خواب میں پیاس دیکھنا
Khwab me piaas dekhna
حضرت امام محمد بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق
خواب میں پیاس دیکھنا
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں سیرابی پیاس سے بہتر ہے اور اگر دیکھے کہ بہت پیاسا ہے اور پانی نہیں ملا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو دین کے لیے یا دنیا کے لیے رنج اور زحمت پہنچے گی۔ اور اگر دیکھے کہ پیاسا تھا اور پانی نہ ملا یا کسی نے اسے نہ دیا تو دلیل ہے کہ رنج اور بلا سے نجات پائے گا اور آخرکار مراد کو پہنچے گا۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں پیاس کا دیکھنا دین میں فساد ہے اور اگر پیاس میں پانی پایا اور پیا تو دلیل ہے کہ گناہ کرے گا اور آخرکار توبہ کرے گا اور مصلح اور پارسا ہوگا۔
امام ابن سیرین
حضرت امام عبد الغنی نابلسی رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق
(1) خواب میں پیاسا ہونا اصحابِ مال وجائداد اور فصلوں والوں کی حالت کے مالی لحاظ سے کمزور ہو جانے کی علامت ہے۔ اور کبھی اس کی دلالت فقر پر بھی ہوتی ہے اور گھر سے غائب شخص کے لئے اس کی کمائی کے رک جانے کی طرف اشارہ ہوتا ہے۔
خواب میں پیاس دیکھنا
Khwab me pias dekhna
خواب میں پیاس دین میں فساد ہے۔ (1) اگر کسی شخص کو خواب میں پیاس محسوس ہوئی اور اس نے شہر سے پانی پینا چاہا لیکن نہیں پیا تو غم سے نجات کی نوید ہے۔
(2) اگر کوئی آدمی خواب میں پانی پینا چاہے لیکن اسے کوئی پینے کی چیز میسر نہ ہو یا وہ نہر، چشمے یا کنویں کے کنارے کھڑا ہو لیکن اسے پانی حاصل نہیں ہو رہا تو وہ اپنی وہ ضرورت پوری نہیں کر سکے گا جس کی اسے امید ہے، پیاس فتنہ پرداز لوگوں کی عادت اپنانے کی بھی علامت ہے اس لئے کہ انہیں قیامت کے دن اپنے کرتوتوں کے سبب حوضِ کوثر سے دھتکار دیا جائے گا، بعض اوقات خود کو پیاسا دیکھنا نکاح کے محتاج ہونے کی دلیل ہے۔
یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔
