خواب میں سر کے بال دیکھنے کی تعبیر

خواب میں سر کے بال دیکھنا

khwab me sar k baal hair dekhna

خواب میں سر کے بال دیکھنے کی تعبیر مال اور لمبی عمر ہے۔

(۱) اگر دیکھے کہ سر کے بال لمبے ہو گئے ہیں تو دلیل ہے کہ لمبی عمر پائے گا۔

(۲) اگر دیکھے کہ اس کے بال چھوٹے تھے اور مزید بال سر میں لگائے ہیں اگر صاحبِ خواب غنی تھا تو اس کا مال اور بڑھ جائے گا، قرضہ سے تجارت کرے گا، اگر رائی تنگدست ہے تو دلیل ہے اس پر بہت سارا قرض ہے۔

(۳) اور اگر دیکھے کہ اس کے بال سیدھے ہیں یا گھونگھریالے ہیں تو شرافت وصبر کی دلیل ہے۔

(۴) اور اگر دیکھے کہ اس کے سیدھے بال گھونگھریالے ہو گئے ہیں تو ذلیل وعاجز ہو گا اور حالت بدتر ہو جائے گی۔

(۵) اور اگر دیکھے کہ اس کے گھونگھریالے بال سیدھے اور لمبے سیدھے ہو گئے ہیں تو دلیل ہے کہ اس کا مال بٹ جائے گا، اگر بال نرم وملائم ہیں تو اس کے سردار کے مال میں اضافہ ہو گا، اگر وہ غنی تھا تو یہ اس کا مال ہے اور اگر وہ تنگدست تھا تو یہ اس کے واجب الاداء قرضے ہیں۔

(۶) اگر دیکھا کہ اس کے بال گھونگھریالے ہیں تو دلیل ہے کہ اس کے سردار کو سیادت وعزت حاصل ہو گی۔

(۷) جس نے دیکھا کہ اس کے بال لمبے ہیں اور وہ خوش ہے تو یہ مبارک ہے خاص طور پر عورتوں کے حق میں، چونکہ عورتیں دوسروں کے بال زینت کی غرض سے استعمال کرتی ہیں۔

(۸) اگر کسی نے دیکھا کہ اس کے سر کے بال بہت زیادہ ہیں اور داڑھی بڑی ہو گئی ہے اور بالوں کی لٹیں بنا لیں تو اس کے ذمے واجب الاداء بہت سارے قرضے ہیں، بال کی تعبیر اموال سے بھی کی جاتی ہے اس شخص کے حق میں کہ جو ان کا مالک ہے یا ان کو جمع کرتا ہے اور مونچھوں، بغلوں کے بالوں کا زائل کرنا قرض سے بری الذمہ ہونے، غم دور ہونے، اتباعِ سنت کی دلیل ہے، بالوں کی لٹیں بنانا امور کی پختگی کی دلیل ہے، عورتوں کے بالوں کی لٹیں خیر کی علامت ہیں اور جو شخص عام طور پر بالوں کی لٹیں بنا کر رکھتا  ہے تو دلیل ہے کہ وہ مال حفاظت  سے رکھتا ہے اور جمع کر تا ہے، فقیر اور نابینا وغیرہ کے حق میں لٹیں تنگی کی دلیل ہیں۔

(۹) اگر دیکھے کہ بال غیر معتاد جگہ پر نکل رہے ہیں تو دلیل ہے اس کو صدمہ پہنچے گا۔

(۱۰) اگر دیکھے کہ زمانہ حج میں بال منڈا رہا ہے یا کترا رہا ہے تو امن کی علامت ہے، بال کترنا اور نوچنا بشرطیکہ خلقت کو بگاڑنے کی حد تک نہ ہو تو غم زائل ہونے کی دلیل ہوتا ہے، بعض معبرین فرماتے ہیں کہ بالوں کو نو چنا دلیل ہے کہ رائی نہ چاہنے کے باوجود قرض کی ادائیگی کرے گا۔

(۱۱) اگر ہاشمی نے خواب دیکھا کہ اس کے بال دراز ہو گئے ہیں تو دلیل ہے کہ غلاموں کا مالک بنے گا، جب فوجی، سپاہی نے یہی کچھ دیکھا تو دلیل ہے کہ اس کا اسلحہ اور زینت میں اضافہ ہو گا۔

(۱۲) اگر دیکھے کہ اس کے بال گھوڑے کے بالوں کی مانند ہیں تو دلیل ہے کہ یہ شخص اگر چور یا بھگوڑا غلام ہے تو گھوڑا ہتھیائے گا اگر وہ آزاد ہے تو اس کو بچنا چاہئے کہ کہیں وہ غلام نہ بنا لیا جائے۔

(۱۳) اگر کسی نے دیکھا کہ اس کے بال خنزیر کے بالوں کی مانند ہیں تو سختیوں کے پہنچنے کی دلیل ہے۔

(۱۴) بالوں کا زیادہ ہونا غموں کے زیادہ ہونے کی علامت ہے اور اگر وہ کثرتِ بالوں پر خوش تھا تو دلیل ہے کہ خوشیوں میں اضافہ ہوگا اور عورت کے بالوں کا سیاہ ہونا دلیل ہے کہ اس کا شوہر اس سے محبت کرتا ہے اور ہر حال میں استقامت کا دامن تھامے رکھتا ہے۔

(۱۵) اگر عورت نے دیکھا کہ اس نے اپنے بال کھولے ہوئے ہیں تو دلیل ہے کہ اس کا شوہر کہیں غائب ہو جائے گا۔

(۱۶) اگر دیکھا کہ وہ ہمیشہ ننگے سر رہتی ہے تو دلیل ہے کہ شوہر لوٹ کر نہ آئے گا، اگر رائی کنواری ہے تو کبھی بھی بیاہی نہیں جائے گی۔

(۱۷) اگر عورت نے دیکھا کہ اس کے بال بہت زیادہ ہیں اور لوگ اس کے بال دیکھ رہے ہیں تو دلیل ہے کہ یہ عورت رسوا ہو گی۔

(۱۸) اگر کسی آدمی نے دیکھا کہ اس کے سر پر بالوں کی مینڈھیاں ہیں تو یہ اس کے مضبوط وقوی ہونے کی دلیل ہے۔

(۱۹) اگر دیکھا کہ اس کے سر کے پچھلے حصے کے بال جھڑ گئے ہیں تو اشارہ ہے کہ یہ شخص کسی وقت ذلیل ہو گا۔

(۲۰) اور اگر دیکھا کہ اس کے سر کے پچھلے حصے کے بال گر گئے ہیں تو دلیل ہے کہ بڑھاپے میں ذلت اٹھائے گا۔

(۲۱) اگر دائیں حصے کے بال جھڑے ہیں تو دلیل ہے کہ اس کے اقرباء میں سے مرد اس کو تکلیف پہنچائے گا۔

(۲۲) اگر بائیں جانب کے بال گرے ہیں تو دلیل ہے کہ اپنے اقرباء میں سے کسی عورت سے تکلیف پہنچے گی، اگر اس شخص کے قرابت دار نہیں تو اس کا مطلب ہے کہ اس کو خود اپنے آپ سے تکلیف پہنچے گی۔

(۲۳) بغلوں کے بالوں کا لمبا ہونا مقصد برآری کی، دین کی مضبوطی اور اس کی عزت وتوقیر کی علامت ہے۔

(۲۴) اگر دیکھے کہ بغل کے بال بہت کثیر مقدار میں ہیں تو دلیل ہے کہ یہ شخص اپنی مستقل مزاجی کے ذریعے سے بہت سا مال حاصل کرے گا مگر دین اور مروت کی طرف لوٹنا نصیب نہ ہو گا۔

(۲۵) اگر دیکھا کہ بالوں میں بہت ساری جوئیں پڑ گئی ہیں تو کثرتِ عیال کی دلیل ہے۔

(۲۶) اگر دیکھے کہ اس کے بال عام عادت سے بہت زیادہ بڑے ہو گئے ہیں اور اس کو پسند تھے تو یہ اس کی خواہش اور ارادہ ہیں اسے غنا حاصل ہو گا اور اپنے قرضے چکائے گا،  گھر والوں پر فراخی کرے گا۔

(۲۷) اگر دیکھا کہ اس کے بال اتنے لمبے ہیں کہ جس کی نظیر نہیں اور لوگوں کے سامنے جا رہا ہے تو دلیل ہے کہ اس پر قرضہ لاحق ہو گا اور اس کو چکانے سے قاصر ہے، بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ بالوں کی لمبائی طویل شقاوت کی علامت ہے اور بعض نے فرمایا کہ کثرتِ اطفال وعیال کی دلیل ہے، بعض کہتے ہیں کہ خوفِ خدا میں اضافہ ہو گا اور دنیا میں رنجیدہ ہو گا۔

(۲۸) جس نے دیکھا کہ اس کے سر کے بال پہلے سے کم ہو گئے ہیں تو دلیل ہے کہ اس کے غم میں کمی واقع ہو گی۔

(۲۹) اگر دیکھا کہ کوئی اس کے بال اکھاڑ رہا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو مال کے حوالے سے مصیبت پیش آئے گی۔

(۳۰) اگر عورت نے دیکھا غیر موسمِ حج میں کہ مرد اس کے سر کے بال کاٹ رہا ہے تو دلیل ہے کہ میاں بیوی میں لڑائی ہو گی اور شر کا سامنا کرنا پڑے گا، اگر یہ موسمِ حج میں ہے تو عورت کی دین داری، دیانت اور دنیاوی زندگی کی بہتری کی دلیل ہے۔

(۳۱) اگر دیکھا کہ کوئی مرد اس کے سر کے پچھلے حصے کے بال کاٹ رہا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا شوہر اس سے چھپ کر غیر عورتوں سے تعلقات استوار کرے گا۔

(۳۲) اگر دیکھا کہ وہ مناسب مقدار وانداز سے سر میں تیل لگا رہا ہے تو اس کے لئے زینت کی دلیل ہے۔

(۳۳) اگر وہ تیل بہہ گیا تو دلیل ہے کہ غم آوے گا۔

(۳۴) اگر اس کی خوشبو بھلی معلوم ہوئی ہے تو یہ اچھی شہرت کی علامت ہے۔

(۳۵) جس نے دیکھا کہ وہ سر میں جوئیں دیکھ رہا ہے تو دلیل ہے کہ بعض عیوب پر مطلع ہو گا۔

(۳۶) اور جس نے دیکھا کہ وہ اپنے سر میں کنگھا کر رہا ہے اور سر سے کوئی جوں گری ہے تو دلیل ہے کہ وہ میراث میں حاصل ہونے والے مال میں سے خرچ کرے گا یا اس کا کوئی عیب ظاہر ہو گا۔

(۳۷) اگر دیکھا کہ اس کے کچھ بال واپس آ گئے ہیں تو اس کا کچھ مال جا چکا ہے یا جائے گا۔

(۳۸) اگر دیکھا کہ بال چہرے یا غیر معتاد جگہ پر اگ رہے ہیں تو دلیل ہے کہ اس پر بہت سارے قرضے چڑھیں گے۔

(۳۹) اگر کسی نے دیکھا کہ بال اس کی ہتھیلی پر اُگ آئے ہیں تو دلیل ہے کہ نفع پائے گا۔

(۴۰) سینے یا زبان پر بالوں کا اُگنا حکمت، قوتِ بیان اور فطانت کی دلیل ہے۔

(۴۱) اگر یہ بال حد سے بڑھ گئے تو دلیل ہے کہ پھر سے غم، صدمات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

(۴۲) اگر کسی نے دیکھا کہ اس کے پیٹ پر بہت زیادہ بال اُگ آئے ہیں تو دلیل ہے کہ غمزدہ اور بہت زیادہ مقروض ہو گا۔

(۴۳) اگر کسی نے دیکھا بازو کے بال جھڑ رہے ہیں تو دلیل ہے کہ اس کی کمائی ضائع ہو جائے گی۔

(۴۴) اور جس نے دیکھا کہ اس کی پنڈلیوں کے بال گھنے ہو گئے ہیں اور وہ انہیں بٹ رہا ہے (مونڈ رہا ہے) تو اسے مال حاصل ہو گا اور اس سے ایسا کام کرے گا جو کہ لوگ نہیں کرتے اور اللہ سے ڈرنا چاہئے۔

(۴۵) عورت کا اپنے سر کے بالوں کو دیکھنا اوڑھنی کی دلیل ہے، بعض مرتبہ سر کے بالوں سے مراد کھیتی، مال، جاہ، کنواری کو شوہر ملنے اور کنوارے کو بیوی ملنے اور خوبصورت اولاد ہونے کی بشارت ہے۔

(۴۶) بالوں کا دراز ہونا اور سیاہ ہونا ان کی خوش حالی کی علامت ہے۔

(۴۷) بالوں کا سفید ہونا، چھوٹا ہونا اور بد بو بدحالی کی دلیل ہے۔

(۴۸) اگر خواب میں دیکھا کہ بالوں کو تیل لگا رہا ہے یا کنگھا کر رہا ہے تو حسنِ سلوک اور ایفائے عہد کی علامت ہے ایسا آدمی جو بالوں کو پسند نہیں کرتا تو بالوں کو مونڈنا یا چھوٹا کرتا ہوا خود کو دیکھنا بائیکاٹ، قطع تعلقی، فضول خرچی کی دلیل ہے اور بالوں کا چھوٹا ہونا علم وہدایت کی نشانی ہے، موسمِ حج میں یہ خواب دیکھنا بعض مرتبہ حج کرنے کی علامت ہوتا ہے۔

(۴۹) بالوں کی لٹیں بنا نا مال جمع کرنے، غلہ گودام میں جمع کرنے کی دلیل ہے۔

(۵۰) کنگھا کرنا یا جوؤں کو نکالنا مفسدین کو اپنے علاقے سے نکال باہر کرنے کی دلیل ہے۔

(۵۱) اگر دیکھا کہ اپنی بیوی کے بالوں میں کنگھا کر رہا ہے تو بعض اوقات یہ دلیل ہوتا ہے کہ وہ اسے طلاق دے گا۔

(۵۲) بالوں کا طویل ہونا اس شخص کے لئے کہ جس کے شایانِ شان نہیں غم، قرضوں، افکار اور بدنصیبی کی دلیل ہے اور جس پر لمبے بال اچھے لگتے ہوں یہ ان کی خوشحالی اور کثرتِ اموال کی نوید ہے۔

(۵۳) بالوں کا خلافِ عادت طویل ہونا شہوت رانی، قرضوں، افکار، بدنصیبی اور تفرق پر دلالت کرتا ہے۔

(۵۴) بعض مرتبہ اچھے بال دیکھنا اعمالِ صالحہ کی دلیل ہوتا ہے اور کبھی کبھی خوبصورت لمبے بال اور لٹیں دلالت کرتی ہیں شعر ونظم پر اور بعض مرتبہ بال دلالت کرتے ہیں نیک فالی پر بشر طیکہ بال خواب میں خوبصورت دکھائی دے رہے ہوں۔

(۵۵) اگر خوبصورت نہ ہوں تو شر کی دلیل ہیں۔

(۵۶) اگر خواب میں دیکھا کہ بال خراب ہیں تو رعشہ طاری ہونے پر دلالت کرتے ہیں۔

(۵۷) اگر عورت نے خواب میں اپنے بالوں کی لٹیں بنا ئیں تو یہ دلیل ہے کہ اس کا شوہر اس کو تین طلاق دے گا اگر وہ بیمار تھی تو موت واقع ہو جائے گی۔

(۵۸) جس نے دیکھا کہ اس کے چھوٹے بال لمبے ہو گئے ہیں تو یہ علامت ہے کہ اس پر کوئی اژدہا مسلط ہو گا۔

(۵۹) اگر آدمی کے بال کسی حیوان کے بالوں کی طرح ہو گئے تو یہ دلیل ہے مشقت اور تھکاوٹ کی۔

(۶۰) اگر وہ فقیر ہو تو ہو سکتا ہے مالدار ہو جائے۔

(۶۱) بھوؤں، پلکوں، کلائیوں، سینے اور پنڈلی کے بال آدمی کے لئے زینت، قوت، بچاؤ لباس، ڈھال اور ہمیشہ رہنے والا مال کی علامت ہے۔

(۶۲) اور ایسے بال کہ جس میں کوئی منفعت نہیں مثلاً زیرِ ناف اور بغل کے بال تو خواب میں ان کا دیکھنا افکار، خروج عن السنۃ کی دلیل ہے۔

(۶۳) کانوں کے بال علم یا کسی سنے جانے والے کلام کی دلیل ہے۔

(۶۴) ناک کے بال بُری خبر کی اطلاع ملنے یا مخفی مال کی دلیل ہے۔

(۶۵) عورت کے جسم پر بال دلیل ہیں کہ کنواری کو رشتہ نصیب نہ ہو اور بعض مرتبہ اس کی تعبیر یہ ہوتی ہے کہ وہ اپنے اہلِ خانہ اور بچوں کی دیکھ بھال مرد کی طرح کرے گی۔

(۶۶) بچے کے بال اس کی لمبی عمر کی دلیل ہیں۔

(۶۷) اگر بال کسی نامناسب مقام پر اگ آئے مثلاً ہتھیلی کے اندر کی طرف یا تلوے میں تو یہ دلیل ہے کہ اس کا آرام معطل ہو کر رہ جائے گا، اللہ کی ناراضگی والے کام کرے گا۔

(۶۸) آدمی کے جسم پر بالوں کا ہونا بیوی کے حاملہ ہونے کی دلیل ہے۔

(۶۹) کسی مغموم آدمی کے بالوں کا گھنا ہونا کہ اس کے غم میں اضافہ ہونے کی دلیل ہے۔

(۷۰) بالوں کا گرنا دلیل ہے کہ اس کا غم کافور ہو جائے گا، کسی مسرور کے جسم پر بالوں کی کثرت دلیل ہے اسے خوشی اور تو نگری عطا ہو گی۔ اور اس کے بالوں کا زائل ہو جانا تو گری کے زوال کی دلیل ہے ۔

(اے ) اگر دیکھا کہ جسم کے بال سفید ہو گئے ہیں وہ اگر غنی ہے تو اسے گھاٹا ہوگا اگر فقیر ہے تو قرض سے چھٹکارا عطا ہوگا ۔

(۷۲) آدمی کے بالوں کا کسی چوپائے یا درندے کے بالوں کے مشابہ ہونا اشارہ ہے کہ یہ آدمی مشکلات میں گھر جائے گا ۔

(۷۳) سینے پر بالوں کی کثرت دلیل ہے کہ اس شخص پر قرضہ چڑھے گا ۔

(۷۴) اور جس شخص نے دیکھا کہ وہ اپنے سر کے بال کاٹ رہا ہے تو دلیل ہے کہ وہ شخص اپنے مذاہب و عہدے سے کی جائے گا۔ بی موی صورت نے دیکھا کہ اس کے بال بہت زیادہ سیاہ میں لیل ہے کہ وہ اپنے شوہر کے مال سے مستغنی ہوگی ۔

(۷۶) جس شخص نے دیکھا کہ اس کے رخسار پر نہایت حسین بال ہیں تو یہ اس شخص کے سلیم الصدر ہونے کی دلیل ہے

(۷۷) اگر دیکھا کہ اس کے گالوں پر بال نہیں ہیں تو یہ اس شخص کے خبیث ہونے کی ما دلیل ہے جس شخص نے دیکھا اس کے بال گھوڑے کے بالوں جیسے ہیں تو یہ اس کے غلام بنے اور مشقت میں مبتلا ہونے کی دلیل ہے۔

خواب میں سر کے بال گرنا

khwab me sar k bal girna hairfall

(۱) خواب دیکھا کہ اس کے سر کے بال جھڑ گئے یہاں تک کہ گنجا ہو گیا تو اس کے مال ختم ہونے اور لوگوں کی نظروں سے گر جانے کا اندیشہ ہے۔

(۲) خواب میں گنجی عورت دیکھنا فتنہ کے ساتھ کام کرنے پر دلالت کرتا ہے۔

خواب میں چھوٹی چھوٹی جوئیں دیکھنا

اس کی تعبیر مفسد قوم ہے چنانچہ خواب میں چھوٹی چھوٹی جوئیں دیکھنا اور ان کو ہٹا نہ سکنا دلیل ہے کہ اس کی بیوی کے پیچھے فاسد قسم کے لوگ پڑے ہوئے ہیں اور وہ ان کو منع نہیں کر سکتا۔

خواب میں گنجا ہونا

khwab me ganja bald hona dekhna

سر کا گنجا ہونا بے فائدہ مال ہے جو مشقت اور تھکاوٹ کے ساتھ کسی رئیس کی طرف سے مل جائے، گنجی عورت دیکھنا قحط سالی کی دلیل ہے۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top