خواب میں پل دیکھنے کی تعبیر

khwab me pull bridge dekhne ki tabeer

حضرت امام محمد بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق

خواب میں پل بنانا

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ پل خواب میں بادشاہ یا کوئی بڑا آدمی ہے، جس کی وجہ سے لوگ اپنی مراد کو پہنچتے ہیں۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ پل کی تاویل خواب میں نیک ہے۔ اگر دیکھے کہ پل سے گزرا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو بادشاہ سے عزت اور مرتبہ حاصل ہوگا اور منفعت دیکھے گا۔ اور اگر دیکھے کہ بنیاد پل پر رکھی ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہی اور ولایت پائے گا اور اس کے پاس بہت سا مال جمع ہوگا۔ فرمانِ حق تعالیٰ ہے: والقناطیر المقنطرۃ من الذہب (اور سونے کے پل باندھے ہوئے)۔ حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ پل خواب میں دیکھنا چار وجہ پر ہے: اول مرد، دوم کام کا سب کو آتا ہے، دوم حاجتیں پوری کرتا ہے، سوم بادشاہ، چہارم مطلب پانا، بہت سا مال حاصل کرنا۔ اور اگر دیکھے کہ پل خراب ہوا اور گرا تو بادشاہ کی حالت کی تباہ و برباد ہونے کی دلیل ہے۔

امام ابن سیرین


حضرت امام عبد الغنی نابلسی رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق

اس کی تعبیر ”درست طریقے“ ہیں اور اس کی دلالت مندرجہ ذیل پر بھی ہوتی ہے، علم، ہدایت، صوم، صلوۃ، دنیاوی تکالیف اور آخرت کے عذاب سے نجات دلانے والی چیزیں، مشکلات برداشت کرنے والے عابد اور لوگوں کی ضروریات پوری کرنے والے دربان، مال، اولاد، بیوی اور والدہ وغیرہ۔ ہر پل کی تعبیر اس کے مطابق ہوگی۔ مثلاً شاہراہ اور سڑک پر بنا ہوا پل صاحبِ قوت ہونے کی دلیل ہے خاص کر اینٹوں اور پتھروں سے بنا ہوا۔ چھوٹے پل کی دلالت دربان اور قصاص لینے والے شخص پر ہوتی ہے۔ خواب میں پتھروں سے بنے ہوئے پل کا مٹی سے بنے ہوئے میں تبدیل ہونا ان لوگوں کی حالت کی تبدیلی کی طرف اشارہ جن پر پل دلالت کرتا ہے۔ اور اس طرح مٹی کے پل کا پتھر میں تبدیل ہونا ان لوگوں کے اندر خیر اور زیادتی مال کی علامت ہے جن پر پل دلالت کرتا ہے۔ کسی نے دیکھا وہ پل بن گیا تو تعبیر ہے وہ قوت پائے گا، لوگ اس کی عزت اور اس کے مال کے محتاج ہوں گے۔

امام عبد الغنی نابلسی

یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔