خواب میں عورت کو دیکھنا
(1) خواب میں خوبصورت عورت خیر وراحت کے ساتھ آنے والا سال کی علامت ہے، عورت صندوق، خزانہ یا قید خانہ اور شراکت دار پر بھی دلالت کرتی ہے اس لئے کہ یہ چیزیں مال ولذت میں انسان کے شریک ہیں، عورت کی تعبیر پھلدار درخت اور اس کی سواری اور بیٹھنے کی جگہ سے بھی کی جاتی ہے۔
(2) خواب میں خوبصورت عورت کو گھر میں داخل ہوتے دیکھنا سرور اور خوشی نصیب ہونے پر دلالت کرتا ہے۔
(3) اور خوبرو عورت کی تعبیر عارضی مال ودولت ہے۔
(4) خواب میں نامعلوم عربی نوجوان اور مزین عورت کی تعبیر وصفِ خیر کی کثرت سے کی جاتی ہے۔
(5) موٹی عورت سال کی خوشحالی اور لاغر عورت خشک سالی ہے۔
(6) عربی اور نامعلوم عورتیں تعبیر کے لحاظ سے افضل ہیں۔
(7) اگر عورت خواب میں جوان عورت دیکھے تو وہ اس کی دشمن ہے۔
(8) اور بوڑھی عورت کی تعبیر دنیا ہے۔
(9) جو عورت کو دیکھے کہ وہ لوگوں کو اللہ کے لئے حکم دیتی ہے اور منع کرتی ہے تو وہ دین کا اچھا حکم ہے۔
(10) جو شخص خواب میں آزاد سیاہ فام عورت دیکھے تو اس میں کوئی خیر نہیں ہے مگر یہ کہ وہ عورت باندی ہو۔
(11) جو دیکھے کہ عورت کی بیع ہو رہی ہے تو اس کی قوت زوال پذیر ہو گی، پھر حالت درست ہو جائے گی۔
(12) جو دیکھے کہ اس کی بیوی نے اسے اٹھایا ہوا ہوتو اس شخص کوکوئی عیب لگے گا، بعض کہتے ہیں کہ مالداری حاصل ہو گی۔
(13) جو دیکھے کہ اس نے عورت کو قتل کیا ہے تو اس کے مال کا ایک حصہ جاتا رہے گا۔
(14) اور جو دیکھے کہ اس کی بیوی کسی دوسرے کو ہدیہ بھیجتی ہے کسی اور خاوند کی بیوی دیکھے تو اس کا دین ختم ہو گا۔