خواب میں زین یا پالان دیکھنے کی تعبیر

Khwab me zeen ya palan dekhne ki tabeer

(۱) خواب میں زِین یا پالان بیچنے والے آدمی کو دیکھنا ایسے آدمی کی طرف اشارہ ہے جو ہو شیار، عقلمند اور فیصلہ کرنے کی صلاحیت رکھنے والا ہو۔

(۲) کبھی اس کی دلالت پٹی کرنے والے آدمی پر اور کبھی نکاح کرانے والے شخص پر ہوتی ہے۔

(۳) خواب میں زِین کی دُمچی (زِین کا وہ حصہ جو گھوڑے کے دم کے نیچے سے گذرتا ہے) دیکھنا  گھٹیا کام کرنے اور بیوی کے تابع ہونے کی دلیل ہے۔

(۴) کبھی اس کی تعبیر مال سے بھی کی جاتی ہے۔

(۵) کبھی اس کی تعبیر چیزوں  کی مضبوطی وغیرہ پر بھی دلالت کرتی ہے۔ تسمہ اور پیٹی دیکھنے کی بھی یہی تعبیریں ہیں۔

خواب میں زین دیکھنے کی مزید تعبیرات

(۱) خواب میں جو اس کا مالک ہو گا وہ تین نکاح کرے گا اور یہی تعبیر اونٹنی کی کمر کی ہے اس لئے کہ یہ بیٹھنے کی جگہ ہے جیسے کہ سرج ہے اور اس کے پاؤں رکابوں میں داخل ہوتے ہیں جیسا کہ سرج میں ہوتا ہے اور سرج ”زین“ عورت پر دلالت کرتا ہے اگر وہ سواری کی کمر میں سے نہ ہو۔

(۲) جس نے دیکھا کہ اس کی زمین پر کتا یا خنزیر یا گدھا سوار ہوا تو کوئی فاسق اس کی عورت سے خیانت کر رہا ہو گا اور زین سواری یا بادشاہ یا کسی معزز اور خوبصورت ہیئت والی عورت پر دلالت کرتی ہے اور کہا گیا کہ زین سے مراد مال ہے۔

(۳) جس نے دیکھا کہ وہ زمین پر سوار ہوا تو وہ اپنے سب کاموں میں کامیاب ہو گا اور اپنی حالتوں میں کامران ہو گا۔

(۴) جس نے دیکھا کہ اس کی زین ٹوٹ گئی تو یہ اس کے اور اس کے اہلِ خانہ کی ہلاکت کی دلیل ہے۔

(۵) جس نے دیکھا کہ زین سے اتر رہا ہے تو وہ اپنی بیوی سے خلع کرے گا یا اسے طلاق دے گا یا اسے کوئی ایسا کام پہنچے گا جو اسے ناپسند ہو گا اور جس نے اپنی زمین اس کا نمدہ دیکھا تو اس کے پاس کوئی عورت ہے جو اسے تکلیف پہنچارہی ہے۔

خواب میں زین ساز کو دیکھنے کی تعبیر

اس کو خواب میں دیکھنا کنوارے کی شادی، منصب کے ملنے، سفر پر اور ایک گھر سے دوسرے گھر میں منتقل ہونے پر یا کسی مکان سے دوسرے مکان میں منتقل ہونے پر دلالت کرتا ہے اور کہا گیا کہ ”زین ساز“ کو دیکھنا باندیوں کے دلال ہونے پر دلالت کرتا ہے اس لیے کہ زین آدمی کی مقعد ہوتی ہے جیسے عورت اور باندی پر بیٹھا جاتا ہے۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top