خواب میں پہاڑ دیکھنے کی تعبیر

Khwab me pahar mountain dekhne ki tabeer

(۱) عام قسم کے پہاڑ کی تعبیر ثابت قدم، مضبوط، اونچی آواز والے رفیع الشان آدمی ہے اور اس کی دلالت مندرجہ ذیل افراد پر بھی ہوتی ہے سردار، آدمی، ولد، تاجر، سخت دل عورت، ہم، غم، انسانی ہمت کی انتہا اور سفر وغیرہ۔

(۲) سرسبز اور پانی والے پہاڑ کی تعبیر دیندار بادشاہ ہے۔

(۳) اور خواب میں بے آب وگیاہ پہاڑ دیکھنا کافر وسرکش پر دلالت کرتا ہے اس لیے کہ وہ ذکر نہ کرنے کی وجہ سے مردے کی مانند ہے جس سے لوگوں کو فائدہ نہیں ہوتا۔

(۴) اگر پہاڑ گر کر چٹانوں کی صورت اختیار کرے تو اس سے مراد مردہ ہے اور نہ گرنے والے پہاڑ کی دلالت زندہ انسان پر ہوتی ہے۔

(۵) کسی نے خواب دیکھا کہ وہ پہاڑ پر چڑھا جا رہا ہے اور اس کا پانی پیتا جا رہا ہے اگر صاحبِ خواب ولایت کا اہل ہے تو دلیل ہے اس کو کسی سخت نفع بخش بادشاہ کی طرف سے کسی علاقے کی ولایت بقدرِ شربِ ماء حاصل ہوگی۔

(۶) پہاڑ پر چڑھ کر اس کی نباتات کو دیکھنا امید کے بر آنے، معاملہ کے بلند ہونے اور ظالموں کے مطیع ہونے کی علامت ہے۔

(۷) یہی خواب اگر تاجر دیکھے تو یہ اس کے کام کے پھیل جانے کی علامت ہے اور پہاڑ پر چڑھتے وقت آسانی سے چڑھ سکنا مذکورہ امور میں آسانی اور مشکل سے چڑھنا ان امور میں مشکل پیش آنے کی علامت ہے۔

(۸) پہاڑ پر چڑھتے ہوئے اللہ تعالیٰ کی تحمید بیان کرنا سلطان عادل ہونے کی دلیل ہے اور سرکشی سے چڑھنا ظلم وجور کی علامت ہے۔

(۹) پہاڑ پر چڑھ کر اللہ کے سامنے سجدہ ریز ہونا بھی ولایت ملنے اور دشمنوں پر غالب آنے کی بشارت ہے۔

(۱۰) بادشاہ کا اپنے آپ کو پہاڑ سے اترتے ہوئے دیکھنا ملک کے ہاتھ سے نکلنے کی دلیل ہے اور کسی علاقے کے والی کے لیے یہ خواب عہدے سے معزولی کی علامت ہے اور تاجر کے لیے یہ خواب خسارے اور ندامت پر دلالت کرتا ہے۔

(۱۱) بادشاہ یا اس کے مصاحب یا اس کے فوج کے آدمی کے ساتھ خواب میں پہاڑ پر چڑھنا اللہ تعالیٰ کی مدد کی علامت ہے اور صاحبِ خواب کے لیے اپنی حرفت میں غالب آنے، قوت وکامیابی پانے اور حج نصیب ہونے کی بھی دلیل ہے اس لیے کہ خواب میں بادشاہ دیکھنا اللہ تعالیٰ پر دلالت کرتا ہے۔

(۱۲) خواب میں نباتات سے خالی پہاڑ پر چڑھنا کافر بادشاہ کے ساتھ اس کے عمل میں شریک ہونے اور غم میں مبتلا ہونے پر دلیل ہے۔

(۱۳) خواب میں خود کو کسی گھاٹی پر چڑھتے ہوئے دیکھنا عقوبت وشدت میں مبتلا ہونے کی علامت ہے اور اس سے نیچے اتر نانجات کی نشانی ہے۔

(۱۴) کبھی اس پر چڑھنا ارتفاع کی دلیل ہے اور یہ خواب کبھی تعب کے ساتھ حصولِ قوت پر بھی دلالت کرتا ہے۔

(۱۵) پہاڑ کے آس پاس چٹان بادشاہ کے سخت دل ہونے پر دلالت کرتی ہے۔

(۱۶) پہاڑ کے آس پاس پتھر دیکھنا ریاست ملنے کی علامت ہے۔

(۱۷) خواب میں پہاڑ سے گرنا غلطی کرنے اور اس غلطی کی پاداش میں ضرر واقع ہونے پر دلالت کرتا ہے۔

(۱۸) یا اس کی تعبیر کسی انسان سے جھگڑا کرنے اور اس میں نقصان میں پڑنے سے کی جاتی ہے یا یہ خواب اپنے مرتبہ سے گرنے اور حالت کی تبدیلی کی علامت ہے۔

(۱۹) پہاڑ سے گر کر ٹانگ ٹوٹ جانے کی تعبیر بادشاہ کی طرف سے مالی نقصان میں واقع ہونے سے کی جاتی ہے۔

(۲۰) کوئی شخص خواب میں پہاڑ میں چڑھا اور نصف حصہ طے کرنے کے بعد اس کے لیے مزید آگے بڑھنا اور نیچے اتر نا دشوار ہو گیا تو دلیل ہے کہ صاحبِ خواب نصف عمر میں مر جائے گا اور نصف عمر تقریبا چالیس سال ہے۔

(۲۱) خواب میں پہاڑ پر چڑھ کر بیٹھ جانا مضبوط بیٹے کے پیدا ہونے کی دلیل ہے اور اوپر چڑھنا دلیلِ رفعت اور نیچے اتر نا دلیلِ ذلت ہے، کبھی پہاڑ پر چڑھنا ولایت پر اور اتر نا ولایت سے معزولی پر بھی دلالت کرتا ہے۔

(۲۲) کسی نے خواب دیکھا کہ گویا پہاڑ جل گیا یا نیچے گر گیا تو اس علاقے کے کسی بڑے آدمی کے انتقال کی دلیل ہے یا علامت ہے اس بات کی کہ بادشاہ اس پر غالب ہو کر اسے ڈرائے گا اس لیے کہ آگ کی تعبیر بھی بادشاہ ہے۔

(۲۳) کسی نے دیکھا کہ پہاڑ پر زلزلہ طاری ہوا اور وہ ہلنے لگا لیکن پھر ٹھہر گیا تو تعبیر ہے کہ اس علاقے کے بادشاہ کو مصیبت لاحق ہوگی یا کوئی مشکل پیش آئے گی، بعد ازاں ان کے تمام معاملات ٹھیک ہوں گے اور اس کی رعایا کے معاملات بھی صحیح ہوں گے۔

(۲۴) پہاڑ کو زجر کرنا کسی بڑے آدمی کو ڈانٹنے پر دلالت کرتا ہے۔

(۲۵) خواب میں پہاڑ پر ٹیک لگا کر بیٹھنا کسی بڑے عظیم الخطر بادشاہ پر اعتماد وبھروسہ کرنے پر دلالت کرتا ہے۔

(۲۶) خواب میں پہاڑ کے سائے میں بیٹھنا بادشاہ سے فائدہ حاصل کرنے اور راحت ملنے کی علامت سمجھی جاتی ہے۔

(۲۷) خواب میں پہاڑ کو اٹھانا اور سخت بوجھ محسوس کرنا کسی بڑے آدمی یا کسی بڑے تاجر کی ایسی مؤنت اختیار کرنے کی علامت ہے جو اس کے لیے بوجھ ہو اور اگر پہاڑ ہلکا محسوس ہو تو مؤنت کے خفیف ہونے کی طرف اشارہ ہے۔

(۲۸) آسمان سے پہاڑ کو نیچے آتے ہوئے دیکھ دیکھنا علاقے میں بارش کی آمد پر دلالت کرتا ہے۔

(۲۹) اور آسمان پر چڑھنے کی تعبیر کبھی عہدے سے معزولی سے بھی کی جاتی ہے۔

(۳۰) خواب میں کسی پہاڑ کے غار میں گھس جانا اپنے معاملات کو درستگی کے ساتھ انجام دینے اور کسی بادشاہ کے کام کے سربراہ ہونے اور اس کی طاقت رکھ سکنے کی دلیل ہے۔

(۳۱) کبھی خواب میں غار میں داخل ہونا کسی بادشاہ یا کسی بڑے آدمی کے ساتھ سازش کرنے کی علامت ہے۔

(۳۲) خواب میں سامنے پہاڑ آنا غم لاحق ہونے یا سفر پیش آنے یا کسی مضبوط قوی مرد سے ملاقات یا مشکل کام پیش آنے یا سخت دل مضبوط عورت سے واسطہ پڑنے کی علامت ہے۔

(۳۳) کسی نے خواب دیکھا کہ وہ پہاڑ سے کسی کی طرف تیر پھینک رہا ہے تو دلیل ہے کہ وہ کسی کو برا بھلا کہے گا۔

(۳۴) اگر پہاڑ سے تیر پھینکتے وقت اس کی ہیئت اچھی تھی تو مارے جانے والے کے بقدر طاقت کے قوی ہونے کی علامت ہے۔

(۳۵) بعض دفعہ پہاڑ پر چڑھنا اپنے مقصد کی طرف گامزن ہونے کی دلیل ہوتا ہے جتنی بلندی تک پہنچے کا مقصد میں اتنی ہی کامیابی ہو گی اور آخر تک پہنچنا اپنے مقصود کو پانے کی دلیل ہے۔

(۳۶) کسی پہاڑ یا گھائی یا کسی ٹیلہ یا کسی چھت وغیرہ پر چڑھنا اپنے ارادے اور ضرورت کی تکمیل کی علامت ہے بعض نے کہا ہے کہ مسلسل چڑھنا مشقت کی دلیل ہے۔

(۳۷) اور مذکورہ اشیاء سے اتر نا مقصود کے پورا نہ ہونے پر دلالت کرتا ہے۔

(۳۸) ایک پہاڑ سے دوسرے پہاڑ کو دیکھنا سفر اور غم لاحق ہونے کی طرف اشارہ ہے۔

(۳۹) بعض علماءِ تعبیر پہاڑ کی تعبیر عہد سے کرتے ہیں۔ علامہ ابن سیرین رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جس نے اپنے آپ کو کسی پہاڑ پر دیکھا تو یہ اس کی نافرمانی کی علامت ہے اور اس کے قریب الموت ہونے کی دلیل ہے۔

(۴۰) پہاڑ پر چڑھنا دلیلِ موت ہے اور خود کو پہاڑ کی چوٹی پر دیکھنا عمر کے باقی رہنے کی طرف اشارہ ہے۔

(۴۱) پہاڑ کو حرکت کرتے ہوئے دیکھنا اس زمین کے بادشاہ کے سفر کرنے کی طرف اشارہ ہے۔

(۴۲) کبھی پہاڑ پر چڑھنا دولت ورفعت پر دلالت کرتا ہے، بعض دفعہ کسی پہاڑ کو دیکھنا مال اور خیر ملنے کی علامت ہوگا۔

(۴۳) خواب میں پہاڑ پر زلزلہ طاری ہو کر ختم ہو جائے تو اس علاقے پر خوف اور ہول شدید لاحق ہونے اور اللہ تعالی کی مدد سے اس سے محفوظ ہونے کی دلیل ہے۔

(۴۴) پہاڑ پر درخت دیکھنا عزت، بلند مرتبہ وشرف یا لوگوں میں اچھی شہرت ملنے کی علامت ہے۔

(۴۵) کسی پہاڑ کی چوٹی کے اوپر رؤسا کا یکجا ہونا اس شہر میں یا اس محلہ میں ان کے مر جانے کی علامت ہے جہاں وہ جمع ہیں۔

(۴۶) بعض دفعہ پہاڑ یا ٹیلہ دیکھنا شدیدغم، سخت خوف وہراس اور پریشانی پر دلالت کرتا ہے۔

(۴۷) غلاموں اور برے اعمال کرنے والے اور شریر قسم کے لوگوں کا یہ خواب دیکھنا عذاب اور ضرر پر دلالت کرتا ہے اور اغنیاء کے لیے نقصان میں واقع ہونے کی علامت ہے۔

(۴۸) کسی نے خواب دیکھا کہ اس نے پانچ سو کی مقدار میں پہاڑ کو نگل لیا تو دلیل ہے کہ مضبوط شد ید قوت والے لوگ اس کے ماتحت آئیں گے اور اس کی تابعداری کریں گے اور یہ اپنے ارادے کے مطابق ان کو استعمال کرے گا۔

(۴۹) کسی نے خواب دیکھا کہ وہ مٹی کے تو دوں پر چڑھ کر کسی کشادہ جگہ کی طرف جا رہا ہے تو تعبیر ہے کہ وہ غلام آزاد کرے گا۔

(۵۰) کسی نے دیکھا کہ وہ کسی غار میں داخل ہوا تو تعبیر ہے کہ وہ امن پائے گا اور تو کل علی اللہ اور سکینت جیسی دولت سے سرفراز ہوگا۔

(۵۱) کبھی پہاڑ دیکھنا سمندری جہاز وکشتی کے لنگر پر بھی دلالت کرتا ہے۔

(۵۲) کبھی پہاڑ دیکھنا کسی شخص کے اس کے ہاں پناہ لینے اور اس کے زیرِ سایہ رہنے اور اس کی حمایت حاصل کرنے پر بھی دلالت کرتا ہے اور کبھی پہاڑ پر پانی، سرسبزی اور پھل درخت و غیرہ دیکھنا خیر پر اور ان چیزوں سے خالی دیکھنا شر پر دلالت کرتا ہے یا اس کی تعبیر ایسے بلند مرتبے سے کی جاتی ہے جس میں کوئی خیر نہ ہو۔

(۵۳) کبھی خواب میں پہاڑ کو چلتے ہوئے دیکھنا شدت اور خوف پر دلالت کرتا ہے۔

(۵۴) خواب میں پہاڑ کا نیچے ہو کر سائبان کی صورت اختیار کرنا موجبِ عذاب اور سخت امر پیش آنے کا اشارہ ہے۔

(۵۵) کسی نے دیکھا کہ وہ کسی پہاڑ پر چڑھا اور وہاں شریں پانی یا پھل وغیرہ یا ایسی کوئی چیز جو انسان کی خوراک بنتی ہے دیکھی تو تعبیر ہے کہ وہ بابرکت بیوی کے سبب پاکدامن ہوگا یا ایسی تعلیم کی دلیل ہے جو اس کو جہالت کی تاریکیوں سے نکالے گی یا دلیل ہے کہ کوئی فن حاصل کر کے اس کے ذریعہ رزق حاصل کرے گا یا نفع بخش سفر کرے گا یا کسی بادشاہ کی خدمت کرنے کی یا کسی کو ڈرانے کی علامت ہے جس کا نتیجہ صحیح ہو۔

(۵۶) کسی معزز معروف پہاڑ مثلاً جبلِ عرفات،  کوہِ قاف، جودی پہاڑ، جبلِ احد، جبلِ لبنان، قاسیوں کے پہاڑ جبل طور، جبل المعطم ، اور ان جیسے پہاڑوں پر چڑھنا علماءِ سادات اور صلحاءِ سادات کی خدمت کرنے پر دلالت کرتا ہے۔

(۵۷) اور کبھی یہ خواب ان علاقوں کی طرف سفر کرنے اور وہاں اپنے مقصد کو پانے کی علامت ہے جہاں یہ پہاڑ واقع ہیں۔

(۵۸) پہاڑ کو نیچے گر کر ہموار ہوتے ہوئے دیکھنا صاحبِ خواب یا جس پر پہاڑ دلالت کرے

( علماء رؤسا وغیرہ ) کی موت یا عہدے سے معزولی پر دلالت کرتا ہے۔

(۵۹) کبھی یہ صاحبِ خواب کے متقی ہونے اور حج کرنے پر بھی دلالت کرتا ہے۔

(۶۰) پہاڑ مندرجہ ذیل افراد پر بھی دلالت کرتا ہے بادشاہ، امراء، صلحاء، علماء۔

(۶۱) کبھی جبل کی دلالت صاحبِ دین ودنیا ہونے پر ہوتی ہے۔

(۶۲) خواب میں اپنے آپ کو پہاڑ میں کنواں کھودتے یا وہاں کے پتھروں کو کسی دوسری جگہ منتقل کرتے دیکھنا کسی سخت دل آدمی کے ساتھ لڑنے اور درست کام کرنے اور مشقت وتعب میں پڑنے کی دلیل ہے۔

(۶۳) خواب میں پہاڑ کا صاحبِ خواب کے ساتھ ساتھ چلنا ایسی جنگ پر دلالت کرتا ہے جس میں بادشاہ آپس میں ایک دوسرے کے مقابل حرکت میں آجاتے ہیں یا اس کی دلالت علاقے کے علماء کے درمیان ایسے اختلاف واضطراب پر ہوتی ہے جو کسی فتنہ وشدت کا سبب بنے اور جس میں عام لوگوں کی ہلاکت کا خطرہ ہو، کبھی یہی خواب اس علاقے میں عدل وانصاف ہونے پر بھی دلالت کرتا ہے۔

(۶۴) کسی نے خواب دیکھا کہ وہ کسی سے بھاگ کر کسی پہاڑ کی طرف جا رہا ہے تو دلیل ہے کہ وہ ہلاک ہو گا دلیل اس کی حضرت نوح علیہ السلام کے بیٹے کا قصہ ہے یا اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ اپنے نفسانی خواہشات کی وجہ سے جماعت کو چھوڑ کر تفرد اختیار کرے گا۔

(۶۵) پہاڑ سے کسی وحشی جانور، سانپ، چوہے، کبوتر وغیرہ کا گندے مقامات پر گرنا گنا ہوں، فسق وفجور فتنوں اور ہلاکت پر دلالت کرتا ہے نیز کبھی ان کا گر کر ان مقامات سے بھاگنا گناہوں کو چھوڑنے اور بدعت سے تو بہ کرنے پر بھی دلالت کرتا ہے اور مسجد سے کٹ جانے یا باغ سے دور ہونے قرآن پکڑنے اور با جماعت نماز سے رہ جانے پر بھی دلالت کرتا ہے۔

(۶۶) کسی نے دیکھا کہ پہاڑ ہوا میں بلند ہو کر خلائق کے سروں پر آگیا تو یہ خوف شدید ہے جو مالک الملک کی طرف سے لوگوں کے سروں پر آیا ہوا ہے اس لیے کہ بنی اسرائیل کی تخویف وتہدید کے طور پر پہاڑ سائبان کی طرح ان کے سروں پر اٹھایا گیا تھا۔

(۶۷) پہاڑ کا چلنا کبھی طاعون کی بیماری پھیلنے پر بھی دلالت کرتا ہے۔

(۶۸) پہاڑ کا غبار کی صورت اختیار کر کے ریت یا مٹی بن جانے میں ان لوگوں کے لیے کوئی دنیاوی یا اخروی بہتری نہیں جن پر پہاڑ دلالت کرتا ہے مثلاً ، علما ء، صلحاء، سلاطین، رؤسا وغیرہ۔

(۶۹) کسی نے دیکھا کہ وہ پہاڑ کو گرا رہا ہے تو تعبیر یہ ہے کہ وہ کسی بڑے آدمی کو قتل کرے گا۔ بعض نے کہا ہے کہ یہ خواب اس کی عمر ختم ہونے کی دلیل ہے۔

(۷۰) کسی نے دیکھا کہ اس نے اپنے آپ کو پہاڑ سے نیچے پھینک دیا ہے تو تعبیر ہے کہ اس کی خبر یا اس کا کسی قسم کا خط بادشاہ تک پہنچ گیا ہے جس سے اس کو تکلیف پہنچے گی۔

(۷۱)  خود کو کسی پہاڑ پر تلوار لے کر چڑھتا ہوا د یکھنا یا زرہ پہنا ہوا دیکھنا یا یہ دیکھنا کہ اس کے ساتھ بادشاہ کا کوئی مصاحب موجود ہے تو یہ دلیل ہے کہ اس کو حکومت ملے گی یا بہت خیر اور بلندی حاصل کرے گا۔

(۷۲) پہاڑ پر چڑھنے کا ارادہ کرنا کبھی کسی سخت دل اور طولِ امل رکھنے والے آدمی کی خوشامد کرنے کی دلیل ہے یا اگر صاحبِ خواب کوئی بڑا کام کرنا چاہتا ہے تو او پر چڑھنے کی بقدر اس کو کامیابی ملے گی، یعنی اگر پہاڑ کے آخر تک چڑھا تو اپنی امید کو پائے گا اور چڑھنے میں آسانی ودشواری امید کے حصول میں آسانی یا دشواری کی دلیل ہے خواب دیکھا کہ پہاڑ زمین میں دھنس گیا تو دلیل ہے اس خطے کا بادشاہ مر جائے گا یا اس علاقے کے کسی بڑے اہم آدمی کا انتقال ہو گا۔

خواب میں دو پہاڑوں کے درمیان کشادہ راستہ دیکھنا

خواب میں دو پہاڑوں کے درمیان کشادہ راستہ مصائب سے چھٹکارے یا سفر پر دلالت کرتا ہے، فرمانِ خداوندی ہے: (واللہ جعل لکم الارض بساطا لتسلکوا منہا سبلا فجاجا) ”اور اللہ نے بنا دیا تمہارے لئے زمین کو بچھونا تا کہ چلو اس میں کشادہ راستے“۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top