خواب میں بندر دیکھنا

khwab me bandar monkey dekhna

(۱) خواب میں بندر دیکھنے کی تعبیر عیب دار آدمی سے کرتے ہیں۔

(۲) اگر صاحبِ خواب بندر سے لڑائی کر کے اس پر غالب آیا تو اس کو بیماری لاحق ہو گی پھر وہ اس سے صحت یاب ہو گا۔

(۳) اگر بندر اس پر غالب آیا تو دلیل ہے وہ لا علاج مرض میں مبتلا ہو گا، بعض نے کہا ہے کہ اس کی دلالت گناہ کبیرہ کے مرتکب شخص پر ہوتی ہے۔

(۴) اگر کسی نے خواب میں بندر سے جماع کیا تو دلیل ہے کہ اس سے گناہ سرزد ہو گا۔

(۵) اگر کسی نے خواب میں بندر کا گوشت کھایا تو وہ ایسے عیب میں مبتلا ہو گا جس سے ٹھیک نہیں ہو گا۔

(۶) اگر کوئی شخص اس کا بندر لے گیا تو وہ اپنے دشمن پر غالب ہو گا۔

(۷) اگر کسی نے دیکھا کہ وہ بندر کا گوشت کھا رہا ہے تو اس کو نیا کپڑا ملے گا۔

(۸) اگر کسی نے دیکھا کہ اس کو بندر نے دانتوں سے کاٹا ہے تو اس کے اور دوسرے انسان کے درمیان جھگڑا واقع ہو گا اور بندر کی تعبیر مکار، دھوکا باز اور جادوگر آدمی ہے اور بندر مرض پر بھی دلالت کرتا ہے۔

(۹) اگر کسی نے بندر کا شکار کیا تو دلیل ہے کہ وہ جادو کے ذریعے مال کمائے گا اور بندر مغلوب دشمن پر بھی دلالت کرتا ہے۔

(۱۰) کسی نے دیکھا کہ وہ بندر پر سوار ہوا اور اپنی مرضی کے مطابق اس کو چلا رہا ہے تو اشارہ ہے کہ وہ اپنے دشمن پر غلبہ حاصل کرے گا۔

(۱۱) کسی نے دیکھا کہ اس نے بندر کا گوشت کھایا تو اس کو سخت غم اور مرض لاحق ہو گا جس کی وجہ سے اس کی موت آئے گی۔

(۱۲) کسی کو خواب میں بندر ہبہ کیا گیا تو اس کا کوئی دشمن اس پر فتح پائے گا، دوسری تعبیر اس کی یہ ہے کہ وہ امانت میں خیانت کرنے والا ہے۔

(۱۳) کسی نے دیکھا کہ اس نے اپنے کندھے پر بندر کو اٹھایا ہوا ہے تو دلیل ہے کہ اس کے گھر سے چوری شدہ مال برآمد ہو گا اور وہ اس کی وجہ سے مشہور ہو گا، بعض نے کہا ہے کہ بندر اس آدمی کے لئے نحوست کی دلیل ہے جس نے اس کو اٹھایا ہوا ہے یا اس کا مالک ہے، کبھی اس کو دیکھنا نعمت کی فروانی کی دلیل ہے اور کبھی گناہ کبیرہ کا ارتکاب کرنے کی علامت ہے۔

(۱۴) اگر کسی نے خواب میں بندر سے نکاح کیا تو وہ زنا کا ارتکاب کرے گا یا کسی انسان سے جھگڑے گا۔

(۱۵) اگر کسی نے خواب میں خود کو بندر بنا دیکھا تو اس کو جادو کے ذریعے کثیر مال ودولت ملے گا، کبھی اس کی رؤیت زنا کاری کی طرف میلان زیادہ ہونے کی دلیل ہوتی ہے، جیسے عربوں کا ضرب المثل میں (فلان از نی من قرد) کہ فلان آدمی بندر سے زیادہ زناکار ہے، بندر کی دلالت کبھی دشمنوں اور معصیت پر اور کبھی عذاب میں مبتلا ہونے پر ہوتی ہے جیسا کہ خنزیر دیکھنے کی تعبیر ہے اور کبھی اس کی دلالت یہود پر بھی ہوتی ہے۔

(۱۶) اس کا گوشت کھانا حاجت مندی اور فقیری کی دلیل ہے۔

(۱۷) خنزیر کا گوشت کھانا رزق اور فائدے کی علامت ہے۔

(۱۸) بندر کے گوشت کو حلال سمجھنے والے فرقوں کے لئے بندر کا بھنا ہوا گوشت کھانا سرور وفائدہ کی علامت ہے اور کبھی اس کی دلالت شراب نوشی اور زنا کرنے پر بھی ہوتی ہے اور بندر کی دلالت مسلوب النعمت محروم فقیر پر بھی ہوتی ہے۔

خواب میں بندر والا دیکھنا

khwab me bandar wala dekhna

خواب میں اس کی رؤیت کھیل کو د اور عجائب دیکھنے کی دلیل ہے، کیونکہ کھیلنے والے کی تعبیر بندر والا ہے۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top