خواب میں محل دیکھنے کی تعبیر
Khwab me mehl dekhne ki tabeer
حضرت امام محمد بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق
خواب میں محل دیکھنا
کوشک۔ محل۔ حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے اگر خواب میں دیکھے کہ محل میں گیا ہے دلیل ہے کہ اس کا چاہا ہوا مال حاصل ہو گا خاص کر اگر محل خشت خام یا مٹی کا ہے اور اگر پختہ اینٹ یا منی کا ہے تو مال پر دلیل ہے لیکن اس کے دین میں نقصان ہو گا اور اگر دیکھے کہ بادشاہ نے اس کو محل دیا ہے دلیل ہے کہ وہ بادشاہ سے مال حاصل کرے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ اس کا محل خراب ہے دلیل ہے کہ اس کا مال تلف ہو گا اور اگر دیکھے کہ اس کے محل میں آگ لگی ہے دلیل ہے کہ بادشاہ یا شاہ خواب صاحب سے تاوان لے گا۔ حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں محل آٹھ وجہ پر ہے۔ (1) نعمت (2) ولایت (3) مرتبہ (4) ریاست (5) بزرگواری (6) بادشاہی (7) راحت (8) محل کی بلندی اور خوبی کے مطابق شادی خوشی اور مرتبہ حاصل کرے گا۔
امام ابن سیرین
حضرت امام عبد الغنی نابلسی رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق
(1) خواب میں ایرانی طرزِ تعمیر کے محل دیکھنے کی تعبیر عدل وانصاف جاری ہونے اور تجدیدِ مملکت سے کی جاتی ہے ۔
(2) محل دیکھنے کی تعبیر کبھی اولاد، مال اور عزت وغیرہ سے بھی کی جاتی ہے ۔
(3) خواب میں کچی اینٹوں سے بنا ہوا محل دیکھنے کی تعبیر دیندار دیہاتی عورت سے، اور چونے والے محل کی تعبیر محدود مقدار میں دنیا ملنے، اور پکی اینٹوں سے بنے ہوئے محل کی تعبیر حرام مال یا منافق عورت سے کی جاتی ہے۔
یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔
