خواب میں سراب دیکھنے کی تعبیر

khwab me saraab mirage dekhna

حضرت امام محمد بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق

خواب میں سراب دیکھنا

سراب۔ جو دور سے پانی معلوم ہوتی ہے۔ حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں سراب جھگڑا اور خصومت ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس سراب ہے۔ یا کسی نے اس کو دی ہے۔ دلیل ہے کہ کسی سے جھگڑا کرے گا اور اگر دیکھے کہ سراب کھائی ہے۔ تو بھی یہی دلیل ہے۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ سراب زرد ہو گئی ہے اور کھاتا ہے۔ دلیل ہے کہ بیمار ہوگا۔ اور اگر دیکھے کہ سراب کسی کو دی۔ یا گھر سے باہر ڈالی ہے۔ دلیل ہے کہ لڑائی جھگڑے سے خلاصی پائے گا۔ اور سراب کو خواب میں دیکھنا غیر مفید ہے۔

امام ابن سیرین


حضرت امام عبد الغنی نابلسی رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق

(1) اس کو خواب میں دیکھنا ایسے باطل کام کرنے پر دلالت کرتا ہے جو پورا نہیں ہو گا۔

(2) جس نے سراب دیکھا اور اس کو کسی چیز کی لالچ ہے جس کی وہ آرزو کرتا ہے تو وہ اس چیز سے محروم ہو گا اور اسے حاصل نہیں کر پائے گا۔

(3) اور خواب میں سراب کا دیکھنا دین میں نفاق اور کفر پر دلالت کرتا ہے یا دنیا اور اس کی زینت کی طرف مائل ہونے کی علامت ہے اور بعض دفعہ سراب کا دیکھنا اس چیز کی خواہش اور آرزو پر دلالت کرتا ہے جس کو وہ نہیں پا سکتا۔

(4) اگر دیکھنے والا گمراہ ہو تو وہ جھوٹا گواہ ہو گا یا بدعتی عالم ہو گا اور بعض دفعہ سراب اس خواب پر دلالت کرتا ہے جس کی کوئی حقیقت نہیں ہوتی اور بعض دفعہ یہ دلالت کرتا ہے کہ جس طرف اس نے سراب دیکھا تھا اس طرف کوئی مکر وخداع ظاہر ہو گا۔

امام عبد الغنی نابلسی

یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔