خواب میں لباس دیکھنا

(1) یہ خواب میں آدمی کی دینی حالت کو ظاہر کرتا ہے کیونکہ حضور ﷺ کا ارشاد ہے: ”رازوں کے بارے میں اللہ سے ڈرو“ کیونکہ آدمی جو راز چھپاتا ہے اس کے مطابق اللہ تعالی اس کو حالات کے کپڑے پہنا دیتے ہیں اگر خیر ہو تو خیر ورنہ شر۔

(2) اگر کسی نے دیکھا کہ اس نے پاؤں پر عمامہ باندھا ہے یا سر پر دھنسا کر باندھا ہے تو اس پر مشکلات آئیں گی، مردوں کے کپڑے مردوں پر اور عورتوں کے ملبوسات عورتوں پر دلالت کرتے ہیں، اور یہ عموماً دیکھنے والے کے لئے اس کے آزاد کرنے والے آقا سے خیر کی علامت ہوتی ہے، کنواروں کے لئے عورتوں کا لباس پہننا کپڑوں کے مطابق عورتیں نکاح میں آنا ہے، ایسے ہی غیر شادی شدہ عورت کے لئے بھی مردوں کا لباس پہننا شادی کی علامت ہے۔

(3) تہبند والا لباس سختی، غائب کے لئے مشکلات اور کنوارے کے لئے شادی کی نشانی ہے، بادشاہوں، وزیروں اور امیروں کے لباس عزت ورفعت کی علامت ہوتے ہیں، فوجیوں کی وردیاں جنگ، عالموں کے لباس علم وعمل، صوفیاء کا زہد پر دلالت کرتا ہے، پھیری والوں اور پہلوانوں کا تکلیف وتھکاوٹ پر دلالت کرتا ہے کیونکہ ان کو کام میں سختی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

(4) سفید لباس ہیبت، وقار اور فخر ریشم کا لباس عزت، مرتبہ اور منصب پر دلالت کرتا ہے، میت پر ریشم کا لباس جنت کے ریشم ہونے کی علامت ہے۔

(5) سونے میں رنگا ہوا لباس دشمنوں پر غلبہ، سیاہ لباس حکمرانی اور بلندی، سبز لباس شہادت کی علامت ہے کیونکہ یہ جنتیوں کا لباس ہے، اللہ تعالی کا ارشاد ہے: ”انہوں نے سبز ریشم کے کپڑے پہنے ہوں گے“۔

(6) کاٹن کا لباس سنت، اون کا لباس صفاء کی نشانی ہے الا یہ کہ کھر درا اور پہننے والے کے لائق نہ ہو تو یہ فقر وذلت ہے۔

(7) سوتی لباس نعمت اور نقش ونگار والا لباس عزت وبلندی، مال واولاد میں خوشی کی نشانی ہے، لمبا لباس پہننے والے کے لئے نافرمانی ہے۔

(8) چھوٹا لباس عفت وپاکیزگی ہے جیسے اللہ تعالی کا ارشاد ہے: ”اور اپنے کپڑوں کو پاک صاف رکھ“۔

(9) اگر کسی نے کسی دوسری قوم کا لباس پہنا تو ان کے اخلاق اپنائے گا یا ان کی قید میں ڈالا جائے گا۔

(11) کوفی لباس پہننا کفارہ اور جبہ پہننا لمبی عمر اور کُھلا لباس پہننا فراخی اور خوشحالی اور زیب وزینت کے کپڑے پہننا ذخیرہ کیے ہوئے اموال یا خوبصورت اور پاکدامن عورتوں کی علامت ہے، جنگوں کے لباس غموں وپریشانیوں یا علماء میں جھگڑوں کی علامت ہے اور عجمیوں کے لباس غلاموں کی نشانی ہے۔