خواب میں سفر پر جانے کی تعبیر
Khwab me safar pr jaane ki tabeer
حضرت امام محمد بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق
خواب میں سفر کرنا
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ اس نے سفر کیا ہے اور وہ مقام پہلے سے بہتر ہے دلیل ہے کہ اس کا حال نیک ہوگا ورنہ اس کے خلاف تاویل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ سفر کیا ہے اور نہیں جانتا ہے کہ کہاں گیا ہے۔ دلیل ہے کہ اپنے عیال سے جدا ہوگا۔ یا وہاں سے نقل مکان کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ کسی جماعت کو وداع کرنے گیا ہے یا کوئی گروہ اس کو وداع کرنے آیا ہے۔ دلیل ہے کہ ایک مدت تک اس کا حال اور کام متغیر ہوگا اور پھر اپنے حال پر آئے گا۔ حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ اگر دیکھے کہ اس کے پاس نیا اور پاکیزہ دسترخوان ہے یا اس نے خریدا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی کنیز بدصورت ہوگی۔ اور اگر دیکھے کہ دسترخوان پر نان و نعمت ہے۔ دلیل ہے کہ کنیز سے نفع پائے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں دسترخوان نہایت منفعت والا سفر ہے۔ اور اگر دسترخوان چھوٹا اور خالی ہے۔ دلیل ہے کہ تھوڑی منفعت پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا دسترخوان جلا ہے۔ یا ضائع ہو گیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی کنیز مرے گی۔ یا اس کا مال ضائع ہوگا۔ حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ خواب میں دسترخوان چار وجہ پر ہے۔ (1) کنیز (2) خدمت گار (3) سفر (4) کسب اور معیشت۔
امام ابن سیرین
حضرت امام عبد الغنی نابلسی رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق
(1) خواب میں سفر کرنا لوگوں کے اخلاق سے پردہ ہٹنے پر دلالت کرتا ہے اور اگر وہ مسافر فقیر ہو تو وہ غنی ہو گا۔
(2) اگر اس کے پاس خواب میں مسافر آئے تو یہ خبروں پر دلالت کرتا ہے جو دیکھنے والے کی مدد کریں گے اور جس نے دیکھا کہ اس نے سفر کیا تو وہ نیک حالت سے دوسری حالت میں منتقل ہو گا اور سفر زمین پر چلنے پر بھی دلالت کرتا ہے۔
(3) جس نے دیکھا کہ اس نے سفر کیا تو وہ زمین پر چلے گا اور ایسا ہی جس نے دیکھا کہ وہ زمین پر چل رہا ہے تو وہ سفر کرے گا۔
(4) جس نے دیکھا کہ وہ سفر کر رہا ہے تو وہ ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہو گا اور بعض دفعہ سفر سے مراد سفر ہی ہوتا ہے۔
(5) سفر سے واپسی بیداری میں توبہ کرنے اور گناہوں سے واپسی پر دال ہے اور سفر سے واپس لوٹنا حاجت پوری ہونے پر بھی دلالت کرتا ہے۔
(6) جس نے دیکھا کہ اس نے پیدل سفر کیا تو یہ کوئی قرضہ ہے جو اس پر غالب آئے گا۔
(7) جس نے دیکھا کہ وہ کسی گھر سے کسی مجہول علاقہ میں منتقل ہوا تو وہ سفر کرے گا۔
(9) اگر کسی بیمار نے دیکھا کہ کسی دور جگہ کی طرف اس نے سفر کیا یا کسی مجہول گھر کی طرف سفر کیا تو یہ اس مدتِ سفر کی دلیل ہے۔
(1) جس نے دیکھا کہ اس نے زادِ سفر لے لیا تو اچھائی اس پر آئے گی۔
خواب میں سفر سے لوٹنے کی تعبیر
(1) خواب میں اس سے مراد اپنے اوپر عائد حقوق کا ادا کرنا ہے۔
(2) اور بعض نے کہا کہ اس سے مراد پریشانیوں سے چھٹکارا، برائیوں سے نجات اور نعمت کا حصول ہے اور بعض دفعہ اس سے مراد خواب دیکھنے والے کا گناہوں سے توبہ کرنا بھی ہوتا ہے کیونکہ توبہ کا معنی گناہوں سے رجوع کرنا ہے۔
خواب میں زادِ راه دیکھنے کی تعبیر
(1) اگر کسی نے خواب میں سفر کے لیے زادِ راہ (سفر کا سامان) لیا تو یہ تقویٰ پر دلالت کرتا ہے، فقیر کے لیے زادِ راہ مالداری اور مقروض کے لیے قرضہ ادا کرنے کی علامت ہے۔
یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔
