خواب میں پیالہ دیکھنے کی تعبیر
Khwab mein piyala dekhne ki tabeer
حضرت امام محمد بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق
خواب میں پیالہ دیکھنا
حضرت محمد بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ پیالہ خواب میں کنیز ہے کہ اس کے ساتھ عیش اور خوشی کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ پیالے سے پانی یا گلاب پیتا ہے تو دلیل ہے کہ کنیز کے ساتھ خوش حال ہوگا اور اس سے نیک فرزند حاصل کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ وہ پانی یا گلاس سے گرا دیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا فرزند مرے گا۔ حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ پیالہ خواب میں دیکھنا دو وجہ پر ہے: اول کنیز، دوم خادم۔
خواب میں پیالہ دیکھنا
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ پیالہ پانی سے یا گلاب سے بھرا ہے اور اس پر کپڑا یا کسی نے دیا ہے تو دلیل ہے کہ عورت کرے گا یا کنیز خریدے گا اور اس کو پارسا لڑکا پیدا ہوگا اور اس سے راحت دیکھے گا۔ اور اگر دیکھے کہ پیالہ کے پانی سے گرا اور پیالہ رہا تو دلیل ہے کہ اس کا فرزند مرے گا اور اگر پیالہ ٹوٹا اور پانی گرا تو عورت اور فرزند دونوں کی موت کی دلیل ہے۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص دیکھے کہ پیالے اس کے گھر کی دیوار پر لگائے ہوئے ہیں تو دلیل ہے کہ ان پیالوں کے شمار پر اس کی عورت اور کنیزیں ہوں گی اور اگر پیالہ سفید یا سبز دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کی عورتیں صالح اور پارسا ہوں گی۔ اور اگر کوئی سرخ پیالے دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کی عورتیں عیش پسند اور مفسد ہوں گی اور اگر زرد پیالے دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کی عورتیں بیمار اور زرد ہوں گی اور اگر سیاہ پیالے دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کی عورتیں غمناک اور مصیبت زدہ ہوں گی۔
خواب میں پیالہ دیکھنا
قدح۔ پیالہ۔ حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ پیالہ پانی کا ہے گلاب کے پانی کے ساتھ اس کے پاس ہے اور اس میں سے پیا ہے۔ دلیل ہے کہ عورت کرے گا یا کنیز خریدے گا اور اگر دیکھے کہ اس کا فرزند صالح اور پارسا ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ پیالہ گرایا اور پانی رہا ہے۔ دلیل ہے کہ فرزند مرے گا اور عورت سلامت رہے گی اور اگر دیکھے کہ پانی گرایا اور پیالہ رہا ہے۔ دلیل ہے کہ عورت سلامت رہے گی اور فرزند مرے گا اور اگر دیکھے کہ پیالہ ٹوٹا اور پانی گرا ہے۔ دلیل ہے کہ فرزند اور عورت دونوں مریں گے اور اگر دیکھے کہ اس کے ہاں لڑکا بدکردار پیدا ہوا ہے اس کے محنت ہو گی اور اگر خواب میں خالی پیالہ دیکھے۔ دلیل ہے کہ اس کے ہاں فرزند ہو گا۔ حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں پیالہ تین وجہ پر ہے۔ (1) عورت (2) کنیز (3) خادم۔ جس کی ضروریات گھر میں مشترک ہیں۔
خواب میں پیالہ دیکھنا
کاسہ۔ پیالہ۔ حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں لکڑی کا پیالہ جس میں کوئی چیز کھانے کی ہے اور اس نے اسی قدر سفر سے حلال کی روزی پائے گا اور ٹھیکری کا پیالہ خواب میں روزی ہے اور خالی پیالہ عاجزی اور فروماندگی ہے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ کھانے کا پیالہ منفعت و برکت والا خادم ہے جس کے ہاتھ پر خیرات ہوتی ہے اور صلاح کے وقت مال کی تقسیم کرتا ہے۔ اور سونے اور چاندی کا پیالہ کہ جس میں کھانے کی چیز ہے روزی حرام ہے اور کاسہ اور قلعی کا سکہ تھوڑی روزی میں مشتبہ ہے۔ بلور کا پیالہ اسی پر دلیل ہے اور خالی پیالہ مفلسی پر دلیل ہے۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ اپنے پیالے میں خوش ذائقہ اور شیریں چیز رکھتا ہے دلیل ہے کہ نعمت اور مال پائے گا اور اگر ناخوش اور ترش چیز دیکھے تو غم و اندیشہ پر دلیل ہے۔
امام ابن سیرین
حضرت امام عبد الغنی نابلسی رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق
(1) خواب میں پیالہ دیکھنا آدمی کے حبیب یا میٹھی اور مرغوب چیز وغیرہ پر دلالت کرتا ہے۔
(2) کسی نے دیکھا کہ فالودے کا پیالہ اس کی طرف چلا آ رہا ہے تو تعبیر ہے کہ وہ اپنے محبوب کی طرف سے زیادہ محبت پائے گا۔
( 3) اور ناپسندیدہ چیز مثلاً باقلا، کھیر اور کھٹی چیزیں وغیرہ آتا دیکھے تو تعبیر ہے کہ اس کے محبوب کے دل میں اس کے لیے عداوت وبغض اور تنگی پیدا ہو گی۔
(4) کبھی جام کی تعبیر صاحبِ خواب کے درجہ کے اعتبار سے ایک ہزار درہم یا ایک سو درہم ہے۔
(5) خواب میں بڑاپیالہ دیکھنے کی تعبیر مندرجہ ذیل اشیاء سے ہوتی ہے، عورت یا خادم اور رزق۔
خواب میں بہت بڑا پیالہ دیکھنے کی تعبیر
khwab mein bht bara piala dekhna
(1) خواب میں بہت بڑا پیالہ دیکھنے کی تعبیر رزق حاصل ہونے سے کی جاتی ہے۔
(2) کسی نے دیکھا کہ صحفہ کو چاٹ رہا ہے تو اشارہ ہے کہ اس کا دانہ پانی پورا ہو چکا ہے اور پیغام اجل آن کھڑا ہے۔
(3) اگر کسی نے دیکھا کہ کسی بہت بڑے صحفہ پر بہت سارے لوگ اکٹھے ہیں اگر وہ دیہاتی ہیں تو اپنی زمینوں کو پانی دینے کی جگہ جمع ہوں گے۔
(4) اگر وہ اہلِ حرب ہیں تو دلیل ہے کہ جنگ کے لئے اکٹھے ہوں گے۔
(5) اگر وہ کوئی پیشہ ور ہیں تو اپنے اس پیشے کے لئے اکٹھے ہوں گے۔
(6) جس آدمی نے دیکھا کہ وہ کسی صحفہ یا مٹکے میں پیشاب کر رہا ہے تو دلیل ہے کہ وہ اپنے گھر والوں پر کشادگی کرے گا اور اپنی اہلیہ سے وطی کرے گا، صحفہ کی تعبیر آدمی کی جیب بھی ہے۔
(7) جس آدمی نے اپنے ہاتھ میں صحفہ دیکھا تو دلیل ہے کہ اس کے چاہنے والے اکٹھے ہوں گے۔
خواب میں پیالہ دیکھنا
khwab me piyala bowl dekhna
(1) خواب میں پیالہ دیکھنا عورت پر دلالت کرتا ہے۔
(2) نیز خادم پر بھی دلالت کرتا ہے۔
(3) سونے اور چاندی کے پیالے باقی رہنے کی وجہ سے شیشے کے پیالوں سے از روئے تعبیر بہتر ہیں۔
(4) کبھی شیشے کے پیالے پوشیدہ چیزوں کے ظاہر ہونے پر دلالت کرتے ہیں۔
(5) بھرا ہوا پیالہ حاملہ عورت پر دلالت کرتا ہے۔
(6) اگر اس کا پانی نکھر جائے تو اس کا حمل ضائع ہو گا اور اگر پیالہ ٹوٹ جائے تو اس کی بیوی مر جائے گی۔
(7) اگر کسی نے دیکھا کہ اس کے ہاتھ سے پیالہ گر گیا اور ٹوٹ گیا اور پانی اس کے ہاتھ میں باقی رہا تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ اس کی بیوی لڑکا جنے گی اور خود مر جائے گی جبکہ بچہ زندہ رہے گا۔
(8) اگر پیالہ سالم رہا اور پانی گر گیا تو اس کی بیوی زندہ رہے گی اور بچہ مر جائے گا۔
(9) پیالہ لونڈی اور رزق پر بھی دلالت کرتا ہے۔
(1) جوہر کے بنے ہوئے پیالے عورتوں پر دلالت کرتے ہیں اس میں سے پانی پینے کی دو تعبیریں ہیں، بعض نے کہا ہے لونڈیاں یا بے ریش لڑکے۔
(11) کبھی بہت سے پیالے شدت اور سختی پر دلالت کرتے ہیں، ان میں جلدی ٹوٹنے کے سبب
(12) کسی نے دیکھا کہ وہ پیالوں کو کھا رہا ہے تو وہ سختی میں پڑے گا۔
(13) اگر کسی کا پیالہ ٹوٹ جائے تو پلانے والا مر جائے گا۔
خواب میں پانی کا پیالہ دیکھنا
اس کی تعبیر عورتوں کے ہیرے جواہرات ہیں۔ (1) اگر کسی نے خواب دیکھا کہ اس کو پیالہ میں پانی دیا گیا تو اس کی تعبیر لڑکا ہے۔
(2) اگر پانی مجہول اور موٹے اور سخت برتن میں ہو تو اس کی تعبیر وہ لڑکا ہے جو رحمِ مادر میں ہے۔
(3) اگر کسی نے دیکھا کہ پیالہ ٹوٹ گیا اور پانی باقی رہا تو ماں مر جائے گی اور لڑکا زندہ رہے گا جو اس کے پیٹ میں ہے۔
(4) اسی طرح اگر پانی چلا گیا پیالہ باقی رہا تو ماں سلامت رہے گی اور اس کے پیٹ کا بچہ مر جائے گا اور کبھی پیالہ کا ٹوٹ جانا پلانے والے کی موت کی دلیل ہوتا ہے۔
(5) اگر کسی مریض نے خواب دیکھا کہ اس کو پیالہ دیا گیا اور اس میں موجود چیز شراب یا پانی یا ایلوا یا برف کو اس نے پی لیا تو یہ اس کے مرنے اور زندگی سے فارغ ہونے کی دلیل ہے۔
خواب میں لکڑی کا بڑا پیالہ دیکھنا
khwab me lakri ka bara piyala dekhna
(1) خواب میں لکڑی کا بنا ہوا پیالہ دیکھنا دنیا اور مال ہے جو سفر میں حاصل ہو گا۔
(2) مٹی کا بنا ہوا پیالہ وطن میں ملنے والا مال ہے۔
(3) بہت سے پیالے اور پلیٹیں دیکھنا انسان کے معاش کے تدبیری احوال پر دلالت کرتا ہے۔
(4) اگر کسی نے دیکھا کہ وہ پیالہ کو چاٹ رہا ہے تو اس کے رزق کے ختم ہونے اور اس کی موت کے حاضر ہونے کی دلیل ہے۔
(5) پیالہ کی دلالت عورت یا خادم پر بھی ہوتی ہے۔
(6) پیالہ اس جگہ پر بھی دلالت کرتا ہے جہاں وہ رہائش پذیر ہے اور اس کا رزق اس جگہ میں اس کو ملے گا۔
(7) اگر کسی نے دیکھا کہ لوگ ایک بڑے پیالے یا ایک بڑے برتن پر جمع ہیں اگر وہ لوگ دیہات والے ہیں تو ان کی زمین ہے، اگر وہ لڑائی والے ہیں تو اس کے پاس چکر لگانا ان کے اندر نفاق ہے اور ان کے ہاتھوں کی حرکت آپس کی جنگ وجدال ہے۔
خواب میں گلاس یا پیالہ کی بھٹی دیکھنے کی تعبیر
(1) خواب میں بھٹی کی تعبیر بادشاہ ہے جس کے پاس مال آتے ہوں اور وہ ان اموال کو امورِ مملکت میں استعمال کرتا ہو۔ یا اس کی تعبیر بادشاہ کے نائب سے کی جاتی ہے۔
(2) بھٹی کی تعبیر ہر حالت میں امر عظیم اور سرور (خوشی) ہے ۔
(3) کوئی شخص خواب میں اپنے آپ کو بھٹی بناتے ہوئے دیکھے تو یہ بادشاہت ملنے کی علامت ہے۔ اگر وہ اچھا نہ ہو تو لوگوں کو کسی امرِ عظیم میں مشغول کرنے کی دلیل ہے۔
یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔
