خواب میں مچھر دیکھنے کی تعبیر

Khwab me machar mosquito dekhne ki tabeer

حضرت امام محمد بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق

خواب میں مچھر دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ مچھر کو خواب میں دیکھنا ذلیل اور خوار اور نکما آدمی ہے کہ تھوڑا اور ذلیل کام کرتا ہے۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ مچھر سے جنگ کرتا ہے تو دلیل ہے کہ کمزور آدمی سے جھگڑا اور تنازعہ کرے گا اور اگر دیکھے کہ مچھر کو نگل گیا ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ ذلیل آدمی کے ساتھ ذلیل کام میں مشغول ہوگا اور اس سے تھوڑی چیز ملے گی۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ بہت سے مچھر اس کے جسم پر جمع ہو کر اس کو کاٹتے ہیں تو دلیل ہے کہ عام لوگوں کی زبان پر چڑھے گا اور ان سے نقصان ہو، بلکہ اس کو سخت اور ضرر اور نقصان پہنچے گا، کیونکہ مچھر آدمی کا خون چوستا ہے۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ مچھر اس کے کان یا ناک میں گھس گیا ہے اور اس سے تکلیف پائی ہے تو اس سے دلیل ہے کہ اس کو کسی کمزور آدمی سے رنج اور دکھ ضرور پہنچے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ بہت سے مچھر اس کے گھر میں جمع ہوئے ہیں تو دلیل ہے کہ کسی کمزور دشمن پر فتح پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ مچھر اس کی ناک میں گھس گیا ہے اور باہر نہیں نکلا تو دلیل ہے کہ محنت اور بلا میں گرفتار ہوگا۔

امام ابن سیرین


حضرت امام عبد الغنی نابلسی رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق

(1) مچھر کی تعبیر خون بہانے والے دشمن سے کی جاتی ہے۔ (2) کبھی اس کی دلالت عزت وحرمت پر بھی ہوتی ہے جب اربابِ صدور پر داخل ہو اس لیے کہ اس کے ناموں میں ایک نام ناموس بھی ہے۔

امام عبد الغنی نابلسی

یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔