خواب میں پرانا کپڑا دیکھنا

حضرت امام محمد بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق

خرقہ پرانا کپڑا، اس کا خواب میں پہننا غم و اندوہ ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے پھٹا ہوا کپڑا اپنے جسم سے اتارا ہے تو دلیل ہے کہ اس غم و اندوہ دور ہو گا، لیکن خواب میں تمام نئی چیزیں بہتر ہیں لیکن پرانا موزہ نیا دیکھنے سے بہتر ہے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی خواب میں پرانے کپڑے بیچے تو اچھا ہے اور اگر اپنے نئے کپڑے فروخت کرے تو اچھا نہیں ہے اور گودڑی فروش خواب میں ایسا شخص ہے جو ایسا شخص جو بدی سے اپنے آپ کو دور کرتا ہے۔

امام ابن سیرین

یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔