خواب میں بادشاہ دیکھنے کی تعبیر

Khwab me badshah dekhna

(۱) خواب میں بادشاہ دیکھنے سے مراد اللہ تعالیٰ ہوتے ہیں اور ان کو رضا مندی کی حالت میں دیکھنا اللہ تعالیٰ کی رضا پر دلالت کرتا ہے۔

(۲) جیسا کہ غصہ کی حالت میں دیکھنا ان کی ناراضگی کی علامت ہے۔

(۳) جس نے دیکھا کہ وہ ترشرو ہے تو دلیل ہے دیکھنے والے کی نماز، اطاعت، یا اس کے دین میں فساد واقع ہو گا جتنی ناراضگی دیکھی اتنا ہی فساد ہو گا۔

(۴) اگر اس نے اس کو خوش وخرم دیکھا تو اشارہ ہے اسے دین اور دنیا کے معاملے میں خیر اور بھلائی اور رفعت وبلندی اور خوشحالی نصیب ہو گی اور خوشی کی مقدار اس کے حال ومال کی اصلاح ہو گی۔

(۵) پس اگر اس نے دیکھا کہ اللہ تعالی نے اسے دنیا کی بادشاہت عطا کر دی ہے تو اسے سلطنت ملے گی اگر وہ اس کا اہل ہو۔

(۶) اور اگر وہ اس کا اہل نہیں ہے تو اس سے مراد یہ ہے کہ کوئی فتنہ ظاہر ہو گا جس میں خون بہانے والے سب ہلاک ہو جائیں گے اور اہلِ علم اور پر ہیز گار لوگ زندہ رہیں گے۔

(۷) اور اگر اس نے دیکھا کہ وہ خلیفہ یا امام بن گیا ہے تو تعبیر ہے وہ عزت اور شرافت پائے گا اور اگر وہ خلافت اور امامت کا اہل ہو تو اسے وہ بھی ملے گی لیکن اس کی اولا داگر ظالم ہو تو وہ اس کی وارث نہیں بنے گی۔

(۸) اگر اس نے دیکھا کہ اسے خلیفہ بنایا گیا ہے تو اگر وہ اس کا اہل نہیں تو اشارہ ہے خیر نہیں ہو گی بلکہ اس کو ذلت پہنچے گی اور اس کے سب کام بکھر جائیں گے یہاں تک کہ اس کے حواری اور اس کے خادم اس سے بلند ہو جائیں گے اور اس کے دشمن اس پر خوش ہوں گے اور وہ مصیبتوں میں مبتلا ہو گا۔

(۹) کسی نے خواب دیکھا گویا اس نے خلیفہ کو قتل کر دیا تو دلیل ہے وہ کوئی بڑا کام کا ارادہ کرے گا اور اس میں کامیاب ہو جائے گا۔

(۱۰) اور اگر اس نے دیکھا کہ اس نے کسی بڑے بادشاہ کو ہٹایا تو وہ دین میں عزت اور مرتبہ پائے گا لیکن اس کے ساتھ فساد بھی ہو گا۔

(۱۱) جس نے دیکھا کہ اس نے کسی بادشاہ کو ہٹایا جو کہ اس کا اہل نہیں تو وہ بہت جلد مرے گا اور اگر اس کا اہل تھا تو تعبیر ہے وہ بڑی ریاست، حکومت، سلطنت اور طاقت پائے گا۔

(۱۲) اور جس نے دیکھا کہ وہ بادشاہ بن گیا لیکن وہ عام بیداری کی حالت میں بیمار ہے تو یہ خواب اس کی موت پر دلالت کرتا ہے۔

(۱۳) اگر وہ تندرست ہو تو یہ اس کے پورے خاندان کی ہلاکت اور جدائی ہو گی۔

(۱۴) اور اگر وہ دھوکہ باز اور فاسق وفاجر ہو تو یہ اس کی قید پر دلالت کرتا ہے اور یہ خواب دلالت کرتا ہے خفیہ چیزوں کے ظہور پر بھی۔

(۱۵) غلام جب دیکھے کہ وہ بادشاہ بن گیا تو یہ اس کی آزادی کی بشارت ہے۔

(۱۶) اگر کسی فلاسفر یا کسی نحوی نے خواب میں دیکھا گویا وہ بادشاہ بن گیا ہے تو یہ اس کے لیے اچھی خبر ہے اور بھلائی کی دلیل ہے اگر وہ اپنی حالت میں تغیر کا محتاج نہ ہو اور اس میں ناقص بھی نہ ہو ۔

(۱۷) اگر اس نے خواب میں دیکھا کہ جماعت کا یا گھر کا سردار یا وصی ہے یعنی اس کے لیے سرداری کی وصیت کی گئی ہے تو یہ اس کی زندگی میں غموں پر اور نقصان پر دلالت کرتا ہے اور خاص طور پر بیماری کی حالت میں ہو۔

(۱۸) اگر عورت اسے دیکھے تو یہ اس کی موت کی دلیل ہے جیسا کہ ہر سرداری اور مرتبہ مردوں کے لیے بھی درست نہیں ہوتا اور ہر وہ خواب عورت کے لیے درست ہوتا ہے جن حالات میں وہ عام طور پر گزرتی ہے۔

(۱۹) آدمی اگر دیکھے کہ وہ اس میں چلا ہے تو یہ اس کی موت پر دلالت کرتا ہے اور جس نے دیکھا کہ وہ بادشاہ بن گیا تو دلیل ہے وہ لوگوں کی نظروں میں بلند ہو گا اور اس کی مراد پوری ہو گی۔

(۲۰) جس نے دیکھا کہ وہ کسری کا بادشاہ ہے تو اشارہ ہے وہ بڑی بادشاہت اور بڑا مال حاصل کرے گا۔

(۲۱) جس نے دیکھا کہ بادشاہ نے اس کو خیر اور اچھی بات پر عتاب کیا ہے تو یہ ان دونوں کے درمیان اصلاح کی علامت ہے۔

(۲۲) اگر اس نے عادل بادشاہ سے کسی خیر اور بھلائی کی بات پر جھگڑا کیا تو وہ بادشاہ کے پاس اپنی پیش کردہ حاجت میں کامیاب ہو گا۔

(۲۳) اگر وہ بادشاہ کے ساتھ چلتا رہا تو وہ اپنے غلاموں کے ساتھ شاہانہ معاملہ کرے گا اور ان کے ساتھ ایسا ہی برتاؤ کرے گا۔

(۲۴) اگر اس نے دیکھا کہ اس نے اس کے ساتھ چلنے میں ٹھوکر کھائی تو دلیل ہے وہ اس کی نافرمانی کرے گا اور اس کی بات کو لوٹا دے گا نہ مانے گا۔

(۲۵) اگر اس نے دیکھا کہ وہ بادشاہ کے ساتھ کسی سواری پر پیچھے بیٹھا ہوا ہے تو دلیل ہے وہ اس کے برابر جائے گا اور اس کی اتباع کرے گا یا اشارہ ہے اس کے کسی کام میں اس کی زندگی میں یا مرنے کے بعد مخالفت کرے گا۔

(۲۶) اگر اس نے بادشاہ کے ساتھ کھایا تو اشارہ ہے وہ عزت اور شرف پائے گا اور جتنا کھایا اتنی اسے کامیابی ملے گی۔

(۲۷) اگر وہ بادشاہ کے گھر، محل میں داخل ہوا تو وہ اس کی عورتوں کی ذمہ داری سنبھالے گا اور جتنا وہ بادشاہ کے گھر میں داخل ہوا تھا اتنی ہی اس پر دنیا کشادہ ہو گی۔

(۲۸) اگر وہ اس میں سجدہ کرتا ہوا داخل ہوا تو وہ بادشاہت اور معافی پائے گا۔

(۲۹) اگر اس نے دیکھا کہ وہ اس کے حرم میں داخل ہوا یا اس کی عورتوں سے جماع کیا یا اس کے ساتھ لپٹا پس اگر وہاں کوئی ایسے عوامل موجود ہیں جو اچھائی اور بھلائی کی طرف مشیر ہیں تو یہ اس کی بادشاہ کے حرم میں کوئی اہمیت یا مداخلت کی علامت ہے لیکن اگر کوئی عوامل موجود نہیں ہے تو دلیل ہے وہ اس کے حرم کی غیبت کرے گا اور کوئی ایسا کام کرے گا جو کہ اس کے لیے حلال نہیں ہو گا۔

(۳۰) پس اگر اس نے دیکھا کہ اس کی بادشاہ کے دروازے تک آمد ورفت ہے تو وہ اپنے دشمنوں پر کامیاب ہو گا اور وہ اس کو نقصان نہ پہنچا سکیں گے۔

(۳۱) اگر اس نے اسے کوئی دنیا کی چیز دی تو جتنی اس نے اسے چیز دی ہے اتنی وہ عزت اور فخر پائے گا۔

(۳۲) اگر اسے کوئی لقب دیا تو وہ اسے کوئی خوبصورت لونڈی دے گا یا کسی ایسی عورت سے اس کی شادی کر دے گا جو بادشاہ سے ملی ہوئی ہو گی۔

(۳۳) اگر اس نے دیکھا کہ بادشاہ کے گھر کا دروازہ بدلا ہوا ہے تو اشارہ ہے اس کا کوئی وزیر اس کی وزارت سے نکل جائے گا یا علامت ہے بادشاہ کسی اور عورت سے شادی کرے گا۔

(۳۴) پس اگر کسی نے دیکھا کہ بادشاہ نے اسے اپنی طرف سے نائب بنا کر مسلمانوں کے کسی لشکر کی طرف بھیجا تو یہ عزت اور شرافت پر دلالت ہے اور اس کا نام اور عزت اتنی دور تک پھیلے گا جتنی دور اسے بادشاہ نے بھیجا تھا۔

(۳۵) اگر اس نے دیکھا کہ بادشاہ اس سے بات کر رہا ہے تو اسے عزت اور مرتبہ ملے گا اور بعض مرتبہ اس کی تعبیر یہ کی جاتی ہے کہ بادشاہ اس سے بات کرے گا بشرطیکہ وہ اس کا اہل ہو وگرنہ وہ شہرت اور نیک نامی پائے گا۔

(۳۶) اگر وہ قیدی ہو تو رہا ہو گا۔

(۳۷) اگر فقیر ہوتو مالدار ہو گا۔

(۳۸) اگر وہ تاجر ہو تو اس کی تجارت پھیلے گی۔

(۳۹) اگر اس کا کسی کے ساتھ جھگڑا ہو گا تو اس میں کامیاب ہو گا۔

(۴۰) اگر کسی والی نے دیکھا کہ اس کی موت آ گئی ہے تو یہ اس کی اسی وقت معزولی کی دلیل ہے۔

(۴۱) ایسا ہی اگر اس نے کسی شیشے میں دیکھا تو یہ بھی اس کی معزولی پر دال ہے، ایسا ہی اگر اس نے اپنا مکان اس جیسا دیکھا تو یہ بھی اس کی عزلت کی دلیل ہے لیکن اگر وہ کسی لڑکے کا منتظر ہو تو اسے لڑکا ملے گا۔

(۴۲) ایسا ہی اگر اس نے دیکھا کہ اس نے اپنی بیوی کو طلاق دی ہے تو وہ معزول ہو گا۔

(۴۳) اگر اس نے اپنے آپ کو دیکھا گویا بادشاہ کے ساتھ ایک لحاف میں سویا ہوا ہے اور ان کے درمیان کوئی حائل بھی نہیں ہے اور بادشاہ اٹھ گیا اور وہ سویا رہا تو وہ بادشاہ کے ساتھ رہے گا اور اس پر وہ فخر کرے گا اور اس کا مال اس کو پہنچے گا اس کی زندگی اور موت میں۔

(۴۴) اگر وہ بادشاہ سے پہلے بستر سے اٹھ گیا تو یہ دلیل ہے بادشاہ کے ساتھ ہونے میں اس کے ذہن میں جو خطرات تھے وہ ان سے بچ جائے گا اور اس کے بعد اسے بھلائی پہنچے گی۔

(۴۵) اگر کسی نے دیکھا کہ وہ بادشاہ کے بستر پر سویا ہوا ہے اور وہ بستر بھی معروف ہے تو دلیل ہے اسے بادشاہ یا اس کے حواریوں کی طرف سے عورت یا کوئی باندی ملے گی یا اسے کوئی مال ملے گا جسے وہ اس عورت یا باندی پر خرچ کرے گا بقدر اس بستر کے وسعت کے اور اگر وہ بستر مجہول ہو تو بادشاہ اسے سلطنت اور بادشاہت کے معاملے میں شریک کرے گا اور بادشاہ اس کو اس بستر کے برابر زمین کا والی بنائے گا۔

(۴۶) اگر اس نے دیکھا کہ بادشاہ پیدل چل رہا ہے تو وہ کسی راز کو چھپائے گا اور وہ راز اس کے دشمنوں پر ظاہر ہو جائے گا اور اگر بادشاہ نے دیکھا کہ اس کی رعیت نے اس کی تعریف اور مدح کی ہے تو دلیل ہے اس کا نام اور اس کا ذکر بہت پھیلے گا اور اس کا احسان ظاہر ہو گا اور وہ اپنے دشمن پر غالب آئے گا۔

(۴۷) اگر بادشاہ نے دیکھا کہ اس کی عوام اس پر دینار نچھاور کر رہی ہے تو وہ اسے کوئی ناپسندیدہ بات سنائیں گے۔

(۴۸) اگر انہوں نے اس پر درا ہم نچھاور کیے تو وہ اسے کوئی اچھی بات سنائیں گے اور اگر انہوں نے اس پر چینی نچھاور کی تو وہ اسے کوئی لطیف اور پیاری سی بات سنائیں گے۔

(۴۹) اگر انہوں نے اسے پتھر سے مارا تو وہ اسے ایسی بات سنائیں گے جس میں سختی ہو گی۔

(۵۰) اگر انہوں نے اسے لکڑیوں سے مارا تو دلیل ہے وہ ان پر ظلم کرے گا اور وہ اس کے لیے پوری پوری رات بد دعا کریں گے۔

(۵۱) اگر اس کے کوئی لکڑی لگی تو وہ کوئی سزا پائے گا۔

(۵۲) اگر وہ ان کی لکڑیوں اور ان کی گرد پر غالب آ گیا یعنی مالک ہو گیا تو تعبیر ہے ان کے شریف اور معزز لوگوں پر مالک ہو جائے گا۔

(۵۳) اگر اس نے ان کو آگ میں ڈالا تو دلیل ہے وہ ان کو کفر اور بدعت کی طرف بلائے گا۔

(۵۴) اگر بادشاہ نے دیکھا گویا کہ اس کے دو سینگ ہیں تو دلیل ہے وہ مشرق اور مغرب کی حکومتیں پائے گا،  حضرت  ذو القرنین کے واقعہ کی وجہ سے اور وہ عادل منصف مزاج اور ملکوں کو فتح کرنے والا ہو گا۔

(۵۵) اگر اس نے دیکھا کہ وہ پالتو عقاب پر سوار ہے اسے مشرق اور مغرب کی حکومتیں عطا ہوں گی لیکن اس کے بعد وہ ذلیل ہو گا نمرود کے قصہ کی طرح۔

(۵۶) اگر بادشاہ نے دیکھا کہ لوگ اس کے لیے دعا کر رہے ہیں تو علامت ہے وہ اس کی تعریف کریں گے۔

(۵۷) اگر بادشاہ نے دیکھا کہ وہ اپنی بیوی کی مان کر چل رہا ہے تو اس کی بادشاہت ختم ہو جائے گی یا وہ کسی بہت بڑے غم میں واقع ہو جائے گا یا علامت ہے وہ قید ہو جائے گا۔

(۵۸) اگر اس نے اس کی مخالفت کی تو وہ بڑے غم سے بچ جائے گا اور اسے مال ملے گا  وگرنہ وہ ہلاکت کے قریب پہنچ جائے گا۔

(۵۹) اگر بادشاہ نے دیکھا کہ اس نے کسی بادشاہ سے لڑائی کی اور اسے پچھاڑ دیا تو تعبیر ہے ان میں سے مغلوب غالب ہو گا۔

(۶۰) اگر اس نے شیر سے لڑائی کی اور اسے پچھاڑ دیا تو دلیل ہے وہ کسی ظالم بادشاہ پر جنگ کے ذریعہ غالب آئے گا۔

(۶۱) اگر بادشاہ نے دیکھا کہ وہ گھوڑے پر سوار ہو کر اور اس پر اسلحہ اور اس کو بچانے کے لیے ڈھال لیا ہے تو وہ بادشاہت حاصل کرے گا۔

(۶۲) اگر اس نے دیکھا کہ وہ راستہ پر چل رہا ہے اور کوئی عام آدمی اس کے سامنے سے آیا اور اس کے کان میں کچھ کہا تو تعبیر ہے وہ اچانک مر جائے گا۔

(۶۳) اگر کسی بادشاہ نے خادم کو دیکھا کہ وہ اس کو دستر خوان لگائے بغیر کھلا پلا دیا ہے تو دلیل ہے اسے ایسی حکومت ملے گی  جس میں کوئی دشمنی یا جھگڑا نہ ہو گا۔

(۶۴) اگر اس کو کسی غلام نے کھلا دیا تو اس کے دشمن اس سے رکیں گے اور اس کی فرمانبرداری کریں گے اور ان سے اسے تکلیف نہیں پہنچے گی۔

(۶۵) اگر باندی نے اسے کھلایا تو اسے بادشاہت اور خوشی ملے گی۔

(۶۶) اگر وہ کھانا گھی والا تھا تو دلیل ہے اسے نعت بھی ملے گی اور اس کے ساتھ ساتھ اسے مالداری اور لمبی عمر بھی نصیب ہو گی۔

(۶۷) اگر بادشاہ نے دیکھا کہ غلام نے اسے ایک لقمہ کھلا دیا ہے تو اس دشمن کی طرف مصیبت پہنچے گی سو اگر اس نے اس کو نگل لیا تو دشمن کے مکر سے پہنچ جائے گا۔

(۶۸) اگر وہ لقمہ اس  کے  گلے میں اٹک گیا تو دلیل ہے وہ مر جائے گا۔

(۶۹) اور اگر یہ سب کچھ کسی تاجر یا عالم نے دیکھا تو دلیل ہے وہ ریاست، تجارت اور علم پائیں گے اور اس میں ان کا کوئی مخالف نہیں ہو گا۔

(۷۰) اگر بادشاہ نے دیکھا گویا وہ دستر خواں تیار کر رہا ہے اور اس کی تزئین کر رہا ہے تو دلیل ہے کوئی باغی قوم اس سے جھگڑے گی اور وہ ان سے مشورہ کرے گا اور ان پر غالب آئے گا۔

(۷۱) اگر اس نے دیکھا کہ دسترخواں پرکھانا رکھا جا رہا ہے تو دلیل ہے اس کے پاس کوئی پیغام لانے والا کسی جھگڑے کا پیام لے کر آئے گا۔

(۷۲) اگر کھانا میٹھا تھاتو وہ خوشی ہو گی اور اگر وہ کھانا گھی والا ہو تو وہ جھگڑا لمبا ہو گا۔

(۷۳) اور اگر میٹھا اٹھا لیا گیا اور ترش گھی والا لایا گیا تو دلیل ہے یہ بھلائی قائم رہنے والا ہو گا۔

(۷۴) اگر وہ بغیر گھی کے ہو تو اس میں طول نہیں ہو گا۔

(۷۵) اگر کھانے کے لانے اور اٹھانے کا کام لمبا ہو گیا تو وہ جھگڑا بھی لمبا ہو گا۔

(۷۶) کسی عادل بادشاہ کی وکالت پر دین اور دنیا کے کاموں میں عزت اور بھلائی کی دلیل ہے اور یہ کہ اسے اللہ کے راستہ میں غم آئے گا۔

(۷۷) اگر بادشاہ نے دیکھا کہ وہ بادشاہت سے خود بخود ہٹ گیا تو وہ کوئی ایسا کام کرے گا جس پر اسے شرمندگی ہو گی۔

(۷۸) اگر اسے کسی اور نے ہٹایا تو یہ کمزوری اور کام میں کسی دوسرے کی طرف سے ذلت پر دال ہے۔

(۷۹) اگر کسی نے دیکھا کہ وہ بادشاہ ہے اور وہ دوسروں کے ساتھ بازار میں پھر رہا ہے تو یہ سارا تواضع ہے اور دلیل ہے وہ اپنی سلطنت میں بڑا قوی ہو گا۔

(۸۰) اگر وہ بازار میں کسی اور کے لیے پھر رہا ہے تو وہ اپنے آپ کو عوام اور رعیت کے سامنے اس طرح پیش کرے گا کہ جس سے اس کی عزت اور مرتبہ میں فرق آئے گا۔

(۸۱) اگر بادشاہ نے دیکھا کہ اس کی شکل وصورت عام بازاری آدمی کی طرح ہو گئی ہے تو یہ اسے نقصان نہیں دے گا بلکہ اس سے خیر بڑھے گی اور اللہ تعالی اس سے راضی ہو گا۔

(۸۲) اگر اس نے دیکھا گویا بادشاہ بغیر وضو کے نماز پڑھ رہا ہے یا ایسی جگہ نماز پڑھ رہا ہے جہاں نماز پڑھنا جائز نہیں جیسے کوڑا کرکٹ کی جگہ اور قبرستان وغیرہ  میں تو وہ کوئی ایسا کام چاہے گا جو کہ ہو چکا ہو گا اور اگر بادشاہت ہو تو اس میں لشکر نہ ہو گا۔

(۸۳) اگر بادشاہ نے دیکھاکہ وہ بیمار ہے تو یہ اس کی دینی بیماری ہے اور رعایا پر ظلم کرنے کی دلیل ہے اور یہ کہ جسمانی لحاظ سے وہ اس سال تندرست ہو جائے گا۔

(۸۴) اگر اس نے دیکھا کہ وہ مر گیا اور اس نے موت کی حالت کو بالکل نہیں دیکھا تو دلیل ہے اس سال اس کی بادشاہت کا کوئی حصہ کم ہو جائے گا یا اشارہ ہے اس کے گھر کا کچھ حصہ گر جائے گا یا اسے کوئی غم پہنچے گا کہ جس میں وہ حیران ہو کر رہ جائے گا۔

(۸۵) اگر کسی نے دیکھا کہ بادشاہ کو لوگوں نے گردنوں پر اٹھایا ہوا ہے تو یہ اس کے دین اور اس کی سلطنت کی قوت میں فساد واقع ہونے پر دلیل ہے اور علامت ہے وہ لوگوں کی گردنوں پر بیٹھے گا لیکن عدل نہ کرنے کی وجہ سے کسی اور ایک جانب مائل ہو گا۔

(۸۶) اگر اس نے دیکھا کہ بادشاہ مر گیا اور اسے دفن نہیں کیا گیا تو یہ اس کے دور میں عام لوگوں کے دین میں فساد آنے پر دال ہے اور ان کے دین کی اصلاح کی امید ہے کہ اسے دفن کیا جائے اور اس پر مٹی برابر کی جائے۔

(۸۷) اگر وہ مر گیا اور اسے دفن کیا گیا اور اس پر مٹی برابر کی گئی اور لوگ مٹی ڈال کر چلے گئے تو یہ اس کام میں مایوسی پر دلالت کرتی ہے جب تک اللہ تعالی چاہے اور پھر وہ خواب کہ جس میں کسی مردہ بادشاہ کو زندہ دیکھا جائے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ اپنی زندگی بھر عوام کے درمیان با اخلاق رہے گا اور اسی طرح اس کے اہل اور قوم کے بارے میں جس طرح کہ وہ لوگ اس کو بادشاہت کے زمانے میں سمجھتے تھے۔

(۸۸) اگر بادشاہ نے دیکھا کہ اس کی مقعد یا پچھلا حصہ عام حالت سے نیچے ہے تو اس کی سلطنت بھی نیچے آئے گی اور اس کے کام خراب ہوں گے۔

(۸۹) جس نے دیکھا کہ عادل بادشاہ کسی محلہ یا کسی جگہ میں داخل ہوا تو اس جگہ کو اللہ تعالی کی رحمت ڈھانپ لے گی اور اس مقام پر عدل وانصاف کا بول بالا ہو گا اور اگر بادشاہ نے خواب دیکھا گو یا اس کی پیشانی یا اس کا اگلا حصہ بلند ہے تو اس کی سلطنت بلند ہو گی۔

(۹۰) اگر کسی طاقتور بادشاہ نے دیکھا کہ وہ کسی گھر یا محلہ یا علاقہ میں داخل ہو رہا ہے کہ جس میں وہ عام بیداری کی حالت میں داخل ہونا پسند نہیں کرتا تو وہ مصیبت ہو گی جو اس محلہ والوں پر آئے گی بادشاہ کے مطابق اور اگر عام حالت میں وہاں داخل ہونا ناپسند نہ ہو تو یہ ان کے لیے نقصان دہ نہیں ہے۔

(۹۱) جس نے دیکھا کہ بادشاہوں کے دروازہ پر اس کی آمد ورفت ہے تو اسے مال اور جاہ وعزت ملے گی۔

(۹۲) اگر اس نے دیکھا گویا کہ وہ بادشاہ پر داخل ہوا تو وہ عزت، دولت، خوشی اور مال پائے گا اور اگر کسی نے دیکھا کہ وہ بادشاہ کے پاس سے گزر رہا ہے تو وہ عزت اور مرتبہ پائے گا  اور اگر کسی نے دیکھا کہ وہ بادشاہ کے پاس سے گزر رہا ہے تو وہ عزت اور مرتبہ پائے گا اور اگر کسی نے دیکھا کہ وہ کسی بادشاہ یا کسی شریف آدمی کے پاس کھانا لے کر جا رہا ہے تو دلیل ہے اسے تکلیف پہنچے دی اور پھر اس سے چھٹکارا پائے گا اور  اس کو وہاں سے مال ملے گا جہاں سے اس کا وہم وگمان بھی نہ ہو گا۔

(۹۳) جس نے دیکھا کہ وہ بادشاہ ہے تو اشارہ ہے اسے آنکھ کی ٹھنڈک اور خوشی ملے گی اور اس کے ہاتھ پر بڑی خیر جاری ہو گی اور مردہ بادشاہوں کا خواب میں دیکھنا دلالت کرتا ہے اس پر جو وہ دنیا میں چھوڑ کر گئے ہیں یا جو رسمیں انہوں نے دنیا میں ایجاد کیں اور ان کے بعد بھی وہ جاری رہیں۔

(۹۴) ان میں سے زندوں کا دیکھنا شہر میں یا کسی مخصوص مکان میں احوال کے فساد پر اور مخلوق میں ذات پر دلالت کرتا ہے۔

(۹۵) بادشاہ کا خواب میں دیکھنا دلالت کرتا ہے دشمن پر غلبہ پر اور گناہوں پر اور بادشاہ کو خواب میں دیکھنا شیر پر بھی دلالت کرتا ہے جیسا کہ امیر کو خواب میں دیکھنا بھیڑیے پر دلالت کرتا ہے اور تاجر کو خواب میں دیکھنا دلالت کرتا ہے لومڑی پر اور دلال کو خواب میں دیکھنا دلالت کرتا ہے کتے پر اور مسلمان کو خواب میں دیکھنا دلالت کرتا ہے بکری پر، حضور ﷺ کا ارشاد ہے

( فیا لها من شاۃ بین اسد وثعلب وکلب) ”پس کیا حال ہو گا اس بکری کا جو شیر، لومڑی اور کتے کے درمیان ہو اور نامعلوم بادشاہ کو دیکھنا دلالت کرتا ہے آگ، سمندر اور خواب پر جو کہ انسان کو ڈرا دے اور اگر کسی نے کہا کہ میں نے بادشاہ کو خواب میں دیکھا تو یہ اُس کا اپنے سے کمتر لوگوں پر تسلط کی علامت ہے یا ان پر بادشاہ کے کسی حکم کی وجہ سے مسلط ہونے کی دلیل پھر اس کی دلالت والد، والدہ، استاذ، ادب سکھانے والا اتالیق، بادشاہ کی ایسی بیوی پر بھی ہو سکتی ہے کہ جس کی خواہشات مرد کی خواہشات پر غالب ہوں۔

(۹۶) جس نے بادشاہ کو اچھی حالت میں دیکھا تو یہ رعیت کے اچھے حال میں ہونے پر دلیل ہے۔

(۹۷) ان کے امن پر دلیل ہے اور ان کی معیشت میں خوشحالی ہونے پر دلیل ہے اور اگر اس کو بُری حالت میں دیکھے تو یہ اس کی عوام میں سوءِ تدبیر پر دلیل ہے اور یہ دلیل ہے دشمن کا اس کے ملک پر غالب آنے کی اور اس کے لشکر کے کمزور ہونے کی۔

(۹۸) نا معلوم بادشاہ یا حاکم یا کوئی ادب سکھائے تو بعض دفعہ ان سے مراد حق تعالیٰ کی ذات ہوتی ہے اور بعض دفعہ بادشاہ کا دیکھنا ڈھلے ہوئے دینار اور درہم پر دلالت کرتا ہے۔

(۹۹) اگر خواب میں بادشاہ کا لشکر حضور اکرم ﷺ کے فتح مکہ اور غزوہ حنین کے موقع پر لشکر کی طرح ہو تو یہ بادشاہ کامیاب ہو گا اور اس کی مدد کی جائے گی اور جس نے خواب میں امیر یا بادشاہ کو دیکھا تو بعض دفعہ لوگوں کی جائیداد پر مسلط ہو جائے گا  تو دلیل ہے وہ کیمیا گری کرتا ہے یا مشک گیری کرتا ہے اور ایسا ہی اگر وہ قاضی ہو تو حاکموں کے خطوں کے بارے میں جھوٹ بولے گا اور بعض دفعہ وہ جھوٹ گھڑے گا اور اگر کسی نے دیکھا کہ وہ بادشاہ ہو گیا تو دلیل ہے اس کی عزت اس کی اوقات سے بھی زیادہ بڑھے گی اور اگر وہ فقیر ہو تو غنی ہو جائے گا اور اگر وہ عالم ہو تو جو چاہے گا وہ اسے ملے گا اور اگر وہ کنوارا ہے تو اس کی شادی ہو گی اور اگر وہ کوئی کاریگر ہو تو لوگ اس کی شہرت کی وجہ سے اس کی طرف انگلیاں اٹھا اٹھا کر اشارے کریں گے اور اگر وہ عام لوگوں میں سے ہو تو اس کا ظلم وستم لوگوں پر مسلط ہو جائے گا اور اگر دیکھے کہ بادشاہ مر گیا تو دلیل ہے دیکھنے والے کا حال کمزور ہو گا اور لوگ اس کا مذاق اڑائیں گے یا دلیل ہے وہ شخص جدا ہو جائے گا جس کی وجہ سے وہ لوگوں پر مسلط ہوتا تھا اور بعض دفعہ وہ اس کے ہاتھ پر بیعت نہیں کرے گا اور اپنے بادشاہ کو دھو کہ دے گا۔

(۱۰۰) جس نے دیکھا کہ وہ بادشاہ سے معانقہ یا مصافحہ کر رہا ہے اور ان کے درمیان کوئی اچھی بات ہو رہی ہے تو اس کی حالت اُس کے نزدیک یا اس کی سلطنت میں سے کسی اور کے نزدیک اچھی ہو گی۔

(۱۰۱) جس نے دیکھا کہ وہ بادشاہ سے  جھگڑ رہا ہے تو دلیل ہے وہ قرآن سے جھگڑے گا اس لیے کہ لفظ ”سلطان“ کا معنی لغت میں حجت ہے اور قرآن بھی حجت ہے۔

(۱۰۲) اگر اس نے دیکھا کہ وہ بادشاہ کے ساتھ کھانا کھا رہا ہے تو جتنی آگ اُس کھانے کو لگی جو وہ کھا رہا ہے اتنی ہی اُسے بادشاہ کی طرف سے مصیبت پہنچے گی۔

(۱۰۳) جس نے دیکھا کہ بادشاہ اُس کے گھر آیا تو وہ اس کی مدد کا محتاج ہو گا اور اس کی جانب سے حفاظت میں ہو گا۔

(۱۰۴) جس نے دیکھا کہ بادشاہ نے اُسے کسی جرم کے شک میں پکڑا اور اُسے پکڑنے والے کے حوالے کر دیا تا کہ اُس سے شک والوں جیسا سلوک کرے تو اس کی حاجت اس سے پہلے ختم ہو گئی یا اس کی جانب سے امن میں ہو گیا تو وہ حاجت اُس سے چھوٹ جائے گی اور پھر بہت زمانے تک وہ اس حاجت کو نہیں پائے گا اور وہ ہر حالت میں اس میں مبتلا ہو گا۔

(۱۰۵) اگر بیمار آدمی نے دیکھا گو یا کسی مجہول بادشاہ نے اُسے بلایا یا کسی حاکم نے اپنے آدمی اس کو بلانے کے لیے بھیجا ہے تو یہ ملک الموت کے کارندے ہیں اور اللہ تعالی ہی اصل بادشاہ ہیں اور اپنے بندوں کے درمیان حاکم ہی ہے۔

(۱۰۶) جس نے دیکھا کہ بادشاہ نے اس کی ٹوپی لے لی تو وہ اس کا مال لے گا۔

(۱۰۷) اگر وہ عامل ہو تو وہ اس کو معزول کرے گا۔

(۱۰۸) اگر اس نے دیکھا کہ بادشا حالتِ نزع میں ہے تو اُسے تکلیف پہنچے گی یا دلیل ہے معزول ہونے کے قریب ہے اور وہ معزول ہو کر رہے گا۔

(۱۰۹) جس نے دیکھا کہ بادشاہ مجنون ہو گیا تو اشارہ ہے اُسے بادشاہ کی طرف سے غم ملے گا۔

(۱۱۰) جس نے دیکھا کہ بادشاہ اپنی مجلس سے ہٹ گیا یا اُس سے ہٹایا گیا یا اس پر کوئی غالب آ گیا یا اس سے تخت چھین لیا یا کوئی اور چیز جس پر وہ تھا وہ چھین لی تو یہ اس کی سلطنت میں کمی یا زوال کا باعث ہو گا اور اس میں کوئی خیر نہیں مگر یہ کہ وہ دیکھے کہ وہ اس سے بہتر چیز کی طرف منتقل ہوا ہے تو وہ بیداری میں اسی بہتری کی طرف منتقل ہو گا۔

(۱۱۱) جس نے دیکھا کہ بادشاہ اپنے گھر سے ایسا نکلا جیسے ہمیشہ کے لیے واپس نہ آنے والے کا نکلنا ہوتا ہے تو وہ ہر حالت میں سلطنت سے نکلے گا۔

(۱۱۲) جس نے دیکھا کہ بادشاہ کا منبر ٹوٹ گیا یا گر گیا یا اس نے اپنی رعیت کو نماز پڑھائی اور نماز مکمل نہ کی یا اس نے اپنا سر منڈوایا اور اس سے کپڑے اتر گئے یا اس کی تلوار اس کی گردن سے اتر گئی یا اس کا گھر گر گیا یا اس کے لیے جال یا کوئی اور چیز لگائی گئی جس میں وہ پھنس گیا یا اُسے بیل نے گرایا یا اُسے کسی جانور یا لوگوں نے روندا تو یہ ساری باتیں دلالت کرتی ہیں اس کی بادشاہت سے معزول ہونے پر اور اس میں بھلائی بھی نہ ہو گی۔

(۱۱۳) جس نے دیکھا کہ بادشاہ کا سر بڑا ہو گیا ہے یا اس کی گردن موٹی ہوئی ہے یا اس کا پیٹ بڑا ہوا ہے تو یہ بادشاہت اور ریاست میں قوت پر دلالت کرتا ہے اور مال اور ملک میں زیادتی پر۔

(۱۱۴) اگر اس نے انہیں میں سے کسی ایک میں نقصان یا کمزوری دیکھی تو یہ اس کی سلطنت میں نقصان اور اس کی قوت میں ضعف ہونے کی علامت ہے۔

(۱۱۵) بادشاہ کے لیے سیاہ کپڑے دیکھنا قوت کی زیادتی پر دلالت کرتا ہے۔

(۱۱۶) سفید کپڑے دیکھنا خوبصورتی میں زیادتی کے ساتھ اور گناہوں سے نکلنے کی دلیل ہے۔

(۱۱۷) اُونی کپڑے اس کی پرہیز گاری کے ظہور اور سوتی کپڑے اس کی ملک میں برکت کے بڑھنے پر اور انصاف کے ظاہر ہونے کی علامت ہے اور کپڑے اور ریشم پر بھی دلالت کرتا ہے فرعونوں جیسا کام کرنے پر اور سیرت کی خرابی پر بھی دلالت کرتا ہے۔

(۱۱۸) بادشاہ یا امیر کا اپنی ٹوپی اتارنا یا کپڑے اور جبہ اتارنا اس کی سلطنت میں کمزوری کی دلیل ہے۔

(۱۱۹) ان کا پہن لینا سیاست کے اسباب قائم کرنے پر دلالت کرتا ہے۔

(۱۲۰) لوہے کے موزے پہننا دلالت کرتا ہے مشرکوں اور ذمیوں کے مال حاصل کرنے پر۔

(۱۲۱) پروں سے اڑ نا قوت پر اور کسی قوم کو غلام بنانے پر اور ایسی جگہ سے مال حاصل کرنے پر دلالت کرتا ہے جہاں سے اس کو امید بھی نہ ہو گی اور شہر فتح کرنے پر اور دشمنوں پر کامیابی پر بھی دلالت کرتا ہے۔

(۱۲۲) اگر بادشاہ نے دیکھا کہ وہ حضور ﷺ کا اتباع کر رہا ہے تو بشارت ہے سنتوں میں وہ حضور ﷺ کے نقشِ قدم پر چلے گا۔

(۱۲۳) اگر اس نے دیکھا کہ معزول ہو گیا اور اس کی جگہ پر کوئی بوڑھا آدمی والی بنا تو اس کا معاملہ قوی ہو گا۔

(۱۲۴) اگر اس کی جگہ پر پر کوئی جو ان آدمی والی بنا تو اُسے سلطنت میں دشمنوں کی طرف سے کوئی ناپسند چیز پہنچے گی اور چور یا دھو کے باز میں سے کوئی دیکھے کہ وہ بادشاہ بن گیا تو دلیل ہے وہ قید ہو گا اور اس کی حالت کو مشہور کیا جائے گا ”یعنی ذلیل کیا جائے گا“ اور ایسا ہی کسی نے خواب دیکھا گویا وہ بادشاہ بن گیا ہے تو اشارہ ہے اس کی حالت جسے وہ چھپانا چاہ رہا ہے ظاہر ہو جائے گی۔

(۱۲۵) عورت اگر دیکھے گویا وہ بادشاہ بن گئی یا خلیفہ بن گئی تو دلیل ہے وہ ذلیل ورسوا ہو گی اور اگر وہ بیمار ہو تو مر جائے گی۔

(۱۲۶) جس نے کسی عادل بادشاہ کو دیکھا کہ وہ کسی ملک میں رہ رہا ہے تو اس شہر میں عدل پھیلے گا اور ایسا ہی اگر اس نے دیکھا کہ ظالم بادشاہ کسی گاؤں میں داخل ہوا تو تعبیر ہے ظلم اور فساد اُس جگہ پھیل جائے گا۔

(۱۲۷) جس نے دیکھا کہ بادشاہ کسی گاؤں میں داخل ہوا تو ظلم اور فساد اُس گاؤں میں عام ہو جائے گا۔

(۱۲۸) جس نے دیکھا کہ بادشاہ کے سر میں ہڈی ہے تو یہ اس کی ریاست اور سلطنت میں قوت کی علامت ہے۔

(۱۲۹) اگر اس نے دیکھا کہ بادشاہ کی آنکھ میں بینائی کی کمی ہے تو اشارہ ہے اُسے قوم کے احوال سے بے خبر رکھا جائے گا اور جس نے دیکھا گویا بادشاہ کی زبان لمبی اور غلیظ ہو گئی تو اس کے پاس بڑا اسلحہ اور تلواریں ہوں گی جس سے وہ قتال کرے گا اور ممکن ہے کہ وہ کسی ترجمان کی وجہ سے مال اور نفع حاصل کرے۔

(۱۳۰) اگر اس نے دیکھا کہ بادشاہ کا سر مینڈھے کی طرح ہے تو وہ عدل وانصاف اور مہربانی کی ابتداء کرے گا اور اگر اسے دیکھا کہ اس کا سر کتے کے سر کی طرح ہو گیا تو وہ اپنے معاملے کی ابتداء خون ریزی اور کمینگی سے کرے گا۔

(۱۳۱) اگر اس نے دیکھا کہ اس کا دھڑ سانپ کے دھڑ جیسا ہو گیا ہے تو وہ اپنی دشمنی کو ظاہر کرے گا۔

(۱۳۲) اگر اس نے دیکھا کہ اس کا جسم مینڈھے کے جسم کی طرح ہے تو اسی سے سخاوت اور انصاف کا اظہار ہو گا اور اگر اس کی مینڈھے کی طرح ہو چکی ہو جیسے وہ زبان سے چاٹ رہا ہو تو اس کا لڑکا ہو گا جسے اس کی طرف سے رزق ملے گا  اور وہ زندہ رہے گا۔

(۱۳۳) اگر اس نے دیکھا کہ اس کا پیٹ زرد ہو گیا تو وہ بہت منافع والا ہو گا۔

(۱۳۴) اگر اس نے دیکھا کہ اس کے پیٹ میں ہڈی ہے تو یہ مال کی زیادتی پر دلالت کرتا ہے۔

(۱۳۵) اگر اُس نے دیکھا کہ اس کی ٹانگیں عام حالت سے زیادہ لمبی ہیں تو یہ عمر کی درازی پر دال ہے اور اگر اس نے دیکھا کہ وہ نرم ہو کر مر گئی ہیں تو وہ لمبی زندگی پائے گا اور خوش وخرم رہے گا۔

(۱۳۶) اگر اس نے دیکھا کہ اس کی ٹانگیں پیتل یا تانبے کی ہیں تو اس کے خاندان والے گناہوں پر بڑے جری ہوں گے اور اگر کسی نے دیکھا گو یا اس کی ٹانگیں سیسہ کی ہو گئیں تو بڑے مال والا ہو گا جہاں سے وہ پائے گا اور جس نے بادشاہ کو دیکھا کہ وہ بازو اور پروں کے ساتھ اڑ رہا ہے تو وہ بڑا طاقتور اور بلند بادشاہ ہو گا اور اگر کسی نے خواب میں اپنی انگلیوں کو دیکھا گویا وہ بڑھ گئی ہیں تو اس کے لالچ اور ظلم میں اضافہ ہو گا اور اس کا انصاف کم ہو گا۔

خواب میں بادشاہ کا واک کرنے کی تعبیر

خواب میں بادشاہ کا واک کرنا دور اندیش اور سوچ بچار کرنے والے آدمی پر دلالت کرتا ہے۔

خواب میں بادشاہ کا سیکیورٹی گارڈ دیکھنے کی تعبیر

khwab me badshah ka security guard dekhne ki tabeer

خواب میں بادشاہ کے چوکیدار کو دیکھنا اللہ تعالیٰ کے ذکر اور شب بیداری پر دلیل ہے اور کبھی شر اور بد زبانی پر بھی دلالت کرتا ہے، اگر خواب میں بازار یا قید خانے کے چوکیدار کو دیکھا تو دلیل ہے کہ جس راز کو وہ چھپانا چاہتا ہے وہ ظاہر ہوگا۔

خواب میں بادشاہ کا دربان دیکھنے کی تعبیر

khwab me badshah ka darban dekhne ki tabeer

(۱) اگر بادشاہ اپنے دربانوں کو کھڑا دیکھے تو اس طرف اشارہ ہے کہ اس کے دربان اپنے کام میں کو تا ہی نہیں کرتے۔

(۲) اگر دربانوں کو بیٹھا دیکھے تو ان کی کوتاہی پر دلیل ہے۔

(۳) عام آدمی اگر بادشاہ کے دربان دیکھے تو اسے خوشی حاصل ہو گی۔

(۴) خواب میں بادشاہ کے دربان کو دیکھنا بہت بڑے ادیب پر دلالت ہے جس سے سب مشورہ لیتے ہوں اور اس پر اعتماد کرتے ہوں اور کبھی بادشاہ کے دربان کو خواب میں دیکھنے سے اسباب کی مشکلات کی طرف بھی اشارہ ہوتا ہے۔

خواب میں بادشاہ کا کلرک دیکھنے کی تعبیر

khwab me shahi clerk dekhne ki tabeer

(۱) اگر کسی شخص نے خواب میں حاسبِ دیوان کو دیکھا تو دلیل ہے وہ آدمی عذاب میں مبتلا ہو گا بالخصوص اگر حاسب نے حساب میں سختی کی۔

(۲) بادشاہ کے حساب کے کئی درجے ہیں۔

(۳) اگر کسی نے صحیح طور پر مکمل حساب دے د یا تو دلیل ہے کہ اس کی قدر ومنزلت بڑھے گی اور رزق میں وسعت حاصل ہوگی۔

(۴) اگر دیکھے کہ مکمل حساب نہ دے سکا تو اس کی قدر ومنزلت میں کمی آئے گی اور ایسا آدمی نقصان اٹھائے گا۔

(۵) اگر دیکھے کہ اس سے نامعلوم دیوان کا حساب لیا جا رہا ہے تو یہ اس کے بدعتی اور گمراہ ہونے کی دلیل ہے اور اس سے مؤاخذہ بھی ہوگا،  کبھی دیوان سے مراد نامۂ اعمال بھی ہوتا ہے۔

(۶) اگر دیکھے کہ حساب لینے والے اسے خوشخبری سنا رہے ہیں یا ان سے خوشبوئیں پھوٹ رہی ہیں یا ان کے کپڑے اچھے ہیں تو یہ اعمالِ صالحہ پر دلیل ہے۔

(۷) اگر اس کے برعکس دیکھے تو اعمال میں کوتاہی کرنے کی طرف اشارہ ہے۔

خواب میں بادشاہ کا تاج دیکھنے کی تعبیر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top