خواب میں دودھ دیکھنا

Khwab me doodh milk dekhna

(1) اس کی دلالت فطرتِ اسلام پر ہوتی ہے اور بلا محنت ومشقت ملنے والے مال پر بھی دلالت کرتا ہے۔

(2) دہی کی دلالت اس کی کھٹا پن کی بناء پر مالِ حرام پر ہوتی ہے۔

(3) یا عورت کے پستان پر دودھ آتا دیکھنا اس کے مال جمع کرنے پر دلالت کرتا ہے۔

(4) پستانوں سے دودھ جاری ہونا دنیا کی فراوانی کی دلیل ہے۔

(5) کسی عورت نے خواب دیکھا کہ اس کے پستانوں میں دودھ آ گیا ہے اور بیداری میں اس میں دودھ نہیں تھا یا دیکھا کہ وہ کسی بچے کو یا کسی مرد کو یا عورت کو اپنے پستانوں سے دودھ پلا رہی ہے تو دلیل ہے دودھ پلانے والی اور دودھ پینے والے پر دنیا کے دروازے بند ہو جائیں گے۔

(6) انسان کے دودھ کی دلالت پینے اور پلانے والے کے لئے حبس وتنگی پر ہوتی ہے۔

(7) کسی نے خواب دیکھا کہ اس نے اپنے بچے کو دودھ پلانے کے لئے کسی عورت کی خدمات حاصل کی تو دلیل ہے وہ اپنے بچے کی ترتیب اپنے اخلاق کے مطابق کر سکے گا۔

(8) بعض معبر بن نے کہا کہ عورت کے پستان سے منہ لگا کر چوسنا مال ومتاع ملنے کی علامت ہے۔

(9) کسی نے خواب دیکھا کہ اس نے گھوڑے کا دودھ پیا ہے تو دلیل ہے بادشاہ اس کے ساتھ محبت کرے گا اور اس سے بہت سارا مال ملے گا۔

(10) گدھی کا دودھ پینا بادشاہ کے ساتھ ٹکراؤ کی دلیل ہے۔

(11) چوپایوں کا دودھ بادشاہ کی طرف سے ملنے والے پاک وصاف رزق بقدرِ دودھ ملنے پر دلالت کرتا ہے۔

(12) اونٹنی کا دودھ دوہنا عرب میں حکمرانی کرنے اور بختی اونٹی کو دوہنا عجم میں سنت اور فطرتِ اسلامیہ کے مطابق حکومت کرنے کی علامت ہے۔

(13) چنانچہ اونٹی دوہنے سے دودھ کے بجائے خون نکل آئے تو یہ اپنی حکومت میں ظلم کرنے پر دلالت کرتا ہے اور دوہتے وقت تھنوں سے زہر نکل آنا مالِ حرام جمع کرنے کی طرف اشارہ ہے۔

(14) کسی تاجر نے خواب دیکھا کہ وہ اونٹی کا دودھ دوہ رہا ہے تو تعبیر ہے رزقِ حلال پائے گا اور اپنی تجارت میں خوب نفع کمائے گا اور تھنوں سے دودھ کی آمد کی طرح اس پر دنیا کی بارش ہو گی، اونٹی کا دودھ فطرت پر دلالت کرتا ہے۔

(15) چنانچہ اونٹنی کے تھنوں سے منہ لگا کر دودھ چوسنا فطرتِ اسلام پر برقرار رہنے، نماز، روزہ، تزکیہ اور صدقہ کرنے کی بشارت ہے۔

(16) اس کا دودھ پینا تزکیہ اور صدقہ کرنے کی بشارت ہے اور اس دودھ کو پینا مال ودولت علم وحکمت ملنے کی بھی خوشخبری ہے اور دوہنے کی تعبیر مال اور مال کے مالک ہونے پر دلالت کرتا ہے۔

(17) بعض معبرین نے کہا ہے کہ خواب میں اونٹ کا دودھ دوہ کر پینا نیک وصالحہ عورت سے نکاح کرنے پر دلالت کرتا ہے۔

(18) شادی شدہ کے لئے یہ خواب با برکت بچے کی پیدائش کی بشارت ہے۔

(19) گائے کا دودھ دوہ کر پینا غلام کے لئے آزادی، فقیر کے لئے امیری کی علامت ہے۔

(20) بھیڑ بکری کا دودھ پینا بیداری میں خیر وراحت اور سرور ملنے کی علامت ہے۔

(21) شیرنی کا دودھ پینے والے کے لئے مال ودولت، دشمنوں پر حصولِ غلبہ کی علامت ہے اور بادشاہ کے لئے لوگوں کے ساتھ دشمنی کرنے کی دلیل ہے۔

(22) چنانچہ شیرنی کا دودھ پینا جابر بادشاہ سے مال حاصل کرنے پر دلالت کرتا ہے۔

(23) چیتے کا دودھ پینا اظہارِ عداوت کی دلیل ہے۔

(24) بھیڑیا کا دودھ پینا تاوان، خوفِ شدید، معاملے کی پختگی اور معیشت میں کمی واقع ہونے پر دلالت کرتا ہے اور بقولِ بعض اس کی دلالت مال وقوت پر بھی ہوتی ہے۔

(25) خواب میں بھیڑیا کا دودھ پینا عہدہ، ریاست پر فائز ہو کر اہلِ شہر کے اموال کو ہڑپ کرنے اور خود اپنے اموال کو خرچ کرنے پر دلالت کرتا ہے۔

(26) سور کا دودھ پینا عقل میں فطور آنے بلکہ عقل چلی جانے کی علامت ہے۔

(27) اس سے قلیل مقدار پینا مال ملنے پر دلالت کرتا ہے۔

(28) کثیر مقدار میں خنزیر کا دودھ پینا حرام مال ملنے پر دلالت کرتا ہے۔

(29) کتی کا دودھ پینا سخت شدید خوف میں مبتلا ہونے اور کسی ظالم کے ہاتھوں مال ملنے پر دلالت کرتا ہے۔

(30) بقولِ بعض جس نے خواب میں اس کا دودھ پیا وہ بیداری میں اپنے علاقے کی ریاست پر فائز ہو گا، بعض اہلِ تعبیر کے نزدیک تمام وحشی جانوروں کا دودھ دین میں شکوک وشبہات پیدا ہونے کی دلیل ہے۔

(31) جنگلی گدھے کا دودھ ایسی بیماری کی علامت ہے جس کے بعد تندرستی ہو۔

(32) ہرنی کا دودھ قلیل مال کی علامت ہے۔

(33) ان جانوروں کا دودھ حاصل کرنا جن کا دودھ ہی نہیں ہوتا ہے اپنی امید کے برآنے کی خوشخبری ہے۔

(34) ڈسنے والے جانوروں کا دودھ حاصل کرنا دشمنوں کے ساتھ صلح کرنے کی دلیل ہے۔

(35) سانپ کا دودھ پینا ایسا کام کرنے کی دلیل ہے جس میں اللہ تعالی کی رضا مندی ہو۔

(36) کسی نے خواب دیکھا کہ اس نے سانپ کا دودھ پیا تو وہ فرحت اور مصائب سے نجات پائے گا۔

(37) لومڑی کا دودھ تھوڑی سی بیماری جو بعد میں ٹھیک ہو اور قلیل مال جو کسی پر قرض کی صورت کی دلیل ہے، بقولِ بعض اس کی دلالت مرض سے شفا یابی پر ہوتی ہے۔

(38) پالتو گدھے کا دودھ پینا بھلائی حاصل کرنے کی دلیل ہے۔

(39) بلی کا دودھ قلیل مرض اور خصومت میں مبتلاء ہونے کی علامت ہے۔

(40) کسی نے خواب دیکھا کہ زمین سے دودھ نکل رہا ہے تو تعبیر ہے کہ سخت ظلم وجور اور فتنوں کا ظہور ہو گا جس سے بقدر نکلے ہوئے دودھ خونریزی ہو گی۔

(41) خچر کا دودھ دلیلِ تنگدستی اور علامتِ خوف ہے۔

(42) مریض کے لئے انسان کا دودھ دلیلِ شفاء ہے اس لئے کہ اس کی نشو نما ہی اسی دودھ سے ہے اور دودھ کی دلالت مندرجہ ذیل پر بھی ہوتی ہے، مال، زیادت، عمر، حمل، اسرار، رامور کا ظہور، علم، توحید، دواء، کسی حیوان کا مالک بننا اس کے اخلاق وغیرہ اپنانا ہے، اسی طرح گائے، بکری، اونٹنی اور بھینس کے دودھ جمع شدہ اموال پر دلالت کرتے ہیں۔

(43) دہی غم کی علامت ہے۔

(44) وحشی جانوروں اور پرندوں کا دودھ حاصل کرنا مال حاصل کرنے کی علامت ہے خصوصاً خرگوش کا دودھ تو قلیل مال پر ہی دلالت کرتا ہے۔

(45) گھوڑے کا دودھ صالح نام اور قوت کی علامت ہے۔

(46) بلی اور لومڑی کے دودھ فسق پر بھی دلالت کرتے ہیں۔

(47) غیر معروف وحشی جانور کا دودھ مریض کے لئے نشاط، قیدی کے لئے خلاصی اور مغصوب عنہ کے لئے مال کی واپسی کی دلیل ہے۔


خواب میں دودھ دیکھنا دلیلِ ولایت ہے۔

(1) اگر کسی نے خوب دیکھا کہ کسی بادشاہ نے اس کو دودھ پکڑایا تو وہ اس کو کسی عہدے پر فائز کرے گا اور اس کی دلالت ادب پر بھی ہوتی ہے،  خواب میں دودھ کا مالک ہونا سنت کے اتباع، عزت اور منصب پانے کی دلیل ہے۔

خواب میں دودھ فروش دیکھنا

خواب میں دودھ فروش کو دیکھنا علم، رزقِ حلال، ہدایت اور فطرتِ اسلام پر چلنے کی دلیل ہے۔