Khwab me sar head dekhne ki tabeer
(۱) خواب میں سر دیکھنے کی تعبیر انسان کی سرداری کی علامت ہے اور اس چیز پر جو اس کی ملک میں ہے اور سرمایہ پر دلالت کرتا ہے۔
(۲) اگر کسی نے دیکھا گویا اس کا سر اپنی اصلی حالت سے بڑا ہے تو اس کی دلالت اس کے باپ پر ہوتی ہے۔
(۳) اور بڑا سر عزت میں زیادتی پر دلالت کرتا ہے اور سر کا چھوٹا ہونا شرافت وعزت میں کمی پر۔
(۴) اگر کسی نے دیکھا کہ اس کے دو یا تین سر ہیں تو اگر وہ جنگجو ہے تو دلیل ہے اپنے دشمنوں پر کامیابی حاصل کرے گا اور اگر فقیر ہے تو مالدار ہو جائے گا اور اگر مالدار ہے تو اس کی نیک اور اچھی اولاد ہو گی اور اگر کنوارا ہے تو شادی کرے گا اور اپنی پسندیدہ چیز پا لے گا۔
(۵) اور اگر کسی نے دیکھا کہ اس کا سر برہنہ ہے اور کھلا ہوا ہے تو وہ نافرمانی کرے گا اور طاعت سے نکلے گا اور اگر کسی نے دیکھا کہ وہ الٹا لٹکا ہوا ہے تو وہ لمبی عمر پائے گا لیکن سخت مشقت اور جد وجہد کے ساتھ ہاروت وماروت کے قصہ کی وجہ سے۔
(۶) اگر کسی نے دیکھا کہ وہ الٹے سر والا ٹیڑھا ہے تو وہ اپنی غلطیوں کا اعتراف کرنے والا، اصلاح کی طرف توجہ کرنے والا ہو گا اور اس کا یہ خواب لمبی عمر کی خبر دے رہا ہے۔
(۷) اور اگر دیکھا کہ مجمع عام میں یا بادشاہ کے سامنے سر جھکائے ہوئے ہے تو علامت ہے کہ اس سے کوئی گناہ ہوا ہو گا جس پر وہ نادم ہو گا اور توبہ کا طلب گار ہو گا۔
(۸) اور اگر تاجر ہے تو اس کے مال میں بہتری ہوگی۔
(۹) اور اگر کسی نے اپنا سر الٹا دیکھا تو یہ سفر کا ارادہ کرنے والے کے متعلق ہے کہ کوئی مانع اس کو نکلنے سے روک دے گا اور یہ کہ جس چیز کا وہ ارادہ کر رہا ہے وہ اس کو فی الفور حاصل نہیں ہوگی بلکہ کچھ عرصہ بعد حاصل ہو گی۔
(۱۰) اور اگر مسافر اور پردیس میں ہو تو دلیل ہے کہ یہ کچھ عرصہ بعد بغیر کسی کمائی وغیرہ کے اپنے شہر لوٹے گا۔
(۱۱) اور اگر کسی نے دیکھا کہ کہ اس کا سر بڑا ہو گیا ہے تو دلیل ہے کہ وہ اپنی قوم میں سرداری کرے گا۔
(۱۲) اور اگر کسی نے خواب دیکھا کہ اس کا سر چھوٹا ہو گیا ہے تو اگر وہ عقلمند ہے تو جاہل ہو جائے گا اور اگر عالم ہے تو بیوقوف ہو جائے گا اور اگر عہدیدار ہو تو اپنے عہدہ سے معزول ہو جائے گا۔
(۱۳) اور اگر کسی نے دیکھا کہ اس کا سر کاٹے بغیر جدا ہو گیا ہے تو اگر غلام ہے تو آزاد ہوگا ورنہ اپنے آقا سے جدا ہو گا اور اپنے معاملہ کا خود مختار ہو جائے گا۔
(۱۴) اور سر اصل سرمایہ پر بھی دلالت کرتا ہے اور کٹے ہوئے سر مال پر دلالت کرتے ہیں اور اگر کسی نے دیکھا کہ اس کے ہاتھ میں کسی آدمی کا سر ہے تو دلیل ہے یہ ایسی چیز پائے گا جس کی قیمت ہزار دینار، درہم یا دیکھنے والے کی حالت کے موافق ہو گی اور اگر کسی کا سرشیر کے سر سے بدل گیا تو دلیل ہے کہ وہ ملک پائے گا۔
(۱۷) اور اگر اس کا سرکتے، گدھے یا گھوڑے سے بدل جائے تو دلیل ہے کہ وہ مشقت اٹھائے گا اور اگر کسی نے دیکھا کہ اس کا سر پتھروں سے کوٹا گیا ہے تو اشارہ ہے وہ عشا کی نماز سے سوتا ہو گا۔
(۱۸) اور اگر کسی نے اپنا سر پرندہ کے سر جیسا دیکھا تو وہ بہت سفروں والا ہو گا۔
(۱۹) اگر کوئی انسان اپنے سر یا اپنی گردن میں کوئی زخم دیکھے یا کوئی درد وغیرہ تو یہ تمام لوگوں میں برابری کی بیماری پر دلالت کرتا ہے۔
(۲۰) اور اگر کسی نے اپنا سر جانوروں میں سے کسی کی طرح دیکھا تو یہ مشقت، تھکاوٹ اور ذلت پر دلالت کرتا ہے۔
(۲۱) اور اگر کسی نے دیکھا کہ اس کا سر ہاتھی، شیر، چیتا یا بھیڑیے سے بدل گیا ہے تو وہ اس سے زیادہ حیثیت والے کاموں میں اس سے فائدہ حاصل کرے گا اور حکمرانی حاصل کرے گا اور دشمنوں پر فتحیابی حاصل کرے گا۔
(۲۲) اور اگر اپنا سر دیکھا کہ اس پر خوشبو اور تیل لگا ہوا ہے تو یہ اس کی اچھی کاوش پر دلالت کرتا ہے۔
(۲۳) اور اگر دیکھا کہ بہت سے سر اس کے ہاتھوں کٹ گئے ہیں تو اس کا معنی ہے کہ لوگ اس کے مطیع ہو جائیں گے۔
(۲۴) اور اگر دیکھا کہ وہ کسی انسان کا کچا سر کھاتا ہے تو وہ کسی رئیس کی غیبت کرتا ہو گا اور دلیل ہے بعض رئیسوں سے مال لیتا ہو گا۔
(۲۵) اور اگر دیکھا کہ سر کو پکا کر کھا رہا ہے تو یہ اس آدمی کا کل سرمایہ ہو گا اگر وہ آدمی جانا پہچانا ہو ور نہ یہ اس کا اپنے مال ہو گا جو وہ کھا رہا ہے۔
(۲۶) اور اگر دیکھا کہ اس نے اپنا سر پکڑ لیا ہے تو یہ مال ہے جو اس کو حاصل ہو گا جس کی زیادہ سے زیادہ مقدار ایک دیت کاملہ اور کم از کم مقدار ہزار درہم ہو گی اور یہ خواب اس کے اور کسی ایسے شخص کے درمیان صلح پر بھی دلالت کرتا ہے جس پر قرض ہو۔
(۲۷) اور اگر کسی نے دیکھا کہ اس کا سر بغیر مارے اس سے علیحدہ ہو گیا ہے اس کو اپنے ہاتھ سے اُٹھایا تو اس علاقہ سے ریاست اس کے ہاتھوں سے نکل جائے گی۔
(۲۸) اور اگر کسی نے دیکھا کہ اس کا سر کٹ گیا ہے اور اس نے اس کو دوبارہ رکھا اور وہ پھر صحیح سالم ہو گیا تو دلیل ہے وہ جہاد میں قتل کیا جائے گا۔
(۲۹) اور اگر کسی نے دیکھا کہ اس کا سر جدا ہو گیا ہے تو اگر اس کو جمع کر لے گا تو دیت کے بقدر اس کو مال ملے گا اور اگر بیمار ہے تو تندرست ہو جائے گا اور سرکا نیزہ پر یا بانس وغیرہ پر ہونا بلند مرتبہ رئیس پر دلالت کرتا ہے۔
(۳۰) اور اگر کسی نے دیکھا کہ لوگوں میں سے کسی کا سر ایک برتن میں ہے اور اس پر خون بھی ہے تو علامت ہے وہ کسی عہدیدار کا آدمی ہو گا جو اس پر خلوت میں پیش آنیوالے واقعہ کے بارے میں جھوٹ بول رہا ہو گا اور ہو سکتا ہے کہ اس کو جھوٹی اطلاعات دیتا رہتا ہو اس لیے کہ یہاں پر خون سے مراد جھوٹ ہے اور سر بدن کا معزز ترین حصہ ہے تو ریاست پر دلالت کرے گا اور رئیس ہر چیز سے ہوتا ہے، جیسے والد، والدہ، استاذ، ادب سکھانے والا، بادشاہ وغیرہ۔
(۳۱) ایسے ہی سر سے مراد وہ برتن بھی ہوتا ہے جس کے دونوں طرف کنڈے ہوں اور تربوزہ یا غلام کے سر وغیرہ پر بھی دلالت کرتا ہے، کبھی اس سے مراد بادشاہ کا قلعہ اور اس کا خزانہ بھی ہوتا ہے۔
(۳۲) اور کبھی اس سے مراد جو چیز اس پر ستر کرے جیسے پگڑی، ٹوپی اور چھت بھی ہوتی ہے۔
(۳۳) اور کبھی اس سے مراد بادشاہ کے لیے تاج اور لڑنے والے کے لیے خود پر اور کشتی بھی، روشن آسمان پر، ترازو، پیمائش اور جس سے چیزیں ناپی جائیں دلالت کرتا ہے کیونکہ یہ بمنزلہ عقل کے ہیں جو چیزوں کو علیحدہ کرتی ہے اور ان میں تمیز کرتی ہے کہ اس کے ذریعہ لیا جاتا ہے اور دیا جاتا ہے۔
(۳۴) اور کبھی سرحمام اور تنور پر اور ہر اس جگہ پر جہاں روشنی میں بخار جمع ہوتا ہو کسی بھی مصلحت کے لیے اور کبھی سر اس خیمہ سے بھی تعبیر ہوتا ہے جس کے ستون اور رسیاں شریعت کے ساتھ ڈھانپی ہوئی ہوں اور کبھی عالم کا سر اس کے علم پر اور کاریگر کا سر اس کی کاریگری پر دلالت کرتا ہے، اچھی شہرت، زندگی اور موت پر بھی دلالت کرتا ہے۔
(۳۵) اور جس کا سر اچھا ہوا یا اپنی مقدار سے بڑا ہوا اور وہ بد نظری نہ کرتا ہو تو یہ عزت، بلندی اور رزق پر دلالت کرتا ہے۔
(۳۶) اور کبھی سر کا بڑا ہونا وافر علم، حکمت اور عقل پر دلالت کرتا ہے۔
(۳۷) اور اگر اس کا سر چھوٹا ہوا تو یہ منصب کے زوال، مال کی کمی اور جہالت میں واقع ہونے پر دلالت کرتا ہے۔
(۳۸) اور اگر خواب میں اس کے بہت سے سر ہو گئے تو دلیل ہے اس کی آل اولاد ہو گی یا مفید علوم حاصل ہوں گے یا مال واملاک اور اولاد ہو گی یا اس کی زیادہ اولاد ہوگی اور اس کی پیٹھ بوجھل ہو گی اوراس کا نفع کم ہوگا۔
(۳۹) اور جس نے اپنا سر گم پایا تو یہ سر اس پر دلالت کرے گا یا وہ غموں اور پریشانیوں کی کثرت کی وجہ سے حفاظت سے نہ چلتا ہوگا اور اگر اپنے ہاتھ سے سر کاٹا تو اپنے آپ کو بُری تدبیر کی وجہ سے ہلاکت میں ڈالے گا یا اطلاع ہے کہ وہ وضو مکمل نہ کرتا ہو گا یا سجدہ تمام نہ کرتا ہو گا یا اس نے اس آدمی سے قطع تعلق کیا ہو گا جس سے قطع تعلقی اس پر شاق تھی یا اپنے والد اور آقا کی خیانت کی ہو گی یا ان لوگوں کی خیانت کرے گا جس پر وہ سر دلالت کرے۔
(۴۰) اور جو سر میں کچھ اچھائی یا برائی پہنچے یا چہرہ، ہاتھ، کہنی، پاؤں یا ٹخنہ وغیرہ میں کوئی زیادتی یا نقص ظاہر ہو تو یہ طہارت، اتمامِ وضو وتیمم پر دلالت کرتا ہے اور اگر کسی نے دیکھا کہ اس کا سر اس سے زائل ہو گیا ہے تو اس سے کل سرمایہ ضائع ہو جائے گا جس پر اس کی زندگی کا مدار ہے اور کبھی وہ اپنے سر کو مونڈے گا یا ٹوپی اور عمامہ گرمی میں چھوڑ دے گا یا کمرہ گرا دے گا یا اپنے گھر کی چھت بدل دے گا اور اگر صاحبِ خواب غلام ہے تو اس کا آقا اس کو بیچ دے گا۔
(۴۱) اور اگر کسی نے دیکھا کہ اس کا سر اس کے ہاتھ میں ہے اور وہ اس کی طرف دیکھ رہا ہے تو یہ خواب دیکھنے والے کا اپنے کل سرمایہ میں غور وتدبیر کرنے کی دلیل ہے۔
(۴۲) اور اگر کسی نے دیکھا کہ اس کا سر لے جایا گیا ہے تو یہ بیماری ہے جو اس کو پہنچے گی اور اگر کسی نے دیکھا کہ اس کی گردن ماری گئی اور اس سے سر جدا ہو گیا ہے تو اگر صاحبِ خواب غلام ہو تو آزاد ہو گا اور اگر غمزدہ ہو تو اللہ تعالیٰ اس سے غم کو دور کر دیں گے اور اگر مقروض ہو تو اپنا قرض ادا کرے گا اور ہو سکتا ہے کہ وہ بہت سامان پائے اور اگر گردن مارنے والے کو پہچان لیا تو اس کے ہاتھوں بہت خیر پائے گا۔
(۴۳) اور اگر کسی نے دیکھا کہ وہ اپنے سر سے باتیں کر رہا ہے تو دلیل ہے وہ بھلائی پائے گا اور اگر دیکھا کہ لوگوں کے سر شہر، محلہ، کسی کے دروازہ یا گھر میں کٹے ہوئے پڑے ہیں تو یہ ان لوگوں کے سر ہیں جو وہاں ہوتے ہیں۔
(۴۴) اور اگر دیکھا کہ وہ انہیں کھا رہا ہے یا کسی کو کھلا رہا ہے یا اس میں سے ہڈی، گوشت وغیرہ کھا رہا ہے تو اشارہ ہے وہ بڑوں اور عہدیداروں سے مال پائے گا۔
(۴۵) اور اگر درندوں وغیرہ کے سر دیکھے یا چوپاؤں کے تو یہ بھی مال پر دلالت کرتے ہیں لیکن انسانوں کی قیمت سے کم مال ملتا ہے۔
(۴۶) اور اگر کسی نے دیکھا گویا کہ بادشاہ یا والی اس کی گردن مار رہا ہے تو والی کی تعبیر اللہ تعالیٰ ہے جو کہ اس کو غموں سے نجات دے رہے ہیں اور اس کے کاموں میں مدد دے رہے ہیں۔
(۴۷) اور اگر کسی بادشاہ نے دیکھا گویا کہ وہ رعایا کی گردنیں مار رہا ہے تو اشارہ ہے وہ گنہگاروں کو معاف کرتا ہو گا اورا ن کی گردنوں کو آزاد کرتا ہوگا، غلاموں میں گردن کا مارنا ان کی آزادی پر دلالت کرتا ہے۔
(۴۸) اور اگر کسی نے دیکھا کہ اس کی گردن ماری جا رہی ہے کسی حاکم جارہی ہے کسی حاکم کے کہنے کی وجہ سے یا ڈاکہ کی وجہ سے یا جنگ وغیرہ میں تو یہ اس شخص کے لیے مذموم خواب ہے جس کے والد ین اور لڑکا ہو، اس لیے کہ سر والدین سے مشابہت رکھتا ہے اس لیے کہ یہ زندگی کا سبب ہیں اور لڑکا بھی مشابہ ہے صورت وشکل کی وجہ سے اور اگر یہی خواب کوئی ڈرا ہوا یا قتل کا سزا یافتہ دیکھے تو یہ اچھا ہے کیونکہ انسان کو تکلیفیں ایک دفعہ پہنچتی ہیں لیکن ہو سکتا ہے کہ اس کو دوبارہ بھی پہنچیں، باقی ، بینکوں میں کام کرنے والے اور مالداروں میں یہ خواب ان کے مال چلے جانے کا اشارہ ہے، مسافروں کے لیے واپس لوٹنے اور جھگڑنے والوں میں غلبہ کی علامت ہے۔
(۴۹) اور اگر کسی نے اپنے ہاتھ میں سر دیکھا تو یہ اس کے لیے اچھا ہے جس کی اولاد ہو اور سفر پر نہ نکل سکتا ہو۔
(۵۰) اور اگر دیکھا کہ اس کے ہاتھوں میں اس کا سر ہے اور اس کا اپنا طبعی سر بھی ہے تو یہ اس بات پر دلالت کرتا ہے کہ وہ ان پریشانیوں کا مقابلہ کرے گا جو اس کو گھیرے ہوئے ہیں اور اس کا کوئی گھٹیا کام صیح ہو جائے گا جس کی وہ تدبیر کر رہا ہے اور اگر بادشاہ نے اپنے سر میں ہڈی دیکھی تو یہ اس کی سلطنت میں قوت اور زیادتی کی طرف اشارہ ہے۔
(۵۱) اور اگر دیکھا کہ اس کا سر مینڈھے کا ہے تو وہ عدل وانصاف کرتا ہو گا۔
(۵۲) اور اگر دیکھا کہ کتے کا سر ہے تو وہ ظلم کرتا ہو گا اور رعیت کے ساتھ بے رخی سے پیش آتا ہو گا اور اگر خواب میں انسان کا سر گدھے سے بدل گیا تو دلیل ہے کہ یہ نماز میں امام سے پہلے اپنا سر اٹھاتا ہو گا جیسا کہ حدیث میں آیا ہے یا علامت ہے وہ بیوقوف جاہل بنے گا یا گدھے کا دماغ کھائے گا تو اس کا دماغ خراب ہو جائے گا، گائے، بکریوں اور ان کے علاوہ وہ جانور جن گا گوشت کھایا جاتا ہے اگر دیکھا کہ ان میں سے کوئی ایسی چیز خریدی جو کہ تنور میں ڈال کر پکائی جاتی ہیں اور وہ موٹا بھی تھا تو دلیل ہے صاحبِ خواب کسی اچھے استاذ سے پڑھے گا جس سے اس کو فائدہ بھی حاصل ہو گا۔
(۵۳) اور اگر دُبلا ہو تو یہ ایسا استاذ ہے جس میں کوئی نفع نہیں۔
(۵۴) اور اگر بدبو دار ہوتو یہ ایسا استاذ ہے جو اس کے خلاف باتیں کرتا ہو گا۔
(۵۵) اور اگر دیکھا کہ وہ بکرے، گائے، بیل یا اونٹ کا سر کھا رہا ہے تو دلیل ہے وہ اس رئیس کی غیبت کرتا ہو گا جو اس روح کی طرف منسوب ہوتا ہے اور اگر پکا ہوا یا بُھنا ہوا ہو تو دلیل ہے وہ رئیسوں سے مال حاصل کرے گا یا کسی کا کل سرمایہ کھا جائے گا جو اس کی اصل کی طرف منسوب ہو گا۔
(۵۶) بکری کا سر راس مال پر بھی دلالت کرتا ہے جس کی زیادہ سے زیادہ مقدار دس ہزار درہم اور کم از کم ایک ہزار درہم ہو اور دماغ کا کھانا مدفون مال کی طرف اشارہ ہے۔
(۵۷) اور آنکھوں کا کھانا امیروں کے مالوں کے چشمے ہیں۔
(۵۸) اور اگر کسی نے دیکھا کہ وہ بکری کے سری پائے کھا رہا ہے تو وہ عزت ومال پائے گا اور زیادہ گمان یہ ہے کہ وہ میراث کا مال ہو گا۔