خواب میں انسان کا آلۂ تناسل دیکھنے کی تعبیر

Khwab me mardana uzw penis dekhne ki tabeer

(۱) اس کی دلالت مال، اولاد اور عمر پر ہوتی ہے،  چنانچہ خواب میں عضوِ تناسل مناسب انداز کے مطابق لمبا اور بڑا ہونا کثرتِ اولاد اور کثرتِ مال پر دلالت کرتا ہے۔

(۲) کسی نے خواب دیکھا کہ اس کا آلۂ تناسل گم ہو گیا ہے اور اس پر افسوس کرتا ہے تو تعبیر ہے کہ اس کا بیٹا گم ہو جائے گا یا ایسا سفر کرے گا جس کے بارے میں کوئی خبر نہیں ہوگی۔

(۳) یہی خواب اگر مریض دیکھے تو مر جائے گا، اگر کوئی حکمران دیکھے تو معزول کر دیا جائے گا۔

(۴) آلۂ تناسل کا کھڑا ہونا نشاط، محنت اور ضروریات کے پورا ہونے کی علامت ہے۔

(۵) خواب میں سر نیچے جھکا کر آلۂ تناسل کو منہ میں داخل کرنا اپنے بیٹے کی اطاعت کرنے اور اس کی ہر امید کے سامنے سرتسلیمِ خم کرنے کی طرف اشارہ ہے۔

(۶) خواب میں آلۂ تناسل کی بہت سی شاخیں نکلنا کثرتِ نسل پر دلالت کرتا ہے اور تین حصوں میں بٹ جانا تین اولاد کی دلیل ہے یا اس کی موت کی علامت ہے۔

(۷) آلۂ تناسل کا ٹوٹ جانا یا ختم ہوجانا مندرجہ ذیل پر دلالت کرتا ہے: موت، مال کا ہاتھ سے نکلنا یا اولاد کی موت، اولادِ نرینہ کی نسل کا ختم ہونا یا اپنے شہر سے طویل مدت تک غائب رہنا۔

(۸) خواب میں دو آلۂ تناسل ہونا دو بیٹے نصیب ہونے کی بشارت ہے۔

(۹) خواب میں ایک آلۂ تناسل کا دوسرے آلۂ تناسل کے اوپر لگنا لواطت کرنے کی طرف اشارہ ہے بشرطیکہ اگر صاحبِ خواب فسق کا عادی ہو۔

(۱۰) خواب میں اپنے ہاتھ میں دوسرے کا آلۂ تناسل دیکھنا ایک ہزار یا ایک سو دینار یا درہم یا حسبِ لائق صاحبِ خواب ملنے کی دلیل ہے۔

(۱۱) خواب دیکھا کہ وہ کسی کا آلۂ تناسل دانت سے کاٹ رہا ہے تو تعبیر ہے کہ وہ اس شخص کے ساتھ شدید محبت کرے گا اور اس کی بہت زیادہ تعریف کرے گا۔

(۱۲) خواب دیکھا کہ اس کے آلۂ تناسل کو کاٹ کر اس کے کان میں رکھ دیا گیا ہے تو تعبیر ہے کہ اس کی بیٹی بغیر شوہر کے بچہ جنے گی۔

(۱۳) خواب دیکھا کہ اس نے اپنے آلۂ تناسل سے گرم روٹی نکالی ہے تو تعبیر ہے کہ وہ محتاج ہوگا۔

(۱۴) خواب دیکھا کہ اس کا آلۂ تناسل اس کی بیوی کے فرج کے اندر ٹوٹ گیا ہے تو تعبیر ہے کہ اگر اس کی بیوی حاملہ ہو تو وہ بچہ مر جائے گا اور اگر اس کا کوئی باغ ہو تو اس کا پانی منقطع ہو جائے گا۔

(۱۵) خواب میں آلۂ تناسل کا باقی رہنا اور خصیوں کا منقطع ہونا اس کی مؤنث نسل کے منقطع ہونے کی دلیل ہے۔

(۱۶) کسی عورت نے خواب دیکھا کہ اس کا آلۂ تناسل ہے اگر وہ حاملہ ہےتو بیٹا پیدا ہوگا، اگر حمل نہیں ہے مگر صاحبِ اولاد ہے تو اس کا بیٹا قوم کا سردار ہو گا، اگر یہ بھی نہیں ہے تو آئندہ کبھی بھی اس کے ہاں بچہ نہیں ہو گا اس لئے کہ وہ مردوں کی طرح ہوگئی۔

(۱۷) خواب میں عورت کو داڑھی لگنے کی بھی بالکل یہی تعبیر ہے۔

(۱۸) کبھی آلۂ تناسل عورت کے لئے برتری کی علامت ہوتا ہے اور باکرہ عورت  کے لئے شوہر کی بشارت ہے۔

(۱۹) شوہر والی کے لئے اس کی تعبیر طلاق سے کی جاتی ہے۔

(۲۰) مضبوط قسم کی عورت کے لئے خواب میں آلۂ تناسل یا داڑھی لگنا مز ید قوت کی بھی دلیل ہے۔

(۲۱) بعض اصحاب التعبیر کا کہنا ہے کہ عورت کا خواب میں آلۂ تناسل رکھنا یا صاحبِ داڑھی ہونا یا مردانہ لباس پہننا شو ہر پر حکمرانی کرنے اور شوہر کو شوہر کی باتوں کے مطابق جواب دینے پر دلالت کرتا ہے۔

(۲۲) خواب دیکھا کہ اس کا آلۂ تناسل اس کی دبر میں گھس گیا تو تعبیر ہے اس کی عمر طویل ہوگی اور اگر اس کی بیوی حاملہ ہو تو اسقاطِ حمل کی علامت ہے۔

(۲۳) خواب میں مرد کا آلۂ تناسل اس کی شہرت وتذ کرے پر بھی دلالت کرتا ہے چنانچہ آلۂ تناسل میں زیادتی تذکرہ میں کثرت کی علامت ہے۔

(۲۴) خواب میں آلۂ تناسل کا پیٹ میں داخل ہونا گواہی کو چھپانے کی علامت ہے۔

(۲۵) خواب دیکھا کہ اس کا آلہ تناسل اس کے ہاتھ میں آ گیا اور جڑ سے اکھڑ گیا پھر اپنی جگہ میں جا کرفٹ ہو گیا تو تعبیر ہے اس کا بیٹا مر جائے گا اس کے بعد دوسرا بیٹا نصیب ہوگا اور کبھی ضائع شدہ مال کے واپس آنے اور کبھی نام کے ختم ہونے کے بعد دوبارہ ناموری پر بھی دلالت کرتا ہے۔

(۲۶) خواب دیکھا کہ وہ لوگوں کے مجمع میں ننگا ہے اور اس کا آلۂ تناسل منتشر ہے اور اس کو کوئی شرم بھی محسوس نہیں ہو رہی اور اپنے کام میں مشغول ہے تو یہ اپنے کام کی طلب میں شدت کی دلیل ہے اور اس میں کامیابی اور اپنی امید کے مطابق فوائد حاصل کرنے اور دشمن پر غلبہ پانے کی علامت ہے۔

(۲۷) خواب میں آلۂ تناسل کا سیدھا کھڑا ہونا محنت کی قوت اور حکومت کی واپسی کی علامت ہے اور اس میں انتشار آئے اور پھیل ہو بڑھتے بڑھتے سر کے برابر ہونا اور اس میں سختی پیدا ہونا شہروں میں اس کی شہرت پھیلنے، اس کے کام اور معاملہ کے بڑھنے اور خواہشات کی لذت کو حاصل کرنے کی دلیل ہے۔

(۲۸) آلۂ تناسل کا طویل ہونا زیادتی مال کی علامت ہے اور اس میں سختی پیدا ہونا اس کے پیشے میں جلا پیدا ہونے اور اس کے معاملہ میں قوت کی علامت ہے اور اس میں حرکت پیدا ہونا اس کے نشاط کی دلیل ہے۔

(۲۹) خواب میں آلۂ تناسل کا کمزور ہونا بچے کے مریض ہونے اور اس کے ذِکر کے منقطع ہونے اور بقدرِ ضعف محتاج ہونے کی دلیل ہے۔

(۳۰) خواب میں آلۂ تناسل کا لمبا ہو کر سینے تک پہنچ جانا اس کی بڑائی کی علامت ہے۔

(۳۱) آلۂ تناسل کا کپڑوں کے ساتھ مس کر کے منتشر ہونا علاقے میں اس کی شہرت اور اس کی اولاد کی قوت کی شہرت کی علامت ہے۔

(۳۲) خواب دیکھا کہ وہ کسی کا آلۂ تناسل چوس رہا ہے تو تعبیر کہ وہ صاحبِ ذکر کے تذکرے اور نام کے سہارے زندگی گزارے گا۔

(۳۳) دیکھا کہ وہ مختون ہوا ہے تو یہ اس کی دینی پختگی پر دلالت کرتا ہے۔

(۳۴) کبھی آلۂ تناسل کا غیر معمولی طور بڑھنا غم وحزن میں مبتلا ہونے کی طرف مشیر ہوتا ہے۔

(۳۵) خواب میں آلۂ تناسل کو باندھنا معاملے کے سخت ہونے اور زندگی کے تنگ ہونے یا اولاد کی وجہ سے خسارے میں پڑنے کی علامت ہے اور کبھی اس کی دلالت تنگ دستی کی وجہ سے نکاح نہ کر سکنے پر بھی ہوتی ہے۔

(۳۶) حشفہ (آلۂ تناسل کا سِرا) کی دلالت مندرجہ ذیل پر ہوتی ہے والدین، اولاد، عورت، بھائی، رشتے دار، مرد کی بدنی قوت، بات، ادب، چیز پر قبضہ کرنے والا، کسی کی ملکیتی چیز، غلام وغیرہ۔

(۳۷) خواب دیکھا کہ اپنے آلہ تناسل کے سوراخ کو بوسہ دے رہا ہے تو تعبیر ہے کہ اس کا بیٹا صحیح ہوگا ، اگر صاحبِ اولا د نہیں ہے تو یہ خواب اولاد کی بشارت ہے اور اگر اولا دسفر پر ہو تو ان کے گھر لوٹنے اور ان کو بوسہ دینے اور دیکھنے کی دلیل ہے۔

(۳۸) خواب دیکھا کہ اس کے والد کے آلۂ تناسل کے سر پر بال اگے ہیں تو یہ اس کے باپ کی عمر کے ختم ہونے اور قریب الموت ہونے کی دلیل ہے۔

(۳۹) خواب میں آلۂ تناسل کے سوراخ میں بہت سارے بال دیکھنا فسق وفجور میں مبتلا ہونے اور گناہوں میں منہمک ہونے کی خبر دیتا ہے۔

(۴۰) خواب دیکھا کہ اپنے آلہ تناسل کے اوپر کا حصہ کھا رہا تو یہ اس کی بری موت کی دلیل ہے۔

(۴۱) خواب میں آلۂ تناسل کا فرج میں تبدیل ہونا بیداری میں اس میں کمزوری واقع ہونے کی طرف اشارہ ہے۔

(۴۲) خواب دیکھا کہ اس کی بیوی کا فرج آلۂ تناسل میں تبدیل ہو گیا تو یہ اس کی بیوی کی خلقت میں تبدیلی واقع ہونے کی علامت ہے۔

(۴۳) خواب دیکھا کہ اس کی بیوی کا فرج آلۂ تناسل میں تبدیل ہو کر آلۂ تناسل ہی کی صورت میں باقی رہا ہے تو تعبیر ہے کہ اس کی بیوی زبانی لحاظ سے اس پر مسلط رہے گی۔

(۴۴) خواب دیکھا کہ اس کی بیوی کو مردوں کے آلۂ تناسل کی طرح آلۂ تناسل لگ گیا ہے تو تعبیر ہے اگر وہ حاملہ ہے تو حمل سے پیدا ہونے والا بچہ خاندان کا سردار ہو گا اور اگر اولاد نہیں ہے تو ہمیشہ کے لئے بانجھ رہے گی، اگر بچہ جنا ہے تو یہ اس کے مرنے کی دلیل ہے اور یہ خواب اس عورت کے سر پرست کی طرف منصرف ہو گا یعنی لوگوں میں بمقدارِ آلۂ تناسل اس کا تذکرہ ہوگا۔

(۴۵) خواب دیکھا کہ اس کے آلہ تناسل پر ایک اور آلہ تناسل پیدا ہو گیا تو حصولِ منفعت کی دلیل ہے۔

(۴۶) دیکھا کہ اس کے آلۂ تناسل پر سبزہ یا درخت اگا ہے جس سے اس کو تکلیف نہیں ہو رہی تو یہ اولاد، فوائد اور رزق کے حصول کی علامت ہے۔

(۴۷) اگر مذکورہ چیزوں سے تکلیف پہنچ رہی ہے تو یہ اچھا خواب ہونے کی علامت نہیں ہے۔

(۴۸) کبھی عضو تناسل کی دلالت اس شخص پر ہوتی ہے جو دوسرے کو نفع پہنچانے کے لئے مشقت برداشت کرتا ہے مثلاً پیغام رساں، جاسوس، غلام، سواری، شریک کار، والد، اولاد وغیرہ۔

(۴۹) کبھی اس کی دلالت حفاظت پر بھی ہوتی ہے۔

(۵۰) کبھی کھیتوں کو سیراب کرنے والے ڈول سے بھی تعبیر کی جاتی ہے۔

(۵۱) عضو تناسل مندرجہ ذیل پر دال ہوتا ہے جس سے نکاح کا ارادہ ہے اس کی بیماری، موت وحیات، جاہ، منصب، کسب وکمائی وغیرہ۔

(۵۲) چنانچہ دیکھا کہ اس کا عضو تناسل لمبا ہوا اور اچھی طرح کھڑا ہوا ہے تو یہ ان لوگوں کے حسنِ حال پر دلالت کرتا ہے جن پر عضو تناسل دلالت کرتا ہے مثلاً پیغام رساں، جاسوس، غلام، سواری، شریک کار، والد، اولاد وغیرہ، کبھی یہ خواب خود صاحبِ خواب کی حالت کی درستگی اور مالی زیادتی پر دلالت کرتا ہے، نیز کبھی اس کی پاک دامنی اور کبھی اس کی زمین کے پانی وغیرہ اور امور انجام دینے والے کی حالت پر بھی دلالت کرتا ہے۔

(۵۳) یہی خواب اگر مریض دیکھے تو یہ اس کی بیماری کے ختم ہونے اور غموم وتکالیف کے دور ہونے کی دلیل ہے اس لئے کہ انتشارِ ذکر خوشی اور دلی فرحت کے وقت ہوتا ہے اور کبھی اس خواب کی دلالت اپنے جاہ ومنصب کی بناء پر اپنے دشمنوں پر غلبہ پانے پر بھی ہوتی ہے۔

(۵۴) اسلحہ والے کے لیے خواب میں ذکر دیکھنا اس کے تیر پر اور زمیندار کے لئے اس کی دلالت اس کے سوہان اور درانتی پر اور بڑھی کے لئے برمہ پر اور لوہار کے لئے منفخ پر اور کاتب کے لئے دوات میں ڈالے جانے والے قلم پر اور صاحبِ مرکب کے لئے اس کی کشتیوں پر اور پچھنے لگوانے والے کے لئے آلہ نشتر پر اور قصائی کے لئے اس کی چھری پر دلالت کرتا ہے اور کبھی رونے والی آنکھوں پر اور کبھی عین واحد اور کبھی رات کو اٹھ کر آہستہ سے کسی بل میں پناہ لینے والوں پر دلالت کرتا ہے۔

(۵۵) کبھی عضو تناسل کی دلالت دوسرے کے لئے عورت کو حلال کرنے پر بھی ہوتی ہے اس لئے کہ اس کا نام احلیل

(حلال کرنا) بھی ہے اور عضو تناسل کبھی رازوں کو فاش کرنے پر دلالت کرتا ہے۔

(۵۶) خواب میں اپنے آپ کو مقطوع الذکر ہوتے ہوئے یا کالا ہوتا ہوا دیکھنا یا نرم ہونا ان لوگوں کی بد حالی کی دلیل ہے جو عضو تناسل سے معتبر ہے۔

(۵۷) لوگوں کے سامنے ظاہر ہوئے بغیر کثرتِ ذکر دیکھنا اہل وعیال، مال ومتاع اور مدد گاروں کی کثرت کی علامت ہے یا ان لوگوں کی زیادتی کی جن پر امن کی دلالت ہوتی دلیل ہے۔

(۵۸) کبھی عضو تناسل کی دلالت اپنے قول پر عمل نہ کرنے والے آدمی پر بھی ہوتی ہے۔

(۵۹) کبھی مقعد یا عضو تناسل میں کمی وزیادتی کی دلالت استنجا میں استعمال کی جانے والے چیزوں پر ہوتی ہے مثلاً لید، ہڈی، طعام وغیرہ۔

(۶۰) ختنہ شدہ عضو تناسل کی دلالت سوا لگائے ہوئے تیر یا منحوس تیر پر ہوتی ہے اور غیر ختنہ شدہ کی دلالت جولاہے کے مکو پر ہوتی ہے۔

(۶۱) کسی نے خواب دیکھا کہ وہ اپنے آلہ تناسل سے کھیل رہا ہے اگر صاحبِ خواب اہلِ علم ہے تو اس کو نسیان کا مرض لاحق ہوگا۔

(۶۲) خواب میں اپنا عضو تناسل کھانا یا کاٹنا ان لوگوں کے ساتھ قطع تعلق کرنے کی طرف اشارہ ہے جن پر عضو تناسل دلالت کرتا ہے۔

(۶۳) خواب میں آلہ تناسل کا لوہا یا تیل یا معدنیات میں سے کسی جوہر میں کا بننا مستغنی ہونے کی دلیل ہے، کبھی اس کی دلالت نسل کے منقطع ہونے یا اپنی راحت کے فقدان پر بھی ہوتی ہے۔

(۶۴) خواب دیکھا کہ اس کے عضو تناسل کا قلفہ ہے تو یہ غیر مسنون طریقے سے دنیاوی زیادتی کی علامت ہے۔

(۶۵) خواب میں عضو تناسل کو زخمی کرنا بری شہرت کی علامت ہے۔

(۶۶) خواب دیکھا کہ کوئی شخص اس کے آلہ تناسل کو ہاتھ لگا رہا ہے تو یہ اس کے لئے عزت وفرحت کی علامت ہے۔

(۶۷) خواب دیکھا کہ اس کا ختنہ کیا گیا تو یہ اس کی دینی درستگی کی دلیل ہے اس لئے کہ ختنہ کرنا سنت ہے۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top