خواب میں یہودی دیکھنے کی تعبیر

Khwab me yahoodi jew dekhne ki tabeer

(1) یہودی ( بوڑھا ہو یا جوان) کی تعبیر دشمن ہے، اللہ تعالی کا فرمان ہے ﴿ لَتَجِدَنَّ اَشَدَّ النَّاسِ عَدَاوَةً لِّلَّذِينَ اٰمَنُوا الْيَہُوْدَ﴾ (ترجمہ: (اے پیغمبرﷺ!) تم دیکھو گے کہ مومنوں کے ساتھ سب سے زیادہ دشمنی کرنے والے یہودی ہیں) ۔

(۲) خواب میں کسی یہودی سے معاملہ کرنا یا اس کا ساتھی بننا کسی ایسے ہی انسان سے ملاقات کرنے کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ اسی طرح یہودی کی دلالت جادوگر، خیانت کار، قرض لے کر ادانہ کر نے والے، نجومی اور فراڈی قسم کے آدمی پر ہوتی ہے۔

(۳) یہودی عورت حاصل نہ ہونے والی دنیا کی علامت ہے ۔

(۴) کسی نے خواب دیکھا کہ وہ یہودی ہوا تو دلیل ہے کہ وہ گناہوں پر جری  ہوگا (بغیر ڈرے گناہ کرے گا)۔ بعض علما نے کہا کہ خواب میں کسی یہودی کو دیکھنا اپنے چچا کی میراث کے حقدار ہونے کی دلیل ہے۔

(۵) کسی نے خواب دیکھا کہ اسکو یہودی کہہ کر پکارا جارہا ہے اوروہ اسکو ناپسند کرتا ہے او سفید کپڑوں میں ملبوس ہے تو یہ غم سے نجات پانے کی دلیل ہے، اور اللہ تعالیٰ کے رحمت پانے کی بشارت ہے ۔

(۶) بوڑھے یہودی کی تعبیر ایسے دشمن سے کی جاتی ہے جو اپنے دشمن کی ہلاکت کی خواہش رکھتا ہو۔ بعض کے نزدیک یہودی کو دیکھنا ہدایت کی دلیل ہے۔ اور یہودی دیکھنا دوست نما دشمن پر بھی دلالت کرتا ہے۔ اور بعض دفعہ خواب میں یہودی دیکھنا قصابوں کی طرف سے تکلیف پہنچنے کی طرف اشارہ ہوتا ہے۔

(ے) کسی مخالف فریق کا خواب میں خود کو یہودی ہوتا ہوا دیکھنا بیداری میں اپنے اوپر واجب حق سے انکار کرنے اور جھوٹ بولنے کی دلیل ہے۔ اور بعض علماء کے نزدیک یہ خواب یہودیوں کے ساتھ میل جول رکھنے اور معاملہ کرنے کی علامت ہے ۔

(۸) صاحب خواب اگر عالم ہے تو وہ اپنے علم کو اور شہادت کو چھپائے گا۔ اس لیے  کہ یہودیوں نے حق کو پہچاننے کے باوجود اس کو چھپالیا ۔

(۹) اگر مقروض ہے تو قرض کا انکار کرے گااور قرض خواہ کے ساتھ ظلم کا معاملہ کریگا۔

Tags: khwab me yahoodi jew dekhne ki tabeer, khwab me borha yahoodi old jew dekhne ki tabeer, khwab me yahoodi orat Jewish woman dekhne ki tabeer, khwab me yahoodi hone ki tabeer

error: Content is protected !!
Scroll to Top