خواب میں میل کچیل کو دیکھنے کی تعبیر

حضرت امام محمد بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق

خواب میں میل دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ جو کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کا کپڑا میلا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا کام خراب ہوگا اور اگر دیکھے کہ اس کا کپڑا میل سے کسی چیز سے آلودہ ہے تو یہ اس کے دین اور دنیا کی تباہی کی دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ اس کے کپڑے کی میل مزدوں کی میل کی وجہ سے ہے تو یہ دین کے فساد اور دنیا کی صلاح کی دلیل ہے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ جسم اور سر پر میل دیکھنا غم اور اندوہ ہے اور خواب میں جسم پر میل دیکھنا کسی طرح کی خیرو منفعت کی دلیل نہیں ہے۔

امام ابن سیرین


حضرت امام عبد الغنی نابلسی رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق

Khwab me gandgi dust and dirt dekhne ki tabeer

(1) اس کی دلالت قرض، مرض یا مشقت میں ڈالنے والے سفر پر ہوتی ہے۔

(2) بدن اور چہرے پر میل کچیل لگا دیکھنا کثرتِ گناہ کی علامت ہے۔

امام عبد الغنی نابلسی

یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔