خواب میں روئی دیکھنے کی تعبیر
khwab me roi cotton dekhna
حضرت امام محمد بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق
خواب میں روئی دیکھنا
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں روئی دیکھنا جس قدر روئی کسی نے دیکھی ہے، اسی قدر مال حلال ہے اور خواب میں بنولے دیکھنے کا بھی مال و دولت پر دلیل ہے کہ صاحبِ خواب کو آسانی کے ساتھ بغیر رنج اور محنت کے حاصل ہوگی۔ حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ روئی خواب میں دیکھنا تین وجہ پر ہے: اول مال حلال، دوم منفعتِ یقینی، سوم ستر کا ہونا پردہ کا ہونا۔
امام ابن سیرین
حضرت امام عبد الغنی نابلسی رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق
خواب میں روئی دیکھنا مال ودولت کی علامت ہے بخلاف اون کے اور اس کو دھننا گناہوں سے صاف ہونے پر دلالت کرتا ہے، روئی کی تعبیر سال ہے اور روئی کے پودے متواضع آدمی کی دلیل ہے۔
خواب میں روئی دیکھنا با دشاہ کی طرف سے حلال لائقِ تحسین مال ملنے کی دلیل ہے، کبھی اس کی دلالت کفر پر بھی ہوتی ہے وہ اس سے مشتق ہونے کی وجہ سے اور کبھی رازوں کے ظاہر ہونے اور اعمال میں ریا کاری کرنے پر بھی دلالت کرتا ہے۔
Khwab rui wool dekhne ki tabeer
(1) خواب میں دھنی ہوئی روئی دیکھنا بچپن میں بچے کو موت لاحق ہونے کی طرف اشارہ ہے یا جلد ختم ہونے والی خوشی کی یا جلد زائل ہونے والی تجارت کی علامت ہے۔
(2) یا داغِ مفارقت دینے والی عورت کی نشانی ہے۔
(3) یا اس کی تعبیر اختیارات کی منتقلی ہے۔
(4) بعض علماءِ تعبیر کا کہنا ہے بہار کی تعبیر دراہم سے کی جاتی ہے۔
خواب میں روئی دُھننے والا دیکھنے کی تعبیر
khwab me dekhne ki tabeer
خواب میں اسے دیکھنا ایسے عالم یا حاکم کا دیکھنا ہے جس کے ہاتھوں معاملات انجام پاتے ہوں، بعض اوقات ایسے نقاد پر بھی دلالت کرتا ہے جو ردی سے عمدہ کی تمیز کرے، بسا اوقات اس سے مراد کثیر نکاح اور کثیر مال والا ہوتا ہے۔
خواب میں روئی بیچنے والا دیکھنا
khwab me roi bechne wala dekhna
خواب میں روئی بیچنے والے کو دیکھنا مالداری اور تھکاوٹ کی دلیل ہے۔
یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔
