خواب میں سیب دیکھنے کی تعبیر

Khwab me saib apple dekhne ki tabeer

حضرت امام محمد بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق

خواب میں سیب دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں سبز سیب کا دیکھنا فرزند پر دلیل ہے اور اگر سرخ ہے تو بادشاہ سے نفع کی دلیل ہے اور اگر سفید ہے تو سوداگروں سے نفع ہے اور اگر زرد اور ترش ہے تو بیماری پر دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ سفید سیب کے دو ٹکڑے کئے ہیں۔ دلیل ہے کہ جس کے ساتھ شراکت ہے اس سے جدا ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ سرخ سیب درخت سے اتارا ہے اور کھایا ہے تو لڑکی پر دلیل ہے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں سیب خیر پر دلیل ہے اور اگر سیب ترش ہے تو بری خبر پر دلیل ہے اور اگر سیب شیریں ہے تو خوشخبری پر دلیل ہے۔ حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس سیب ہے اور اس نے کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ نفع پائے گا اور سیب صاحب خواب کی شغل اور صفت میں ہمت ہے اور اگر خواب میں بادشاہ سیب کو دیکھے۔ دلیل ہے کہ سلطنت پائے گا۔ اور اگر سوداگر دیکھے تو تجارت خوب ہو گی۔ حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں سیب دیکھنا سات وجہ پر ہے۔ (1) فرزند (2) منفعت (3) بیماری (4) مال (5) کنیز (6) حکومت (7) صاحب خواب کی ہمت کی صفت اور غائب و حاضر کی خبر۔

امام ابن سیرین


حضرت امام عبد الغنی نابلسی رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق

خواب میں سیب دیکھنا اولاد اور حسین چہروں پر دلالت کرتا ہے کبھی سیب ہمت پر بھی دلالت کرتا ہے۔

(1) بادشاہ کے لئے خواب میں سیب دیکھنا اس کی مملکت پر دلالت ہے اور تاجر کے لئے اس کی تجارت، زمیندار کے لئے زمین کی فصل پر دال ہے۔

(2) چنانچہ کسی کو خواب میں سیب مل جائے یا وہ سیب کھائے تو اس کو ہمت نصیب ہوگی۔

(3) بعض علماءِ تعبیر کا کہنا ہے کہ میٹھا سیب رزقِ حلال کی علامت ہے اور ترش سیب کی تعبیر مالِ حرام ہے۔

(4) کسی نے دیکھا کہ بادشاہ نے اس کی طرف سیب پھینکا ہے تو تعبیر یہ ہے کہ وہ اس کا ایلچی ہے جس کے ساتھ اس کے تمنی اور خواہش متعلق ہے۔

(5) سیب کا درخت ایسے مومن مرد کی دلیل ہے جو لوگوں کے قریب رہتا ہو۔

(6) کسی نے خواب دیکھا وہ زمین میں سیب کا درخت لگا رہا ہے تو تعبیر ہے وہ کسی یتیم کی پرورش کرے گا۔

(7) کسی نے دیکھا کہ وہ سیب کھا رہا ہے تو دلیل ہے اس کو مال ملے گا جس پر دوسروں کی نظر لگی ہوگی اور اگر سیب درخت سے چن کر کھا رہا ہے تو تعبیر یہ ہے کہ اس کو کسی شریف اور مشہور شخص کی طرف سے مال ملے گا۔

(8) خواب میں سیب گننا دراہم گننے کی طرف اشارہ ہے۔

(9) کسی نے خواب دیکھا وہ مسجد میں ہے اور سیب سونگھ رہا ہے تو دلیل ہے صاحبِ خواب کی شادی ہوگی۔

(1) اسی طرح اگر کوئی عورت مجلسِ فسق میں سیب کھاتی ہوئی اپنے آپ کو دیکھے تو تعبیر ہے کہ وہ مشہور ہوگی اور اگر کسی معروف جگہ میں کھائے تو دلیل ہے کہ وہ بچہ جنے گی۔

(11) کبھی خواب میں اپنے آپ کو سیب کھاتے دیکھنا ظہورِ دشمن کی علامت ہے۔

(12) کبھی سیب شہوت اور جماع پر بھی دلالت کرتا ہے۔

(13) کھٹا سیب تفرق ونقصان وتکلیف کی علامت ہے اور ترش سیب کا درخت خون کی علامت ہے۔

امام عبد الغنی نابلسی

یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔