خواب میں پرکھنے والا دیکھنا

حضرت امام محمد بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق

نقاد۔ پرکھنے والا۔ نقاد یعنی پرکھنے والا خواب میں عالم اور دانا اور حکیم ہے کیونکہ ہر ایک بہترین چیز پرکھنے کو پسند کرنے والا ہے۔ حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ کوئی دیندار نقاد صالح ہوا ہے دلیل ہے کہ از خود قرآن مجید اور دین کے علوم حاصل کرے گا اور اگر طالب دنیا ہے دلیل ہے کہ اپنے لئے شرف اور بزرگی حاصل کرے گا اور دنیا کا مال پسند کرے گا۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں نقاد مرد عاقل اور باتمیز ہے جو نیک اور بد اور مصلح اور مفسد میں فرق کرتا ہے۔ حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں نقاد چار وجہ پر ہے (1) مرد دانا (2) حکیم (3) عقلمند (4) کام کو معلوم کرنے والا۔

امام ابن سیرین

یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔