خواب میں چاند دیکھنے کی تعبیر

Khwab m chaand Moon dekhne ki tabeer

خواب میں چاند دیکھنا

khwab me chaand moon dekhna

(۱) خواب میں چاند دیکھنے کی تعبیر مندرجہ ذیل چیزوں سے ہوتی ہے،عادل بادشاہ، بڑا عالم، خوبصورت لڑکا، ظالم بادشاہ، جھوٹا آدمی و غیرہ۔

(۲) اگر کسی نے آسمان پر چاند اصلی حالت میں دیکھا تو بادشاہ کے وزیر ہونے پر دلالت کرتا ہے۔

(۳) اگر کسی نے خواب میں اپنے گھر میں چاند دیکھا تو شادی کرنے کی دلیل ہے، مرد ہو یا عورت وہ اس چاند کی روشنی کے بقدر خوبصورت ہوں گے۔

(۴) اگر اس چاند کی روشنی کم ہے تو غیر کفو میں شادی کرنے کی دلیل ہے۔

(۵) اگر کسی عورت نے دیکھا کہ چاند اس کے گھر میں پڑا ہے اور وہ اس سے کچھ لے کر کپڑے میں لپیٹ رہی ہے تو وہ ایک لڑکا جنے گی جو فوت ہو گا اور وہ اس پر مکین ہو گی۔

(۶) اگر کسی نے چاند کو ہلال میں تبدیل ہوتا ہوا دیکھا تو بادشاہ کاوزیر معزول ہو گا۔

(۷) اگر کسی نے دیکھا کہ چاند سورج سے آگے چل رہا ہے اور تیز چل رہا ہے تو بادشاہ کا وزیر بادشاہ کے ساتھ بغاوت کرےگا۔

(۸) اگر کسی نے دیکھا کہ چاند غائب ہو گیا ہے تو صاحبِ خواب جس کام کا طالب ہے خیر ہو یا شر وہ پورا ہو گا۔

(۹) اگر خواب میں چاند طلوع ہوا تو یہ اس کا مطلوبہ کام ہے۔

(۱۰) اگر کسی نے آسمان میں چاند کو اپنی جگہ پڑا ہوا روشن دیکھا تو دلیل ہے کہ بادشاہ کا وزیر صاحبِ خواب کے گھر سے نفع اٹھائے گا۔

(۱۱) اگر کسی نے اپنی گود میں یا ہاتھ میں چاند دیکھا تو شادی کرے گا۔

(۱۲) اگر کسی کافر عورت نے چاند دیکھا تو وہ اسلام قبول کرے گی۔

(۱۳) اگر کسی نے چاند کو اپنے گھر میں دیکھا تو اس کے رشتہ داروں میں سے کوئی گم شدہ شخص واپس آئے گا۔

(۱۴) اگر کسی نے چاند کو زمین پر دیکھا تو وہ اس کی ماں کی موت کی دلیل ہے۔

(۱۵) اگر کسی نے دیکھا کہ وہ خواب میں چاند پر چل رہا ہے تو اس کی ماں اس پر مہربان ہو گی۔

(۱۶) خواب میں چاند اور سورج کی تعبیر ماں باپ ہیں۔

(۱۷) اگر کسی نے دیکھا کہ اس کا چہرہ چاند میں نظر آ رہا ہے تو یہ اس کی موت کی دلیل ہے، اگر اس کی بیوی حاملہ ہے تو یہ اس کے لیے بیٹے کی خوشخبری ہے۔

(۱۸) اگر کوئی شخص خواب میں چاند دیکھ رہا ہے تھا اور اچانک چاند نظر آ گیا تو صاحبِ خواب کے دشمن اس پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور وہ اس کے کسی معاملہ میں جھگڑا کریں گے۔

(۱۹) اگر کسی نے دیکھا کہ وہ چاند کے ساتھ لٹکا ہوا ہے تو وہ بادشاہ سے کوئی بھلائی حاصل کرے گا۔

(۲۰) اگر کسی نے دیکھا کہ چاند اندھیر ہوا ہے تو صاحبِ خواب بادشاہ ہو گا، اس کی رعیت اور ساتھی لوگ اس کو تکلیف دیں گے اور اس کے حکم کے منکر ہوں گے۔

(۲۱) اگر کسی نے دیکھا کہ چاند سورج بن گیا ہے تو دلیل ہے کہ صاحبِ خواب اپنے والد کی طرف سے یا بیوی کی طرف سے عزت وخیر پائے گا، اسی طرح یہ خواب بہنوں پر، مال ومتاع پر، تجارت پر اور اعمال صالحہ پر دلالت کرتا ہے۔

(۲۲) چاند کی دلالت صاحبِ خواب کی بیوی پر اور والدین پر اور اس کی بیٹی اور بہنوں، مال ومتاع تجارت اور اعمال پر ہوتی ہے۔

(۲۳) چاند کی دلالت کشتی پر بھی ہوتی ہے، اس لئے کہ کشتی چاند کے چلنے کے حساب سے چلتی ہے۔

(۲۴) چاند سفر پر بھی دلالت کرتا ہے، یہ اس لئے کہ چاند ہمیشہ حرکت میں ہوتا ہے۔

(۲۵) چاند صاحبِ خواب کی آنکھوں پر بھی دلالت کرتا ہے۔

(۲۶) مریض کے لئے چاند دیکھنا یا سمندر پر چلنا ہلاکت کی دلیل ہے۔

(۲۷) اگر کسی نے چاند کو دیکھا کہ وہ بادلوں میں چھپ گیا تو وزیر کے بیمار ہو کر پھر صحت یاب ہونے پر دلالت کرتا ہے۔

(۲۸) اگر کسی نے چاند کو بادلوں میں دیکھا تو صاحبِ خواب بادشاہ کے کام سے معزول ہو گا۔

(۲۹) اگر چاند کو بادلوں نے ڈھانپ لیا ہے تو مال دار کے مال ختم ہونے کی دلیل ہے۔

(۳۰) اگر کسی نے خواب میں چاند کو اپنے سے باتیں کرتے ہوئے دیکھا تو اس کو وزارت یا عہدہ ملنے کی دلیل ہے۔

(۳۱) اگر حاملہ عورت نے دیکھا کہ چاند اس کی گود میں ہے تو وہ لڑکا جنے گی۔

(۳۲) اگر اس عورت نے چاند کو کسی مکان میں دیکھا اور اس کی طرف ہاتھ بڑھا رہی ہے لیکن اس کا ہاتھ وہاں نہیں پہنچتا تو وہ عورت لڑکے کی خواہش رکھتی ہے لیکن لڑکا پیدا نہیں ہوتا، اگر وہ حاملہ ہے تو لڑکی جنے گی۔

(۳۳) اگر کسی نے مکمل چاند طلوع ہوتے دیکھا تو وزیر کی معزولی پر دلالت کرتا ہے اس لئے کہ جب چاند مکمل ہو جائے تو اس کی روشنی مکمل ہو جاتی ہے، پھر اس کے بعد اس میں کمی ہوتی رہتی ہے۔

(۳۴) اگر کسی نے دیکھا کہ وہ سورج یا چاند کو سجدہ کررہا ہے تو وہ  گناہِ عظیم کا مرتکب ہو گا یا کسی باطل کام میں بادشاہ یا وزیر کی اتباع کرے گا۔

(۳۵) اگر کسی نے دیکھا کہ سورج اور چاند اس کو سجدہ کر رہے ہیں تو دلیل ہے کہ اس کے ماں باپ اس سے راضی ہیں۔

(۳۶) اگر کسی نے دیکھا کہ چاند اور آسمان اپنی حالت پر ہیں لیکن اندھیرا ہے تو دلیل ہے کہ وزیر کے ساتھ یا عامل کے ساتھ کوئی حادثہ پیش آنے والا ہے۔

(۳۷) اگر کسی نے چاند کو ٹوٹتے دیکھا تو یہ وزیر یا بادشاہ کی ہلاکت کی دلیل ہے۔

(۳۸) اگر کسی نے دیکھا کہ چاند گھٹیا آدمی کی صورت میں بدل گیا ہے تو یہ بھی وزیر کے معزول ہونے پر دلالت کرتا ہے۔

(۳۹) اگر کسی نے چاند کو خواب میں دیکھا تو دلیل ہے کہ وہ اپنے کسی معاملہ کوخفیہ رکھنا چاہتا ہے لیکن وہ ظاہر ہو رہا ہے۔

(۴۰) اگر کسی نے دیکھا کہ چاند گرہن ہوا ہے یا اس پر اندھیرا چھایا ہوا ہے یا سرخی مائل ہو رہا ہے تو یہ خواب چاند کی طرف منسوب چیزون میں نقص اور تغیر کی دلیل ہے۔

(۴۱) خواب میں چاند دیکھنا سفر میں جلدی پر دلالت کرتا ہے اس لیے کہ یہ آسمان میں جلدی چتا ہے۔

(۴۲) کبھی چاند دیکھنا ایسے امراض پر دلالت کرتا ہے جو سردی اور رطوبت کی وجہ سے ہوں جیسا کہ سورج دیکھنا گرمی اور حرارت پر دلالت کرتا ہے۔

(۴۳) کبھی چاند اُنس رکھنے والے، نادم آدمی پر دلالت کرتا ہے،کبھی چاند دیکھنا وزارت، ظالم، کتابت اور ظالم نگران پر دلالت کرتا ہے، چاند ظلمت کا ضد ہے اور ظلم مشتق ہے ظلمت سے۔

(۴۴) کبھی چاند دیکھنا جوا کھیلنے، قسم کھانے اور حلف اٹھانے پر دلالت کرتا ہے ، جیسا کہ اللہ تعالی کا فرمان ہے: (کلا والقمر) ”سچ کہتا ہوں اور قسم ہے چاند کی“۔

(۴۵) کبھی اس کی رؤیت آنکھوں کے درد سے شفایاب ہونے پر دلالت کرتی ہے۔

(۴۶) اگر کسی نے چاند کو ٹکڑے ہوتے ہوئے دیکھا تو یہ قیامت کی نشانیوں کے ظاہر ہونے کی دلیل ہے، جیسا کہ اللہ تعالی کا فرمان ہے: (واقتربت الساعۃ وانشق القمر) ”پاس آ لگی قیامت اور پھٹ گیا چاند“۔

(۴۷) ہلال کی رات میں چاند کو مکمل دیکھنا اچھائی کی دلیل ہے  اور قمر کی رات میں ہلال دیکھنا اچھا شگون نہیں ہے۔

(۴۸) اگر کسی نے چاند کو اترنے کی جگہ میں دیکھا تو یہ اس کی نامقبولیت کی دلیل ہے۔

(۴۹) کبھی خواب میں چاند دیکھنا علم النجوم پر اور علم التعبیر کے حصول پر بھی دلالت کرتا ہے اس لئے کہ چاند کے ذریعہ اندھیرے میں راستہ حاصل کیا جاتا ہے۔

(۵۰) چاند کو برجِ حمل میں دیکھنا اس شخص کے لئے اچھائی کی دلیل ہے جو بڑے بادشاہوں سے ملاقات کا متمنی ہے۔

(۵۱) چاند کو برجِ ثور میں دیکھنا خشکی کے راستہ سفر کرنے والے کے لئے اچھا نہیں ہے۔

(۵۲) چاند کو برجِ جوزاء میں دیکھنا غلاموں کے سوداگر کے لئے اچھا نہیں، جانورں کے سوداگر کے لئے اچھا خواب ہے۔

(۵۳) اس کو برجِ سرطان میں دیکھنا شادی کرنے والے کے لئے اچھا ہے اور دخول النساء کے لئے اچھا ہے۔

(۵۴) اس کو برجِ اسد میں دیکھنا شرکت اور ضمان اور اختلاطِ مال کے لئے اچھا نہیں بلکہ مذموم ہے۔

(۵۵) اگر اس کو برجِ سنبلہ میں دیکھا تو استفراغ البدن کے لئے اچھا ہے۔

(۵۶) اگر اس کو برجِ میزان میں دیکھا تو یہ بھی صاحبِ خواب کے لئے اچھا نہیں ہے۔

(۵۷) اگر کسی نے سورج چاند اور ستاروں کو ان کے چلنے کے راستوں پر جمع دیکھا اور ان میں روشنی بھی ہے تو اشارہ ہے اس کی بات بادشاہ اور وزیر کے نزدیک قابلِ قبول ہے اور یہ اشراف الناس میں سے ہے۔

(۵۸) اگر ان کی روشنی نہیں ہے تو یہ صاحبِ خواب کے لئے مصیبت کی علامت ہے۔

(۵۹) اگر کسی نے دیکھا کہ چاند اور سورج اس کے اوپر طلوع ہو رہے ہیں تو بشارت ہے اس کے والدین اس سے راضی ہیں۔

(۶۰) اگر سورج اس پر شعاعوں کے بغیر طلوع ہو تو والدین کے ناراض ہونے کی دلیل ہے۔

(۶۱) سورج اور چاند کو اپنے دائیں بائیں یا سامنے دیکھنا غم، مصیبت، شکست اور ایسی آزمائش میں مبتلا ہونے کی علامت ہے جس کی وجہ سے بھاگنے پر مجبور ہو، اللہ تعالی کا فرمان ہے: (وجمع الشمس والقمر یقول الانسان یومئذ این المفر) الآیۃ، ”اور اکٹھے ہوں گے سورج اور چاند، کہے گا انسان اس دن کہاں چلا جاؤں بھاگ کر؟“۔


(۱) خواب میں چاند کو اپنی جگہ سے طلوع ہوتا ہوا دیکھنا شریف بیٹا نصیب ہونے یا حکمرانی ملنے یا تجارت سے نفع کمانے کی بشارت ہے۔

(۲) کبھی چاند دیکھنا حج کی دلیل ہوتا ہے۔ اللہ تعالی کا فرمان ہے ﴿يَسْأَلُونَكَ عَنِ الْأَهِلَّةِ، قُلْ هِيَ مَوَاقِيتُ لِلنَّاسِ وَالْحَجِّ ﴾ (ترجمہ:  (اے محمدﷺ) لوگ تم سے نئے چاند کے بارے میں دریافت کرتے ہیں (کہ گھٹتا بڑھتا کیوں ہے) کہہ دو کہ وہ لوگوں کے (کاموں کی میعادیں) اور حج کے وقت معلوم ہونے کا ذریعہ ہے)۔

(۳) خواب میں چاند کو سرخ ہوتا ہوا دیکھنا بچے کی تکمیل مدت سے قبل اسقاطِ حمل ہونے کی علامت ہے۔

(۴) چاند کو زمین پر گرتا ہوا دیکھنا بچے کی پیدائش کی علامت ہے۔

(۵) خواب دیکھا کہ سارے لوگ غور سے دیکھنے کے باوجود چاند نہیں دیکھ پاتے، اور صرف خواب دیکھنے ولا ہی دیکھ پاتا ہے تو یہ اس کے مرنے کی دلیل ہے، اور کبھی اس کے شقی ہونے کی طرف بھی اشارہ ہوگا ۔

(۶) غیر وقت میں چاند کو اس کے مطلع سے طلوع ہوتا ہوا دیکھنا ایسی بھلائی کی دلیل ہے جس میں سرور وفرحت ہو۔ اور بچہ نصیب ہونے، اور گھر سے غائب شخص کے گھر واپس آنے اور بادشاہ کی اس کے پاس آمد کی دلیل ہے۔ اور بھی چاند کے طلوع ہونے سے وعدہ کے سچا ہونے، اور مال قبضہ میں آنے کی طرف اشارہ ہوتا ہے، اس لئے کہ کرایہ اور قرضوں کی ادائیگی مہینے کے شروع میں ہوتی ہے۔

(۷) خواب میں چاند کو غیر مطلع مثلاً جنوب یا شمال یا مغرب سے طلوع ہوتا ہوا دیکھنا نا پسندیدہ معاملہ پیش آنے کی طرف اشارہ ہوتا ہے۔

(۸) اگر چاند ان ان جگہوں سے نکل کر تیزی سے سے غروب ہوا تو یہ امرِ مُنکَر (ناپسندیدہ معاملے) کے جلد ختم ہونے کی علامت ہے ۔

(۹) خواب میں چاند دیکھنا کبھی دشمن کے مقابلے میں نصرت (مدد) ملنے کی بھی علامت ہوتا ہے۔

(۱۰) بقول بعض علماء چاند کی مدت کا پورا ہونا بادشاہ، امیر، قائد، اور رحمِ مادر سے آواز نکال کر پیدا ہونے والے بچے پر دلالت کرتا ہے ۔ اور آنے والی کسی خبر، اور نئے انقلاب، اور غائب شخص کے گھر لوٹنے، اور مؤذن کے منارہ پر اور خطیب کے ممبر پر چڑھنے، اور معز ز مطلوب کے حصول پر دلالت کرتا ہے۔ اور کبھی یہ خواب وقتِ مقررہ کے پورا ہونے پر بھی دلالت کرتا ہے۔

(۱۱) کسی نے حج یا زمانۂ حج میں خواب دیکھا کہ اس نے تلبیہ پڑھتے ہوئے، سر مونڈتے ہوئے، یا سلے ہوئے کپڑے اتارتے ہوئے ہلال دیکھا تو دلیل ہے کہ اسے حج بیت اللہ نصیب ہو گا ۔

(۱۲) خواب میں چاند کو تا نبا پیدا کرتا، یا اندھیرا ہونے کی حالت میں، یا سانپ اور بچھو کی طرح دیکھنے کی تعبیر اچھی نہیں ہے ۔

(۱۳) ابتدائی رات میں خواب کے اندر چاند دیکھنا بیوی کے حاملہ ہونے، اور اگر حاملہ ہے تو بیٹا پیدا ہونے پر دلالت کرتا ہے۔ اور کبھی چاند کی دلالت چھوٹے بچے پر بھی ہوتی ہے۔ اور کبھی چاند دیکھنا عاصی کے لئے توبہ، کافر کے لئے مشرف باسلام ہونے پر دلالت کرتا ہے، اور کبھی قید و بند اور بیماری جیسی آفات سے نجات پانے کی طرف بھی اشارہ کرتا ہے۔

(۱۴) چاند کو شروع ہوتا ہوا دیکھنا مکمل ہوکر کمی ہونے کی بنسبت بہتر ہے ۔

(۱۵) کسی نے خواب دیکھا کہ چاند طلوع ہونے کے بعد غروب ہو گیا تو تعبیر ہے کہ جس کام کو وہ کرنا چاہتا ہے مکمل نہیں ہو سکے گا۔


Tags: khwab me chaand dekhne ki tabeer, khwab me moon dekhne ki tabeer, khwab me chaand ko surkh red hota hua dekhne ki tabeer, khwab men chaand ko south se rise hote hue dekhne ki tabeer, khwab me hajj ke zamane men chaand dekhne ki tabeer, khwab me chaand ko saanp ki tarah dekhne ki tabeer

error: Content is protected !!
Scroll to Top