khwab me aasman sky dekhna
Table of Contents
(۱) اس کو خواب میں دیکھنا اس پر ہی ”یعنی آسمان پر“ دلالت کرتا ہے پس جو آسمان سے یا آسمان کی ایک طرف سے گرا تو اللہ تعالی کی طرف سے اس گرنے والی چیز کی نظیر ملے گی، مخلوق کے لیے اس میں کوئی مناسبت نہیں ہے مثلاً
(۲) اگر اس میں سے گھروں پر آگ گرے تو لوگوں کو بیماریاں، چیچک اور موت وغیرہ آئے گی۔
(۳) اور اگر اس سے بازاروں پر آگ وغیرہ گرے تو بازار میں بکنے والی چیزیں کمیاب اور مہنگی ہو جائیں گی۔
(۴) اور کہا گیا کہ اگر کھیتوں، کھلیانوں یا گوداموں میں یہ آگ گرے تو سارے پودے اور نباتات جل جائیں گے اور ان کو سردی لگ جائے گی جس سے وہ خراب ہو جائیں گے یا ان کو ٹڈی کھا جائے گی۔
(۵) اور اگر آسمان سے کوئی ایسی چیز اتری جو خوشحالی، رزق اور مال پر دلالت کرتی ہے جیسے شہد، تیل انجیراور جو وغیرہ تو اس سال بہت فائدہ مند بارشیں ہوں گی اور آسمان سے اترنے والی چیز کو اس سے نفع ہو گا اور بعض دفعہ آسمان کا دیکھنا بادشاہ کے جسم اور اس کی ذات پر بھی دلالت کرتا ہے۔
(۶) چنانچہ آسمان سے جو کچھ اترا یا اس میں جو کچھ دیکھا گیا خیر ہو یا شر تو یہ بادشاہ کے اندر واقع ہونے کی علامت ہے اور بعض دفعہ ان کے محل یا اس کے دار الحکومت یا اس کے خیمہ یا ڈیرہ پر یا اس کے بیت المال پر دلالت کرتا ہے۔
(۷) جس نے خواب میں دیکھا کہ وہ سیڑھی یا کرسی کے ذریعے آسمان پر چڑھا تو وہ بادشاہ کے پاس بلندی اور رفعت پائے گا۔
(۸) اگر اس نے دیکھا کہ وہ سیڑھی یا رسی کے بغیر آسمان پر پہنچا تو یہ اُسے بادشاہ کی طرف سے شدید خطرہ پہنچنے کی طرف اشارہ ہے اور وہ بادشاہ سے ملنے میں یا اپنی امیدوں کے بارے میں بہت غرور میں پڑے گا۔
(۹) اور اگر اس کا خیال یہ تھا کہ اوپر جا کر وہ بادشاہ کی باتیں سنے گا تو وہ بادشاہ کی جاسوسی کرے گا یا اس کے گھر یا بیت المال میں چوری کرے گا۔
(۱۰) اور اگر وہ آسمان پر پہنچ گیا تو وہ اپنے کام میں انتہاء تک پہنچے گا۔
(۱۱) اور اگر وہ زمین پر لوٹ آیا تو جس کام میں وہ داخل ہوا تھا اس سے بچ جائے گا۔
(۱۲) اور اگر وہ اپنی جگہ سے گرا تو جتنا وہ گرا ان کا کچھ عضو وغیرہ ٹوٹا اتنا ہی وہ اس کام میں ہلاکت میں پڑے گا جو اس کے سپرد کیا گیا ہے۔
(۱۳) اور اگر آسمان کی طرف پہنچنے والا بیداری میں بیمار تھا اور پھر وہ دوبارہ زمین پر نہ آیا تو یہ اطلاع ہے وہ اپنی بیماری کی وجہ سے مر جائے گا اور اس کی روح ایسی ہی آسمان کی طرف چلی جائے گی۔
(۱۴) اور اگر وہ دوبارہ زمین پر لوٹ آیا تو اس کا مرض انتہا کو پہنچے گا اور وہ اپنے اہلِ خانہ سے مایوس ہو گا پھر اللہ تعالیٰ اس کو نجات دیں گے ان شاء اللہ۔
(۱۵) لیکن اگر وہ آسمان سے واپس آیا لیکن کسی کنویں یا کسی گڑھے وغیرہ میں گر گیا اور وہاں سے دوبارہ نہ نکلا تو یہ بھی اس کی موت کی علامت ہے اور گویا وہ کنواں اور گڑھا اس کی قبر ہے جس میں وہ لوٹنے کے بعد پڑے گا تاہم اس میں اس کی بحالتِ اسلام موت کی خوشخبری ہے اس لیے کہ کافروں کے لیے آسمان کے دروازے نہیں کھلتے اور نہ ہی ان کی روحیں وہاں جاتی ہیں۔
(۱۶) اور اگر کسی نے دیکھا گویا کہ لوگ آسمان کے دروازوں سے تیر برسا رہے ہیں تو اگر وہاں طاعون کی کچھ نشانیاں ہیں تو اس کے دروازے ان کے لیے کھل جائیں گے۔
(۱۷) اگر وہ تیز زخمی کر رہے ہوں اور جس کو بھی لگیں اس کا خون نکل رہا ہو تو وہ بادشاہ کی طرف سے ہر ایک کے لیے اس کے حصے کے بقدر احکام اور فرامین آنے پر دلالت کرتا ہے۔
(۱۸) اور اگر ان کا مقصد آنکھوں اور مکانوں کو نشانہ بنانا ہو تو یہ کوئی فتنہ کی علامت ہے کہ جس کو تیر لگیں گے اس سے ہلاک ہو جائے گا۔
(۱۹) اور اگر ان پر تیر لگ رہے ہوں لیکن انہیں کوئی نقصان نہ پہنچ رہا ہو اور وہ اُسے اکٹھا کر کے اٹھا رہا ہو تو یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے کوئی غنیمت یا انعام ہو گا جو اسے ملے گا جیسے ٹڈیاں یا پرندوں کی کوئی قسم جیسے چڑیا اور بٹیر یا حلوہ وغیرہ یاکوئی غنائم اور کبھی اور تیر بادشاہ کی اس کمائی پر کبھی دلالت کرتے ہیں جو اُسے رزق بذریعہ جہاد یا عطایا میں سے ملیں جس کے لیے وہ اپنے بیت المال اور صندوقوں کو کھولے۔
(۲۰) اور آسمان سے قریب ہونا نیکوں اور اچھے کام کرنے والوں کے لیے اللہ تعالی کے قرب پر دلالت ہے اور بعض دفعہ یہ کسی ایسے پریشان حال اور بے کس شخص پر دلالت کرتا ہے جو دعا کرتا ہے اور اُس کی دعا قبول ہوتی ہے اور بعض دفعہ یہ امام بادشاہ عالم، والد، شوہر اور آقا اور ہر اس شخص کے قرب پر دال ہوتا ہے جس سے اس کو بیداری میں کام ہو۔
(۲۱) اور آسمان سے زمین پر گرنا بادشاہِ بیمار کے لیے ہلاکت ہے اور بادشاہ مسافر کے لیے یہ خواب اپنے علاقے کی طرف آنے کی دلیل ہے اور یہ بات خاص طور پر دیکھنے والے کے بادشاہ یا اس سے اوپر والے لوگوں مثلاً والد، آقا، شوہر وغیرہ پر دلالت کرتا ہے۔
(۲۲) اور آسمان کا گرنا بعض دفعہ خشک زمین پر دلالت کرتا ہے۔
(۲۳) اور اگر لوگ اس کو گرنے کے بعد پاؤں سے روند رہے ہوں اور وہ خادم قسم کے لوگ ہوں اور اُس سے ایسی چیزیں چن رہے جو رزق اور خوشحالی اور مال کی علامت ہے تو وہاں بہت زیادہ فائدہ مند بارش ہوگی اور اہلِ عرب بارش کو سماء بھی کہتے ہیں اس لیے کہ یہ بھی آسمان سے اترتی ہے۔
(۲۴) اور اگر کسی خاص شخص پر آسمان گرا یا اس کے گھر والوں پر آسمان گرا تو یہ اُس کے گھر کی چھت گرنے پر دلالت کرتا ہے۔
(۲۵) اور جس شخص پر آسمان گرا اگر بیداری کی حالت میں وہ بیمار ہے تو یہ اس کی موت کی علامت ہے۔
(۲۶) اور جو شخص آسمان پر چڑھا اور اس میں داخل ہو گیا تو وہ شہادت پائے گا اور اللہ تعالیٰ کے ہاں عزت پائے گا اور اس کے ساتھ ساتھ وہ شرافت اور ناموری بھی حاصل کرے گا۔
(۲۷) اور جس نے دیکھا گویا وہ آسمان پر ہے تو وہ حکم دے گا اور منع کرےگا۔
(۲۸) اور جس نے دیکھا کہ وہ آسمان زمین کی طرف دیکھنے کی غرض سے چڑھا تو وہ رفعت اور بلندی پائے گا اور کسی فوت شدہ چیز پر افسوس کرے گا۔
(۲۹) اور اگر اس نے دیکھا کہ آسمانِ دنیا پر ہے تو اگر وہ وزارت کا اہل ہے تو وزارت حاصل کرے گا یا وزیر کے کاموں میں مداخل ہو گا اس لیے دنیا کا آسمان چاند کی جگہ ہے اور چاند کی تعبیر وزیر سے کی جاتی ہے۔
(۳۰) اور اگر اس نے دیکھا کہ وہ دوسرے آسمان پر ہے تو وہ علمِ ادب پائے گا اور لوگ اس سے سیکھیں گے اور اُسے ذہانت، کتابت اور ریاست ملے گی اس لیے کہ دوسرا آسمان عطارد کا ہے۔
(۳۱) اور اگر اس نے دیکھا کہ وہ تیسرے آسمان پر ہے تو وہ نعمتیں، باندیاں، پوشاکیں، زیورات، خوشی اور سرور پائے گا اور مالدار ہو گا اور اسے نعمتیں حاصل ہوں گی اس لیے کہ تیسرا آسمان زھرہ کا ہے۔
(۳۲) اور اگر اس نے دیکھا کہ وہ چوتھے آسمان پر ہے تو وہ بادشاہت، سلطنت اور رعب حاصل کرے گا اور بادشاہ کے معاملات میں مداخلت کرے گا اس لیے کہ چوتھا آسمان سورج کا ہے۔
(۳۳) اور اگر اس نے دیکھا کہ وہ پانچویں آسمان پر ہے تو وہ پولیس کا محکمہ یا جنگ یا چوروں یا اچانک حملہ کرنے والوں کا محکمہ سنبھالے گا اس لیے کہ پانچواں آسمان مریخ کا ہے۔
(۳۴) اور اگر اس نے اپنے آپ کو چھٹے آسمان پر دیکھا تو اُسے فقاہت، قضاء اور عبادت نصیب ہو گی اور وہ کاموں کا ماہر، مدبر اور بادشاہ کا راز دان ہو گا اس لیے چھٹا آسمان سیارہ مشتری کا ہے۔
(۳۵) اور خود کو ساتویں آسمان میں دیکھے تو یہ وہ زمین یا جائیداد اور اس کام کو کرنے والے سامان وغیرہ طویل عرصہ کے لیے پائے گا اس لیے کہ ساتواں آسمان زحل کا ہے اور اگر خواب دیکھنے والا ان رتبوں اور عہدوں کا حقدار یا اہل نہ ہو تو یہ نعمتیں اس کے رئیس یا اس کے بعد آنے والے شخص یا اس جیسے کسی اور شخص یا اس کے ہم نام کے لیے ہوں گی۔
(۳۶) اور اگر اس نے دیکھا کہ وہ ساتویں آسمان کے اوپر ہے تو وہ بہت بلندی پائے گا لیکن وہ ہلاک ہو گا۔
(۳۷) اور اگر اس نے دیکھا کہ وہ آسمان میں داخل ہوا تو وہ مر جائے گا اور آخرت کی طرف لوٹے گا۔
(۳۸) اگر دیکھا آسمان سبز ہوا تو اس سال فصل اچھی ہو گی اور اگر اس نے دیکھا گویا کہ آسمان زرد ہو گیا تو وہ زمین میں امراض پر دلالت کرتا ہے۔
(۳۹) اور اگر اس نے دیکھا کہ آسمان لوہے کا ہے تو بارش کم ہو گی۔
(۴۰) اور اگر اس نے دیکھا کہ وہ آسمان سے گرا تو وہ کفر کرے گا یا اُسے کسی ظالم آدمی کی طرف سے آفت اور مصیبت پہنچے گی۔
(۴۱) اور اگر اس نے دیکھا کہ آسمان پھٹا اور اس میں سے کوئی بوڑھا آدمی نکلا تو یہ اس زمین والوں کے لیے خوش نصیبی ہے اور اس بات پر دلالت ہے کہ وہ بھلائی، خوشحال، محبت اور خوشیاں پائیں گے۔
(۴۲) اور اگر اس سے کوئی جوان آدمی نکلا تو یہ کسی دشمن پر دلالت ہے جو ظاہر ہو گا اور ان علاقے والوں کے ساتھ برائی کرے گا اور ان کے درمیان دشمنی اور تفریق واقع ہو گی۔
(۴۳) اور اگر دیکھے کہ آسمان سے بکریاں نکلیں تو یہ حصولِ غنیمت پر دلالت کرتا ہے۔
(۴۴) اور اگر اونٹ نکلے تو بارش ہو گی اور سیلاب ہو گا۔
(۴۵) اور اگر اس میں سے کوئی درندے نکلے تو وہ کسی ظالم بادشاہ کے ظلم کا شکار ہوں گے۔
(۴۶) اور خواب دیکھا گویا کہ آسمان کا منہ بند ہو گیا تو بارش ان سے رک جائیں اور اگر کھل گیا تو بہت زیادہ بارش اور نباتات وغیرہ ہونے کی علامت ہے اور اگر اس نے دیکھا کہ آسمان کے دروازے کھل گئے تو بہت بارشیں ہوں گی اور دعائیں قبول ہوں گی۔
(۴۷) اور اگر اس نے دیکھا کہ اس کے دروازے بند ہیں تو اسی سال بارشیں رکیں گی۔
(۴۸) اور اگر اس نے دیکھا کہ وہ آسمان سے زمین پر اترا تو اس کو بہت سخت بیماری پہنچے گی اور اُسے بہت زیادہ خطرہ پہنچے گا جس میں وہ موت کے قریب پہنچ کر اُس سے بچ جائے گا۔
(۴۹) اور اگر اس نے دیکھا کہ اس نے آسمان کو چھوڑا تو وہ کوئی بڑا کام سر انجام دینے کی کوشش کرے گا، لیکن اُسے نہ کر پائے گا۔
(۵۰) اور اگر اس نے دیکھا کہ وہ بلند ہو گیا یہاں تک وہ آسمان کے قریب ہو گیا لیکن اُسے نہ پاسکا تو یہ صاحبِ دین یا دنیا ہے اس میں یہ بلندی پائے گا۔
(۵۱) اور خواب میں آسمان کی طرف دیکھنا دنیا کی بادشاہت میں سے کسی ایک بادشاہت کی طرف اشارہ ہے۔
(۵۲) اور اگر اس نے مشرق اور مغرب کی طرف دیکھا تو یہ سفر کی طرف اشارہ ہے اور بعض دفعہ اس کی تعبیر کسی عظیم بادشاہت کے حصول سے ہوتی ہے۔
(۵۳) اور اگر کسی نے دیکھا گویا کہ اس نے آسمان کو چرایا اور اس کو اپنے تھیلے میں چھپا لیا تو وہ قرآن پاک چوری کرے گا اور اُسے اپنی بیوی کو دے گا۔
(۵۴) اور جس نے دیکھا کہ آسمان کھل گیا تو اُسے خوشی، بھلائی اور نعمتیں ملیں گی۔
(۵۵) اور اگر اس نے دیکھا کہ وہ سیدھا آسمان کی طرف چڑھ رہا ہے تو وہ خسارہ اٹھائے گا مالی اور بدنی نقصان اٹھائے گا۔
(۵۶) اور اگر اس نے دیکھا گویا مشقت کے بغیر کہ وہ سیدھے اس پر چڑھ رہا ہے تو وہ بادشاہت اور نعمت حاصل کرے گا اور دشمن کے فریبوں سے بچے گا۔
(۵۷) اور اگر کسی نے دیکھا کہ اس نے آسمان کو دانتوں سے پکڑا تو اس کی اپنی جان میں کوئی نقصان پہنچے گا یا کوئی چیز چاہے گا جہاں اس کا ہاتھ نہ پہنچے گا یا رئیس کے غضب کا شکار ہو گا۔
(۵۸) اور اگر اس نے دیکھا کہ وہ آسمان میں داخل ہوا اور اس سے نہ اترا تو یہ اس کی موت کی دلیل ہے یا اس کے قریب الہلاک ہونے کی علامت ہے۔
(۵۹) اور اگر اس نے دیکھا کہ وہ آسمان پر گھوم رہا ہے اور پھر اس سے اترا تو وہ علمِ نجوم اور پر اسرار علوم حاصل کرے گا اور وہ اس میں مشہور ہو گا۔
(۶۰) اور اگر اس نے دیکھا کہ اس نے آسمان کی طرف ٹیک لگائی تو وہ ریاست اور لوگوں میں سے اپنے مخالفین پر کامیابی پائے گا۔
(۶۱) اور اگر کسی نے دیکھا وہ آسمان پر ہے اور اُسے نہیں پتہ کہ وہ کس وقت اس پر چڑھا تو وہ ان شاء اللہ تعالی جنت میں داخل ہو گا۔
(۶۲) اور اگر کسی نے دیکھا گویا کہ اس کی آسمان پر کوئی عمارت ہے جو کہ دنیا کی عمارتوں کے مشابہ نہیں ہے تو وہ دنیا سے اس حالت میں اُٹھے گا کہ وہ اس پر راضی نہ ہو گا۔
(۶۳) اور جس نے دیکھا کہ زمین اور آسمان کے درمیان اس کی کوئی عمارت ہے اور اس کے مٹیریل کو ناپسند کرتا ہے تو یہ اس کے دین میں قباحت کی دلیل ہے وگرنہ یہ دنیا اور آخرت میں عزت کی علامت ہو گی۔
(۶۴) اور جس نے دیکھا کہ اس کے لیے اور بہت سے لوگوں کے لیے آسمان کا دروازہ کھولا گیا تو اس کے لیے اور زمین والوں کے لیے خوشی اور بھلائی ہو گی۔
(۶۵) اور جس نے دیکھا کہ وہ آسمان سے گر گیا تو اگر وہ بادشاہت والا ہو تو وہ اپنی بادشاہت سے معزول ہو گا اور اس کا حکم پورا نہ ہو گا۔
(۶۶) اور کسی نے دیکھا گویا کوئی چیل یا کوئی عقاب آسمان کی طرف بڑھا اور گرا نہیں تو وہ بھلائی اور بلندی پائے گا۔
(۶۷) اور جس نے دیکھا کہ آسمان کے ساتھ کسی رسی کے ذریعے لٹکا ہوا ہے تو جتنا وہ اونچا رہا اتنی ہی اُسے دین میں بادشاہت اور سلطنت عطا ہو گی۔
(۶۸) اور اگر اس نے دیکھا کہ وہ رسی ٹوٹ گئی تو اس کی بادشاہت زائل ہو جائے گی اور جس نے دیکھا کہ آسمان پر ایک چراغ جل رہا تھا اور پھر وہ گل ہو گیا تو سورج گرہن ہو گا اور جس نے دیکھا کہ آسمان اس کے سامنے بن رہا ہے تو اشارہ ہے وہ جھوٹی گواہی دے گا اس لیے کہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے،
(ما اشہدتہم خلق السماوات والارض) ترجمہ : ”میں نے ان کو آسمان اور زمین کے بنانے کے وقت حاضر نہیں کیا تھا“۔
(۶۹) اور جس نے دیکھا کہ وہ آسمان سے زمین کی طرف گرا تو وہ کسی بہت بڑے گناہ کا ارتکاب کرے گا۔
(۷۰) اور اگر اس کا سر گرتے وقت نیچے تھا تو یہ لمبی عمر پر دلالت ہے اور بعض دفعہ یہ اس کو گناہ میں پڑنے سے انذار اور ڈرانا ہے اور بعض دفعہ مریض کے ٹھیک ہونے کے بعد اُس کے دوبارہ بیمار ہونے پر دال ہے اور بعض دفعہ یہ دلالت کرتا ہے تائب کے توبہ توڑنے اور پھر توبہ کرنے پر یا اس کے گھر والوں میں سے کسی چھوٹے کا بڑوں پر بلند ہونے پر۔
(۷۱) اور جس نے دیکھا کہ آسمان سے نور نکلا تو یہ اُس گھر والوں کی ہدایت پر دال ہے اور اگر آسمان سے اندھیرا نکلا تو یہ ان کی گمراہی اور ضلالت کی علامت ہے۔
(۷۲) اور اگر اس نے دیکھا کہ ایک کوڑا آسمان سے اترا تو لوگوں پر ان کے گناہوں کی وجہ سے آزمائش اترے گی جو انہوں نے کئے اور ان کے جرائم کی بدولت جن کا انہوں نے ارتکاب کیا۔
(۷۳) اور آسمانوں کا دیکھنا صاحبِ علم اور بزرگوں کے لیے جو آخرت کے کاموں کا اہتمام کرنے والے ہوں چیزوں کی حقیقتوں پر مطلع ہونے کی بھی دلیل ہے اور بعض دفعہ اس کی طرف چڑھنا خواب میں کسی بڑے شہر یا بڑی نفع مند منڈیوں کی طرف بری یا بحری راستوں سے سفر کرنے پر دلالت کرتا ہے اور بعض دفعہ آسمان کی طرف جانا یا چڑھنا عقیدہ کے فساد یا جھوٹ بولنے پر بھی دلالت کرتا ہے اور بعض دفعہ سچ بولنے پر دلیل ہے۔
(۷۴) اور آسمان کا دیکھنا دلالت کرتا ہے شہر، قلعہ، گھر، بیوی، بیٹا، والدہ، استاذ اور مکانوں پر جن سے نفع کی امید ہو اور نقصان کا خوف ہو اور آسمان دلالت کرتا ہے قسم پر جیسا کہ اللہ تعالی کا ارشاد ہے ﴿وَالسَّمَاءِ ذَاتِ الْبُرُوجِ وَالسَّمَاءِ وَالطَّارِقِ ﴾ (ترجمہ: اور قسم ہے آسمان کی جو برجوں والا ہے اور قسم ہے آسمان کی اور رات کو آنے والے ستارہ کی) اور بعض دفعہ یہ کسی عجیب تعمیر پر دلالت کرتا ہے اور بعض دفعہ آسمان کا دیکھنا دلالت کرتا ہے روزی کی تلاش میں نکلنے پر اور وعدہ کے پورا کرنے میں آسانی پر اور بعض دفعہ آسمان کو دیکھنا دلالت کرتا ہے سمندر پر اس کی وسعت کی وجہ سے اور اس وجہ سے کہ اس میں اللہ تعالیٰ کی بے شمار مخلوق ہے۔
(۷۵) اور کھیتی باڑی والوں کا آسمان دیکھنا دلالت کرتا ہے کھیتی باڑی کے بڑھنے پر۔
(۷۶) اور خواب میں آسمان کو دیکھنا دلالت کرتا ہے اس چیز پر جو سر سے اوپر وہ جیسے ٹوپی، چھت اور خود یا وہ چیز جس کے ذریعے دشمن سے بچا جائے جیسے بادشاہ اور اولاد اور وہ شئ جس کی حفاظت کرنا ضروری ہے جیسے بیوی، مال اور دین وغیرہ۔
(۷۷) اور جو آسمان پر چڑھے اور پھر نہ اترے تو یہ اس کی موت کی علامت ہے اور بعض دفعہ یہ تہمت پر دلالت کرتا ہے حضرت عیسی علیہ السلام کے واقعہ پر قیاس کرتے ہوئے اور دلالت کرتا ہے بلندی پر۔
(۷۸) اور اگر اس نے دیکھا کہ آسمان پھٹ گیا تو یہ بدعت اور گمراہی پھیلنے پر دال ہے اور بعض دفعہ آسمان کو دیکھنا حج پر دلالت کرتا ہے۔
(۷۹) اور آسمان سے زمین پر آنا دشمن سے صلح پر دلالت کرتا ہے اور آسمان سے جو بھی خیر کی چیز اترے جیسے گندم، شہد یا گھی یا کوئی شر کی چیز جیسے سانپ، بچھو اور گندگی تو اس کی بھی تعبیر اس کے اعتبار سے ہوگی، چنانچہ جس نے خواب میں بھلائی کی کوئی چیز حاصل کی تو وہ رزقِ حلال اور علم نافع پائے گا اور اگر اس نے شر کی کوئی چیز پائی یا اُس سے اُس کو کوئی نقصان پہنچا تو یہ غموں، پر یشانیوں اور نفس کی طرف سے آفات پر دلالت کرتا ہے جیسے بیماریاں اور اموال کی ہلاکت اور بعض دفعہ آسمان پر چڑھنا دشمنوں اور حاسدوں کے مرنے پر دلالت کرتا ہے، دیکھا گویا کوئی شر اور برائی کی چیز آسمان کی طرف چلی گئی تو یہ کافروں کی ہلاکت یا ظلم کے خاتمہ کی دلیل ہے اور بعض دفعہ خواب میں آسمان سے کوئی چیز لینا دلالت کرتا ہے خبروں کی چوری اور جاسوسی پر۔
(۸۰) اور اگر اس میں داخل ہو اور وہ گناہگار تھا تو مر جائے گا اور اگر کافر تھا تو ہدایت پائے گا۔
(۸۱) اور اگر وہ کسی کو مطلوب ہو تو وہ ایسی جگہ چھپ جائے گا جہاں اُسے کسی دور دراز علاقے کی طرف سفر پر چلا جائے گا۔
(۸۲) اور اگر وہ خادم و غیرہ ہو تو بادشاہ کی خدمت کرے گا اور اس کے ہاں مقام پائے گا اور بعض دفعہ آسمان قید خانہ پردلالت کرتا ہے اور اس کی طرف جانا بلند ہمت پر بھی دلالت کرتا ہے۔
خواب میں سات آسمانوں میں سے کوئی آسمان دیکھنا
(۱) خواب میں اگر کوئی خود کو پہلے آسمان پر یا پہلے آسمان کے ساتھ لگا ہوا دیکھے تو وہ کسی ظالم امیر یا جھوٹے وزیر کا مصاحب ہو گا یا پھر ڈاک خانہ کے ساتھ متعلق ہو گا۔
(۲) خواب میں دوسرا آسمان بادشاہ کے محرر پر دال ہوتا ہے۔
(۳) اگر کوئی خود کو تیسرے آسمان میں دیکھے تو وہ کسی عورت کے ساتھ شادی کرے گا یا عورتوں کے ساتھ شرف حاصل کرے گا اور ان سے اپنا مقصود پائے گا۔
(۴) اگر کوئی خواب میں چوتھے آسمان کو دیکھے تو وہ خلیفہ کا مصاحب ہو گا یا زمین کے بڑے بادشاہوں میں سے کسی بادشاہ کا مصاحب ہو گا، اگر وہ اس کا اہل نہیں تو پھر وہ کسی خوبصورت عورت کے ساتھ شادی کرے گا۔
(۵) اگر چوتھے آسمان کو دیکھنے کے ساتھ اس میں چلے بھی تو وہ بادشاہ کی طرف سفر کرے گا۔
(۶) اگر خواب میں کوئی پانچویں آسمان کو دیکھے تو وہ بادشاہ کے فوجی کو دیکھے گا یا پھر کسی پرہیز گار آدمی کو دیکھے گا یا کسی بڑے آدمی کا ساتھی ہو گا۔
(۷) چھٹے آسمان کو خواب میں دیکھنا علم وفضل پانے کی دلیل ہے، نیز صاحبِ خواب کی امور میں دور اندیشی سے کام لینے پر بھی دلالت ہوتی ہے۔
(۸) ساتویں آسمان کو خواب میں دیکھنا اشارہ ہے کہ وہ بادشاہ کے کسی آدمی سے ملے گا۔
(۹) آٹھویں آسمان کو خواب میں دیکھنا دلیل ہے کہ صاحبِ خواب کی نظر بڑے بادشاہ کی طرف ہے اور اس کا صاحب بھی بنے گا۔
(۱۰) نویں فلک کو خواب میں دیکھنا کسی بڑے آدمی کے مصاحب ہونے کی علامت ہے۔
(۱۱) دسواں فلک جو کہ احاطہ کرنے والا ہے سارے آسمانوں کا اسے خواب میں دیکھنا دال ہے کہ اگر صاحبِ خواب دار الاسلام میں ہے تو سب سے بڑے خلیفہ کو دیکھے گا، اگر کسی صوبہ میں مقیم ہے تو بڑے بادشاہ کو دیکھے گا یا اس کا قرب حاصل کرے گا۔
(۱۲) خواب میں اگر کوئی خود کو آسمان میں گھومتا دیکھے یا آسمانوں میں سے کسی آسمان کو دیکھے تو اس کی شان بلند ہو گی اور جاہ ودولت میں زیادتی کے ساتھ اپنی آرزؤوں کو بھی حاصل کرے گا۔
(۱۳) سب آسمانوں کا خواب میں دیکھنا دلیل ہے اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل ہو گا اور اس کا مرتبہ بھی بڑھے گا یا وہ زمین کے بڑے بادشاہوں میں سے کسی بادشاہ کا صاحب ہو گا۔
(۱۴) خواب میں اگر کوئی آسمانوں کو اپنی جگہ سے ہٹا ہوا دیکھے تو حاکم ہونے کی صورت میں اپنے حکم میں ظلم کے راستے پر چلنے کی دلیل ہے، اسی طرح بادشاہ کی اشیاء کو ان کی جگہ سے تبدیل کرنے کی طرف اشارہ ہے۔
(۱۵) خواب میں اگر عورت خود کو نیچے والے آسمان کے نیچے دیکھے تو بادشاہ کے سیکرٹری سے یا بادشاہ کے متعلقین میں سے کسی سے شادی کرے گی۔
خواب میں آسمان پر چڑھنا
(۱) صعود ہبوط کی ضد ہے تو جو شخص بلندی کی انتہاء کو پہنچ جائے تو بیداری میں اسی قدر نیچے آئے گا اور کبھی صعود الی السماء سے اپنے نفس پر ظلم کرنے کی طرف بھی اشار ہوتا ہے۔
(۲) کسی نے خواب دیکھا کہ وہ آسمان پر چڑھ گیا حتی کے آسمان کے ستاروں تک پہنچ گیا اور ایسا ستارہ بن گیا جس سے لوگ رہنمائی حاصل کرتے ہیں تو تعبیر ہے وہ بہت بڑی معظم ولایت وریاست پائے گا۔
خواب میں آسمانی بجلی دیکھنا
(۱) اس کی تعبیر عذاب سے کی جاتی ہے اگر کسی جگہ پر گر جائے۔
(۲) اگر انسان پر گر جائے تو اس کی موت کی علامت ہے اور اس کی دلالت امراض اور گھڑی ہوئی باتوں پر ہوتی ہے، اگر کسی منفعت بخش چیز پر گر کر اس کو جلا دے تو اس چیز کے ختم ہونے اور نقصان میں پڑنے کی دلیل ہے۔
(۳) گناہوں کے مرتکب شخص کے لئے خواب میں بجلی دیکھنا اس کو ڈرانے کی علامت ہے۔
(۴) بہت سی بجلیاں گرنا مصائب وآلام اور آزمائشِ خداوندی میں مبتلا ہونے کی خبر ہے مثلاً ٹڈیوں کی کثرت، سخت سردی، تند وتیز ہوائیں، بیماریاں، پھوڑے پھنسی مختلف وبا وغیرہ اور بجلی سخت چیخ کے عذاب جو بادشاہ کی طرف سے آئے جس میں نقصان وہلاکت ہو پر بھی دلالت کرتی ہے۔
(۵) کبھی زمین میں بجلی گرنا اس علاقے پر ظالم بادشاہ مسلط ہونے کی دلیل ہے اور کبھی اس کی دلالت حادثاتِ معروفہ مثلاً بری موت، جل جانا، مکانات کے منہدم ہونے اور چوریوں کے زیادہ ہونے پر بھی ہوتی ہے۔
(۶) کسی مریض شخص نے خواب میں اپنے گھر پر بجلی گرتی دیکھی تو دلیل ہے کہ وہ مر جائے گا۔
(۷) اگر گھرکا کوئی فرد گھر سے غائب ہو اور وہ مذکورہ خواب دیکھے تو تعبیر ہے کہ اس کی موت کی خبر آئے گی۔
(۸) اگر یہی خواب ایسا آدمی دیکھے جس کے گھر میں کوئی فساد ہو تو تعبیر ہے حکومتِ وقت اس کے اندر دخل انداز ہو گی اور پولیس اس پر مسلط ہو گی۔
(۹) کسی نے خواب دیکھا کہ آسمانی بجلی گھروں پر گر رہی ہے تو دلیل ہے لوگوں پر باغی لوگ آئیں گے یا حاجیوں یا مجاہدین کی آمد کی دلیل ہے۔
(۱۰) شتربانوں اور باغوں پر بجلی گرنا تکالیف ومصائب اور اصحابِ عشور کی آمد کی دلیل ہے اور اس مکان پر ظلم وجور اور فساد چھا جانے کی علامت ہے۔
(۱۱) کسی زمین پر بجلی گری اور اسے جلا دیا تو دلیل ہے کہ کوئی ایسا بادشاہ مسلط ہو گا جس کی وجہ سے فساد پھیلے گا یا تعبیر ہے اس سرزمین میں لڑائی لڑی جائے گی یا دلیل سخت گرانی کی ہے اور بعض اہلِ تعبیر کی رائے ہے کہ بغیر آگ کے بجلی گرنا بادشاہ کی آمد کی نشانی ہے۔