خواب میں سرمہ دیکھنا
khwab mein surma antimony dekhna
حضرت امام محمد بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق
خواب میں سرمہ دیکھنا
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ سرمہ دیکھنا مال ہے۔ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس نے سرمہ ڈالا ہے اور اس سے مقصود آنکھ کی روشنی ہے تو دلیل ہے کہ دین کی صلاح ڈھونڈے گا اور اگر اس کے برعکس مقصود ہے تو دلیل ہے کہ اپنی دین داری لوگوں پر منافقانہ طور پر ظاہر کرے گا تاکہ لوگ اس کو اچھا جانیں۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ کسی نے اسے سرمہ دیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو اسی قدر مال حاصل ہوگا اور اگر سرمہ کھایا دیکھے تو دلیل ہے کہ محتاج اور غمناک ہوگا۔ حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ اگر کوئی دیکھے کہ بغل کے بدبو کو دور کرنے کے لیے سرمہ رکھتا ہے تو دلیل ہے کہ ایسا کام کرے گا جس کے باعث اس کی مدح و ثنا اور نیکی بیان کی جائے گی۔
خواب میں سرمہ لگانا
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں سرمہ مال ہے اگر دیکھے کہ اس نے آنکھ میں سرمہ لگایا ہے دلیل ہے کہ صلاح دین کا متلاشی ہے۔ اور اگر دیکھے کہ کسی نے اس کو سرمہ دیا ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر صاحب خواب مال پائے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں سرمہ مردوں اور عورتوں کے لئے عزت اور مرتبہ ہے۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ خواب میں سرمہ پانا راہ حق اور ثواب ہے۔ حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ خواب میں سرمہ فروش ایسا شخص ہے جو اصلاح دین کی جستجو کرتا ہے کیونکہ آنکھ دین ہے اور سرمہ روشنائی ہے۔
خواب میں سرمہ بیچنا
خواب میں سرمہ فروش کا دیکھنا گزشتہ کاموں کی صلاح پر دلیل ہے اور بھولے ہوئے کاموں میں رہنما ہے۔ اگر دیکھے کہ سرمہ بیچتا ہے اور اس کی دوا آنکھوں کے لئے مفید ہے۔ دلیل ہے کہ لوگوں کو راہ صلاح کی طرف بلائے گا اور لوگوں سے نفع حاصل ہو گا۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ کحال کرتا ہے دلیل ہے کہ متفرق دوستوں کو جمع کرے گا اور لوگوں میں صلاح کی جستجو کرے گا اور اگر اس کی دوا نافع نہیں ہے تو اس کی تاویل پہلے خواب کے خلاف ہے۔
امام ابن سیرین
حضرت امام عبد الغنی نابلسی رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق
(١) سرمہ کی دلالت مال پر ہوتی ہے اور اصلاحِ دین کے سلسلے میں زیادہ بصیرت رکھنے کی دلیل ہے۔
(2) اگر کسی نے دیکھا کہ اس کے ہاتھ میں سرمہ دیا گیا ہے وہ تھوڑا ہو یا زیادہ مال کی علامت ہے۔
(3) اگر کسی نے دیکھا کہ اس کو کسی نیک آدمی نے سرمہ لگایا ہے تو یہ خیر کی دلیل ہے۔
(4) اگر سرمہ لگانے والا شخص کالا آدمی ہے تو تعبیری لحاظ سے اچھا نہیں۔
(5) اگر کسی نے سرمہ جمع کیا ہوا دیکھا تو اس کو مال ودولت ملے گی۔
(6) اگر کوئی شخص خواب میں سرمہ لگانے کے واسطے سرمہ لایا تو وہ اپنے دین کو درست کرے گا، اگر وہ اندھا ہے تو یہ اس کی بدبختی کی علامت ہے۔
(7) اگر کسی نے دیکھا کہ اس نے اثمد (ایک قسم کا پتھر) کا سرمہ لگایا تو دلیل ہے کہ وہ دو شادیاں کرے گا۔
(8) اگر بغیر اثمد کے سرمہ لگایا (مثلاً مکھن دودھ کے جھاگ وغیرہ کا) تو وہ دبر اور فرج کا استعمال حرام طریقہ پر کرے گا۔
(9) اگر کسی نے بچوں کو خواب میں اثمد کے علاوہ سرمہ لگایا تو وہ ان کے ساتھ مذاق کرے گا اور کھیل کو د کرے گا۔
(1) اگر کسی نے خواب دیکھا کہ وہ سرمہ لگا رہا ہے تو اگر اس کا ارادہ اس سرمہ لگانے سے آنکھوں کی اصلاح ہے تو وہ دین پر ثابت قدم رہے گا، اگر اس سے زینت حاصل کرنا مقصود ہے تو وہ ایسا کام کرے گا جس سے اس کے دین کو زینت حاصل ہو گی۔
(١١) اگر کسی نے خواب میں کسی کو دیکھا کہ اس نے صاحبِ خواب کو سرمہ لگایا اور اس کو اندھا کیا تو اشارہ ہے کہ اس کے مال کو حیلہ اور مکر سے حاصل کرے گا، باکرہ لڑکی کا اپنی آنکھوں میں سرمہ لگا نا نکاح کرنے کی دلیل ہے، یہی تعبیر بیوہ کے سرمہ لگانے کی ہے۔
(12) خواب میں خون اور راکھ سے سرمہ لگانا فسق کی علامت ہے اور باطل نکاح کرنے کی دلیل ہے۔
خواب میں سرمہ فروش دیکھنا
khwab mein surma farosh dekhna
(١) خواب میں سرمہ فروش دیکھنے کی تعبیر ایسے آدمی ہے جو دین کی اصلاح کرتا ہو اور اس کے سبب گمراہ لوگ ہدایت پر آجاتے ہوں اور سرمہ فروش کی دلالت مندرجہ ذیل پر بھی ہوتی ہے علم کی طرف رہنمائی کرنے والا، انجام پر غور وتدبر کرنے والا، باریک بین، تیرا کی کا ماہر، کنواں بنانے والا اور چشموں کو صاف کرنے والا اور کبھی اس کی دلالت کھرے کھوٹے کو جدا کرنے والے پر بھی ہوتی ہے، کبھی مشورہ طلب کرنے والوں کو خیر خواہی کے ساتھ مشورہ دینے والے پر بھی دلالت کرتا ہے اور اس کی دلالت بہت ساری خبروں والے پر بھی ہوتی ہے۔
یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔
