خواب میں مکھی دیکھنے کی تعبیر

Khwab me makhi fly dekhne ki tabeer

حضرت امام محمد بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق

خواب میں مکھی دیکھنا

مکس۔ مکھی۔ حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں مکھی کمینہ اور درویش شخص ہے، اگر دیکھے کہ مکھیاں اس پر جمع ہوئی ہیں یا اس کی آنکھ اور منہ میں جاتی ہیں دلیل ہے کہ صاحب خواب کسی کمینے شخص سے مال حاصل کرے گا لیکن نقصان پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ مکھی اس کے کان میں گھسی ہے دلیل ہے کہ کسی کمینے شخص سے بری بات سنے گا جس سے اسے دلی کوفت ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ وہ مکھی کی آواز سنتا ہے دلیل ہے کہ لوگوں کو شور کرتا ہوا سنے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے اگر خواب میں دیکھے کہ حاسد اور کینہ شخص ہے اور اس کے اردگرد مکھیاں جمع ہوئی ہیں دلیل ہے کہ اس کا کام حاسد لوگوں سے پڑے گا۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے گھر کے پاس بہت سی مکھیاں پھرتی ہیں دلیل ہے کہ لوگ اس کی باتیں کریں گے اور اگر دیکھے کہ اس کو مکھیاں کاٹتی ہیں دلیل ہے کہ کمینے لوگ اس کے خویشوں پر حسد کریں گے۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے مکھی کو مارا ہے دلیل ہے کہ حاسدوں کو مغلوب کرے گا اور اگر دیکھے کہ مکھیاں زمین کے نیچے جاتی ہیں دلیل ہے کہ حاسد اس کا جمع کیا ہوا مال لیں گے اور خزانہ کریں گے اور اس کو نقصان دیں گے۔

امام ابن سیرین


حضرت امام عبد الغنی نابلسی رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق

(1) اس کی دلالت کمینہ، ذلیل اور گھٹیا قسم کی گالی بکنے والے آدمی پر ہوتی ہے۔

(2) اس سے کوئی فائدہ ملنا اس قسم کے آدمی کا فائدہ دینے پر دلالت کرتا ہے۔

(3) خواب میں مکھی کھانا گھٹیا قسم کے رزق ملنے کی طرف اشارہ ہے۔

(4) مکھی کے اندر کی چیزیں ذلیل قسم کے آدمی کے مال پر دلالت کرتی ہیں۔

(5) خواب دیکھا کہ اس کے پیٹ میں لکھی داخل ہو گئی ہے تو تعبیر ہے کہ اس کی نشست وبرخاست بے وقوفوں کے ساتھ ہو گی اور ان سے حرام مال اس کو ملے گا جو باقی نہیں رہے گا۔

(6) اور بڑی مکھیوں کی کثرت لوگوں کو نقصان پہنچانے اور فساد کی علامت ہے۔

(7) خواب میں سر کے اوپر مکھی کو اڑتے ہوئے دیکھنا ایسے کمزور سازشی دشمن پر دلالت کرتا ہے جو کسی حکم کے ذریعے ڈرانے دھمکانے والے رئیس کی طرف سے ہے اور دلیل ہے صاحبِ خواب اس سے نہیں ڈرتا ہے۔

(8) کسی سفر پر جانے کا ارادہ رکھنے والے کا خواب میں مکھی کو اپنے اوپر گرتا دیکھنا سفر میں لوٹ جانے کی طرف اشارہ ہے۔

(9) خواب میں مکھی کھانا حرام مال کھانے کی علامت ہے۔

(1) خواب دیکھا کہ اس کے منہ میں مکھی بیٹھی ہوئی ہے تو یہ اشارہ ہے وہ چوروں کو پناہ دینے والا آدمی ہے۔

(11) خواب میں مکھی یا مچھر کا کان میں داخل ہونا خیر وبرکت اور عزت وحکومت ملنے کی بشارت ہے۔

(12) اور خواب میں مکھی مارنا راحت اور صحت حاصل ہونے کی علامت ہے۔

(13) اور گھر میں بہت ساری مکھیاں جمع ہوتے ہوئے دیکھنا دشمنوں کی طرف سے نا پسندیدہ عمل دیکھنے پر دلالت کرتا ہے۔

(14) کسی مسافر کا خواب میں مکھیوں کو اپنے سر پر گرتے ہوئے دیکھنا مال کے ہاتھ سے نکلنے کی دلیل ہے۔

(15) اسی طرح کسی چیز پر مکھیوں کا بیٹھنا اسی شئی کے چوری ہو جانے کی دلیل ہے۔

(16) کبھی مکھی جھگڑالو دشمن اور کمز ور فوج کی بھی علامت ہوتی ہے۔

(17) اور کبھی رزقِ حلال پر مجتمع ہونے کی بشارت ہے۔

(18) اس کی رؤیت کبھی عمل سیئہ اور کبھی تکلیف میں پڑنے کی علامت ہوتی ہے۔

امام عبد الغنی نابلسی

یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔