خواب میں رائی کا دانہ دیکھنے کی تعبیر
حضرت امام محمد بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق
خواب میں رائی دیکھنا
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ رائی خواب میں اندوہ اور اندیشے پر دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ رائی کھائی ہے تو دلیل ہے کہ اس کے مال کا نقصان ہوگا اور رنج و بیماری میں گرفتار ہوگا۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ رائی کا کھانا خواب میں مصیبت اور جھگڑے اور بیماری پر دلیل ہے۔
امام ابن سیرین
حضرت امام عبد الغنی نابلسی رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق
Khwab me raaii black mustard seed dekhne ki tabeer
اس کی دلالت زہر پر ہوتی ہے۔
(1) خواب میں رائی کھانا زہر کھانے یا کوئی کڑوی چیز نوش کرنے یا اس کے لقمے کے ساتھ ملنے کی دلیل ہے اور بعض اہلِ تعبیر کی رائے کے مطابق رائی کی دلالت محنت سے حاصل شدہ معزز مال پر ہوتی ہے۔
یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔
