خواب میں مزدور دیکھنا
حضرت امام محمد بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق
مزدوران۔ مزدور۔ حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ مزدور اس کے گھر میں ہیں اور کام کرتے ہیں دلیل ہے کہ اس کا بادشاہ کے خویشوں سے جھگڑا ہو گا اور ان سے جدائی ڈھونڈے گا۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ لوگوں کے گھروں میں مزدوری کرتا ہے دلیل ہے کہ سخت کام میں گرفتار ہو گا اور صاحب خانہ کو کسی سے نزاع ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ مزدور اس کے گھر میں کام کرتے ہیں دلیل ہے کہ وہ غمگین ہو گا۔ حضرت اسماعیل اشعث رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ مزدور اس کے گھر میں خاک لاتے ہیں دلیل ہے کہ اسی قدر مال اور نعمت حاصل ہو گی اور اس کے خلاف نقصان مال پر دلیل ہے۔
امام ابن سیرین
یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔
