خواب میں چلنا

حضرت امام محمد بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ اپنے شہر سے گیا ہے اور معلوم نہیں کہ کہاں گیا ہے؟ دلیل ہے کہ بے چارہ اور حیران ہوگا۔ اور اگر اس کے ساتھ عورت اور فرزند بھی ہیں۔ دلیل ہے کہ سب حیران اور پریشان ہوں گے۔ اور اگر دیکھے کہ اونٹ کی طرح چلتا ہے۔ دلیل ہے کہ دنیا میں سعادت پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ درندے کی طرح چلتا ہے تو اس کی تاویل بد ہے۔ اور اگر دیکھے کہ بچھو کی طرح چلتا ہے تو بھی یہی تاویل ہے۔ اور اگر شکاری پرندوں کی طرح چلے۔ تو خیر اور نیکی پر دلیل ہے۔ اور اگر ایسا چلے کہ تاریکی سے روشنی کی طرف گیا ہے۔ دلیل ہے کہ راہ باطل سے راہ حق پر آئے گا۔ اور اگر اجاڑ سے آبادی کی طرف جائے۔ دلیل ہے کہ تنگی سے فراخی آئے گی۔ اور اگر آبادی سے ویرانے کی طرف جائے۔ تو اول کے خلاف دلیل ہے۔ اور اگر بری جگہ جائے تو تاویل بد ہے اور اگر نیک جگہ جائے تو خیر اور نیکی پر دلیل ہے۔

امام ابن سیرین

یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔