خواب میں سورج دیکھنے کی تعبیر

khwab me suraj sun dekhna

(۱) خواب میں سورج دیکھنا بہت بڑی سلطنت ملنے، خلیفہ بننے یا باپ بننے یا سونا ملنے یا کوئی بڑا حکمران بننے یا کوئی خوبصورت عورت ملنے کی علامت ہے۔

(۲) جس شخص نے دیکھا کہ وہ سورج بن گیا ہے تو اس شخص کو اتنی بڑی سلطنت حاصل ہو گی کہ جہاں تک سورج کی شعاعیں پہنچتی ہیں۔

(۳) اور اگر دیکھے کہ وہ سورج سے چمٹ گیا ہے تو کسی وزیر یا کا تب کی طرف سے اسے خیر، قوت نصیب ہو گی۔

(۴) اگر سورج کو لٹکا ہوا پایا تو اس شخص کو اقتدار حاصل ہوگا اور عدل قائم کرے گا۔

(۵) اگر وہ سورج میں بیٹھ گیا اور اس کے قریب ہو گیا تو وہ کسی بادشاہ سے مال نعمت، قوت اور تائید حاصل کرے گا۔

(۶) اگر دیکھے کہ سورج کی شعاعیں مشرق سے مغرب تک پھیلی ہوئی ہیں تو وہ ایسا شخص ہے جو مابین مشرق ومغرب کا بادشاہ ہو گا اگر وہ اس کا اہل ہوا وگرنہ ایسا علم عطا ہو گا جسے مشرق ومغرب میں اس کا شہرہ ہو گا۔

(۷) اگر دیکھے کہ وہ سورج کا مالک بن گیا ہے یا اس پر قابو پا لیا ہے تو اس شخص کی بات بادشاہ کے ہاں مقبول ہو گی۔

(۸) اگر سورج کو بالکل صاف اور مقرر ہونے کی حالت میں طلوع ہوتے ہوئے دیکھے تو اگر یہ شخص حاکم ہے تو اسے قوت اور بڑی سلطنت حاصل ہو گی اور اگر قائد ہے تو وہ اپنی پناہ گاہ میں زندگی گزارے گا اور اگر وہ شخص رعایا میں سے ہے تو اسے رزقِ حلال عطا ہو گا۔

(۹) اور اگر یہ خواب خوبصورت عورت دیکھے تو اسے ایسی اولاد حاصل ہو گی جو اس کی آنکھوں کی ٹھنڈک ہو گی۔

(۱۰) اگر دیکھا کہ سورج اس کے گھر میں طلوع ہوا ہے تو بادشاہت سے کچھ حصہ حاصل کرے گا اور خلیفہ اس کے ساتھ تعلق قائم کرے گا اگر وہ اس کا اہل ہوا وگر نہ اسے چاہئے کہ اپنی عزت کرنے والے آدمی سے بچے۔

(۱۱) اگر کسی نے دیکھا کہ سورج اس کے گھر میں طلوع ہوا ہے تو اس کی شادی ہو گی۔

(۱۲) اور اگر یہ خواب عورت نے دیکھا ہے تو اس کا بیاہ ہو گا اور خوب خوشحال ہو گی، اگر دیکھنے والا تاجر ہے تو اسے تجارت میں نفع حاصل ہو گا، سورج کی روشنی خواب میں دیکھنا بادشاہ کی ہیبت اور عدل کی علامت ہے۔

(۱۳) اگر دیکھا کہ سورج اس سے بات کر رہا ہے تو اسے خلیفہ کی طرف سے رفعت حاصل ہو گی، چاند کو خواب میں دیکھنے کی بھی یہی تعبیر ہے۔

(۱۴) چاند اور سورج سے کلام کرنا اور پھر کسی ایک کے ساتھ چل پڑنا اس شخص کی جلد موت کا پیغام ہے۔

(۱۵) اگر دیکھا کہ کسی جگہ دھوپ ہے اور کسی جگہ دھوپ نہیں ہے اگر وہ شخص صاحبِ حرب ہے تو جنگ میں صاحبِ وجاہت ہو گا وگرنہ اسے معرفت حاصل ہو گی۔

(۱۶) اگر سورج کو دیکھا کہ وہ صرف اس کے سر پر طلوع ہو رہا ہے باقی جسم پر نہیں تو اسے کوئی بڑا کام ملے گا۔

(۱۷) اور اگر صرف اپنے قدموں پر طلوع ہوتے ہوئے دیکھے تو اسے اناج اور پھل کی پیداوار بڑی مقدار میں حاصل ہوگی اور دنیا حلال طریقے سے اس پر وسیع کر دی جائے گی۔

(۱۸) اور اگر کپڑوں کے نیچے پیٹ پر سورج طلوع ہوتے ہوئے دیکھے اور لوگوں کو اس کا علم نہیں ہے تو اس شخص کو برص کا مرض لاحق ہو گا۔

(۱۹) اگر صرف اس کے سینے پر سورج طلوع ہوا ہے تو دلیل ہے یہ شخص بیمار ہو گا۔

(۲۰) اگر کوئی عورت یہ دیکھے کہ سورج کسی عورت کے گلے میں داخل ہوا اور اس کے دامن سے خارج ہو گیا ہے تو یہ علامت ہے کہ بادشاہ اس عورت سے نکاح کرے گا اور اس کے ساتھ ایک رات گزارے گا، پھر اگر اس نے اسے طلاق دے دی تو یہ عورت

( نعو باللہ ) زنا میں مبتلا ہو گی۔

(۲۱) اگر دیکھا کہ اس کا پیٹ پھٹا اور اس میں سے سورج طلوع ہوا تو اس شخص کی موت واقع ہو جائے گی۔

(۲۲) نیز یہی تعبیر اس صورت میں بھی ہے جب دیکھے کہ سورج مکمل غروب ہو گیا اور وہ شخص اس کے پیچھے پیچھے تھا۔

(۲۳) اور اگر چلتے ہوئے سورج کے پیچھے گیا اور سورج مکمل طور پر غروب نہیں ہوا تو یہ علامت ہے کہ یہ شخص قید کر لیا جائے گا۔

(۲۴) اگر دیکھے کہ سورج کسی زیادہ بوڑھے کی شکل اختیار کر گیا ہے تو یہ علامت ہے کہ خلیفہ وقت اللہ کی خاطر لوگوں سے تواضع سے پیش آئے گا اور قوت حاصل کرے گا، مسلمانوں کی کوششوں کو تقویت دے گا اور ان کے امور کو اچھی طرح سر انجام دے گا اور دشمن کے لشکر کو شکست دے گا، مسلمانوں کے دشمن کو موت کے گھاٹ اتارے گا۔

(۲۵) اگر دیکھا کہ سورج پُر شباب نو جوان کی صورت اختیار کر گیا ہے تو یہ علامت ہے کہ بادشاہ کمزور پڑ جائے گا اور مسلمانوں کی حالت نہایت خستہ ہو جائے گی۔

(۲۶) اگر دیکھے کہ سورج سے آگ نکل رہی ہے اور اس سے اس کے ارد گرد کے ستارے جل گئے ہیں تو بادشاہ اپنے قریبی خاص لوگوں کو دھتکار دے گا۔

(۲۷) اور اگر دیکھے کہ سورج سرخ ہو گیا ہے تو یہ مملکت میں فساد برپا ہونے کی علامت ہے۔

(۲۸) اگر دیکھے کہ سورج زرد ہو گیا ہے تو یہ شخص بیمار پڑے گا۔

(۲۹) اور اگر دیکھے کہ سورج سیاہ ہو گیا ہے تو یہ شخص غلبہ پائے گا۔

(۳۰) اگر دیکھے کہ سورج غروب ہو گیا ہے تو اس شخص کا مطلوبہ شر یا خیر کا کام پورا ہو جائے گا۔

(۳۱) اگر دیکھا کہ سورج مختلف اوقات میں مختلف جگہوں پر ہے تو کسی بڑی سلطنت میں مختلف مقامات پر خروجِ خوارج کی علامت ہے۔

(۳۲) اگر دیکھے کہ وہ سورج سے جھگڑا کر رہا ہے تو وہ کسی خارجی بادشاہ کے خلاف خروج کرے گااگر وہ اس کا اہل ہوا، اگر وہ اس کا اہل نہ ہوا تو معاملہ اس پر الٹ جائے گا، سورج کے ساتھ غداری کرنا علامت ہے کہ یہ شخص بادشاہ کے ساتھ غداری کرے گا یا اس کے حکم کی مخالفت کرے گا۔

(۳۳) اگر دیکھا کہ سورج کی شعاعیں نہیں ہیں تو علامت ہے جس قدر سورج کے شعاعوں میں کمی تھی کہ اس قدر بادشاہ کی ہیبت میں کمی واقع ہو گی۔

(۳۴) اگر دیکھا کہ سورج کی شعاعیں اس آدمی پر نہیں پڑ رہیں تو اگر یہ شخص بادشاہ ہے تو اس کی ہیبت ختم ہو جائے گی اور اگر قائد ہے تو اس کی جاہ ومنزلت زائل ہو جائے گی اور اگر وہ والی

(حاکم) ہے تو معزول ہو جائے گا، اگر وہ رعایا میں سے ہے تو اس کا ذریعہ خاموش ختم ہو جائے گ۔

(۳۵) اگر یہ خواب کوئی عورت دیکھ لے تو اس بات کی علامت ہے کہ اس کی شادی ہو گی مگر اس کا شوہر اس پر خرچ نہیں کرے گا۔

(۳۶) اگر دیکھا کہ سورج پھٹ کر دو ٹکڑے ہو گیا آدھا حصہ اپنی جگہ پر ہے اور دوسرا آدھا حصہ اس حصے کے برابر میں ہے اور دونوں حصوں میں نور اور شعاعیں موجود ہیں تو یہ علامت ہے کہ ایک خارجی شخص کا خروج ہو گا جسے آئندہ بادشاہ کے مثل بادشاہت حاصل ہو گی۔

(۳۷) اگر اپنی جگہ پر باقی نصف (سورج کا ٹکڑا) اُڑ جانے والے دوسرے ٹکڑے کے ساتھ جا ملا اور بالکل مکمل سورج کی شکل اختیار کر گیا کہ جیسا پھٹنے سے پہلے تھا تو علامت ہے اس بات کی کہ اس کی بادشاہت ختم ہو جائے گی اور اس کے خلاف بغاوت کرنے والا ملک پر قابض ہو جائے گا اور بادشاہ کے مثل بادشاہت اس کو حاصل ہو گی، اگر پھٹ کر جانے والا آدھا حصہ دوسرے حصے کے ساتھ واپس جا ملتا ہے اور صحیح سالم سورج کی صورت اختیار کر جاتا ہے تو اس شخص کو سلطنت واپس مل جائے گی اور پہلے کی طرح دوبارہ حکومت قائم ہو جائے گی۔

(۳۸) اگر دونوں نصف حصے سورج کی شکل اختیار کر گئے تو علامت ہے کہ جرنیلوں میں سے کوئی اس کے خلاف چڑھائی کرے گا۔

(۳۹) اگر سورج کو گرتے ہوئے دیکھے تو زمین پر مصیبت نازل ہو گی۔

(۴۰) اگر زمین پر گرتے ہوئے دیکھے تو اس کا باپ فوت ہو جائے گا۔

(۴۱) جس نے خواب میں دیکھا کہ وہ سورج کی روشنی اور شعاعوں کی طرف دیکھ رہا ہے تو اسے بادشاہت حاصل ہو گی اگر اس میں بادشاہت کی صلاحیت ہو یا اپنے علاقے کا اور اپنے گھر کا سردار ہو گا۔

(۴۲) اگر سورج کو اپنے شہر میں جگمگاتے ہوئے دیکھے تو اگر یہ شخص مسافر ہے تو اپنے وطن صحیح سالم لوٹ جائے گا۔

(۴۳) اگر سورج کو مکمل آب وتاب کےساتھ مشرق سے طلوع ہوتے ہوئے دیکھے اور پھر مغرب کی سمت میں آب وتاب کے ساتھ غروف ہو گیا تو بادشاہ کے ذریعے سے اس شہر والوں کو خیر حاصل ہو گی اور خوش وخرم زندگی گزاریں گے۔

(۴۴) اگر دیکھے کہ سورج اس کے گھر میں طلوع ہوا اور سارے گھر کو روشن کر دیا ہے تو یہ شخص عزت، کرامت، شہرت، شرف، وجاہت اور مرتبہ حاصل کرے گا۔

(۴۵) جس شخص نے دیکھا کہ اس نے سورج کو نگل لیا ہے تو یہ شخص مغموم زندگی گزارے گا۔

(۴۶) اگر دیکھا کہ سورج مغرب سے طلوع ہو رہا ہے تو یہ شخص لوگوں میں رسوا ہو گا،  اگر اس کا کسی کے پاس کوئی راز ہو تو وہ فاش ہو جائے گا اور پوشیدہ امور بھی کھل کر لوگوں کے سامنے آجائیں گے۔

(۴۷) اگر دیکھے کہ سورج کو بادشاہ نے نگلا ہے تو اس کی وفات ہو جائے گی۔

(۴۸) اگر دیکھا کہ سورج اپنی اصل حالت سے کچھ متغیر ہو گیا ہے تو علامت ہے کہ اس شہر میں کوئی بڑی آفت آئے گی۔

(۴۹) اگر دیکھا کہ وہ سورج پر بیٹھا ہوا ہے تو اسے نعمتِ واسعہ حاصل ہو گی اور آسمان سے اس شخص پر برکتوں کا نزول ہو گا،  اگر اسے سورج کی روشنی پہنچی تو یہ علامت ہے کہ اسے کوئی خزانہ حاصل ہو گا اور بہت بڑا مال پائے گا اور اللہ تعالی اسے خیر عطا فرمائے گا۔

(۵۰) اگر کسی شخص نے سورج کو مشرق سے طلوع ہوتے دیکھا اور پھر دیکھا کہ وہ مشرق ہی میں غروب ہو گیا ہے تو یہ تمام لوگوں کے حق میں خیر ہے اور اعمال پر دلالت کرتا ہے بایں طور کہ لوگوں کو نیند سے بیداری حاصل ہو گی اور نیک اعمال کا موقع میسر آئے گا اور ممکن ہے کہ اس کو اولادِ نرینہ حاصل ہو جائے۔

(۵۱) اگر یہ خواب غلاموں میں سے کسی نے دیکھا ہے تو اس بات کی علامت ہے کہ وہ سب آزاد ہو جائیں گے، جو شخص یہ چاہتا ہو کہ اس کا معاملہ مخفی رہے تو یہ اس کے معاملے کے ظہور کی دلیل ہے کیونکہ یہ تمام چیزوں کو ظاہر اور واضح کرتا ہے۔

(۵۲) اگر کسی نے دیکھا کہ سورج مغرب سے طلوع ہو رہا ہے تو یہ اس بات کی دلیل ہے کہ خفیہ چیزیں ظاہر ہو جائیں گی اگر چہ وہ آدمی ان باتوں کو صیغہ راز میں رکھنے کی بھر پور کوشش کرے۔

(۵۳) اگر یہ خواب کسی بیمار نے دیکھا ہے تو اسے صحت نصیب ہو گی اگر اس کی آنکھ میں درد تھا تو یہ علامت ہے کہ یہ شخص نابینا نہ ہو گا۔

(۵۴) اگر یہ خواب دیکھنے والا مسافر ہے تو وہ اپنے سفر سے واپس لوٹ آئے گا اگر چہ جگہ کا پتہ نہ ہو نیز یہ اس شخص کے لئے بھی خیر کی دلیل ہے جو مغرب کی سمت سفر کرنے کا ارادہ رکھتا ہو۔

(۵۵) اور یہی مذکورہ تعبیر اس صورت میں بھی ہے کہ جب کسی نے سورج کو جنوب سے طلوع ہو کر شمال میں غروب ہوتا دیکھا۔

(۵۶) اگر کسی نے دیکھا کہ سورج تاریک ہے اور اس کا رنگ لہو کی مانند ہے یا یہ دیکھا کہ سورج کی حالت بدلی ہوئی ہے تو یہ خواب تمام لوگوں کے حق میں نا مبارک ہے، بعض لوگ بے روز گار ہو جائیں گے اور صاحبِ رؤیا کے بچوں کی بیماری کی بھی علامت ہے  یا اس کو تکلیف کا سامنا کرنا پڑے گا، آشوبِ چشم میں مبتلا ہو جائے گا اور جو شخص اپنے معاملے کو مخفی رکھنے کا خواہاں ہو گا تو وہ اپنے راز کو پوشیدہ رکھنے میں کامیاب رہے گا۔

(۵۷) اگر دیکھا کہ سورج اس کے بستر پر اتر آیا ہے اور دھمکی دے رہا ہے تو یہ دلیل ہے کہ یہ شخص شدید مرض میں مبتلا ہو گا اور جسم پر ورم آ جائے گا۔

(۵۸) اگر دیکھا کہ سورج اس کے ساتھ خیر کا معاملہ کر رہا ہے تو یہ خوشحالی اور تولدِ پسر کی دلیل ہے اور علامت ہے بہت سے بیمار شفاء پائیں گے۔

(۵۹) جس شخص نے دیکھا سورج معدوم ہو گیا ہے تو دلیل ہے وہ اندھا ہو جائے گا یا اس کی اولاد میں سے کوئی وفات پا جائے گا۔

(۶۰) اور جس شخص نے دیکھا کہ سورج کو بہت سارے سورج گھیرے ہوئے ہیں تو یہ تمام مسافروں کے لئے خیر کی دلیل ہے نیز شاہ سواروں کے لئے بہتر ہے مگر مریضوں کے مرض میں اضافہ ہو گا اور اموات واقع ہوں گی۔

(۶۱) جس شخص نے دیکھا کہ سورج اسے کوئی چیز دے رہا ہے یا اس سے کوئی چیز لے رہا ہے تو یہ خواب مبارک نہیں چونکہ سورج کا کسی کو کوئی چیز دینا سختی کی علامت ہے اور کوئی چیز لینا اتلاف اور ہلاکت کی دلیل ہے۔

(۶۲) جس نے دیکھا کہ سورج اپنی کرنیں اس پر ڈال رہا ہے تو یہ شخص خلیفہ کا مصاحب بنے گا اور وہ اس کو ہدایات دے گا۔

(۶۳) اگر دیکھا کہ سورج کی گرمی بہت زیادہ بڑھ گئی تو دلیل ہے کہ اس شخص کو بادشاہ کی طرف سے غم لاحق ہو گا۔

(۶۴) جس نے دیکھا کہ وہ سورج سے بھاگ رہا ہے تو دلیل ہے کہ یہ شخص اپنی بیوی یا بادشاہ یا کسی اور نا پسندیدہ بات سے بھاگے گا۔

(۶۵) جس شخص نے سورج کو اپنے آلہ تناسل سے نکلتے ہوئے دیکھا تو اس شخص کو لڑکا عطا ہو گا جو بادشاہ یا وزیر بنے گا۔

(۶۶) جس شخص نے دیکھا کہ سورج اور چاند اس کے پاس اکٹھے ہوئے ہیں اور دونوں چمک بھی رہے ہیں تو یہ دلیل ہے کہ یہ شخص کسی خوبصورت عورت سے بیاہ کرے گا۔

(۶۷) سورج کا مغرب سے طلوع ہونا بادشاہت کی دلیل ہے، بعض نے کہا کہ یہ رائی کی رسوائی کی علامت ہے اور بعض کی رائے یہ ہے کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ شخص مذکور کو توبہ کی توفیق ہو گی اور بعض معبرین فرماتے ہیں کہ اس کے قربِ اجل کی دلیل ہے، بعض نے یہ تعبیر کی ہے زمین پر کوئی واقعہ پیش آئے گا یہ خواب اگر مریض نے دیکھا تو دلیل ہے کہ یہ شخص صحت مند ہو جائے گا۔

(۶۸) اگر دیکھا کہ بادل یا کسی اور چیز نے سورج کو چھپا لیا ہے یا اس پر چھا گئی ہے حتی کہ سورج کی روشنی بھی نظر نہیں آ رہی تو یہ دلیل ہے کہ بادشاہ کو کوئی مرض لاحق ہو گا یا اس کی موجودہ حالت بدل جائے گی۔

(۶۹) اگر دیکھا کہ سورج سے بادل چھٹ رہے ہیں تو دلیل ہے کہ بادشاہ سے غم، فکر، مرض دور ہو جائے گا اور بادشاہ کی سابقہ حالت عود کرے گی۔

(۶۹)  جس نے دیکھا کہ صرف دھوپ میں چلتا ہے تو دلیل ہے کہ یہ شخص سفر کرے گا۔

(۷۰) اگر دیکھا کہ سورج زمین پر طلوع ہو رہا ہے تو یہ دلیل ہے کہ قحط مسلط ہو گا یا آگ لگ جائے گی۔

(۷۱) جس نے دیکھا کہ وہ دس سورج پکڑ کر ایک کپڑے میں رکھ رہا ہے تو دلیل ہے کہ وہ شخص دس ہزار درہم حاصل کرے گا اور بعض مرتبہ سورج دیکھنا اس بات کی دلیل ہوتی ہے کہ یہ شخص مقتدیٰ عالم بنے گا، بعض معبرین فرماتے ہیں کہ سورج کا بادلوں میں چھپ جانا اس بات کی دلیل ہے کہ بادشاہ رعایا پر ڈھائے جانے والے کسی ظلم کی پاداش میں معزول ہو جائے گا اور بعض مرتبہ سورج دیکھنا اس بات کی دلیل ہوتی ہے کہ صاحبِ خواب کو منزلت عطا ہو گی مثلاً وزیر یا نقیب یا استاذ یا باپ بنے گا۔

(۷۲) اگر یہ خواب کسی عورت نے دیکھا ہے تو شوہر پر دلالت کرتا ہے  اور بعض مرتبہ سورج کو خواب میں دیکھنے کی تعبیر کوئی معزز خاتون

(مثلاً ملکہ) یا سردار یا اس کی بیٹی یا ماں، رائی کی بیوی یا اس کی ماں یا بیٹی یا خالہ یا سوتیلی ماں یا دادی ہوتی ہے۔

(۷۳) سورج میں معمول کے مطابق کوئی تبدیلی دیکھنے کی تعبیر مذکورہ بالا افراد ہیں۔

(۷۴) کسی شخص نے سورج کو زمین پر گرتے ہوئے دیکھا یا دیکھا کہ سورج کو کوئی پرندہ نگل رہا ہے یا سورج سمندر میں گر گیا ہے یا آگ سے جل گیا ہے یا غائب ہو گیا ہے یا وہ سیاہ ہو کر آسمان میں اپنے معروف راستے سے ہٹ کر کسی جگہ گم ہو گیا ہے یا وہ بناتِ نعش

(ستاروں کا ایک خاص مجموعہ) میں داخل ہو گیا ہے تو اس کی تعبیر مذکورہ بالا افراد میں سے کسی کی موت ہے۔

(۷۵) اگر سورج کو گرہن ہوتے ہوئے دیکھے یا اس پر بادل چھائے ہوئے دیکھے یا غبار یا دھواں دیکھے حتی کہ سورج کی روشنی کم ہو گئی تو یہ علامت ہے کہ مذکورہ بالا افراد میں کسی کوکوئی مرض یا پریشانی، فکر، غم ، قلق میں ڈالنے والی خبر کا سامنا ہو گا، اگر ان افراد میں سے کوئی واقعی بیمار ہے تو اس کی موت واقع ہو جائے گی۔

(۷۶) اگر دیکھا کہ سورج سیاہ ہو گیا ہے لیکن وجہ معلوم نہیں نیز گرہن بھی نہیں ہے تو مذکورہ افراد میں سے کسی کے ظلم یا کفریا گمراہی کی دلیل ہے۔

(۷۷) اگر اس کو اپنی مٹھی میں پکڑا یا روشنی ہونے کی حالت میں اپنے گھر میں اترتے ہوئے دیکھا تو اس شخص کو عظیم الشان بادشاہت حاصل ہو گی بشر طیکہ وہ اس کا اہل ہوا، اگر اس گھر

(کہ جس میں سورج اترا تھا) کا مالک کہیں سفر میں تھا تو واپس لوٹ آئے گا خواہ یہ خواب اس مالک کے بیٹے یا غلام یا بیوی میں سے کسی نے بھی دیکھا ہو، چونکہ وہ مالک ان سب لوگوں کا بادشاہ ہے گھر کا نگران ہے، اگر مذکورہ خواب دیکھنے والے شخص کی بیوی یا باندی حاملہ ہے تو اولاد جنے گی۔

(۷۸) اگر سورج کو مغرب سے طلوع ہوتے ہوئے دیکھا یا دیکھا کہ وہ دوبارہ طلوع ہو رہا ہے یا سورج اس طرف واپس جا رہا ہے کہ جدھر سے طلوع ہوا تھا تو یہ دلیل ہے عبدیت کی اور بعض مرتبہ اس خواب کی تعبیر یہ ہوتی ہے کہ مذکورہ اشخاص میں سے کوئی سفر پر گیا ہوا ہے تو واپس لوٹ آئے گا اور اس کا معاملہ جور وظلم سے عدل کی طرف لوٹ آئے گا اور بعض مرتبہ اس کا طلوع ہو کر غروب ہو جانا خواب دیکھنے والے کی حاملہ بیوی کے ہاں ادھورہ بچہ کی پیدائش کی دلیل ہوتا ہے اور بعض مرتبہ اس کی تعبیر یہ ہوتی ہے کہ سفر میں گیا ہوا آدمی عجیب وغریب قسم کے اموال لے کر آئے گا، بعض مرتبہ سورج کا غروب ہونا رہائی پانے والے قیدی کے قید میں دوبارہ لوٹنے کی دلیل ہوتا ہے اور کبھی اس کی تعبیر یہ ہوتی ہے کہ کافر اسلام قبول کر کے پھر مرتد ہو جائے گا یا گناہگار شخص گمراہی سے توبہ کر کے گمراہی کی طرف واپس لوٹے گا اور جس کی بیوی کی اس رات رخصتی ہوئی اور کوئی باندی خریدی تو یہ دلیل ہے اس بات کی کہ عورت اپنے میکے چلی جائے گی اور باندی اپنے سابق مولی کی طرف رجوع کرے گی، بعض مرتبہ اس کی تعبیر یہ ہوتی ہے کہ اپنی مطلقہ بیوی سے دوبارہ رجوع کرے گا اور حاملہ عورت کے ہاں ولادت ہو گی اور جس آدمی کو روزی کے معاملے میں تنگی تھی تو کشادگی میسر ہو گی خصوصاً ان افراد کے حق میں کہ جن کے کام میں سورج کا گہرا دخل ہوتا ہے مثلاً دھوبی، اینٹ بنانے والا، اگر رائی

(خواب دیکھنے والا) مریض ہے تو اس کی موت کی دلیل ہے،اگر مجاہد ہے تو وہ نصرت حاصل کرے گا، چونکہ یوشع بن نون علیہ السلام کے لئے جنگ کے موقع پر سورج کو دوبارہ طلوع کیا گیا تھا حتی کہ انہیں فتح ہوئی۔

(۷۹) اگر دیکھا کہ وہ سورج کا پیچھا کر رہا ہے چلتا چلا جا رہا ہے اور تھکتا نہیں تو دلیل ہے کہ یہ شخص بادشاہ کے ہمراہ قید میں جائے گا، اگر رائی کو سائے میں ٹھنڈ محسوس ہوئی اور وہ دھوپ میں جا بیٹھا تو اس شخص کا فقر وفاقہ دور ہو جائے گا چونکہ ٹھنڈ فقر کی علامت ہے۔

(۸۰) جس نے دیکھا کہ سورج، چاند اور ستارے ایک جگہ اکٹھے ہو گئے ہیں اور وہ ان کا مالک ہو گیا ہے اور وہ روشن بھی تھا تو یہ شخص بادشاہ، امراء، وزیر کے ہاں مقبول القول ہو گا۔

(۸۱) اگر مذکور خواب میں سورج روشن نہیں تھا تو اس خواب میں صاحبِ خواب کے لئے کوئی خیر نہیں۔

(۸۲) اگر سورج اور چاند کو خود پر طلوع ہوتے ہوئے دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کے والدین اس سے راضی ہیں،  اگر یہ دونوں بے نور تھے تو دلیل ہے کہ ماں باپ اس سے ناراض ہیں۔

(۸۳) اگر سورج چاند کو اپنے دائیں بائیں یا آگے پیچھے دیکھے تو دلیل ہے کہ اس شخص کو غم، مصیبت، آفت یا ایسی شکست لاحق ہو گی کہ وہ بھاگ کھڑا ہو گا۔

(۸۴) سورج، چاند اور ستاروں کا پراگندہ، سیاہ ہو جانا دنیا کے متغیر ہونے کی علامت ہے۔

(۸۵) اور جس نے دیکھا دو سورج آپس میں رگڑ کھا رہے ہیں تو دلیل ہے کہ دو بادشاہ آپس میں جنگ کریں گے۔

(۸۶) جس نے دیکھا کہ اس نے سورج یا چاند کو سجدہ کیا تو دلیل ہے کہ اس سے کبیرہ گناہ یا بہت بڑا جرم صادر ہو گا۔

(۸۷) اگر خود سے سورج کی شعاعیں نکلتے ہوئے دیکھے تو دلیل ہے کہ بادشاہت وریاست حاصل کرے گا۔

(۸۸) اگر سورج کو ستاروں پر غضبناک ہوتے ہوئے دیکھے تو دلیل ہے کہ وہ اپنے دشمنوں پر غضب نازل کرے گا اور بھر پور قوت وطاقت کا مظاہرہ کرے گا، اس کا نصیبہ بلند ہوگا ، مالداری میں اضافہ ہو گا،بعض مرتبہ سورج دیکھنا رزق، معاش، ہدایت، حق، ظاہر کی اتباع، بیماریوں سے شفاء کی دلیل ہوتی ہے اس شخص کے لئے جو دھوپ میں بیٹھا یا اس کا مالک ہو گیا۔

(۸۹) موسم سرما میں اگر دیکھے گویا موسم گرما میں دھوپ میں بٹھایا اس کا مالک ہوا تو غموں، فقر، بیماریوں کی دلیل ہے اور بعض مرتبہ اس کی تعبیر یہ ہوتی ہے کہ یہ شخص مشرق یا مغرب کی سمت سفر کرے گا۔

(۹۰) اور سورج کو اس کے طلوع کے بلند مقامات پر دیکھنا قدر ومنزلت اور رفعت کی دلیل ہے۔

(۹۱) غروب ہونے کی جگہوں میں دیکھنا فقر وفاقہ، خسارہ، ہموم، بدقسمتی کی علامت ہے۔

(۹۲) اور بہت سے سورج دیکھنا نئی نئی باتوں، خوف، بے روزگاری اور مندہ کی علامت ہے، نیز یہی تعبیر اس صورت میں ہے کہ اگر بہت سارے چاند دیکھے ہوں، بعض مرتبہ بہت سے سورج دیکھنا سواری پر دلالت کرتا ہے خصوصاً ان جانوروں پر کہ ان پر سواری نہایت دشوار ہوتی ہے اور بہت سے حسین وجمیل چہروں کے اجتماع کی علامت ہوتا ہے۔

(۹۳) اور بعض مرتبہ شمس وقمر کو بدر کی حالت میں دیکھنا ان اشخاص کی دلیل ہے کہ جن کے ناموں کا یہ حصہ ہیں، مثلاً شمس الدین، قمر الدین، بدرالدین۔

(۹۴) اگر دیکھا کہ بہت سارے سورج ہیں اور روشنی میں اضافہ نہیں ہوا تو یہ علامت ہے کہ اعلی منزل وقدر والے لوگ مختلف مصلحتوں پر متفق ہوں گے۔

(۹۵) اگر روشنی اس قدر  بڑھ گئی کہ آنکھیں چکا چوند ہونے لگیں تو دلیل ہے کثرتِ اغراض اور ضیاع مصالح کی۔

(۹۶) اگر دیکھا کہ وہ سورج کو کھا رہا ہے تو دلیل ہے کہ سورج سے نفع اٹھائے گا اور بہت زیادہ مال ودولت پائے گا اور بعض مرتبہ یہ علامت ہوتا ہے کہ وہ نجومی یا مؤذن بنے گا چونکہ دونوں کے عمل کا تعلق سورج سے ہوتا ہے۔

(۹۷) اگر دیکھا کہ سورج نے اس کو جلا ڈالا ہے تو دلیل ہے کہ کسی حسین چہرے کی محبت میں ہلاک ہو گا یا اس پر کوئی مصیبت آن پڑے گی، بعض مرتبہ یہ اس کے گمان کے غلط ہونے کی دلیل ہوتا ہے یا یہ کہ وہ کسی گناہ کی نذر مانے گا۔

(۹۸) اگر عورت نے دیکھا کہ وہ سورج کو اٹھائے ہوئے ہے تو دلیل ہے شوہر کی یا اس بات کی دلیل ہے کہ اس کو خوبصورت لڑکا عطا ہو گا۔

(۹۹) اگر دیکھا کہ سورج اس سے بامعنی کلام کر رہا ہے تو یہ شخص جنوں کو مسخر کرنے پر قادر ہو گا یا ترجمان ہو گا۔

(۱۰۰) سورج چاند اور ستاروں کو دیکھنا آزمائش، قید یا خاص لوگوں سے حسد کرنے کی دلیل ہے اور آخر کار اس کا انجام بادشاہ کی معاونت سے اچھا ہو گا یا دین میں ترقی حاصل کرے گا، اس خواب کی تعبیر کی بنیاد حضرت یوسف علیہ السلام کا قصہ ہے، بعض مرتبہ ان چیزوں کا دیکھنا خوف اور سختی کی علامت ہوتی ہے اور سورج سے چراغ کی تعبیر لینا اللہ پاک کے اس فرمان کا موجب ہے ﴿وجعل الشمس سراجا﴾ ”اور کر دیا سورج کو چراغ جلتا ہوا“۔

(۱۰۱) سورج کا مغرب سے طلوع ہونا خوف، گھبراہٹ، بادشاہ کے ظلم اور دشمن کے مقابلے سے واپس لوٹنے کی دلیل ہے، بعض مرتبہ اس کی تعبیر یہ ہوتی ہے کہ مسافر ناکام ورنجیدہ واپس لوٹے گا، نیز مرتد ہو جانا تو بہ وتائب ہو جانے کے بعد دوبارہ فسق کا ارتکاب کرنا اور زبردستی ایمان قبول کرنے کی علامت ہوتا ہے۔

(۱۰۲) اگر دیکھے کہ سورج نے کھیتیاں، یا باغات جلا ڈالے ہیں یا لوگوں کو نقصان پہنچایا ہے تو دلیل ہے کہ امراض عام ہوں گے، وبا پھوٹ پڑے گی، بڑے لوگ ظلم کریں گے، مصیبتوں کا نزول ہوگا، کھانے پینے کی چیزیں مہنگی ہو جائیں گی۔

(۱۰۳) اگر دیکھا کہ آسمان پر کئی سورج ہیں جو لوگوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں تو دلیل ہے ظالم اقوام کی یا اربابِ شر کی۔

(۱۰۴) اگر یہ سورج لوگوں کو نفع پہنچا رہے ہیں تو دلیل ہے کہ اربابِ حل وعقد کے عادل ہونے اور نفع حاصل ہونے اور مالِ تجارت کی اور بعض مرتبہ اس کی تعبیر وہ چیزیں ہوتی ہیں جو سورج کی محتاج ہوتی ہیں،  مثلاً کھیتیاں اور پھل وغیرہ۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top