خواب میں کان کا سوراخ دیکھنا

khwab me kaan ka sorakh dekhna

حضرت امام محمد بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق

خواب میں سوراخ دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر خواب میں دیکھے کہ سوراخ ہے اور اس سوراخ کے اندر گیا ہے۔ دلیل ہے کہ بادشاہ کے راز سے آگاہ ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے جسم میں سوراخ ہے اور اس سے خون جاری ہے تو یہ نقصان پر دلیل ہے۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ اس کے جسم میں سوراخ ہے دلیل ہے کہ اپنے اہل سے امن میں نہ ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ پتھر میں سوراخ کیا ہے۔ دلیل ہے کہ اسلام میں پائدار ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ درخت میں سوراخ کیا ہے تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے اور اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ سوراخ کے مطابق صاحب خواب کا نقصان ہو گا۔

امام ابن سیرین


حضرت امام عبد الغنی نابلسی رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق

(1) خواب میں اپنے یا کسی دوسرے انسان کے کان میں سوراخ کرنا دلیل ہے کہ اس کے ہاتھ زہر کا تریاق آئے گا یا دلیل ہے کہ سرکشوں کے سازشوں سے بچنے کا گر ہاتھ لگ جائے گا۔

(2) خواب میں اپنے کانوں کے سوراخ سے گندگی یا پیپ کو صاف کرنا کسی طرف سے خوش کرنے والی خبر آنے کی علامت ہے۔

(3) بعض اہلِ تعبیر کا قول ہے کہ خواب میں اپنے کان کے سوراخ کا گند کھانا اغلام سے دلچسپی رکھنے کی طرف اشارہ ہے

امام عبد الغنی نابلسی

یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔