خواب میں پیشہ دیکھنا

حضرت امام محمد بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اپنا پیشہ چھوڑ کر دوسرے پیشے میں مشغول ہونا اس سے بہتر ہے، دلیل ہے کہ اس کا کام اور حال بہتر ہوگا اور کام اور کسب میں ترقی ہوگی۔ اور اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ طرح طرح کے کسب کرتا ہے، اگر یہ کسب اچھے ہیں تو خیر اور نیکی کی دلیل ہیں اور اگر برے ہیں تو شراور برائی کی دلیل ہیں اور اگر دیکھے کہ بعض پیشے بد کر رہا ہے تو بعض اچھے ہیں اور بعض ان کے مطابق تاویل ہوگی جو ان کے طاقتور ہیں۔

امام ابن سیرین

یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔