Khwab me chanbeli Jasmine dekhne ki tabeer
(۱) خواب میں چنبیلی پانا، یا دیکھنا فرحت اور خوشی حاصل ہونے پر دلالت کرتا ہے۔ چنبیلی کی تعبیر علماء سے بھی کرتے ہیں ۔
(۲) کسی نے خواب دیکھا کہ فرشتے اتر رہے اور شہر سے چنبیلی چن رہے ہیں تو تعبیر ہے کہ اس علاقے کے علماء وفات پا جائیں گے ۔ اور کبھی اس کی دلالت عموم و تکالیف کے دور ہونے پر ہوتی ہے ۔
(۳) غیر شادی شدہ لوگوں کے لیے شادی کی علامت ہے۔
(۴) چنبیلی کو کھِلنے سے پہلے دیکھنا کنواری سے شادی کرنے کی طرف اشارہ ہوتا ہے ۔
(۵) اپنے بدن میں ٹھنڈک محسوس کرنے والا شخص اگر خواب میں اپنے پاس چنبیلی دیکھے تو اس کی یہ شکایت ختم ہو جائیگی؛ اس لیے کہ چنبیلی کا مزاج گرم ہے اور ٹھنڈے مزاج والوں کے لیے صحت کے اعتبار سے درست ہے۔