khwab me quran kareem ki surat parhna
(۱) عام طور پر مُردوں پر پڑھی جانے والی سورتوں کا خواب میں پڑھنا مریض کے لیے موت پر دلالت کرتا ہے اور کسی سورۃ کا پڑھنا یہ مریض کی حالتوں جیسے خوشی اور رزق پر دلالت کرتا ہے۔ اسی طرح اس کی تعبیر ایسا لڑکا ہے جو قرآن کی تلاوت کرے۔
(۲) اور سورۃ بیوی، بیٹے، دراہم اور دنا نیر پر بھی دلالت کرتی ہے جس قدر وہ ہو۔
(۳) اور بعض دفعہ جب کہ سورت مکی ومدنی ہوں دونوں حج پر دلالت کرتی ہے جیسے مائدہ، انعام، نحل، حج، لقمان، سجدہ، تغابن، اس لیے کہ یہ مکی مدنی سورتوں میں سے بھی اس کو میں نے دیکھا آزمایا پس ایسا ہی پایا۔
اگر خواب میں قرآن کریم کی کوئی سورت پڑھی ہے تو سورتوں کے حساب سے تعبیر ہوگی۔ یہ تعبیر مطلوبہ سورت پر کلک کرکے دیکھی جا سکتی ہے۔
فہرست: مطلوبہ سورۃ پر کلک کریں
سورۃ الفاتحہ
Khwab me surah al-Fatiha Parhne ki tabeer
(۱) اور جس نے خواب میں سورۃ فاتحہ پڑھی تو دلیل ہے اللہ پاک اس پر خیر کے اسباب کو کھول دیں گے۔
(۲) اور نافع، ابنِ کثیر، جعفر صادق اور سعید بن مسیب رحمہ اللہ تعالی فرماتے ہیں کہ جس نے دیکھا کہ وہ سورۃ الفاتحہ کو یا اس کے کچھ حصے کو پڑھ رہا ہے تو دلیل ہے وہ کوئی دعا کرے گا اور وہ دعا قبول ہو گی اور یہی قول امام کسائی کا بھی ہے اور انہوں نے یہ بھی فرمایا ہے کہ اسے کوئی فائدہ حاصل ہو گا جس سے وہ مالدار ہو جائے گا اور حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ نے فرمایا :
(۳) کہ نیند میں اس کی تلاوت کرنے والا سات مختلف عورتوں سے شادی کرے گا اور وہ شخص مستجاب الدعوات ہو گا اور اس پر دلیل حضور ﷺ کا عمل ہے، پس حضور ﷺ اس کو دعا سے پہلے اور دعا کے بعد پڑھا کرتے تھے اور حضرت عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جو نیند میں اس کی تلاوت کرے تو وہ دین کے معاملے میں محفوظ رہے گا یعنی اس کے دین کو کوئی خطرہ نہیں۔
(۴) لیکن اگر وہ شخص بیمار ہو تو یہ اس کے قرب موت کی علامت ہے۔
(۵) اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ جس نے خواب میں سورۃ الفاتحہ کی تلاوت کی یا اس کا کچھ حصہ تلاوت کیا یا اس پر اس کی تلاوت کی گئی تو اللہ تعالی اس پر شر کے دروازوں کو بند کر دیں گے اور خیر، بھلائی کے دروازوں کو کھول دیں گے اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ خواب میں سورۃ فاتحہ کی تلاوت حج کی علامت ہے۔
سورۃ البقرہ
khwab me surah baqarah dekhna
(۱) جس نے خواب میں دیکھا کہ اس نے سورۃ البقرۃ یا اس کا کچھ حصہ تلاوت کیا یا اس پر تلاوت کیا گیا تو نافع اور ابنِ کثیر رحمہما اللہ فرماتے ہیں کہ اسے علم نصیب ہو گا اور اس کی عمر طویل ہو گی اور اس کے دین میں اصلاح ہو گی اور اولاد کے معاملے میں اسے نجات نصیب ہو گی اور امام کسائی نے بھی اس کی موافقت کی ہے اور حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ جس نے اس سورۃ کی یا اس کے بعض حصے کی خواب میں تلاوت کی تو وہ ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہو گا اور اس کا رزق دوسری جگہ ہو گا اور ابنِ رضالہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر وہ خواب میں تلاوت کرے تو اگر وہ قاضی ہے تو اس کی مدت یعنی معزولی قریب آ گئی ہے اور اگر وہ عالمہ ہے تو اس کی عمر لمبی ہے اور اس کے حالات اچھے ہوں گے اور بعض علماء نے فرمایا کہ جس نے سورۃ البقرہ کی تلاوت کی تو وہ دین کو جمع کرنے والا اور نیکیوں کی طرف جلدی کرنے والا ہو گا اور اس کی عمر لمبی ہو گی اور اس کو شر بہت کم پہنچے گا اور وہ تکلیفوں اور مصیبتوں پر صبر کرنے والا ہو گا، اگر اس نے آیت الکرسی کی تلاوت کی تو یہ اس کے حافظہ اور ذکاوت کی دلیل ہے اور سورۃ البقرہ کی تلاوت دلالت کرتا ہے ایسے میراث پر جس میں بیٹے یا بچے کی طرف سے جھگڑا ہو گا۔
سورۃ آل عمران
Khwab me surah aal imran Parhna
(۱) اور جس شخص نے خواب میں دیکھا کہ اس نے سورۃ آل عمران یا اس کا کچھ حصہ تلاوت کیا یا اس پر تلاوت کیا گیا تو حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ اور نافع اور ابنِ کثیر فرماتے ہیں کہ وہ اپنے اہل میں کم وقت رہے گا اور اس کو بڑی عمر میں اولا د نصیب ہو گی اور وہ بہت سفروں والا ہو گا اور کہا گیا کہ وہ لوگوں میں بڑا مقبول ہو گا اور ہر قسم کی غلطیوں سے پاک ہو گا، بے دین لوگوں سے ان کے دین کے بارے میں جھگڑا کرے گا اور یہ بھی ایک قول ہے کہ وہ رزق اور برکت پائے گا اور اس کا ذہن صاف ہو گا اور اس کے نفس میں پاکی آئے گی۔
سورۃ النساء
Khwab me surah nisa Parhna
اور جس نے خواب میں سورۃ النساء پڑھی یا اس کا کچھ حصہ پڑھا یا اس پر اس کی تلاوت کی گئی دلیل ہے اس کی آزمائش ایک ایسی عورت کے ساتھ ہو گی جو ا س کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کرے گی اگر وہ طالب علم ہو تو علمِ میراث میں ماہر ہو گا اور امام جعفر صادق رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جو خواب میں اس کی تلاوت کرے گا تو آخر عمر میں اس کے ساتھ ایک ایسی عورت ہو گی جو اس کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کرے گی اور ابنِ فضالہ فرماتے ہیں کہ وہ بہت تنگدست اور زبان کا تیز ہو گا ایساہی امام کسائی حضرت علی اور حضرت حمزہ رضی اللہ عنہما نے بھی فرمایا اور ان کے علاوہ بعض حضرات نے کہا کہ وہ میراثوں کو تقسیم کرے گا اور آزاد عورتوں سے مصاحبت کرے گا اور ان کی وراثت پائے گا اور وہ اس کی وراثت پائیں گی لمبی عمر کے بعد اور کہا گیا کہ وہ ایک نیک بیوی پائے گا اور اس پر قادر ہو گا اور وہ پڑوسیوں والا ہو گا یعنی ان کا خیال کرنے والا۔
سورۃ المائدہ
Khwab me surah maida Parhna
اور جس نے خوب میں سورۃ المائدہ پڑھی یا اس کا کچھ حصہ پڑھا یا اس پر پڑھا گیا تو امام نافع اور ابنِ کثیر رحمہما اللہ فرماتے ہیں کہ وہ بڑا سخی ہو گیا اور کھانا کھلانے کو پسند کرے گا اور کہا گیا کہ اسے یقین عطا ہو گا اور عبادت اور خشوع نصیب ہو گا اور بعض دفعہ یہ دلالت کرتا ہے شہر کے حاکم ہونے پر اور یہ بھی کہا گیا کہ وہ بلند مرتبہ پائے گا اور اس کا یقین قوی ہو گا اور بڑا نیکو کار ہو گا اور یہ بھی کہا گیا کہ اللہ پاک اس کی دعا کو قبول کریں گے اور وہ فراخی مال پائے گا اور اسے اجر دیا جائے گا ایک ایک یہودی اور نصرانی کے عدد کے مطابق اور اس پر آزمائش آئے گی ایک سنگدل قوم کے ذریعے اور یہ بھی کہا گیا کہ اسے برکت اور رزق عطا ہو گا۔
سورۃ الانعام
Khwab me sura anaam Parhna
اور جس نے خواب میں سورۃ الانعام یا اس کا کچھ حصہ پڑھا یا اس پر پڑھی گئی تو امام جعفر صادق، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا، امام کسائی اور ابنِ فضالہ فرماتے ہیں کہ میں اسے خوشخبری سناتا ہوں کہ اس کی اولاد کی سلامتی کی اور بچوں کی حفاظت کی اور میں اسے خوشخبری دیتا ہوں دنیا اور آخرت میں اچھے رزق کی اور کہا گیا کہ وہ عمدہ قسم کا مال، بکریاں، چوپائے، گائے وغیرہ والا ہو گا، بڑا خوشحال اور سخی ہو گا، اللہ تعالی اس کو دونوں جہاں میں اختیار دے گا اور اس پر رحم کرے گا اور اس کو ہر قسم کا مال عطا کرے گا اور اللہ تعالی اس پر رحمتیں بھیجے گا اور ستر ہزار فرشتے اس کے لیے مغفرت کی دعا کریں گے۔
سورۃ الاعراف
Khwab me surah araf Parhna
اور جس شخص نے خواب میں سورۃ الاعراف یا اس کا کوئی حصہ پڑھا یا اس پر پڑھا گیا تو امام نافع اور ابنِ کثیر فرماتے ہیں کہ ہر علم اسے حفظ ہو گا مگر وہ غربت کی حالت میں مرے گا اور ایک قول یہ بھی ہے کہ وہ ایمان والا اور دین کا اقرار کرنے والا ہو گا اور وہ بڑے لمبے سفر کرے گا اور یہ بھی کہا گیا کہ جس نے اس کی تلاوت کی تو وہ سفر پر جائے گا اور جلد ہی واپس لوٹ آئے گا اور وہ شیطان اور اس کے مکروں سے محفوظ ہو گا اور قیامت کے دن حضرت آدم علیہ السلام اس کی سفارش کریں گے اور یہ بھی کہا گیا کہ سورۃ الاعراف کی تلاوت دشمن پر خوشی اور اس کو برے حال میں دیکھنا ہے۔
سورۃ الانفال
Khwab me surah anfal Parhna
اور جس نے خواب میں سورۃ الانفال یا اس کے کچھ حصے کی تلاوت کی یا اس پر تلاوت کی گئی تو ابنِ عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ وہ بڑا معزز اور کامیاب ہو گا اور ایسا ہی امام جعفر صادق رحمہ اللہ نے فرمایا اور انہوں نے یہ بھی فرمایا ہے کہ دین کے معاملے میں وہ سلامتی سے رہے گا اور ابنِ فضالہ نے فرمایا کہ اگر وہ بادشاہ ہو تو کامیاب ہو گا اور اگر وہ عالم ہو تو وہ متقی اور پرہیز گار ہو گا اور بعض علماء نے فرمایا کہ اسے دشمنوں پر غلبہ حاصل ہو گا اور ان سے غنیمت حاصل کرے گا اور کہا گیا کہ اسے غنیمت کی طرف سے حلال مال عطا ہو گا اور قیامت کے دن حضور ﷺ اس کے لیے سفارش کریں گے۔
سورۃ التوبہ
Khwab me surah taubah Parhna
اور جس نے خواب میں سورۃ التوبہ یا اس کا کچھ حصہ پڑھا یا اس پر پڑھا گیا تو امام نافع اور ابنِ کثیر فرماتے ہیں کہ وہ نیک لوگوں سے محبت کر نے والا ہو گا اور بعض نے کہا کہ وہ اس دنیا سے قائد ہو جائے گا اور وہ محبت کرنے والا اور لوگوں میں محبوب ہو گا اور کہا گیا کہ اللہ تعالیٰ اس کے دینی امور کی اصلاح فرمائیں گے اور قیامت کے دن حضور ﷺ اس پر گواہ ہوں گے کہ یہ نفاق سے بری ہے اور اسے دنیا کے ہر منافق اور منافقہ کے تعداد کے مطابق اجر عطا ہو گا اور فرشتے اس کے لیے دعاء اور مغفرت کریں گے اور اللہ تعالی اس کو اخلاص نصیب فرمائیں گے۔
سورۃ یونس
Khwab me surah younus Parhna
اور جس نے خواب میں سورۃ یونس یا اس کا کچھ حصہ پڑھا یا اس پر پڑھا گیا تو حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اس پر مال کے معاملے میں آزمائش آئے گی اور حضرت امام جعفر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ وہ تنہائی پسند ہو گا اور عورتوں میں مصروف رہے گا اور بعض نے کہا کہ اللہ تعالی اسے علم اور یقین سے نوازیں گے اور اللہ تعالی اسے مکاروں کے مکر اور جادو گروں کے جادو سے محفوظ رکھیں گے اور اگر اسے کوئی مریض پڑھے تو دلیل ہے اللہ تعالی اسے شفاء دیں گے اور یہ بھی کہا گیا جو اس کو پڑھے تو دنیا کے معاملے میں زہد اختیار کرے گا۔
سورۃ ہود
Khwab me surah hood Parhna
اور جس نے خواب میں سورۃ ہود یا اس کا کچھ حصہ پڑھا یا اس پر پڑھا گیا تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ وہ زیادہ دشمنوں والا ہو گا اور حضرت جعفر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ وہ سفر کو ترجیح دے گا اور لمبی عمر پائے گا اور کہا گیا کہ اسے کھیتی باڑی میں رزق عطا ہو گا بشرطیکہ وہ صحیح یقین اور اللہ پر اچھا گمان رکھے اور اسے اجر عطا ہو گا حضرت نوح علیہ السلام کی تصدیق اور تکذیب کرنے والوں کی تعداد کے مطابق اور قیامت کے دن وہ اللہ تعالی کے ہاں شفاعت کرنے والوں میں سے ہو گا اور یہ بھی کہا گیا کہ جو اس کی تلاوت کرے گا تو وہ سفر کرے گا اور ہدایت اور دنیا پائے گا۔
سورۃ يوسف
Khwab me surah yousuf Parhna
اور جس نے خواب میں سورۃ یوسف یا اس کا کچھ حصہ پڑھا یا اس پر پڑھا گیا تو امام نافع اور ابنِ کثیر رحمہما اللہ فرماتے ہیں کہ اپنے خاندان میں سے اس کے بہت سے دشمن ہوں گے اور اسے سفر میں بہت خوشحالی اور مال ملے گا اور کہا گیا کہ اس پر ظلم کیا جائے گا جیسا کہ حضرت یوسف علیہ السلام پر خزانوں کے معاملے میں ظلم کیا گیا تھا اور دلیل ہے وہ سفر کرے گا پھر کسی شہر کا یا زمین کے کسی حصے کا مالک ہو گا اور اس کے ساتھ ساتھ اسے اچھا یقین، جمال اور خوبصورتی حاصل ہو گی اور کہا گیا کہ وہ ریاست اور مال حاصل کرے گا اور اللہ تعالی اس پر موت کے سکرات کو آسان فرمائیں گے اور کہا گیا کہ وہ خوشخبری اور خبر حاصل کرے گا اور فقر کے بعد غنا، ذلت کے بعد عزت اور تنگدستی کے بعد خوشحالی حاصل ہوگی۔
سورۃ الرعد
Khwab me surah raad Parhna
اور جس نے خواب میں سورۃ الرعد یا اس کے کچھ حصے کی تلاوت کی یا اس پر تلاوت کی گئی تو حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ اور حضرت جعفر صادق رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اس کی موت قریب آگئی ہے اور بعض نے کہا کہ وہ دعاؤں کو یاد کرنے والا ہو گا اور اس پر بہت جلد بڑھاپا آئے گا اور کہا گیا کہ وہ بادشاہ کے خوف سے محفوظ ہو گا اور یہ بھی کہا گیا کہ وہ اللہ پاک کے سامنے بہت زیادہ گڑگڑانے والا ہو گا اور اسے قیامت تک ہر بادل کے وزن کے برابر ثواب ملتا رہے گا اور وہ اللہ تعالی کے وعدوں کو پورا کرنے والا ہو گا۔
سورۃ ابراہیم
Khwab me surah ibrahim Parhna
اور جس نے خواب میں سورۃ ابراہیم یا اس کا کچھ حصہ پڑھا یا اس پر پڑھا گیا تو حضرت جعفر صادق رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میرے والد رضی اللہ عنہ نے مجھ سے بیان کیا ہے کہ میں نے حضرت حاجب بن عبد اللہ سے اس کے خواب میں تلاوت کرنے والے کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے فرمایا کہ میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کو فرماتے ہوئے سنا کہ تسبیح کرنے والوں میں سے اور تو بہ کرنے والوں میں سے ہوگا اور کہا گیا کہ سورۃ ابراہیم کی تلاوت غموم وہموم کو دور کرنے کا سبب ہے اور دلیل ہے قیامت کے دن تک جتنے لوگوں نے بت پرستی کی ہے ان کے برابر اس کو ثواب ملے گا اور دنیا میں جتنی چیزوں سے بچا جاتا ہے اللہ تعالی اس کو ان سے نجات دے گا اور کہا گیا کہ اس کے دینی معاملات اچھے ہوں گے اور اس کے معاملات اللہ کے سپرد ہوں گے۔
سورۃ الحجر
Khwab me surah al-hijr Parhna
اگر خواب میں دیکھے کہ سورہ الحجر پڑھتا ہے تو دلیل ہے کہ حق کے نزدیک پسندیدہ ہو گا ۔ (ابن سیرین) حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اس کی ہر ایک امید پوری ہو گی۔ (امام کرمانی)
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ حق تعالیٰ اس کو علم عنایت کرے گا اور اس کی حاجت بڑھائے گا۔
سورۃ النحل
Khwab me surah al-Nahl Parhna
اگر خواب میں دیکھے کہ سورۃ النحل پڑھتا ہے تو دلیل ہے کہ حلال کی روزی پائے گا اور دیندار لوگوں دوست دار ہوگا۔(ابن سیرین) حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ محنت اور آفت سے امن میں ر ہے گا ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ حق تعالیٰ اس کو علم عنایت کرے گا۔
سورۃ الاسراء
Khwab me surah al-Isra Parhna
حضرت ابن سیرین رحمۃاللہ علیہ فرماتے ہیں کہ اگر خواب میں دیکھے کہ سورۃ اسراء پڑھ رہا ہے تو اس کی تعبیر ہے کہ حق تعالیٰ کے نزدیک ہوگا اور اس کو دنیا میں عزت و مرتبہ ملے گا۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃاللہ علیہ فرماتے ہیں کہ خواب میں کوئی شخص سورۃ اسراء پڑھے تو وہ دشمن پر فتح پائے گا اور دل کی مراد کو پہنچے گا۔
حضرت جعفر صادق رحمۃاللہ علیہ فرماتے ہیں کہ اس کا دین اور عقیدہ پاک ہوگا۔
سورۃ الكہف
Khwab me surah al-kahf Parhna
اور جس نے خواب میں سورۃ الکہف یا اس کا کچھ حصہ پڑھا یا اس پر پڑھا گیا تو امام نافع اور ابنِ کثیر رحمہما اللہ فرماتے ہیں کہ وہ لمبی عمر پائے گا اور اچھی حالت والا ہو گا اور اپنی زندگی میں ہی بہت خوشحالی پائے گا اور بعض نے کہا کہ وہ یہاں تک زندہ رہے گا کہ زندگی سے تنگ آ جائے گا اور دین کی تمام چیزوں کی حفاظت کرنے والا ہو گا اور اسے ہر جنس کا بہت مال ملے گا اور اپنی خواہشات کو پائے گا اور کہا گیا ہے کہ اسے دشمن یا اور کسی بڑے سے خوف لاحق ہو گا اور اس کے بعد اسے امن نصیب ہو گا اور دشمنوں اور شرور سے نجات ملے گی۔
سورۃ مريم
Khwab me surah maryam Parhna
اور جس نے خواب میں سورۃ مریم یا اس کا کچھ حصہ پڑھا یا اس پر پڑھا گیا تو حضرت عائشہ رضی اللہ عنہ اور جعفر صادق رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اللہ تعالی اسے کشادگی عطا فرمائیں گے اور کہا گیا کہ وہ ان انبیاء کی سنتوں کو زندہ کرے گا اور اس کو جھٹلایا جائے گا اور پھر اس کی برأت ظاہر ہو جائے گی اور کہا گیا ہے کہ اللہ تعالی اس کو نیکوں کی محبت عطا فرمائیں گے اور اسے مال اور قوت عطا ہو گی اور کہا گیا کہ وہ گم راہ ہو گا اور پھر ہدایت پائے گا۔
سورۃ طہ
Khwab me surah taha Parhna
اور جس نے خواب میں سورۃ طہ یا اس کا کچھ حصہ پڑھا یا اس پر پڑھا گیا تو امام نافع اور ابنِ کثیر رحمہما اللہ فرماتے ہیں کہ وہ جادوگروں سے دشمنی کرے گا اور اللہ تعالی اس کے ذریعے جادوگروں کے جادو کو توڑیں گے اور کہا گیا ہے کہ وہ تہجد اور نیک کاموں کو پسند کرنے والا ہو گا اور کہا گیا کہ دین کے کاموں میں سستی کرے گا اور پھر اس سے رجوع کرے گا اور متنبہ ہو گا اور کہا گیا کہ اگر وہ مسافر ہو یا اپنے گھر والوں سے غائب ہو تو لوٹ آئے گا اور اس کے ہاتھ سے بعض شریر ہلاک ہوں گے اور اسے مہاجرین اور انصار کی تعداد کے برابر ثواب ملے گا اور اللہ تعالی اسے دشمنوں پر فتح نصیب فرمائیں گے اور اس کا حساب آسان فرمائیں گے اور فرشتے اس سے مصافحہ کریں گے اور اس کے لیے دعائے مغفرت کریں گے۔
سورۃ الانبياء
Khwab me surah taha Parhna
اور جس نے خواب میں سورۃ الانبیاء یا اس کا کچھ حصہ پڑھا یا اس پر پڑھا گیا تو امام جعفر صادق رحمہما اللہ فرماتے ہیں کہ اللہ تعالی اسے بہت رزق عطا فرمائیں گے اور کہا گیا کہ اسے انبیاءِ کرام کا علم اور ان کا خشوع وخضوع اس کو نصیب ہو گا اور کہا گیا کہ وہ تنگدستی کے بعد کشادگی اور سختی کے بعد آسانی پائے گا اور اللہ تعالی اسے علم اور خشوع نصیب فرمائیں گے اور کہا گیا کہ وہ انبیاء پر دعا اور درود کرنے والا شخص ہو گا اور اپنے دشمنوں پر غالب آئے گا اور کہا گیا کہ اللہ تعالی اسے امانتداری اور نیکوں میں بلندی عطا فرمائیں گے۔
سورۃ الحج
Khwab me surah al-hajj Parhna
اور جس نے خواب میں سورۃ الج یا اس کا کچھ حصہ پڑھا یا اس پر پڑھا گیا تو امام نافع اور ابنِ کثیر رحمہما اللہ فرماتے ہیں کہ اسے حج کی سعادت بار بار نصیب ہو گی اور ابنِ فضالہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر وہ بیمار ہو گا تو یہ اس کی موت پر دلیل ہو گی اور کہا گیا کہ وہ حج کے فریضہ کو ادا کرے گا مگر وہاں سے نہیں لوٹے گا۔
سورۃ المؤمنون
Khwab me surah muminoon Parhna
اور جس نے خواب میں سورۃ المؤمنون یا اس کا کچھ حصہ پڑھا یا اس پر پڑھا گیا تو وہ کوئی عجیب مخلوق دیکھے گا جس سے لوگ بھی متعجب ہوں گے اور کہا گیا کہ اسے حج نصیب ہو گا اور یہ بھی کہا گیا کہ وہ مومنین کے ساتھ جنت کے اعلی درجات میں ہو گا اور کہا گیا کہ اسے ایمان بھلائی اور سچا اور خالص ایمان نصیب ہو گا اور کہا گیا کہ اس کا ایمان قوی ہو گا اور اس کا خاتمہ بالایمان ہو گا اور کہا گیا کہ اسے پاکدامنی نصیب ہو گی اور وہ بلاؤں سے محفوظ ہو گا اور کہا گیا کہ اللہ تعالی اسے دنیا میں بلندی نصیب فرمائیں گے اور اس کا حشر مومنین کے ساتھ ہو گا اور فرشتے اسے راحت اور روزی کی خوشخبری دیں گے اور اسے ان چیزوں کی خوشخبری دیں گے جو ملک الموت کے نزول کے وقت اس کی آنکھوں کو ٹھنڈا کریں گی۔
سورۃ النور
Khwab me surah al-noor Parhna
اور جس نے خواب میں سورہ نور یا اس کا کچھ حصہ پڑھا یا اس پر پڑھا گیا تو حضرت جعفر رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ وہ ان لوگوں میں سے ہو گا جو امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کرتے ہیں اور اس کی محبت اور دشمنی صرف اللہ کی رضا کی خاطر ہو گی اور کہا گیا کہ اللہ تعالی اس کے دل اور قبر کو منور فرمائیں گے اور کہا گیا کہ اسے مرض لاحق ہو گا اور کہا گیا کہ اسے تقوی اور یقین عطاء ہو گا اگر اس نے اس کی شروع کی دس آیتیں پڑھیں تو دلیل ہے وہ اپنی بیوی کو طلاق دے گا یا اسے چھوڑ کر مر جائے گا اور جس نے اس کے شروع کا کچھ حصہ پڑھا تو علامت ہے وہ سنت کو پائے گا اور ہر گزرے ہوئے اور موجود مومن اور مومنہ کی تعداد کے مطابق اسے اجر عطا ہو گا۔
سورۃ الفرقان
Khwab me surah al-furqan Parhna
اور جس نے خواب میں سورۃ الفرقان یا اس کا کچھ حصہ پڑھا یا اس پر پڑھا گیا تو امام نافع اور ابنِ کثیر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ وہ حق سے محبت کرنے والا اور باطل کو ناپسند کرنے ولا ہو گا اور کہا گیا کہ وہ حق اور باطل کے درمیان فرق کرنے والا ہو گا اور اللہ تعالی اسے جنت میں بلا حساب وکتاب داخل فرمائیں گے۔
سورۃ الشعراء
Khwab me surah shuara Parhna
اور جس نے خواب میں سورۃ الشعراء یا اس کا کچھ حصہ پڑھا یا اس پر پڑھا گیا تو حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ اور حضرت امام جعفر صادق رحہ اللہ فرماتے ہیں کہ وہ روزی میں تنگی پائے گا اور پھر ہر چیز مشقت سے پائے گا اور بعض نے کہا کہ اللہ تعالی بہتان تراشی، جھوٹی بات اور گنا ہوں سے اس کی حفاظت فرمائیں گے اور کہا گیا کہ اسے بری بات، بد کلامی اور جھوٹ سے نجات دیں گے۔
سورۃ النمل
Khwab me surah namal Parhna
اور جس نے خواب میں سورۃ النمل یا اس کا کچھ حصہ پڑھا یا اس پر پڑھا گیا تو امام نافع اور ابنِ کثیر رحمہما اللہ فرماتے ہیں کہ وہ اپنی قوم کا سردار ہو گا اور ابنِ فضالہ رحمہ اللہ نے فرمایا کہ وہ صاحب علم ہوگا اور کہا گیا کہ اسے بادشاہت، سمجھداری اور عزت نصیب ہوگی اور کہا گیا کہ وہ مستجاب الدعوات ہو گا اور حضرت سلیمان علیہ السلام کی تصدیق کرنے والوں کے عدد کے برابر ا سے اجر عطا ہو گا اور وہ لا الہ الا اللہ پڑھتا ہوا قبر سے نکلے گا۔
سورۃ القصص
Khwab me surah qasas Parhna
اور جس نے خواب میں سورۃ القصص یا اس کا کچھ حصہ پڑھا یا اس پر پڑھا گیا تو حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اللہ تعالی اسے آزمائیں گے بیابان میں زمین کی کسی چیز کے ذریعہ اور حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ وہ آزمائش شہر میں ہو گی اور بعض علماء نے کہا کہ اللہ تعالی اسے توراۃ اور انجیل کی تلاوت کی وجہ سے حکمت اور خیر عطا فرمائیں گے اور وہ قارون کے خزانوں کو حلال طریقوں سے پائے گا اور کہا گیا کہ اسے علم اور فہم نصیب ہو گا۔
سورۃ العنكبوت
Khwab me srurah ankaboot Parhna
اور جس نے خواب میں سورۃ العنکبوت یا اس کا بعض حصہ پڑھا یا اس پر پڑھا گیا تو حضرت جعفر فرماتے ہیں کہ اللہ تعالی اسے بلندی کے ذریعے سے آزمائیں گے اور وہ موت تک اللہ تعالی کے امان اور حفاظت میں رہے گا اور کہا گیا کہ اللہ تعالی کی طرف سے اسے پردہ پوشی عطا ہو گی اور دشمنوں سے نجات عطا ہو گی اور اسے اللہ تعالی مؤمنین اور مؤمنات کی تعداد کے برابر اجر عطا فرمائیں گے۔
سورۃ الروم
Khwab me surah room Parhna
اور جس نے خواب میں سورۃ الروم یا اس کا کچھ حصہ پڑھا یا اس پر پڑھا گیا تو امام نافع اور ابنِ کثیر رحمہما اللہ فرماتے ہیں کہ اس کے دل میں نفاق ہو گا اور ابنِ فضالہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر وہ عالم یا قاضی ہے تو دلیل ہے وہ حافظ ہو گا اور ظالم بھی ہو گا اور اگر وہ تاجر ہو تو زیادہ فائدہ حاصل کرے گا اور اگر دیکھنے والا بادشاہ ہو تو اللہ تعالی اس پر کوئی بڑا کافر ملک کھولیں گے اور اس کے ہاتھ پر بہت سے لوگ ہدایت پائیں گے اور کہا گیا کہ ماں اورغلام پائے گا اور کہا گیاکہ اس کا کوئی کام پایہ تکمیل تک پہنچے گا یا اس کا کسی کے ساتھ جھگڑا ہو گا جس میں وہ کامیاب ہو گا اور اگر مسلمان کسی جنگ میں ہوں تو وہ کامیاب ہوں گے۔
سورۃ لقمان
Khwab me surah luqman Parhna
اور جس نے خواب میں سورۃ لقمان یا اس کا کچھ حصہ پڑھا یا اس پر پڑھا گیا دلیل ہے اللہ تعالی اسے کتاب اور حکمت کا علم عطا فرمائیں گے۔
سورۃ السجدۃ
Khwab me surah sajdah Parhna
جس نے خواب میں سورۃ السجدہ یا اس کا کچھ حصہ پڑھا یا اس پر پڑھا گیا تو امام جعفر صادق رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ وہ مضبوط توحید والا اور نفسِ سلیم کا مالک ہو گا اور بعض نے کہا کہ وہ سجدہ کی حالت میں مرے گا اور اللہ تعالی کے نزدیک کامیاب لوگوں میں سے ہو گا اور کہا گیا کہ اسے دنیا میں زندگی زہد اور تقوی نصیب ہو گا اور اسے لیلۃ القدر کے قیام کے برابر ثواب ملے گا اور اسے اللہ تعالی کا قرب نصیب ہو گا اور کہا گیا کہ وہ تہجد کی نماز کو پسند کرنے والا ہو گا۔
سورۃ الاحزاب
Khwab me surah ahzaab Parhna
اور جس نے خواب میں سورۃ الاحزاب یا اس کا کچھ حصہ پڑھا یا اس پر پڑھا گیا تو حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ وہ اپنے اہلِ خانہ سے ضد کرنے والا ہو گا اور ایسا ہی حضرت جعفر نے بھی فرمایا اور کہا گیا کہ وہ پرہیز گاروں میں سے ہو گا اور حق کا اتباع کرے گا اور کہا گیا کہ وہ حق کہنے والا اور باطل سے اعراض کرنے والا ہو گا اور وہ نیک لوگوں سے محبت کرنے والا ہو گا اور اسے عذابِ قبر سے امان دی جائے گی اور کہا گیا کہ وہاں سے اس کی مدد اور نصرت ہو گی جہاں وہ جانتا بھی نہیں۔
سورۃ سباء
Khwab me surah saba Parhna
اور جس نے خواب میں سورۃ سباء کا کچھ حصہ پڑھا یا اس پر پڑھا گیا تو وہ دنیا میں زہد اختیار کرے گا اور پہاڑوں اور وادیوں میں ٹھکا نہ پکڑے گا اور کہا گیا ہے کہ بعض دفعہ اس سے کوئی نعمت زائل ہو گی اور پھر اگر اللہ نے چاہا تو مل جائے گی اور کہا گیا ہے کہ وہ بہادر ہو گا اور ہتھیار اٹھانے کو پسند کرے گا۔
سورۃ فاطر
Khwab me surah al-Fatir Parhna
حضرت ابن سیرین رحمۃاللہ علیہ فرماتے ہیں کہ اگر خواب میں دیکھے کہ سورۃ الفاطر پڑھتاہے تو اس کی تعبیر ہے کہ اس کا انجام اچھا ہوگا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃاللہ علیہ فرماتے ہیں کہ ہمیشہ اطاعت الٰہی میں مشغول ہوگا۔حضرت جعفر صادق رحمۃاللہ علیہ فرماتے ہیں کہ اس پر نعمت کادروازہ کھلے گا۔
سورۃ یس
Khwab me surah yaseen Parhna
اور جس شخص نے خواب میں سورۃ یس یا اس کا کچھ حصہ پڑھا یا اس پر پڑھا گیا تو اللہ تعالی اس کا حشر حضور ﷺ اور ان کی آل کے ساتھ فرمائیں گے اور کہا گیا کہ وہ دنیا کی نعمتوں میں سے کوئی نعمت پائے گا جس کی بناء پر وہ لوگوں میں اچھی نظر سے دیکھا جائے گا اور کہا گیا کہ وہ پاکی حاصل کرنے والوں میں سے ہو گا اور اس کے دین میں ریا کاری نہیں ہو گی اور کہا گیا کہ اسے قرآن پاک کی آیات کو بارہ مرتبہ پڑھنے والے کے برابر ثواب ملے گا اس لیے کہ سورۃ یس قرآن پاک کا دل ہے۔
سورۃ الصافات
Khwab me surah saffat Parhna
اور جس نے خواب میں سورۃ الصافات یا اس کا کچھ حصہ پڑھا یا اس پر پڑھا گیا تو اللہ تعالی اسے صاحبِ یقین بیٹا عطا فرمائیں گے اور وہ اللہ تعالی کی اطاعت کرنے والا ہو گا اور کہا گیا کہ وہ کوئی ایسا علم سیکھے گا جس سے لوگ تعجب میں پڑ جائیں گے اور کہا گیا اس سے سرکش شیطانوں کو دور کیا جائے گا اور کہا گیا کہ اسے حلال رزق عطا ہو گا اور دو بیٹے عطا ہوں گے اور کہا گیا کہ اسے بھلائی، دین، آلودگیوں سے پاکی اور اللہ پاک کا خوف عطا ہو گا۔
سورۃ ص
Khwab me surah saad Parhna
اور جس نے خواب میں سورۃ ص یا اس کا کچھ حصہ پڑھا یا اس پر پڑھا گیا تو دلیل ہے اس کا حال بڑھے گا اور وہ اپنے کام میں ماہر ہو گا اور کہا گیا ہے کہ وہ سچی قسم اٹھائے گا اور گناہ سے توبہ کرے گا۔
سورۃ الزمر
Khwab me surah zumar Parhna
اور جس نے خواب میں سورۃ الزمر یا اس کا کچھ حصہ پڑھا یا اس پر پڑھا گیا تو وہ بہت ساری کتا بیں حاصل کرے گا اور ان کو سمجھے گا اور ان کی حفاظت کرے گا اور کہا گیا کہ وہ قیامت کے دن مؤمنوں کے ساتھ پہلی صف میں ہو گا اور کہا گیا کہ اس کے دین میں اخلاص ہو گا اور اس کی عاقبت اچھی ہو گی اور اسے اللہ تعالی سے ڈرنے والوں کی تعداد کے برابر ثواب ملے گا اور کہا گیا کہ وہ لمبی زندگی پائے گا یہاں تک کہ اپنے پوتوں کو بھی دیکھے گا۔
سورۃ غافر
Khwab me surah ghafir Parhna
اور جس نے خواب میں سورۃ غافر یا اس کا کچھ حصہ پڑھا یا اس پر پڑھا گیا تو وہ پکا مسلمان ہو گا اور اس کے ہاتھ پر بڑی خیر ظاہر ہو گی اور اسے دنیا اور آخرت میں بلندی نصیب ہو گی اور اللہ تعالی کی طرف سے اس کے لیے حامی اور مغفرت ہو گی۔
سورۃ فصلت
Khwab me surah fussilat Parhna
اور جس نے خواب میں سورۃ فصلت یا اس کا کچھ حصہ پڑھا یا اس پر پڑھا گیا تو دلیل ہے وہ لوگوں کو ہدایت اور سیدھے راستے کی طرف بلائے گا اور اسے اس کے حروف کے مقدار میں نیکیاں ملیں گی اور کہا گیا ہے کہ وہ سرًّا وعلانیتًا (پوشیدہ اور سامنے) ہر حالت میں نیک کام صرف اور صرف اللہ کی رضا کے لیے کرے گا۔
سورۃ الشورى
Khwab me surah shura Parhna
جس نے خواب میں سورۃ الشوری یا اس کا کچھ حصہ پڑھا یا اس پر پڑھا گیا تو دلیل ہے وہ لمبی عمر والا ہو گا اور فرشتے اس کے لیے دعائے مغفرت کریں گے اور کہا گیا ہے کہ اسے علم اور عمل میں زیادتی نصیب ہو گی اور کہا گیا کہ وہ مرض سے نکل کر صحت اور اچھائی کی طرف لوٹ آئے گا۔
سورۃ الزخرف
Khwab me surah zukhruf Parhna
جس نے خواب میں سورۃ الزخرف یا اس کا کچھ حصہ پڑھا یا اس پر پڑھا گیا تو اس کے تھوڑے رزق میں کمی ہو گی اور وہ دنیا کی طلب سے کمزور ہو گا یعنی دنیا کو طلب نہ کر سکے گا اور کہا گیا کہ وہ زبان کا سچا اور دنیا میں کم خوشحالی والا ہو گا تاہم وہ آخرت میں سعادت والا ہو گا اور وہ ان لوگوں میں سے ہو گا جن سے قیامت کے دن کہا جائے گا : (يَا عِبَادِیْ لَا خَوْفٌ عَلَيْكُمُ الْيَوْمَ وَلَا أَنتُمْ تَحْزَنُونَ ) ترجمہ: ”اے میرے بندو آج کے دن نہ تمہیں کوئی خوف ہو گا اور نہ ہی تم غم کرو گے“۔
سورۃ الدخان
Khwab me surah dukhan Parhna
اور جس نے خواب میں سورۃ الدخان یا اس کا کوئی حصہ پڑھا یا اس پر پڑھا گیا تو وہ دشمن سے نجات پائے گا اور رفعت وبلندی پائے گا اور کہا گیا کہ دلیل ہے وہ جواہر طلب کرے گا اور اسے مال عطا ہو گا اور کہا گیا کہ وہ ظالموں کے ظلم سے محفوظ ہو گا اور قبر اور آگ کے عذاب سے بھی محفوظ ہو گا اور اس کا یقین قوی ہو گا۔
سورۃ الجاثیہ
Khwab me surah jathia Parhna
اور جس نے خواب میں سورۃ الجاثیہ یا اس کا کچھ حصہ پڑھا یا اس پر پڑھا گیا تو وہ زہد پائے گا اور خاشعین میں سے ہو گا اور کہا گیا کہ وہ اللہ تعالی سے ڈرے گا اور اس کے لیے برائیوں سے نجات کی امید کی جاتی ہے اور کہا گیا کہ اللہ تعالی اس کی غلطیوں پر پردہ پوشی کریں گے اور اس کو خوف سے امن دیں گے اور قیامت کے دن اسے امن کے ساتھ اٹھا ئیں گے۔
سورۃ الاحقاف
Khwab me surah ahqaaf Parhna
اور جس نے خواب میں سورۃ الاحقاف یا اس کا کچھ حصہ پڑھا یا اس پر پڑھا گیا تو وہ عجائب کو ڈھونڈ لے گا اور اللہ تعالی کی عظمت اور بادشاہت میں غور و فکر کرے گا اور کہا گیا کہ وہ اپنے والدین کی نافرمانی کرے گا اور پھر اس سے صحیح تو بہ کرے گا اور والدین کے ساتھ اچھا سلوک کرے گا اور حضرت جعفر صادق رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جس نے سورۃ الاحقاف کی خواب میں تلاوت کی تو ملک الموت اس کے پاس بڑی اچھی صورت میں آئے گا اور اس سے نرمی سے پیش آئے گا اور یہ بھی کہا گیا کہ اسے اس طرف سے جہاں سے اسے بھلائی کی امید ہو گی سختی اور غم ملے گا۔
سورۃ محمد
Khwab me surah muhammad Parhna
جس نے خواب میں سورۃ محمد یا اس کا کچھ حصہ پڑھا یا اس پر پڑھا گیا تو دلیل ہے وہ قیامت کے دن حضور ﷺ کے جھنڈے کے نیچے ہو گا اور دنیا کے اندر وہ حضور ﷺ کی سنتوں پر چلے گا اور کہا گیا کہ اسے دشمنوں پر کامیابی نصیب ہو گی اور لوگوں میں بلندی اور عزت نصیب ہو گی اور اس کا لوگوں میں شہرہ ہو گا۔
سورۃ الفتح
Khwab me surah al-fath Parhna
جس نے خواب میں سورۃ الفتح یا اس کا کچھ حصہ پڑھا یا اس پر پڑھا گیا دلیل ہے وہ بھائیوں اور رشتہ داروں سے صلہ رحمی کرے گا اور کہا گیا کہ اسے جہاد فی سبیل اللہ نصیب ہو گا اور کہا گیا کہ اس کے لیے دنیا اور آخرت کی نعمتوں کو اکٹھا کیا جائے گا اور کہا گیا کہ اس کی دعا قبول ہو گی اور کہا گیا کہ اسے تنگی سے خوشحالی ملے گی اور جو چیز طلب کرے گا اس میں کامیابی ملے گی اور کہا گیا کہ اس کے لیے بھلائیوں کے دروازے کھول دیے جائیں گے اور حضور ﷺ کے ہاتھ پر بیعت کرنے والوں کی طرح ہو گا۔
سورۃ الحجرات
Khwab me surah al-hujuraat Parhna
جس نے خواب میں سورۃ الحجرات یا اس کا کچھ حصہ پڑھا یا اس پر پڑھا گیا تو دلیل ہے قرآن پاک میں موجود اللہ تعالی کے اوامر کا اتباع نصیب ہو گا اور وہ رشتہ داروں اور بھائیوں میں صلہ رحمی کرے گا اور لوگوں کے درمیان مصالحت کو بڑھائے گا اور اسے اللہ تعالی کی نافرمانی کرنے والوں کی تعداد کے برابر اجر ملے گا۔
سورۃ ق
Khwab me surah qaaf Parhna
جس نے خواب میں سورۃ ق یا اس کا کچھ حصہ پڑھا یا اس پر پڑھا گیا تو دلیل ہے اسے انبیاء والے اعمال نصیب ہوں گے اور کہا گیا کہ وہ علم پائے گا اور کہا گیا کہ وہ قسمیں اٹھائے گا اور کہا گیا کہ اللہ تعالی اس پر خیر کے دروازے کھولے گا اور اس پر موت کے سکرات کو آسان کرے گا اور کہا گیا کہ اس کا رزق وسیع کیا جائے گا۔
سورۃ الذاريات
Khwab me surah zariyaat Parhna
جس نے خواب میں سورۃ الذاریات یا اس کا کچھ حصہ پڑھا یا اس پر پڑھا گیا تو دلیل ہے وہ رزق پائے گا زمین کے پودوں سے اور وہ اپنے ہم معاشرہ سے ذہنی طور پر موافق ہو گا اور کہا گیا کہ وہ شادی کرے گا یا قسم اٹھائے گا۔
سورۃ الطور
Khwab me surah toor Parhna
اور جس نے خواب میں سورۃ الطور یا اس کا کچھ حصہ پڑھا یا اس پر پڑھا گیا تو اللہ کے گھر کعبہ کی مجاورت کئی سال اور کئی مہینے نصیب ہو گی اور کہا گیا کہ اسے لڑکا نصیب ہو گا جو بلوغت سے پہلے ہی مر جائے گا اور یہ بھی کہا گیا کہ وہ کسی اچھے کام یا کسی شادی کے ذریعے سے اللہ تعالیٰ کا قرب پائے گا جو اس کے لیے برکت کا باعث بنے گی۔
سورۃ النجم
Khwab me surah al-Najm Parhna
اور جس نے خواب میں سورۃ النجم یا اس کا کچھ حصہ پڑھا یا اس پر پڑھا گیا تو امام جعفر صادق رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اسے اولاد عطا ہو گی جو اللہ کے راستے میں جان دے گی اور اگر وہ غائب ہو تو لوٹ آئے گا۔
سورۃ القمر
Khwab me surah al-Qamar Parhna
اور جس نے خواب میں سورۃ القمر یا اس کا کچھ حصہ پڑھا یا اس پر پڑھا گیا تو دلیل ہے اسے جیل میں ڈالا جائے گا اور پھر اللہ تعالی اسے جیل سے رہائی عطا فرمائیں گے اور اللہ تعالی اس سے شروالوں کے شر کو دور کرے گا اور قیامت میں جب وہ آئے گا تو اس کا چہرہ چودہویں رات کے چاند کی طرح چمکتا ہو گا اور کہا گیا کہ وہ شک وشبہ سے تو بہ کرے گا اور دین میں خرابی کے بعد اصلاح کرے گا اور حضرت امام جعفر صادق رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اس پر ڈوبنے کا خوف ہے اس کے رشتہ داروں کی طرف سے خوف زدہ ہو گا اور ابنِ فضالہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ دنیا سے وہ آزمائش کے بعد ہی نکلے گا۔
سورۃ الرحمن
Khwab me surah al-Rahman Parhna
اور جس نے خواب میں سورۃ الرحمٰن یا اس کا کچھ حصہ پڑھا یا اس پر پڑھا گیا تو تعبیر ہے کہ بے شک اللہ تعالیٰ اسے دونوں حرموں (مکہ ومدینہ) میں سے کسی ایک کی طرف لے جائیں گے یا دونوں عدنوں (یمن ۔۔۔۔) میں سے کسی ایک کی طرف یا اسکندریہ شہر کی طرف یا اشارہ ہے ان جگہوں میں سے کسی ایک میں مرے گا اور کہا گیا کہ اللہ تعالی اس پر خصوصی رحمت کریں گے اور کہا گیا کہ وہ قرآن پاک حفظ کرے گا اور دین کی سمجھ حاصل کرے گا اور بہت زیادہ علم حاصل کرے گا اور اگر اس کے دشمن ہوں تو وہ اسے نقصان نہیں پہنچا سکیں گے اور کہا گیا کہ وہ بیت المقدس فلسطین میں رہائش اختیار کرے گا اور کہا گیا کہ وہ دنیا کی نعمتیں پائے گا۔
سورۃ الواقعہ
Khwab me surah al-Waqia Parhna
اور جس نے خواب میں سورۃ الواقعہ یا اس کا کچھ حصہ پڑھا یا اس پر پڑھا گیا تو حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ وہ دنیا میں فقیر نہ ہو گا اور آخرت کے معاملہ میں گمراہ نہ ہو گا اور کہا گیا کہ جنت کی طرف سبقت کرنے والوں میں سے ہو گا اور کہا گیا کہ جس سے وہ ڈرتا ہے اس سے امن حاصل ہو گا اور اس پر دنیا کشادہ ہو گی۔
سورۃ الحديد
Khwab me surah surah al-Hadeed Parhna
اور جس نے خواب میں سورۃ الحدید یا اس کا کچھ حصہ پڑھا یا اس پر پڑھا گیا تو حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ اور حضرت جعفر صادق رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اللہ کے دین میں اسے قوت عطا ہو گی اور وہ اچھے اخلاق والا ہو گا اور کہا گیا کہ اسے نیکی اور لوگوں کی طرف سے تعریف نصیب ہو گی اور بدن کی صحت نصیب ہو گی اور کہا گیا کہ وہ مال اور بھلائی پائے گا اور اس پر تمام بھلائیوں کا دروازہ کھل جائے گا اور وہ اللہ تعالی اور رسول اللہ ﷺ پر ایمان لانے والوں میں لکھا جائے گا۔
سورۃ المجادلہ
Khwab me surah al-Mujadalah Parhna
اور جس نے خواب میں سورۃ المجادلہ یا اس کا کچھ حصہ پڑھا یا اس پر پڑھا گیا تو امام نافع اور ابنِ کثیر رحمہما اللہ فرماتے ہیں کہ اسے کسی رزیل قوم سے تکلیف پہنچے گی اور ابنِ فضالہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر وہ عالم ہو تو اسے تکلیف نہیں پہنچے گی اور کہا گیا کہ وہ باطل مذہب والوں سے جھگڑا کرے گا اور ان پر غالب آئے گا اور کہا گیا کہ وہ مستجاب دعا کے ذریعے اپنی مطلوبہ چیز سے نجات پائے گا۔
سورۃ الحشر
Khwab me surah al-Hashr Parhna
اور جس نے خواب میں سورۃ الحشر یا اس کا کچھ حصہ پڑھا یا اس پر پڑھا گیا تو دلیل ہے اللہ تعالی اس کو نیکوں کے ساتھ اٹھائیں گے اور کہا گیا کہ وہ دین میں فساد کے بعد اصلاح پائے گا اور تنگدستی سے نکل کر خوشحالی میں آئے گا اور اگر وہ مسافر ہو تو وہ سفر سے واپس آئے گا اور کہا گیا کہ اللہ تعالی اس کے دشمنوں کو ہلاک کریں گے اور کہا گیا کہ اسے اللہ تعالی مال عطا کریں گے اور قیامت کے دن اسی حالت میں اٹھایا جائے گا اور جعفر صادق رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اللہ تعالی اسے قیامت کے دن اٹھائیں گے درآنحالیکہ اس سے راضی ہوں گے۔
سورۃ الممتحنہ
Khwab me surah al-Mumtahinah Parhna
اور جس نے خواب میں سورۃ الممتحنہ یا اس کا کچھ حصہ پڑھا یا اس پر پڑھا گیا تو جعفر صادق رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ وہ آخری عمر میں اچھی توبہ کرے گا اور کہا گیا کہ وہ آزمایا جائے گا اور اجر دیا جائے گا اور کہا گیا کہ وہ ہر برائی سے محفوظ رہے گا اور کہا گیا کہ اس میں خلوص ہو گا اور اطاعت کو لازم پکڑے گا۔
سورۃ الصف
Khwab me surah al-Saff Parhna
اور جس نے خواب میں سورۃ الصف یا اس کا کوئی حصہ پڑھا یا اس پر پڑھا گیا تو امام جعفر صادق رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ وہ کسی بدعتی قوم سے ملے گا جو حضور ﷺ کی آل کے بارے میں باتیں کرے گا اور کہا گیا کہ وہ غزوہ میں شامل ہو گا اور اللہ کے راستے میں شہید ہو گا اور کہا گیا ہے کہ نذر مان کر یا قسم کھا کر اس پر ثابت قدم رہے گا یا دلیل ہے زبان کی حفاظت کرے گا۔
سورۃ الجمعہ
Khwab me surah al-Jumah Parhna
اور جس نے خواب میں سورۃ الجمعہ یا اس کا کچھ حصہ پڑھا یا اس پر پڑھا گیا تو اللہ تعالی اس کے لیے دنیا اور آخرت کی خوشحالیوں کو جمع فرمائیں گے اور اسے جمعہ میں آنے اور نہ آنے والوں کی تعداد کے برابر ثواب ملے گا۔
سورۃ المنافقون
Khwab me surah al-Munafiqoon Parhna
اور جس نے خواب میں سورۃ المنافقون یا اس کا کچھ حصہ پڑھا یا اس پر پڑھا گیا تو حضرت جعفر صادق رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اس کی بیوی کو تکلیفیں پہنچیں گی اور کہا گیا کہ اس سے شک اور منافقت ظاہر ہو گی اور یہ بھی کہا گیا کہ اس سے وعدہ خلافی اور دھو کہ ہو گا اور کہا گیا کہ کسی قوم سے مل جل کر رہے گا لیکن ان کے عقیدوں سے بری ہو گا۔
سورۃ التغابن
Khwab me surah al-Taghabun Parhna
اور جس نے خواب میں سورۃ التغابن یا اس کا کچھ حصہ پڑھا یا اس پر پڑھا گیا تو دلیل ہے وہ دوبارہ قیامت کے دن اٹھائے جانے پر ایمان رکھنے والا ہو گا اور کہا گیا کہ اچانک کی موت اس سے ہٹائی جائے گی اور قیامت کی ہولناکیوں سے محفوظ رہے گا اور کہا گیا کہ وہ سیدھے راستے پر قائم رہے گا اور کہا گیا ہے کہ اس کے ذریعہ سے اسے فرائض چھوڑنے پر ڈرایا گیا ہے۔
سورۃ الطلاق
Khwab me surah al-Talaaq Parhna
اور جس نے خواب میں سورۃ الطلاق یا اس کا کوئی حصہ پڑھا یا اس پر پڑھا گیا تو ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ وہ دوست کے لیے پریشان ہو گا اور ایسا ہی ابنِ فضالہ رحمہ اللہ نے فرمایا اور جعفر صادق رحمہ اللہ نے فرمایا کہ وہ بیویوں کے لیے بھی پریشان ہو گا اور کہا گیا کہ وہ اپنے بہت سی بیویوں کو طلاق دے گا اور کہا گیا کہ اس کے اور اس کی بیوی کے درمیان جھگڑا ہو گا اور وہ کتاب اور سنت کے حکم کے مطابق مرے گا اور کہا گیا کہ وہ بیوی کے ذریعے آزمائش میں مبتلا ہو گا یہ بیوی اسے مال اور عزت کے معاملے میں تکلیف دے گی۔
سورۃ التحريم
Khwab me surah al-Tahreem Parhna
اور جس نے خواب میں سورۃ التحریم یا اس کا کوئی حصہ پڑھا یا اس پر پڑھا گیا تو جعفر صادق رحمہ اللہ اور ابنِ فضالہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ وہ کسی ایسی عورت میں مبتلا ہو گا جو اسے جسم اور مال کے اعتبار سے نقصان پہنچائے گی تاہم اسے بعد میں اس پر ندامت ہو گی اور اس کا خاتمہ بالخیر ہو گا اور محض حرام کاموں سے اجتناب کرے گا اور ان کے قریب بھی نہیں جائے گا اور کہا گیا کہ وہ کسی ایسی بات پر مطلع ہو گا جو اس کے بارے میں کہی گئی ہو گی اور کہا گیا ہے کہ اللہ تعالی اس کی پکی توبہ کو قبول کریں گے۔
سورۃ الملك
Khwab me surah al-Mulk Parhna
اور جس نے خواب میں سورۃ الملک یا اس کا کچھ حصہ پڑھا یا اس پر پڑھا گیا تو دلیل ہے وہ کسی بادشاہ کی خدمت میں رہے گا جس سے وہ فائدہ حاصل کرے گا اور نافع اور ابنِ کثیر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ وہ اس سے بہت سی چیزیں پائے گا اور کہا گیا کہ وہ روح قبض ہونے کے وقت اللہ تعالی کے عذاب سے نجات پائے گا اور خوشخبری ملے گی اور اس کے لیے خیر وبرکت ہو گی۔
سورة القلم
Khwab me surah al-Qalam Parhna
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ اگر خواب میں دیکھے کہ سورۃ القلم پڑھ رہا ہے دلیل ہے کہ خیرات اور صدقہ دینا پسند کرے گا۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ تمام لوگوں کے ساتھ احسان کرے گا۔
حضرت جعفرصادق رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ اللہ اس کو برد باری اور رحمدلی عنایت کرے گا۔
سورۃ الحاقہ
Khwab me surah al-Haqqah Parhna
اور جس نے خواب میں سورۃ الحاقہ یا اس کا کچھ حصہ پڑھا یا اس پر پڑھا گیا تو اگر وہ منبر پر کھڑا تھا تو اسے اسلام میں کوئی بدعت نکالنے پر سولی پر چڑھایا جائے گا اور ابنِ مسیب رحمہ اللہ نے فرمایا کہ اگر کسی نے اس کی تلاوت کی اور وہ بیٹھا ہوا تھا تو اسے کوڑے مارے جائیں گے اور جعفر صادق رحمہ اللہ نے فرمایا کہ اگر اسے کسی بادشاہ نے پڑھا تو دلیل ہے اس کی بادشاہت زائل ہو جائے گی اور اگر کسی گواہ نے پڑھا تو دلیل ہے وہ گواہی سے رک جائے گا اور اگر کسی بیمار نے پڑھا تو اشارہ ہے وہ مر جائے گا اور اگر کسی عورت نے پڑھا تو علامت ہے اس کا شوہر اسے طلاق دے گا اور اگر اس کی تلاوت ایک ایسے شخص نے کی جو علم کی طرف منسوب کیا جاتا ہے یعنی عالم نے تو تعبیر ہے اسے کوڑے مارے جائیں گے، ایسا ہی عبداللہ بن فضالہ وغیرہ نے بھی کہا ہے اور کہا گیا کہ وہ اللہ تعالی کا بہت قرب حاصل کرنے والا ہو گا اور کہا گیا کہ وہ کسی مصیبت میں واقع ہو گا اور اللہ تعالی اس کی توبہ کوقبول کریں گے اور کہا گیا کہ اگر وہ حق پر تھا حق اس کے ہاتھ پر قائم ہو گا اور چالیس دن تک بھلائی پائے گا۔
سورۃ المعارج
Khwab me surah al-Maarij Parhna
اور جس نے خواب میں سورۃ المعارج یا اس کا کچھ حصہ پڑھا یا اس پر پڑھا گیا تو دلیل ہے وہ زندگی کے شروع میں بد کلام ہو گا اور زندگی کے آخری حصے میں متقی ہو گا اور کہا گیا کہ اس سے دور قریب ہو گا اور بہت زیادہ روزہ رکھنے والا ہو گا اور کہا گیا کہ وہ خود بلاؤں اور مصیبتوں کو اپنے اور اپنے گھر والوں کے لیے بلائے گا تو اسے چاہیے کہ اس سے رک جائے اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ محفوظ اور منصور ہو گا۔
سورۃ نوح
Khwab me surah Noah Parhna
اور جس نے خواب میں سورۃ نوح اور اس کا کچھ حصہ پڑھا یا اس پر پڑھا گیا تو امام جعفر صادق رحمہ اللہ فرماتے ہیں اور کہا گیا کہ وہ برائی اور فحاشی کو روکے گا اور انصاف کو ظاہر کرے گا اور دشمنوں پر غالب آئے گا اور کہا گیا کہ کوئی پیغام لے کر آنے والا اس کے پاس پیغام دیر سے لیکر آئے گا۔
سورۃ الجن
Khwab me surah al-Jinn Parhna
اور جس نے خواب میں سورۃ الجن یا اس کا کچھ حصہ پڑھا یا اس پر پڑھا گیا تو امام جعفر صادق رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اس کے رزق میں تنگی ہو گی پھر اللہ تعالی اس میں کشادگی دیں گے اور جنات اس کے تابع ہو ں گے اور کہا گیا کہ وہ کسی سنگدل قوم سے جھگڑا کرے گا اور یہ بھی کہا گیا کہ وہ جنوں کے شر سے محفوظ رہے گا اور کہا گیا کہ اسے الہام اور فہمِ دقیق عطا ہو گا۔
سورۃ المزمل
Khwab me surah al-Muzzammil Parhna
اور جس نے خواب میں سورۃ مزمل یا اس کا کچھ حصہ پڑھا یا اس پر پڑھا گیا تو دلیل ہے وہ بڑا اصلاح والا ہو گا اور تہجد گزار ہو گا اور کہا گیا کہ وہ قارئ قرآن ہو گا اور اس سے اللہ تعالیٰ دنیا اور آخرت کی تنگدستی کو دور فرمائیں گے اور بعض نے کہا کہ وہ تنگدستی اور خوف پائے گا اور پھر اس کا خوف زائل ہو گا اور کہا گیا کہ پہلے وہ تہجد گزار تھا اب اس سے غافل ہو گیا اسے چاہیے کہ دوبارہ اس پر مداومت کرے۔
سورۃ المدثر
Khwab me surah al-Mudassir Parhna
اور جس نے خواب میں سورۃ المدثر یا اس کا کچھ حصہ پڑھا یا اس پر پڑھا گیا اور وہ ہمیشہ دن کا روزہ رکھنے والا ہوگا اور کہا گیا کہ اس کی نیت درست ہو گی اور وہ صبر کرنے والا ہو گا اور کہا گیا کہ اس کی زندگی تلخ ہو جائے گی اور اس کا رزق تنگ ہو جائے گا اور کہا گیا کہ وہ امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کرے گا۔
سورۃ القیامہ
Khwab me surah al-Qiyamah Parhna
اور جس نے خواب میں سورۃ القیامہ یا اس کا کچھ حصہ پڑھا یا اس پر پڑھا گیا تو جعفر صادق رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ وہ سخی النفس ہو گا اور غریبوں کو کھانا کھلائے گا اور کہا گیا کہ وہ صحیح اور بری ہر قسم کی قسموں سے بچے گا پس وہ نہ سچی قسم اٹھائے گا اور نہ ہی جھوٹی قسم اور ایسا ہی امام کسائی رحمہ اللہ نے فرمایا کہ اس پر لوگ ظلم کریں گے مگر اس کے لیے کامیابی کی امید کی جاسکتی ہے۔
سورۃ الدہر
Khwab me surah al-Dahr Parhna
اور جس نے خواب میں سورۃ الانسان یا اس کا کچھ حصہ پڑھا یا اس پر پڑھا گیا تو امام جعفر صادق رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ وہ آلِ محمد کے لیے خوش ہو گا اور کہا گیا کہ اسے شکر عبادت اور تقویٰ نصیب ہو گا اور اپنے آپ پر دوسروں کو ترجیح دے گا اور کہا گیا کہ وہ بہت زیادہ صدقہ دینے والا ہو گا اور اس میں اشارہ ہے اسے کوئی ایسا کام بھول گیا جس میں اسے بہت زیادہ فائدہ ہے پس اسے چاہیے کہ وہ تو بہ کرے اور کہا گیا کہ وہ اچھے اخلاق والا ہو گا اور اسے لوگوں سے مال نصیب ہو گا اور اس کی زندگی اچھی ہو جائے گی۔
سورۃ المرسلات
Khwab me surah al-Mursalat Parhna
اور جس نے خواب میں سورۃ المرسلات یا اس کا کچھ حصہ پڑھا یا اس پر پڑھا گیا تو امام جعفر صادق رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ وہ اپنے بچوں کے معاملے میں بڑا غیرت مند اور سخی ہو گا اور کہا گیا کہ اسے خوشحالی اور رحمت عطا ہو گی اور کہا گیا کہ اسے خوف سے امن نصیب ہو گا۔
سورۃ النباء
Khwab me surah al-Naba Parhna
اور جس نے خواب میں سورۃ النباء یا اس کا کوئی حصہ پڑھا یا اس پر پڑھا گیا تو حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اس کی خوبیوں کی وجہ سے اس کی تعریف کی جائے گی اور اللہ تعالی اس کو مخلوق کے درمیان محبوب بنا دیں گے اور کہا گیا کہ اس کا مرتبہ بلند ہو گا اور اس کا لوگوں میں اچھا ذکر پھیلے گا اور کہا گیا کہ وہ دین میں ہدایت پائے گا اور اس کی عمر دراز ہو گی اور یہ بھی کہا گیا کہ وہ علم حاصل کرے گا اور وہ علماء کا قاصد ہو گا۔
سورۃ النازعات
Khwab me surah al-Naziaat Parhna
اور جس نے خواب میں سورۃ النازعات یا اس کا کچھ حصہ پڑھا یا اس پر پڑھا گیا تو جعفر صادق رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اس کو تجارت سے مال ملے گا اور صنعت سے فائدہ ملے گا اور اللہ تعالی اس کے دل سے شک اور خیانت کو نکال دیں گے اور کہا گیا کہ وہ نماز کو وقت سے مؤخر رے گا اور کہا گیا کہ یہ دلیل ہے اس کی موت قریب ہے۔
سورۃ عبس
Khwab me surah Abas Parhna
اور جس نے خواب میں سورۃ عبس یا اس کا کچھ حصہ پڑھا یا اس پر پڑھا گیا تو امام جعفر صادق رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ وہ جو کچھ دے گا تو اس کا احسان چڑھانے والا ہو گا اچھی عادتوں والا ہو گا اور ایسا ہی امام کسائی رحمہ اللہ نے فرمایا اور کہا گیا کہ وہ صدقہ اور زکوۃ بہت زیادہ دینے والا ہو گا اور کہا گیا کہ وہ لوگوں کی اہانت کرے گا اور ان کی تحقیق کرے گا اور کہا گیا کہ وہ مشرق کی طرف سفر کرے گا۔
سورۃ التكوير
Khwab me surah Takweer Parhna
اور جس نے خواب میں سورۃ التکویر یا اس کا کچھ حصہ پڑھا یا اس پر پڑھا گیا تو جعفر صادق رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اس کو چوری کے ذریعے یا ایسے آدمی کے ذریعے سے مال ملے گا جس سے اس کو فائدہ ملے گا اور کہا گیا کہ مشرق کی جانب سفر کرے گا اور وہاں سے رزق پائے گا اور کہا گیا کہ اس کو خشوع اور توبہ عطا ہو گی اور اللہ تعالی اس کو ذلت سے بچائیں گے۔
سورۃ الانفطار
Khwab me surah al-Infitaar Parhna
اور جس نے خواب میں سورۃ الانفطار یا اس کا کچھ حصہ پڑھا یا اس پر پڑھا گیا تو امام نافع اور ابنِ کثیر رحمہما اللہ فرماتے ہیں کہ وہ نماز میں سستی کرنے والا ہو گا اور اس کو غیر وقت میں ادا کرے گا اور کہا گیا کہ اسے بادشاہ کی ہم نشینی نصیب ہو گی اور کہا گیا کہ اسے اپنے پڑوسیوں سے بچنا چاہیے کہ کہیں وہ اس کو نقصان نہ پہنچائیں۔
سورۃ المطففین
Khwab me surah al-Mutaffifeen Parhna
اور جس نے خواب میں سورۃ المطففین یا اس کا کچھ حصہ پڑھا یا اس پر پڑھا گیا تو یہ ایمان میں فطور واقع ہونے پر دلالت کرتا ہے اور مسلمانوں کے مال کو ناانصافی اور ناجائز طریقوں سے لینے پر بھی دلالت کرتا ہے اور کہا گیا کہ اسے عدل اور وقار نصیب ہو گا اور ناپ تول میں برابری کرنا نصیب ہو گا اور بعض نے کہا کہ وہ ناپ تول میں کمی کرتا ہے پس اسے چاہیے کہ اس سے تو بہ کرے۔
سورۃ الانشقاق
Khwab me surah al-Inshiqaaq Parhna
اور جس نے خواب میں سورۃ الانشقاق یا اس کا کچھ حصہ پڑھا یا اس پر پڑھا گیا تو حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ بعض لوگ اس کے لیے دعا اور بعض لوگ اس کے لیے بد دعا کریں گے اور اگر اسے کوئی عورت پڑھے تو دلیل ہے اس کا شوہر اسے طلاق دے گا اور وہ بڑی اولاد اور نسل والا ہو گا اور کہا گیا کہ وہ اپنے نفس کا حساب کرنے والا ہو گا اور قیامت کے دن اللہ تعالی اس کا اعمال نامہ اس کے دائیں ہاتھ میں دیں گے اور کہا گیا کہ وہ اس سال کی زرخیزی اور شادابی پر دلالت کرتا ہے اور کہا گیا کہ اسے صرف بیٹیاں عطا ہوں گی اور وہ بلوغت سے قبل ہی مر جائیں گی۔
سورۃ البروج
Khwab me surah al-Burooj Parhna
اور جس نے خواب میں سورۃ البروج یا اس کا کوئی حصہ پڑھا یا اس پر پڑھا گیا تو حضرت امام جعفر صادق رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اللہ تعالی اسے مسائل کی معرفت، علم وعمل اور دین میں قوت کے اعتبار سے لوگوں میں محبوب بنا دیں گے اور کہا گیا کہ اسے علمِ نجوم عطا ہو گا اور کہا گیا کہ یہ دلالت کرتا ہے کہ جھوٹی گواہی پر کہ اس نے گواہی دی حالانکہ اس نے دیکھا نہیں اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس کو غموں سے نجات ملے گی۔
سورۃ الطارق
Khwab me surah al-Taariq Parhna
اور جس نے خواب میں سورۃ الطارق یا اس کا کچھ حصہ پڑھا یا اس پر پڑھا گیا تو جعفر صادق رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اسے اولاد لڑکے اور لڑکیاں نصیب ہوں گی اور کہا گیا کہ اسے تسبیح اور تہلیل عطا ہو گی اور کہا گیا کہ وہ چوروں سے ڈرتا ہو گا۔
سورۃ الاعلی
Khwab me surah al-Ala Parhna
اور جس نے خواب میں سورۃ الاعلی یا اس کا کوئی حصہ پڑھا یا اس پر پڑھا گیا تو جعفر صادق رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ وہ بہت زیادہ تسبیح کرنے والا ہو گا اور کہا گیا کہ وہ آخرت کو دنیا پر ترجیح دے گا اور بعض نے کہا کہ اس پر بھولنے کا مرض طاری ہونے کا خوف ہے مگر اس کے لیے قوتِ حافظہ کی امید بھی کی جاتی ہے اور یہ بھی کہا گیا کہ اس کے لیے آسانی پیدا ہو گی۔
سورۃ الغاشیہ
Khwab me surah al-Ghashia Parhna
جس نے خواب میں سورۃ الغاشیہ کو یا اس کا کچھ حصہ پڑھا یا اس پر پڑھا گیا تو جعفر صادق اور امام کسائی رحمہما اللہ فرماتے ہیں کہ اگر اس کی معیشت میں تنگی ہو تو دلیل ہے اللہ تعالی اس کو وسیع کر دیں گے اور کہا گیا ہے کہ اسے زہد اور علم نصیب ہو گا اور کہا گیا کہ وہ کسی قوم پر خرچہ کرے گا اور انہیں عطا کرے گا لیکن وہ اس کا شکر ادا نہیں کریں گے اور کہا گیا کہ اس کا مرتبہ بلند ہو گا اور اس کا ذکر اور علم لوگوں میں پھیلے گا۔
سورۃ الفجر
Khwab me surah al-Fajr Parhna
اور جس نے خواب میں سورۃ الفجر یا اس کا کچھ حصہ پڑھا یا اس پر پڑھا گیا تو امام نافع اور ابنِ کثیر رحمہما اللہ فرماتے ہیں کہ وہ اسی سال مر جائے گا اور کہا گیا کہ اسے رعب اور ہیبت عطا ہو گی اور کہا گیا کہ وہ یتیموں اور مسکینوں سے محبت کرنے والا ہو گا اور کہا گیا کہ وہ اپنے لیے اور مسلمانوں کے لیے دعا کرے گا جس سے اللہ تعالی اس کو نفع دیں گے۔
سورۃ البلد
Khwab me surah al-Balad Parhna
اور جس نے خواب میں سورۃ البلد یا اس کا کچھ حصہ پڑھا یا اس پر پڑھا گیا تو جعفر صادق رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ وہ قسم اٹھا کر اس پر شرمندہ ہو گا اور بعض دفعہ وہ جھوٹی قسم کھائے گا اور کہا گیا ہے اسے یتیموں کی تربیت اور مسکینوں کو کھانا کھلانا نصیب ہو گا اور کہا گیا کہ وہ بڑا مہربان ہو گا اور بعض نے کہا کہ اسے خوف کے بعد امن نصیب ہو گا۔
سورۃ الشمس
Khwab me surah al-Shams Parhna
اور جس نے خواب میں سورۃ الشمس یا اس کا کچھ حصہ پڑھا یا اس پر پڑھا گیا تو امام نافع اور ابنِ کثیر رحمہما اللہ فرماتے ہیں کہ وہ کسی عادل بادشاہ کے ساتھ شہر میں رہے گا یا تعبیر ہے اسے ہر چیز میں کامیابی اور کامرانی عطا ہو گی اور کہا گیا کہ اسے نیک اولا د عطا ہو گی اور وہ دنیا میں امن سے رہے گا اور آخرت میں بھی خوف نہ ہو گا۔
سورۃ الليل
Khwab me surah al-Lail Parhna
اور جس نے خواب میں سورۃ اللیل یا اس کا کچھ حصہ پڑھا یا اس پر پڑھا گیا تو امام نافع اور ابنِ کثیر رحمہما اللہ فرماتے ہیں کہ اسے رزق کم عطا ہو گا اور شہادت کی موت، تہجد اور اللہ تعالی کی اطاعت نصیب ہو گی اور بعض علماء نے فرمایا کہ اس کے رزق میں تنگی ہو گی۔
سورۃ الضحی
Khwab me surah al-Zuha Parhna
اور جس نے خواب میں سورۃ الضحی یا اس کا کچھ حصہ پڑھا یا اس پر پڑھا گیا تو امام نافع اور ابنِ کثیر رحمہما اللہ فرماتے ہیں کہ وہ بہت زیادہ خیر پائے گا اور کہا گیا کہ وہ ضعیفوں اور مسکینوں پر رحم اور مہربانی کرنے والا ہو گا اور بعض کی رائے کہ وہ خوف کے بعد امن اور مایوسی کے بعد خوشخبری اور نا امیدی کے بعد امید پائے گا اور اگر وہ فقیر ہو تو دلیل ہے قناعت پسند ہو گا اور بعض دفعہ یہ موت کے قریب ہونے کی علامت ہوتی ہے۔
سورۃ الانشراح
Khwab me surah al-Inshiraah Parhna
اور جس نے خواب میں سورۃ الانشراح یا اس کا کچھ حصہ پڑھا یا اس پر پڑھا گیا تو امام جعفر صادق رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ وہ عوارض اور امراض سے محفوظ رہے گا اور کہا گیا کہ اللہ تعالی اس کے سینے کو اسلام کے لیے کھول دیں گے اور کہا گیا کہ کسی آدمی کا اس پر احسان ہو گا جو کہ یہ اس کے لیے کر رہا ہے اور کہا گیا کہ اللہ تعالی اس کے کام کو آسان کریں گے اور اس کے غم دور ہوں گے۔
سورۃ التين
Khwab me surah al-Teen Parhna
اور جس نے خواب میں سورۃ التین یا اس کا کوئی حصہ پڑھا یا اس پر پڑھا گیا تو یہ تنبیہ اور خوف ہے تاہم وہ اس سے محفوظ رہے گا اور اس کا انجام اچھا ہو گا اور کہا گیا کہ اسے نبیوں، ولیوں اور پاک لوگوں کا عمل نصیب ہو گا اور بقول بعض کہ اسے رزق، برکت اور لمبی عمر نصیب ہو گی اور بعض دفعہ اس کی تعبیر یہ ہوتی ہے کہ وہ قسم اٹھائے گا، بعض علماء نے کہا کہ وہ شرمندہ ہو گا اور اس شرمندگی کا انجام اچھا ہو گا اور یہ بھی کہا گیا کہ اللہ تعالی اس کی حاجتوں کو جلدی پورا فرمائیں گے اور اس کے رزق کو آسان فرمائیں گے اور کہا گیا کہ وہ علم نافع حاصل کرے گا اور اللہ تعالیٰ اس کے ساتھ دین ودنیا اور آخرت میں آسانیوں والا معاملہ فرمائیں گے۔
سورۃ العلق
Khwab me surah al-Alaq Parhna
اور جس نے خواب میں سورۃ العلق یا اس کا کچھ حصہ پڑھا یا اس پر پڑھا گیا تو اسے اولادِ نرینہ عطا ہو گی اور وہ نیک بندہ ہو گا اور کہا گیا کہ اسے کتابت اور خشوع وخضوع نصیب ہو گا اور کہا گیا کہ وہ قرآن پاک پڑھے گا اور اس کی تفسیر کرے گا اور کہا گیا کہ اسے کسی انسان سے ڈانٹ پڑے گی۔
سورۃ القدر
Khwab me surah al-Qadar Parhna
اور جس نے خواب میں سورۃ القدر یا اس کا کچھ حصہ پڑھا یا اس پر پڑھا گیا تو دلیل ہے اس کے اعمال اچھے ہوں گے اور اس کی حالت اچھی ہو گی اور اسے بہت زیادہ ثواب عطا ہو گا اور کہا گیا کہ اس کی مدد اور کسی کام کی قبولیت اس کے گمان سے بھی کئی گنا زیادہ نصیب ہو گی اور کہا گیا کہ وہ بہت لمبی زندگی پائے گا یہاں تک کے زندگی کے آخری حصے تک پہنچے گا اور اس کی عزت اور اس کا مرتبہ بلند ہو گا اور اس کو لیلۃ القدر میں بیدار رہنے والے کے برابر ثواب ملے گا۔
سورۃ البینہ
Khwab me surah al-Bayyinah Parhna
اور جس نے خواب میں سورۃ البیّنۃ یا اس کا کچھ حصہ پڑھا یا اس پر پڑھا گیا تو یہ دلالت کرتا ہے ڈرانے اور خوشخبری پر اور کہا گیا کہ اس کے ہاتھ بہت سے مشرک ایمان لائیں گے اور کہا گیا کہ باطن میں فساد پیدا ہونے کے بعد اس کی اصلاح ہو گی اور شک کے بعد جو اس میں تھا اسے یقین نصیب ہو گا۔
سورۃ الزلزال
Khwab me surah al-Zilzaal Parhna
اور جس نے خواب میں سورۃ الزلزال یا اس کا کچھ حصہ پڑھا یا اس پر پڑھا گیا تو دلیل ہے وہ مقام پر شیطان کی طرف سے کسی فتنے میں مبتلا ہو گا اور کہا گیا کہ اللہ تعالی اس کے ذریعے ذمیوں کو جھٹکا دیں گے اور کہا گیا کہ اسے رزق اور مدفون مال ملے گا اور کہا گیا کہ وہ بادشاہ سے ڈرے گا۔
سورۃ العاديات
Khwab me surah al-Aadiyat Parhna
جس نے خواب میں سورۃ العادیات یا اس کا کچھ حصہ پڑھا یا اس پر پڑھا گیا تو اگر تو وہ مسافر ہے تو لوٹا جائے گا اور اگر وہ مسافر نہیں تو دلیل ہے وہ دنیا کے مال ومنال سے محبت کرتا ہے اور کہا گیا کہ وہ گھوڑوں اور بکریوں کے گلوں سے محبت کرتا ہے اور کہا گیا کہ وہ اللہ تعالی کا بہت زیادہ ذکر کرنے والوں میں سے ہو گا اور اس کی عمر دراز ہو گی اور لوگ اس کی تعریف کریں گے۔
سورۃ القارعہ
Khwab me surah al-Qariah Parhna
اور جس نے خواب میں سورۃ القارعہ یا اس کا کچھ حصہ پڑھا یا اس پر پڑھا گیا تو یہ دلالت کرتا ہے خوشخبری اور ڈرانے پر اور کہا گیا کہ وہ بڑا پرہیز گار عبادت گزار اور صاحبِ تقوی ہو گا۔
سورۃ التكاثر
Khwab me surah al-Takathur Parhna
اور جس نے خواب میں سورۃ التکاثر یا اس کا کچھ حصہ پڑھا یا اس پر پڑھا گیا تو وہ دنیا جمع کرنے کو پسند کرے گا اور آخرت کو بھول جائے گا اور کہا گیا کہ یہ دلالت کرتا ہے رزق کی تنگی اور قرض کی کثرت پر اور کہا گیا کہ وہ مال کی محبت میں مبتلا ہو گا اور اپنے ساتھیوں، دوستوں وغیرہ کو چھوڑ دے گا۔
سورۃ العصر
Khwab me surah al-Asr Parhna
اور جس نے خواب میں سورۃ العصر یا اس کا کچھ حصہ پڑھا یا اس پر پڑھا گیا تو یہ دلالت کرتا ہے ڈرامے اور خوشخبری پر اور کہا گیا کہ وہ بہت آمدن اور صدقہ خیرات کرنے والا ہو گا اور دشمنوں پر غالب ہو گا اور کہا گیا کہ وہ صبر کے موافق اور حق پر ظاہر ہو گا اور کہا گیا کہ کوئی کام اس پر مشکل ہو کر پھر آسان ہو گا۔
سورۃ الہمزۃ
Khwab me surah al-Humaza Parhna
اور جس نے خواب میں سورۃ الھمزہ یا اس کا کچھ حصہ پڑھا یا اس پر پڑھا گیا تو یہ دلالت کرتا ہے کہ اللہ تعالی کے عذاب سے ڈرائے جانے پر تو اسے چاہیے کہ اللہ تعالی سے ڈرے اور کہا گیا کہ وہ بڑا وسیع الظرف ہو گا اور مال جمع کرے گا پھر اس کو نیکی، صلہ رحمی اور اچھے کاموں میں خرچ کرے گا اور بقولِ بعض معبرین کہ وہ اپنے قریبی رشتہ داروں کی غیبت کرے گا اور کہا گیا کہ وہ چغل خوری کرے گا۔
سورۃ الفيل
Khwab me surah al-Feel Parhna
اور جس نے خواب میں سورۃ الفیل یا اس کا کچھ حصہ پڑھا یا اس پر پڑھا گیا تو دلیل ہے وہ دشمنوں پر غالب آئے گا اور کہا گیا کہ اگر وہ بادشاہ ہے تو وہ لشکروں کو شکست دے گا اور فتح حاصل کرے گا اور کہا گیا کہ وہ حج کرے گا اور کہا گیا کہ کوئی فتنہ ظاہر ہو گا جس میں اللہ تعالی کے دشمن ہلاک ہو ں گے اور کہا گیا کہ اللہ تعالی پوری زندگی اس کو تہت اور خوف سے بچائیں گے۔
سورۃ القريش
Khwab me surah al-Quraish Parhna
اور جس نے خواب میں سورۃ القریش یا اس کا کچھ حصہ پڑھا یا اس پر پڑھا گیا تو یہ حج کرنے پر دلیل ہے بشرطیکہ وہ ہدایت اور امانت والوں میں سے ہو وگرنہ اس سے مراد اللہ تعالی کا رزق کھانا اور اس پر شکر ادا نہ کرنا ہے اور کہا گیا کہ وہ لوگوں میں مانوس ہو گا اور مسکینوں اور محتاجواں کو کھانا کھلائے گا اور یہ بھی کہا گیا کہ اسے بغیر مشقت کے رزق نصیب ہو گا اور یہ بھی کہا گیا کہ اس نے جس سفر کا ارادہ کیا ہے اس میں اسے بہت فائدہ ہو گا۔
سورۃ الماعون
Khwab me surah al-Maoon Parhna
اور جس نے خواب میں سورۃ الماعون یا اس کا کچھ حصہ پڑھا یا اس پر پڑھا گیا تو وہ قیامت کا انکار کرنے والوں میں سے ہو گا اور اچھے کاموں سے روکے گا اور مال کی زکوۃ ادا نہیں کرے گا اور کہا گیا کہ کچھ لوگ اس کی مخالفت کریں گے اور یہ ان پر کامیاب ہو گا اور کہا گیا کہ اس کے پڑوسی اس سے فائدہ اٹھائیں گے اور لوگ بھی اس سے نفع اٹھائیں گے اور اس سے راضی ہوں گے۔
سورۃ الكوثر
Khwab me surah al-Kausar Parhna
اور جس نے خواب میں سورۃ الکوثر یا اس کا کچھ حصہ پڑھا یا اس پر پڑھا گیا تو دلیل ہے وہ آخرت والوں کی مجلس میں بیٹھے گا اور دشمنوں پر کامیاب ہو گا اور کہا گیا کہ وہ بہت قربانیاں دے گا اور یہ بھی کہا گیا کہ کسی مصیبت کی وجہ سے اللہ تعالی کے ہاں بڑا اجر وثواب پائے گا اور یہ بھی کہا گیا کہ وہ بڑا مالدار ہو گا اور بقولِ بعض اس کی خیر دونوں جہانوں میں بہت ہو گی۔
سورۃ الكافرون
Khwab me surah al-Kafiroon Parhna
اور جس نے خواب میں سورۃ الکافرون یا اس کا کچھ حصہ پڑھا یا اس پر پڑھا گیا تو یہ بدعتوں پر دلیل ہے اور کہا گیا کہ وہ کفار اور منافقین سے دشمنی کرے گا اور ان سے جہاد کرے گا اور کہا گیا کہ وہ کسی بدعتی قوم کے ساتھ رہے گا اور کہا گیا کہ اسے خالص ایمان اور صحیح دین نصیب ہو گا۔
سورۃ النصر
Khwab me surah al-Nasr Parhna
اور جس نے خواب میں سورۃ النصر یا اس کا کچھ حصہ پڑھا یا اس پر پڑھا گیا تو اگر وہ بادشاہ ہے تو دلیل ہے بڑے شہر فتح کرے گا اور کامیاب ہو گا اور اگر وہ بادشاہ نہیں ہے تو یہ اشارہ ہے وہ مرے گا اور کہا گیا کہ وہ دشمنوں پر غالب آئے گا اور وہ شہداء اور حضور کے ساتھ ہو گا اور کہا گیا کہ اس سے محبت کرنے والا کوئی آدمی اس کی خاطر مرے گا۔
سورۃ لہب
Khwab me surah al-Lahab Parhna
اور جس نے خواب میں سورۃ تبت یا اس کا کچھ حصہ پڑھا یا اس پر پڑھا گیا تو دلیل ہے وہ اپنے مال کو وہاں خرچ کرے گا جہاں اللہ تعالی راضی نہ ہو ں گے یعنی غلط راستوں میں اور اگر اس کے پاس مال نہیں ہے تو علامت ہے وہ چغل خوری کرے گا پھر اللہ تعالی اسے ہلاک کریں گے اور وہ اس وقت تک نہیں مرے گا جب تک کہ وہ اپنے تمام اہل کو دفن نہ کرے اور کہا گیا کہ اسے توحید اور مال کی قلت عطا ہو گی اور کہا گیا کہ وہ ایسی عورت پر حاوی ہو گا جس میں کوئی خیر نہ ہو گی اور کہا گیا کہ اسے خسارہ ہو گا اور اس کا مال ضائع ہو جائے گا۔
سورۃ الاخلاص
Khwab me surah al-Ikhlaas Parhna
اور جس نے خواب میں سورۃ الاخلاص یا اس کا کچھ حصہ پڑھا یا اس پر پڑھا گیا تو دلیل ہے وہ اللہ تعالی کی توحید بیان کرے گا اور اس کی اولاد کبھی بھی نہیں ہو گی اور اس وقت تک نہیں مرے گا جب تک کہ وہ تمام اہل کو دفن نہ کرے اور کہا گیا کہ اسے اسمِ اعظم کا علم ہو گا اور اس کی دعا قبول ہو گی اور اس کی حالت اچھی ہو گی اور کہا گیا کہ اگر وہ ڈرا ہوا ہوتو امن پائے گا اور اگروہ مظلوم ہو تو اللہ تعالی اس کی مدد کریں گے اور بعض دفعہ یہ عمر اور زندگی کے ختم ہونے پر دلالت کرتا ہے اور کہا گیا کہ اسے پکی توبہ اور صحیح ایمان نصیب ہو گا۔
سورۃ الفلق
Khwab me surah al-Falaq Parhna
اور جس نے خواب میں سورۃ الفلق یا اس کا کچھ حصہ پڑھا یا اس پر پڑھا گیا تو یہ اچھی حالت اور دشمنوں پر کامیابی کی دلیل ہے اور کہا گیا کہ اللہ تعالیٰ اس کے نام کو بلند کریں گے اور اسے اسمِ اعظم نصیب ہو گا اور اس کی دعا قبول ہو گی اور اسے کوئی بھی انسان اور جن نقصان نہ پہنچا سکے گا اور وہ غموں اور حاسدوں کے شر سے محفوظ ہو گا اور کہا گیا کہ وہ دنیا پر جتنا حسد کرے گا اتنی ہی اس پر دنیا آئے گی۔
سورۃ الناس
Khwab me surah al-Naas Parhna
اور جس نے خواب میں سورۃ الناس یا اس کا کچھ حصہ پڑھا یا اس پر پڑھا گیا تو یہ دلالت کرتا ہے اس کے کسی کام کا اس سے ہم آہنگ ہونے پر اور پھر دشمن پر کامیاب ہونے پر اور کہا گیا کہ اس سے جادوگروں کا جادو اور شیطان کے مکر اور وسوسے ہٹائے جائیں گے اور کہا گیا کہ وہ وسوسوں میں مبتلا ہو گا اور کہا گیا کہ اس کی تلاوت دلالت کرتی ہے گھر والوں کے اکٹھے ہونے پر اور کہا گیا کہ لوگ اس سے محفوظ ہوں گے اور وہ مکر وفریب اور چالبازی اور مصیبت سے مامون ہوگا۔
اور جو شخص ان کی تعبیر کی وضاحت چاہے تو اسے چاہیے کہ وہ سورت کو دیکھے اور اس حکم کے مناسب جو آیتیں ہیں ان کے مطابق حکم لگائے اور ہر آدمی کے لیے وہی حکم لگائے جو اس کے مناسب ہو، پس جو قرآن پاک میں سے دیکھے نفع کا حصول یا برائی کو دور کرنا پس اس کا خواب میں اسی شرط پر دیکھنا دلالت کرتا ہے کسی حادثہ پر جس میں خیر یا شر ہو گی خواب کے اعتبار سے اور پھر تم سورہ میں بھی دیکھو اور جو اس میں باتیں ہیں جیسے سورۃ المائدہ میں خوشخبری ہے اور سورۃ التوبہ میں اللہ تعالی کی طرف رجوع ہے اور سورۃ مریم سے مراد بیوی یا اولاد ہے اور سورۃ الطلاق سے مرد طلاق یا موت ہے اور اس طرح سورۃ النازعات اور عبس میں یہ ناراضگی ہے تو یہ ہے وہ صورت اور طریقہ جب کہ خواب دیکھنے والے کو خواب میں سورۃ کا نام معلوم ہو جائے یا اس کی طرف اشارہ ہو جائے۔