خواب میں زبان دیکھنا
khwab mein zubaan dekhna
(۱) زبان خواب میں صاحبِ خواب کی ترجمان ہوتی ہے، ایسے ہی صاحبِ خواب کے امور کی طرف نشاندہی کرنے والی ہوتی ہے، زبان غلطی کی جگہ ہے زبان کو حرکت دینا گویا کہ غلطی کرنا ہے۔
(۲) خواب میں اگر کوئی اپنی زبان کو لمبائی یا چوڑائی سے لمبا دیکھے یا صاحبِ خواب جنت کے وقت بات کرنے میں بے تکلفی محسوس کرے تو یہ صاحبِ خواب کے لئے قوت اور کامیابی کی دلیل ہے۔
(۳) اگر کوئی خواب میں اپنی زبان بھی دیکھے بشرطیکہ لڑائی جھگڑے کی حالت نہ ہو تو یہ زبان کی فحش گوئی پر دلالت ہے۔
(۴) خواب میں زبان لمبی ہونا بسا اوقات صاحبِ خواب کی فصاحت اور ادب کے میدان میں کامیابی پر دال ہوتا ہے۔
(۵) صاحبِ خواب کا اپنی دو زبانیں دیکھنا دلیل ہے کہ اسے اپنے علم کے علاوہ کوئی اور علم حاصل ہو گا اور اپنے دلائل کے علاوہ دیگر دلائل حاصل ہوں گے، ایسے ہی مذکورہ خواب قوت اور دشمن پر حاصل ہونے والی کامیابی پر بھی دلیل ہے۔
(۶) خواب میں دیکھا کہ زبان باہر نکلی ہوئی ہے، لیکن بولا نہیں جا رہا تو صاحبِ خواب فقر کی حالت میں بغیر کام کے ہی رہے گا۔
(۷) خواب میں زبان پر کالے بال اگے ہوئے دیکھنا جلدی حاصل ہونے والی برائی پر دال ہوتا ہے، سفید بال کا اگا ہوا دیکھنا دیر سے حاصل ہونے والی برائی کی دلیل ہے، زبان کی دلالت کمال خوبصورتی، حجت، زندگی اور ذکر پر بھی ہوتی ہے۔
(۸) خواب میں بادشاہ کا اپنی زبان کٹی ہوئی دیکھنا اس کے ترجمان کے مرنے یا معزول ہونے پر دلالت کرتا ہے، خواب میں آدمی کی زبان بمنزلہ قلم کے بھی ہوتی ہے۔
(۹) خواب میں بادشاہ کی زبان کا لمبا ہونا بادشاہ کی حکومت اور حکمرانی میں زیادتی پر دلالت کرتا ہے۔
(۱۰) خواب میں بادشاہ کی زبان کا آسمان تک طویل ہونا بادشاہ کے ظلم کے ختم ہونے پر دلالت کرتا ہے، زبان کی تعبیر دودھ پینے والے بچے غار والے شیر اور مکار شاہ سوار سے بھی کی جاتی ہے۔
(١١) خواب میں شیر کا غار چھوڑنا آدمی کی اپنی زبان پر دال ہوتا ہے، اپنی زبان کو گم شدہ دیکھنا دلالت کرتا ہے کہ اس کا دودھ پینے والا بچہ فوت ہو جائے گا۔
(۱۲) خواب میں شاہ سوار کا گھوڑے کو چھوڑنا بھی دلالت کرتا ہے کہ اس کا چھوٹا بچہ فوت ہو جائے گا۔
(۱۳) صاحبِ خواب کا اپنی زبان کو کٹا ہوا دیکھنا درانحالیکہ صاحبِ خواب کا کسی کے ساتھ جھگڑا ہے تو اس میں اشارہ ہے کہ اس کی حجت باطل ہو جائے گی اور وہ مقہور ہو گا، اپنی زبان کو کٹا ہوا دیکھنا اس حال میں کہ صاحبِ خواب کا کوئی گواہ تھا تو اس میں اشارہ ہے کہ صاحبِ خواب اپنے گواہ کے متعلق شک کرے گا، صاحبِ خواب اگر تاجر تھا تو اسے تجارت میں خسارہ ہو گا اور اگر طالب علم ہو تو اسے علم حاصل نہ ہو گا۔
(۱۴) بعض حضرات کے نزدیک اپنی زبان کو کٹا ہوا دیکھنا بردباری پر بھی دلالت کرتا ہے۔
(۱۵) اپنی بیوی کی زبان کٹی ہوئی دیکھنا بیوی کے پاکدامن اور باپردہ ہونے پر دلالت کرتا ہے۔
(۱۶) خواب میں اگر کسی آدمی نے دیکھا کہ اس کی بیوی نے اس کی زبان کاٹ دی ہے تو یہ میاں بیوی کے آپس میں محبت کرنے کی دلیل ہے۔
(۱۷) فقیر کی زبان کو کاٹنا دلیل ہے کہ وہ بیوقوف کو کوئی چیز دے کر اسے خاموش کر دے گا۔
(۱۸) اگر کوئی فقیر دیکھے کہ اس نے دوسرے فقیر کی زبان کو کاٹ دیا ہے تو دوسرے فقیر پر غصہ کرے گا۔
(۱۹) خواب میں زبان کا تالو کے ساتھ ملا ہوا دیکھنا حق سے انکار کرنے کی علامت ہے، ایسے ہی یہ خواب صاحبِ خواب کے پاس بطور امانت رکھے ہوئے جوہر سے انکار پر بھی دال ہوتا ہے، اپنی زبان پر اگے ہوئے بال دیکھنا کبھی ان اشعار پر دال ہوتا ہے جن کو صاحبِ خواب ترتیب دے گا۔
خواب میں کوئی عام آدمی خود کو اپنی زبان کھاتا ہوا دیکھے تو وہ کوئی ایسی بات کرے گا جس پر اس کو ندامت کا سامنا کرنا پڑے گا اور اگر اپنی زبان کھانے والا حکمرانوں میں سے ہے تو اس میں دلالت ہے کہ وہ اپنی زبان کے ذریعہ لوگوں کے مالوں کو کھائے گا، بعض حضرات کے نزدیک صاحبِ خواب کا اپنی زبان کو کھانا دلیل ہے کہ صاحبِ خواب خاموش رہنے والا غصہ کو پی جانے والا اور نرمی اختیار کرنے والا ہے۔
(۲۰) حاکم کی زبان کا کٹنا معزول ہونے پر دال ہوتا ہے۔
(۲۱) کسی نے دیکھا کہ ایک غار ہے اور غار میں شیر ہے تو غار سے مراد اس کا منہ ہے اور شیر سے مراد صاحبِ خواب کی زبان ہے، پھر اگر دیکھا شیر کو لوگوں کے مالوں پر چھوڑ دیا ہے تاکہ لوگوں کے مالوں سے کھائے تو اس میں دلالت ہے کہ صاحبِ خواب لوگوں کو اپنی زبان کے ذریعہ تکلیف پہنچائے گا۔
(۲۲) خواب میں شاعر کا اپنی زبان کٹی ہوئی دیکھنا کاٹنے والے کی طرف سے حاصل ہونے والے مال پر دلالت ہے۔
(۲۳) خواب میں اگر کوئی زبان کو کالا دیکھے تو وہ اپنی قوم پر سردار ہو گا اور اگر مذکورہ خواب دیکھنے والا گھٹیا لوگوں میں سے ہے تو اس میں جھوٹا ہونے یا شاعر ہونے پر دلالت ہوتی ہے۔
(۲۴) صاحبِ خواب خوف کی حالت میں اپنی زبان کو دیکھے تو وہ مقہور وذلیل ہو گا اور صاحبِ خواب کے پاس چغلی کھانے والے پر معاملہ پوشیدہ نہ رہے گا۔
(۲۵) اپنی زبان کو دانتوں سے کاٹنا غصہ پی جانے کی دلیل ہے۔
(۲۶) زبان کا کاٹنا بسا اوقات کھانے میں حریص ہونے پر دلالت کرتا ہے۔
(۲۷) خواب میں اپنی زبان کو دو حصوں میں پھٹا ہوا دیکھنا جھوٹا ہونے پر دلالت کرتا ہے۔
(۲۸) ایسا آدمی جو بلند مرتبہ والا نہیں خواب میں اپنی زیادہ زبانیں دیکھے تو اس کو اولاد حاصل ہو گی۔
(۲۹) اگر زبانوں کے رنگ مختلف تھے اور وہ ایک جیسی بھی نہ تھی تو اس کے کلام میں اور حجت میں اختلاف پائے جانے پر دلالت ہے، بسا اوقات مذکورہ خواب عام غلطی پر یا قرآت میں پائی جانے والی غلطی پر بھی دال ہوتا ہے۔
(۳۰) اگر کوئی خواب میں لوگوں کو اپنی زبان چاٹتے ہوئے یا اس کو چھوٹا ہوا دیکھے تو اس میں دلالت ہے کہ یہ لوگ اس سے علم حاصل کریں گے، کبھی زبان کی دلالت بادشاہ یا اس کے نائب یا اس کے دربان یا شاہی کلرک پر ہوتی ہے، ایسے ہی مذکورہ خواب دال ہوتا ہے دفن شدہ خزانے پر، مرتبہ پر، اور صاحبِ علم پر، ایسے ہی یہ خواب دال ہوتا ہے فاصلہ، گھر والوں کے لئے رکھے گئے غلام پر یا پھل دار درخت پر یا حاملہ نہ ہونے والی بری بیوی پر یا صاحبِ خواب سے نکلنے والی بات پر، رزق پر، راستہ میں ہرن کے پناہ لینے والی جگہ پر، قصاص پر، ایسے ہی پولیس والے پر یا قیدیوں کے خادم پر، بسا اوقات جاندار کی زبان جاندار کی آواز یا اس کی زندگی پر دال ہوتی ہے اس لئے کہ زبان انسان کے لئے بمنزلہ ہاتھ ہے جس سے انسان حاصل کرتا ہے۔
(۳۱) خواب میں اگر بادشاہ اپنی زبان کٹی ہوئی دیکھے تو اس میں بادشاہ کے نائب، چوکیدار، وزیر، منشی میں کسی ایک کے معزول ہونے پر دلالت ہوتی ہے، ایسے ہی قدرت کی طرف سے حاصل ہونے والے مال پر بھی دلالت ہوتی ہے، ایسے ہی دشمن کے شہروں پر غالب آنے یا بادشاہ کی عادات کے ختم ہونے پر بادشاہ کے مرتبہ یا نام میں کمی آنے پر بھی دلالت ہوتی ہے۔
(۳۲) عالم اگر خواب میں اپنی زبان کٹی ہوئی دیکھے تو مناظرہ میں غالب آنے پر دلالت کرتا ہے، بسا اوقات خادم، شاگر دیا لڑکے میں سے کسی کے انتقال پر بھی دلالت ہوتی ہے، خواب میں کاریگر کا اپنی زبان کٹی ہوئی دیکھنا اپنے مزدور یا اپنا شریک کار کو دھوکہ دینے کی دلیل ہے، بسا اوقات گھر کے بیچنے یا گھر کرایہ پر دینے یا سواری کے ہلاک ہونے پر دلالت ہوتی ہے۔
(۳۳) خواب میں اگر کوئی اپنی زبان کو گم پائے تو یہ اہل وعیال یا پڑوسیوں میں کسی تکلیف پر دشمنوں کی خوشی پر دلالت کرتا ہے، ایسے ہی محبوب کے فوت ہونے پر بھی دلالت ہوتی ہے، پڑوسی اور اہل وعیال سے احسان کے قطع کرنے پر بھی دلالت ہوتی ہے، ایسے ہی بسا اوقات پھل دار درخت کے قطع پر بھی دلالت ہوتی ہے۔
(۳۴) خواب میں زبان کا گم پانا یا کٹی ہوئی دیکھنا بیوی کی طلاق پر رہائشی علاقہ میں قطع کلامی پر یا رزق کے ختم ہونے پر دلالت ہوتی ہے۔
(۳۵) خواب میں اگر کوئی اپنی زیادہ زبانیں دیکھے تو یہ مال یا اہل وعیال یا علم میں زیادتی کی علامت ہے، بسا اوقات یہ مختلف زبانیں بولنے پر دال ہوتا ہے۔
(۳۶) اگر خواب میں دیکھا کہ اس کی اپنی زبان کے ساتھ ایک اور زبان لگی ہوئی ہے تو یہ چغلی اور لوگوں میں بات کے مشہور ہونے پر دال ہوتا ہے اس لئے کہ کہا جاتا ہے (فلان بلسانین وو جہین) کہ فلاں آدمی دوزبانوں والا ہے اور فلاں دو چہروں والا ہے، خواب میں ایسی بھی زبان جو بات کرنے اور نفع اٹھانے سے مانع نہ ہو سچائی اور محبت پر دال ہے، فرمانِ خداوندی ہے: (واجعل لی لسان صدق فی الآخرین) اور کبھی اس چیز پر دلالت کرتی ہے جس کی انسان حفاظت کرتا ہے، اہلِ معروف کے لئے زبان کا کٹ جانا خاموشی لازم پکڑنے اور اللہ تعالی کا شکر بجالانے کی علامت ہوتا ہے، خواب میں اگر اپنی زبان پر بال اگے دیکھے تو اگر اس کی معیشت کا مدار بولنے پر ہے تو اس کا نظام برباد ہو گا اور اگر اس کا کاروبار بولنے پر موقوف نہیں ہے تو اس کے کھانے پینے کا معاملہ انتہائی مشکل ہو گا اور کبھی زبان کی دلالت قیدی پر اور کبھی سانپ پر ہوتی ہے، خواب میں اپنی زبان کی طرف دیکھنا اس کی حفاظت کرنے کی دلیل ہے۔
خواب میں زبان کا کسی کی تعریف یا مذمت سے عاجز ہونا اپنے مقدمے میں شکست کھانے اور دلیل کے مرجوح ہونے پر دلالت کرتا ہے اور اگر محاکم ومخاصم نہیں ہے تو فقیر ہو کر دوسروں پر بوجھ ہونے اور لا ولد ہونے کی علامت ہے۔