خواب میں گاؤں دیکھنا
حضرت امام محمد بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر خواب میں دیکھے کہ کسی نامعلوم گاؤں میں ہے تو خیر اور نیکی کی دلیل ہے اور اگر اس گاؤں کا نام معلوم ہے تو بدی پر دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ گاؤں سے باہر نکلا ہے تو نیکی پر دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ کسی گاؤں میں گیا ہے تو بدی پر دلیل ہے۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ شہر سے گاؤں میں جا کر آباد ہوا ہے کہ جس میں نعمت ہے تو خیر و برکت اور عزت و اقبال پر دلیل ہے اور اگر اس کے خلاف دیکھے تو بدی اور بدبختی پر دلیل ہے اور اگر خواب میں دیکھے کہ کسی گمشدہ گاؤں میں ہے تو خیر پر دلیل ہے۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کو کسی نے نامعلوم گاؤں دیا ہے یا خریدا ہے یا بنایا ہے دلیل ہے کہ گاؤں کے قدر عمارت پر خیر و منفعت پائے گا اور اگر اس کے خلاف دیکھے تو نقصان پر دلیل ہے۔
امام ابن سیرین
یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔
