرہ نہیں دیکھا تو یہ بغرضِ دنیا سفر کرنے اور اس سفر میں مر جانے کی طرف اشارہ ہے۔
(۳۷) خواب میں زمین کو اپنے لئے سمٹتی ہوئی دیکھنا جلدی مر جانے کی دلیل ہے ۔
(۳۸) زمین کا بھنور بننا لمبی زندگی کی علامت ہے ۔
(۳۹) کسی نے خواب دیکھا کہ گویا وہ ایک جگہ سے دوسری جگہ کی طرف بار بار آتا جاتا ہے تو تعبیر یہ ہے کہ وہ اپنی بیوی یا باندی کے پاس بار بار جائے گا یا مسلسل سفر کرے گا۔
(۴۰) کسی نے خواب میں دیکھا کہ زمین اس کو نگل گئی اور وہ اس میں دھنس گیا تو تعبیر یہ ہے کہ اگر صاحب خواب اہل شرک میں سے ہو تو یہ نزول عذاب کی دلیل یا سفر کی نشانی ہوگی۔ اور بغیر دھنسے نکلنے کی تعبیر بھی سفر سے کی جاتی ہے۔
(۴۱) کسی نے دیکھا کہ زمین میں زلزلہ آیا اور لوگوں کو دھنسا دیا گیا تو یہ خواب بادشاہ کی طرف سے ہے، یا گرمی و سردی کی وجہ سے یا قحط کی صورت میں یا خوف شدید کی بنا پر مصیبت آنے کی دلیل ہے۔
(۴۲) کسی نے دیکھا کہ زمین پھٹی اور اس سے جانور نکلا اور لوگوں سے کلام کرنے لگا۔ تو تعبیر یہ ہے کہ صاحب خواب ایسی چیز دیکھے گا کہ جس سے اس کو تعجب ہو گا۔ کبھی اس خواب کی تعبیر موت کے قریب آنے سے بھی کی جاتی ہے۔ کبھی یہ خواب کسی بڑی عبرت دلانے والی نشانی پر بھی دلالت کرتا ہے۔
(۴۳) اور جانی پہچانی زمین کی تعبیر اس شہر سے کی جاتی ہے جس میں خواب دیکھنے والا رہتا ہے، یا اس شہر کے رہنے والے لوگ مراد ہوں گے ۔
(۴۴) کسی نے دیکھا کہ گویا زمین شق ہو (پھٹ) گئی اور اس سے ایک جوان نکل آیا تو اس زمین میں رہنے والوں میں دشمنی ظاہر ہونے کی نشانی ہے اور شق شدہ (پھٹی ہوئی) زمین سے بوڑھا نکلنا ان کی محنت کے بار آور ہونے (پھل لانے) اور ان کی خوشحالی کی علامت ہے۔
(۴۵) کسی نے دیکھا کہ زمین شق تو ہوئی لیکن اس سے کچھ نکلتا ہوا یا داخل ہوتا ہوا دکھائی نہیں دیا تو یہ زمین میں فساد ظاہر ہونے کی دلیل ہے اور اس سے درندے کا اٹھنا ظالم بادشاہ کے تسلط پر دلالت کرتا ہے۔ اور شق شدہ زمین سے سانپ کا نکلنا اہل زمین کے لیے عذاب برقرار رہنے کی طرف اشارہ ہے ۔
(۴۶) کسی نے دیکھا کہ زمین شق ہو گئی اور اس سے سبزہ برآمد ہوا تو یہ بھی خوشحالی پر دلالت کرتا ہے ۔
(۴۷) کسی نے دیکھا کہ گویا وہ زمین کھود کر اس سے کھا رہا ہے تو یہ سازش سے مال حاصل کرنے کی دلیل ہے، اس لئے کہ گڑھا مکر اور دھوکے کی نشانی ہے ۔
(۴۸) زمین طے کرنے پر قدرت ہونا ملک حاصل ہونے کی دلیل ہے ۔
(۴۹) بعض علماءِ تعبیر نے کہا ہے کہ زمین طے کرنا میراث ملنے پر بھی دلالت کرتا ہے ۔
(۵۰) خواب میں زمین کا تنگ ہونا تنگیِ معیشت کی علامت ہے۔
(۵۱) کسی نے دیکھا کہ زمین اس سے خیر کی بات باتیں کر رہی ہے تو دلیل ہے کہ صاحب خواب دنیوی اور اخروی خیر سے بہرہ ور ہو گا اور اگر زمین توبیخی (ڈانٹ ڈپٹ والا) کلام کرے تو صاحب خواب کو چاہیے کہ وہ اللہ تعالیٰ سے ڈرے اس لیے کہ یہ مال حرام کی علامت ہے ۔
(۵۲) خواب میں کسی محلہ یا زمین کو تنگ حالت میں دیکھنا اس میں زمین کے سمٹنے کے بقدر اموات و قتال ہوگا یا ان لوگوں کو تنگی ہوگی یا ان پر قحط سالی ہوگی یا اور کوئی مصیبت ہوگی۔
خواب میں زمیندار کو دیکھنے کی تعبیر
Khwab me dekhne ki tabeer
اس کی دلالت اس شخص پر ہوتی ہے جو اپنے شریکِ کار کے ساتھ حسن کا معاملہ کرتا ہے۔
خواب میں ہموار زمین دیکھنے کی تعبیر
Khwab me hamwar zmaeen flat land dekhne ki tabeer
خواب میں ہموار زمین دیکھنے کی تعبیر کبھی مردانہ عضو کے کمزوری پر ہوتی ہے۔ اور کبھی اس کی تعبیر وعدہ وفا کرنے پر ہوتی ہے۔
خواب میں بنجر میدان دیکھنا
Khwab mein banjar maidan dekhna
اس کی دلالت گھر والوں کے برقرار نہ رہنے پر ہوتی ہے، جیسا کہ فرمانِ رسول اللہﷺ ہے: (اقفر بیت لیس فیہ خل)۔