خواب میں درندے دیکھنا

حضرت امام محمد بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ اس کے پاس کے درندے سب گدھے ہو گئے ہیں۔ یا ایک گدھا اور دوسرا بیل یا بکری ہو گیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی روزی فراخ ہوگی۔ لیکن اس کے لیے نقصان بھی ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے چوپائے درندے ہو گئے ہیں۔ تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے۔ حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ درندوں کا خواب میں دیکھنا چار وجہ پر ہے۔ (1) دشمن (2) بادشاہ ظالم (3) بے فکر عورتیں (4) ہمسایہ۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ درندوں کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ لوگوں کا مال حیلے کے ساتھ حاصل کرے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ وہ درندے کی صورت پر ہو گیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی عقل زائل ہوگی۔ اور اگر دیکھے کہ درندے اس سے باتیں کرتے ہیں۔ دلیل ہے کہ بادشاہی پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ درندوں کو مارتا ہے۔ دلیل ہے کہ دشمن پر فتح پائے گا۔

امام ابن سیرین

یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔