خواب میں پرنده دیکھنا
Khwab me parinda bird dekhna
(1) اگر کوئی نامعلوم پرندے کو خواب میں دیکھے تو اس کی تعبیر ملک الموت ہے۔
(2) اگر دیکھا کہ پرندہ نے گٹھلی یا کاغذ یا کیڑا یا اور کوئی اس طرح کی دوسری چیز اٹھائی اور لے کر آسمان کی طرف اڑ گیا اگر یہ چیز کسی ایسے مکان سے اٹھائی ہے کہ جس میں کوئی بیمار تھا تو یہ اس بیمار کی موت کی دلیل ہے۔
(3) اگر کسی نے دیکھا کہ پرندہ اس پر آ گرا ہے تو سفر پر دلالت کرتا ہے۔
(4) اگر پرندہ کو اپنے سر، کاندھے، گود یا گردن پر دیکھے تو یہ کوئی خاص کام کرنے کی دلیل ہے۔
(4) اگر پرندہ سفید تھا تو دلیل ہے وہ کام صاف ہے اور اگر وہ پرندہ مٹیالہ رنگ کا ہے تو یہ اس عمل کے مختلف ہونے اور صاف نہ ہونے کی دلیل ہے۔
(5) اگر یہی خواب ایسا شخص دیکھے جس کے ہاں حاملہ عورت ہو اور اگر وہ پرندہ نر تھا تو دلیل ہے کہ اس کے ہاں لڑکا پیدا ہو گا اور اگر وہ پرندہ مادہ ہے تو لڑکی پیدا ہو گی ۔
(6) اگر اس پرندے کے پروں کو کاٹا تو دلیل ہے وہ بیٹا زندہ رہے گا اور باقی رہے گا اور اگر وہ پرندہ اڑ کر چلا گیا تو تعبیر ہے نومولود قلیل مدت زندہ رہ سکے گا۔
(7) بڑے پرندوں کی تعبیر بادشاہ، وزراء، علماء، اہلِ کسب وغنا ہوتی ہے اور پانی کے پرندوں کی تعبیر ایسے اشراف ہوتے ہیں جو دو اطراف کی سلطنت کے مالک ہوتے ہیں اور بعض مرتبہ اس کی تعبیر بحری اور بری مسافر بھی ہوتے ہیں۔
(8) اگر دیکھے کہ پرندہ نے کوئی آواز نکالی تو یہ علامت ہے کہ وہاں نوحہ، گریہ وزاری، آہ وبکا ہو گا۔
(9) چھوٹے پرندوں، چڑیوں، چنڈول، بلبلوں کی تعبیر چھوٹے بچے ہیں۔
(1) بہت سے پرندوں کو کھانا، کھانے والے کے حق میں یا کسی نے انہیں پکڑ لیا تو یہ دلالت کرتے ہیں اموال ودنا نیر وسلطنت پر خاص طور پر جبکہ اس شحص نے دیکھا کہ اس کے سر پر پرندے اڑ رہے ہیں تو دلیل ہے کہ ریاست وسلطنت حاصل ہو گی، اگر اس کے محلے میں اڑ رہے ہیں تو اس کی تعبیر فرشتے ہیں۔
(12) اور جس نے دیکھا کہ آسمان سے کوئی پرندہ اڑ کر آیا اور اس کے سامنے آ بیٹھا یا گر گیا تو یہ علامت ہے کہ اسے کوئی بشارت حاصل ہو گی جس سے وہ بہت زیادہ خوش ہو گا اور وہ پرندہ اس کا عمل ہے۔
(13) بعض مرتبہ نا معلوم پرندہ موعظہ کی نشانی ہوتا ہے۔
(14) خواب میں خوبصورت پرندہ دیکھنا حسنِ عمل کی دلیل ہے یا علامت ہے کہ کوئی قاصد خیر کی خبر لے کر آئے گا۔
(15) اور جس شخص نے اپنے ہمراہ کوئی خلقتاً بد ہئیت پرندہ دیکھا تو بعض مرتبہ اس سے مراد اس کا برا عمل ہوتا ہے یا دلیل ہے اس کے پاس کوئی قاصد شر کی خبر لے کر آئے گا۔
(16) نا معلوم پرندہ رزق کی نشانی ہوتا ہے۔
(17) اور بعض حضرات نے فرمایا کہ سیاہ پرندے گناہوں پر دلالت کرتے ہیں۔
(18) اور سفید پرندے نیکیوں پر دلالت کرتے ہیں اور رنگ دار پرندے ملے جلے اعمال پر دلالت کرتے ہیں۔
خواب میں پرندے بیچنے والا دیکھنا
Khwab me parinda farosh dekhna
خواب میں اس کو دیکھنے کی تعبیر غلام اور باندیوں کی خرید وفروخت کرنے والا ہے اور بعض مرتبہ اس کی تعبیر خوشی کے مواقع میں جمع ہونے سے کی جاتی ہے۔
خواب میں پرندوں کو دیکھنا
خواب میں پرندوں کو دیکھنا مختلف معانی اور اشاروں کی طرف اشارہ کر سکتا ہے۔ خواب میں نظر آنے والے پرندے کی قسم، رنگ، تعداد، حالت اور اس کے ساتھ پیش آنے والے واقعات کے مطابق تعبیر مختلف ہو سکتی ہے۔ بعض اوقات پرندہ خوشخبری، آزادی، سفر، عزت اور کامیابی کی علامت سمجھا جاتا ہے، جبکہ بعض صورتوں میں یہ کسی پریشانی، نقصان یا غیر متوقع واقعے کی طرف بھی اشارہ کر سکتا ہے۔
خواب کی درست تعبیر جاننے کے لیے یہ دیکھنا بھی ضروری ہے کہ پرندہ اڑ رہا تھا، گھر میں تھا، ہاتھ میں بیٹھا تھا، زخمی تھا یا مردہ، اور خواب دیکھنے والے نے اس کے ساتھ کیا معاملہ کیا۔ اسی طرح پرندے کی مخصوص قسم بھی تعبیر میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
ذیل میں مختلف پرندوں سے متعلق خوابوں کی تعبیر کے صفحات کے لنکس دیے گئے ہیں، جہاں ہر پرندے کے خواب کی تفصیلی تعبیر الگ سے بیان کی گئی ہے۔ اپنے خواب میں نظر آنے والے پرندے کے مطابق متعلقہ صفحہ منتخب کریں۔