Khwab me lehsan garlic dekhne ki tabeer
لہسن کی تعبیر مالِ حرام اور کلامِ شنیع اور خیر کے بدلے شر قبول کرنے سے کی جاتی ہے۔
(۱) کسی نے خواب دیکھا وہ لہسن کھا رہا ہے تو دلیل ہے اس کی بری شہرت ہوگی۔
(۲) پکا ہوا لہسن کھانا گناہوں سے تو بہ کرنے کی دلیل ہے۔
(۳) لہسن کھانا صرف مریض کے لیے دلیلِ خیر ہے۔
(۴) کسی نے دیکھا وہ زمین سے لہسن نکال رہا ہے تو رشتہ داروں کی طرف سے نقصان پہنچنے کی دلیل ہے اور یہی تعبیر پیاز نکالنے کی بھی ہے۔
(۵) بعض علماءِ تعبیر کی رائے کے مطابق، پیاز، لہسن ، غم اور درہم پر دلالت کرتے ہیں۔