خواب میں مکھن دیکھنے کی تعبیر

Khwab me makhan dekhne ki tabeer

حضرت امام محمد بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق

خواب میں مکھن دیکھنا

مسکہ۔ حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ تازہ روغن تاویل میں مال اور حلال نعمت ہے، اگر دیکھے کہ اس نے مسکہ لیا ہے یا کسی نے اس کو دیا ہے اور اس نے کھایا ہے دلیل ہے کہ اسی قدر حلال مال پائے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں مسکہ کھانا سچی گواہی دینا ہے، اگر خواب میں دیکھے کہ بکری کا مسکہ کھاتا ہے دلیل ہے کہ اس کو مال اور نعمت حاصل ہو گی۔ اور گائے کا مکھن دیکھے دلیل ہے کہ اس سال اس پر مبارک ہو گا اور اسی قدر خیر و برکت پائے گا، حاصل یہ ہے کہ حلال جانور کا مکھن مال حلال پر دلیل ہے اور جس گوشت کا حرام ہے اس کا مکھن حرام مال پر دلیل ہے۔ حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں مسکہ چار وجہ پر ہے (1) مال حلال (2) سچی گواہی (3) علم و دانش (4) گناہ اور معصیت۔

امام ابن سیرین


حضرت امام عبد الغنی نابلسی رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق

(1) خواب میں اس کو دیکھنا ماں کے پیٹ میں بچے پر دلالت کرتا ہے۔

(2) مکھن جمع شدہ، لذیذ، کثیر المنفعت مال پر دال ہے اور ایسے ہی غنیمت سے حاصل شدہ مال پر بھی دلالت کرتا ہے۔

(3) بعض نے کہا کہ جس نے خواب میں مکھن کھایا اللہ تعالی اس کو ارضِ مقدسہ کی زیارت کرائے گا۔

(4) مکھن سرسبز وشادابی رطوبت، کمائی، فائدہ، اپنی مطلوبہ چیز میں آسانی اور بیداری میں جس چیز کا علاج کرتا ہے اس میں آسانی پر دلالت کرتا ہے۔

امام عبد الغنی نابلسی

یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔