خواب میں ریشم دیکھنے کی تعبیر
khwab me raisham velvet dekhne ki tabeer
حضرت امام محمد بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق
خواب میں ریشم دیکھنا
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خز خواب میں چوغہ اور پگڑی اور ٹوپی اور جو اس کے مشابہ ہے مردوں کے لیے پسندیدہ ہے اور ان کا رنگ اگر ایک صورت پر نیک ہے اور اگر ایک سارنگ ہے تو غم و اندوہ ہے اور کپڑوں پر سبز رنگ اچھا ہوتا ہے۔ حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ خز خواب میں دیکھنا، جو کوئی خریدا ہے، پانچ وجہ پر ہے: اول مال و منفعت، دوم خیرو برکت، سوم عزت و مرتبہ، چہارم مرتبہ کا باندازہ، پنجم ریاست اور بزرگی۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں خز کا کپڑا پہننا مال حرام پر دلیل ہے اور اہلِ تعبیر نے بیان کیا ہے کہ عورتوں کے لیے خز کا خواب برا دیکھنا اچھا ہے اور خز فروش مرد خواب میں ایسا آدمی ہے جو دین کے بدلے دنیا کو اختیار کرتا ہے۔
خواب میں ریشم کا لباس دیکھنا
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں ریشم اس جہان کی خیر و صلاح ہے۔ اگر عورت ریشم کو دیکھے تو بہتر ہے۔ اگر مرد دیکھے کہ اس نے دیبا اور ریشم کی قبا پہنی ہے اور جہاد کرتا ہے۔ دلیل ہے کہ دین اور دنیا میں عزت اور مرتبہ پائے گا۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر عورت دیکھے کہ اس نے چوغہ اور پیراہن اطلس سبز کا پہنا ہے۔ دلیل ہے کہ وہ عورت دیندار اور بادیانت ہوگی۔ اور اگر دیکھے کہ سفید اطلس پہنا ہے۔ تو یہ اس کی پارسائی کی دلیل ہے اور اگر اطلس نیلا ہے۔ دلیل ہے کہ اس پر مصیبت آئے گی۔ اور اگر دیکھے کہ اطلس سیاہ ہے۔ دلیل ہے کہ غمناک ہوگا اور خواب میں ریشم بننے والا آدمی مسافر ہے۔ جو دنیا کی اصلاح اور دین کی خرابی کرتا ہے۔ اور پرنیان کی تاویل دیبا کی تاویل کے مساوی ہے۔
خواب میں ریشم دیکھنا
قز۔ ریشم۔ حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ ریشم اور ابریشم سفید دیکھے۔ دلیل ہے کہ اس جہان کی نعمت پائے گا اور اگر زرد ہے تو بیماری پر دلیل ہے اور پختہ ریشم کا دیکھنا خام سے بہتر ہے اور اگر دیکھے کہ اس کا ریشم یا ابریشم جل گیا ہے یا ضائع ہوا ہے دلیل ہے کہ اس کو نقصان پہنچے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس ریشم یا ابریشم سفید ہے اور اس کے ملک کی ہے تو خیر و منفعت حاصل کرے گا اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس ہر ایک رنگ کا ریشم ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو ہر ایک طرح کا سامان ملے گا اور ریشم مردوں کے لئے دین میں مکروہ ہے اور عورتوں کے لئے دین کی بابت اچھا ہے۔
خواب میں ابریشم دیکھنا
ابریشم کو خواب میں دیکھنے کی تاویل قزِ یعنی ریشم کے دیکھنے کے مساوی ہے، جس کا ذکر حرف قاف میں آئے گا۔
خواب میں ریشمی کپڑا پہننا
کزاگند۔ کچا ریشم۔ حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس نے ریشم پہنا ہوا ہے دلیل ہے کہ عورت کرے گا اور دشمنوں پر غالب آئے گا اور اگر یہ خواب عورت دیکھے دلیل ہے کہ شوہر کرے گی اور اس سے خیر و منفعت حاصل کرے گی۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ ریشم کا نیا کپڑا پہنا ہے دلیل ہے کہ مالدار اور پارسا عورت کرے گا۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ سبز پہنا ہے دلیل ہے کہ مصلح اور پارسا عورت کرے گا اور اگر سرخ پہنا ہے تو عیش پرست عورت ہو گی اور اگر صاحب خواب قاضی یا خطیب ہے اور سیاہ ہے تو نیکی پر دلیل ہے اور اگر عام آدمی ہے تو وہ عورت گناہگار ہو گی۔ اور اگر پرانا ہے تو وہ عورت پلید اور نابکار ہو گی۔
خواب میں ریشمی کپڑا دیکھنا
دیبا ایک قسم کا کپڑا ہے۔ خواب میں پرنیان کا دیکھنا تاویل کی دیبا دیکھنے کی مانند ہے، اس کی شرح حرف دال میں بیان کی جائے گی۔
خواب میں ریشم کے کیڑے پالنے والا دیکھنا
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ پیلہ ور خواب میں طبیب اور فقیہ کے مانند ہے، کیونکہ طبیب بیماروں کا علاج کرتا ہے اور فقیہ لوگوں کو دین کی راہ دکھاتا ہے۔ اور اگر پیلہ ور دیکھے کہ پیلے بچاتا ہے اور لوگوں کو خیرو راحت پہنچاتا ہے تو خیرو سعادت کی دلیل ہے۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ پیلہ وری کرتا ہے تو دلیل ہے کہ اس سے خیرو منفعت ہر ایک کو پہنچے گی اور اس کا نام ملک میں روشن ہوگا۔
امام ابن سیرین
حضرت امام عبد الغنی نابلسی رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق
(1) اگر خواب دیکھے کہ کسی کو حریر پہنایا تو اس سے عشق کرے گا۔
(2) اگر کسی کو بادشاہ سے حریر ملے تو وہ تکبر میں مبتلا ہوگا۔
(3) اگر میت کو حریر پہنے ہوئے دیکھے تو اچھے انجام کی دلیل ہے، زرد رنگ اور سرخ رنگ کا ریشم بیماری کی علامت ہے، بعض حضرات کہتے ہیں کہ بیماری نہیں بلکہ جنگ میں مردوں کی زینت ہے، اگر فقہاء حریر پہنیں تو دنیا طلبی اور لوگوں کو بدعت کی دعوت دینے کی طرف اشارہ ہے اور اگر غیر فقہاء حریر پہنیں تو ایسے اعمال کریں گے جن کے سبب جنت میں جائیں گے اور دنیاوی سرداری بھی حاصل ہوگی، حریر پہننا شریف عورت سے شادی اور حسین لونڈی سے شب باشی کرنا ہے۔
خواب میں ریشم فروش دیکھنے کی تعبیر
khwab me raisham bechne ki tabeer
خواب میں ریشم کے کپڑے کو دیکھنا حصولِ مسرت کی دلیل ہے کیونکہ اس میں اتنے خوشنما رنگ ہوتے ہیں جس سے انسان فرحت حاصل کرتا ہے، کبھی اس کی دلالت ایسے عالم پر بھی ہوتی ہے جو مشکل مسائل حل کر دے اور غم اور تنگی دور کر دے۔
خواب میں ریشم بیچنے والے کو دیکھنا مندرجہ ذیل باتوں پر دلالت کرتا ہے، ڈاک، مخبر، مولف القلوب لوگوں میں اصلاح کرنے والا، غیر شادی شدہ کی شادی۔
خواب میں ریشمی کپڑا کو دیکھنے کی تعبیر
Khwab me raishmi kapra velvet dekhne ki tabeer
(1) اس کی تعبیر مالِ کثیر ہے۔
(2) خواب دیکھا کہ اس نے ریشمی لباس پہنا ہوا ہے تو دلیل ہے کہ وہ حج کی دولت سے سرفراز ہوگا۔
(3) اگر کپڑا سرخ رنگ کا ہو تو یہ دنیا ہے جو جدید انداز سے ملے گی اور پیلے رنگ کا ہو تو دلیل ہے کہ مرض کے ساتھ دنیا ملے گی۔
(4) پیلے رنگ کے علاوہ ریشمی کے دیگر رنگ کے کپڑوں کی تعبیر اس کے پہنے والوں کے لئے مال ہے۔
خواب میں ریشمی کپڑا دیکھنے کی تعبیر
(1) خواب میں ریشمی جوڑے کا مالک بننا دیندار، پرہیزگار صاحبِ ریاست ہونے کی بشارت ہے، ایک دیندار شریفہ حسینہ معززہ عورت سے نکاح کرنے کی بھی دلیل ہے۔
(2) لپٹا ہوا ریشمی کپڑا خریدنا باندی خریدنے یا بہت ساری خوبصورت جاریات خریدنے کی دلیل ہے۔
(3) خواب میں ریشم کا کپڑا زیب تن کرنا کسی خوبصورت کنواری لڑکی سے شادی کی بشارت ہے۔
(4) اور فقراء کے لئے ریشمی لباس پہننا دنیا طلبی اور لوگوں کو بدعت کی طرف دعوت دینے کی علامت ہے۔
خواب میں ریشمی کپڑا دیکھنے کی تعبیر
(1) خواب میں ریشمی جوڑے کا مالک بننا دیندار، پرہیزگار صاحبِ ریاست ہونے کی بشارت ہے، ایک دیندار شریفہ حسینہ معززہ عورت سے نکاح کرنے کی بھی دلیل ہے۔
(2) لپٹا ہوا ریشمی کپڑا خریدنا باندی خریدنے یا بہت ساری خوبصورت جاریات خریدنے کی دلیل ہے۔
(3) خواب میں ریشم کا کپڑا زیب تن کرنا کسی خوبصورت کنواری لڑکی سے شادی کی بشارت ہے۔
(4) اور فقراء کے لئے ریشمی لباس پہننا دنیا طلبی اور لوگوں کو بدعت کی طرف دعوت دینے کی علامت ہے۔
یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔
